جمعہ, مئی 10, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26439

آرٹیکل 6 صرف مشرف پر نہیں، ان کے ساتھیوں پر بھی لگنا چاہئیے، غلام احمد بلور

0

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ آرٹیکل چھ صرف پرویز مشرف پر نہیں بلکہ ان تمام افراد پر عائد ہونا چاہئیے جنھوں نے آئین شکنی میں ان کی مدد کی تھی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور کی برسی کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ فیصلے ہمیشہ پنجاب سے آئے ہیں اور جنرل پرویزمشرف کے بارے میں بھی فیصلہ وہیں آئے گا، تاہم انکی جماعت کا واضح موقف ہے کہ آرٹیکل چھ صرف مشرف پر نہیں بلکہ اسکا ساتھ دینے والوں اور سابق آمروں پر بھی لگنا چاہئیے۔

غلام احمد بلور نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا مگر سات ماہ میں کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں سے عملی اقدامات کرنے کی درخواست کریں گے خواہ وہ مذاکرات پر مبنی ہو یا آپریشن کے زریعئے، اے۔ این۔ پی کے رہنما کا کہنا تھا ہندوستان، افضانستان، ایران اور بنگلہ دیش کو اعتماد میں لئیے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔

غلام احمد بلور مرکزی رہنما عوامی نیشنل پارٹی تقریب سے پی۔پی کے رہنما نوید چوہدری، لیبر پارٹی کے فاروق طارق، جمعیت علمائے اسلام لاہور کے امیر قاری ثنا اللہ اور اے۔این۔پی کے سیکرٹڑی جنرل احسان وائین نے بھی خطاب کیا اور بشیر بلور کو انکی قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
    
   

وفاقی وزیر خزانہ مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز پر برس پڑے

0

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مختلف وزارتوں اور سیکرٹریز پر برس پڑے ان کا کہنا تھا وزارتوں کے حوالے سے خبریں چلتی ہیں وضاحت مجھے دینا پڑتی ہیں۔

اقتضادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ وزارتوں کے حوالے سے خبریں چلتی ہیں وضاحت مجھے دینی پڑتی ہے متعلقہ وزارتیں چوبیس گھنٹے کے اندر ہر سوال کا جواب دیں ۔سرکاری امور میں قوائد و ضوابط پر عمل کریں ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹریز اجلاس میں غلط سمریاں لے کر آتے ہیں اور باہر جا کر سیاست کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ستمبر دوہزار سولہ کے بعد پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط کا پابند نہیں ہوگا۔ 

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی

0

وزیرمملکت برائے نجکاری زبیر عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پی آئی اے کے 26فیصد حصص کی اسٹریٹیجک فروخت کرنے کی منظوری دے دی جس میں ادار ہ کا انتظام بھی منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس پر عملدرآمد دسمبر تک ہونے کی توقع ہے۔

حصص کی فروخت کے لئے اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں کے درمیان بولی کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیشنل پاور کنسٹریکشن کمپنی اور نیشنل الیکٹرک کمپلیکس کی نجکاری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان اداروں کی نجکاری کافی عرصے سے سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی بنا رکی ہوئی تھی۔ اس عمل کے لئے پہلے روڈ شوز کر کے ان اداروں کے لئے اچھے خریداروں کا انتخاب کیا جائیگا۔

مری: بس حادثہ میں15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0

مری سے واپس آنے والی دو کوسٹرز گہری کھائی میں گرنے سے چار خواتین سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مری سے آتے ہوئے سالگراں کے مقام پر دو کوسٹرز گہری کھائی میں جا گریں ۔حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیتی تھی، حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مد د آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالا اور ذاتی گاڑیوں میں اسلام آباد منتقل کیا۔

ریسکیو کا عملہ خاصی تاخیر کے بعد جائے وقوع پر پہنچا ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا، امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

جبکہ اسلام آباد کے اسپتالوں پولی کلنک اور پمز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نےحادثےکانوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او راولپنڈی کو امدادی کاموں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

محمود غزنوی کےحملوں کی طرح سندھ کے دورے کریں گے، عمران خان

0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے وہ محمود غزنوی کےحملوں کی طرح سندھ کے دورے کریں گے۔عمران خان نے کراچی میں سونامی کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔

تحریک انصاف کے کپتان نے کراچی میں سونامی کی پیش گوئی کردی، کہتے ہیں سندھ میں پارٹی منظم کرنےکیلئےپورا زورلگائیں گے اوردھاندلی کے خدشے کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں حصہ لےکربڑے بڑے برج گرائیں گے۔

سونامی والا عمران خان کاکہناتھا خیبرپختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی کرکے احتساب شروع کردیاکراچی پولیس کوبھی غیرسیاسی کریں گے، پولیس والا عمران خان کاکہناتھا وہ محمودغزنوی کی طرح سندھ کے دورے کریں گے۔اورملک بھرمیں منظم احتجاج کیلئے طاہرالقادری سے بھی رابطہ کرلیاہے۔

محمود غزنوی کے حملوں کی طرح عمران خان کےسندھ کے دورے نتیجہ خیز ہوں گے یانہیں فیصلہ بلدیاتی انتخابات میں ہو ہی جائے گا۔

ڈرون حملے قبائلی روایات کو چیلنج کرتے ہیں، سرتاج عزیز

0

امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کا کہناہے کہ امریکا کو ڈرون حملوں پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، ڈرون حملے قبائلی روایات کو چیلنج کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ بین الاقوامی افواج کے افغانستان آنے سے نہ امن قائم ہوا نہ جمہوریت آئی ۔ہمارے قبائلی علاقے غیر مستحکم ہوئے۔

سرتاج عزیز کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ امریکہ کو ڈرون حملوں پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی ،ڈرون حملے قبائلی علاقوں کی روایات کو چیلنج کرتے ہیں ،مشیر خارجہ امور کا کہناتھا کہ امریکہ میں سول ادارے وار آن ٹیرر کے خلاف بول رہے ہیں۔

ایم کیوایم کا وفد سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گیا

0

ایم کیوایم کا وفد سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گیا، وفد میں سیکڑوں کی تعداد میں گلدستے لئے ہوئے کارکن شریک تھے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری کے بعد ان کے حامی اور مخالفین میں بیان بازی زوروں پر ہے، ایم کیو ایم کاوفد سیکروں کی تعداد میں گلدستے لئے اے ایف آئی سی پہنچ گیا ، تاہم سینیٹر طاہر مشہدی کی قیادت میں جانے والے وفد کو سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کی اجازت نہیں دی گئی ،اس موقع پر طاہر مشہدی کا کہناتھا کہ ہم پرویز مشرف کی عیادت کیلئے آئے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ پرویز مشرف کو انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے ،اگرکارروائی کرنی ہے تو سب کے خلاف کی جائے صرف پرویز مشرف کیخلاف کیوں کی جارہی ہے، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملنی چاہیے ،ایم کیو ایم مشرف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
   

ملتان: فیس بک دوستوں کے ہاتھوں 2 لڑکیاں اغوا

0

ملتان میں فیس بک پر دوستی کر کے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، لڑکیاں پرائیویٹ کالج کی طالبات ہیں۔

فیس بک پر دوستی کا جھانسہ ، ملاقات اور پھراغواہ ، ملتان پرانا شجاع آباد کی رہائشی نجی کالج کی طالبات عائشہ اورتحریم ، جو۔گھر سے نکلیں تھیں کالج جانے کے لئے، لیکن اپنے فیس بک دوستوں سے ملنے چلی گئیں، اور پھر گھر نہ لوٹیں، یہ دونوں لڑکیاں فیس بک دوستوں کے ہاتھوں اغوا کر کے راولپنڈی بھیج دی گئیں۔

جب لڑکیاں گھر نہ لوٹیں تو والدین نے رابطہ کیا، پولیس نے موبائل فون کے زریعے حسن پروانہ سے دونون ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرارہوگئے، راولپنڈی پولیس نے دونوں لڑکیوں کی بازیابی کے بعد وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ امیر گھرانوں کی لڑکیوں کو فیس بک کے ذریعے دوستی کا جھانسہ دیتے رہے ہیں، تفتیش ابھی جاری ہے مزید اغواہ کی وارداتوں کے انکشافت کا خدشہ ہے۔

سندھ دھرتی ماں ہے، تقسیم کا خیال دل سے نکال دیں ، قائم علی شاہ

0

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی ماں ہے ، کسی کے دل میں تقسیم کا خیال ہے تو وہ اپنے دل سے نکال دے۔

سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہماری دھرتی ماں ہے اور ماں کبھی ون اور ٹو نہیں ہوتی جن لوگوں کے دل میں تقسیم کا خیال ہے وہ اسے دل سے نکال دیں، قائم علی شاہ کاکہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا مستقبل عدالتی فیصلے سے وابستہ ہے۔

صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو حلقہ بندیوں پر عدالت گئے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر عدالتی فیصلے کا ہمیں انتظار ہے جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔ سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔
   

بلدیاتی انتخابات 18جنوری کو نہیں ہو رہے ، شرجیل میمن

0

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتےہیں صوبے میں اٹھارہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے نئی تاریخ کے لئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جائے گی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ معمہ بن گئی، وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے بھی کہہ دیا کہ بلدیاتی انتخابات اٹھارہ جنوری کو نہیں ہو رہے۔ نئی تاریخ کے لئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جائے گی۔

وزیر بلدیات شرجیل میمن کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ستائیس جنوری کو سپریم کورٹ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہے جس میں سپریم کورٹ نے طے کرنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہوں گے یا دو ہزار ایک کی حلقہ بندیوں کے مطابق جس کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔