اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26704

پاکستانی ٹیم کے لئے ون ڈے میں سال 2014 مایوس کن رہا

0

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال ون ڈے میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی، گرین شرٹس اس سال ایک بھی ون ڈے سیریز اپنے نام نہیں کرسکے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے یہ سال ون ڈے کے لحاظ سے مایوس کن رہا، ہارنے کی روایت نہ ٹوٹ سکی، تمام تجربے ناکام ہوگئے، قومی ٹیم نے اس سال مجموعی طور پر تین سیریز کھیلیں اور ناکامی جیسے جونک کی طرح ٹیم کے ساتھ چمٹ گئی۔

ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ٹیم ایسی گری کے سنبھل ہی نہ سکی، مارچ میں پاکستان نےتین میچز کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کیا،مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور دو ایک سے سیریز ہارگئی۔

 اکتوبر میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کی میزبانی کی اور تین صفر سے ناکام ہوئے، سال کا اختتام بھی گرین شرٹس جیت پر نہ کرسکے، یواے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی شاہین اونچی اڑان نہ بھرسکے، پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کیویز نے تین دو سے جیت لی، مجموعی طور پر پاکستان نے اس سال سولہ ایک روزہ میچز کھیلے جس میں سے چھ جیتے اور دس میں شکست ہوئی۔

شام: امریکی حملوں میں 1000 سے زائد دہشت گرد ہلاک

0

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مونیٹری ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں امریکہ کی جانب سے کئے گئے حملوں میں داعش کے 1،171 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

شام میں تعینات انسانی حقوق کے مبصررامی عبدالرحمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اب تک مارےجانے والے افراد میں 52 عام شہری تھے۔

عبد الرحمن کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ اپنے جانی نقصان کے اعداد و شمارکو ظاہر ہونے سے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

فی الحال امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے شام حملوں کی تعداد کم کر رکھی ہے۔

اب تک امریکہ نے کل 488 فضائی حملے کئے ہیں۔ انسانی حقوق کے مبصرین کی رپورٹ میں ان افراد کی تعداد شامل نہیں ہے جو کہ ایراق میں ہونے والے حملوں میں ہلاک ہوئے۔

دنیا بھر میں کرسمس کی رنگینیان عروج پر ہیں

0

کراچی: دنیا بھرمیں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں دنیا بھر میں کرسمس منانے کیلئے لوگ نت نئے انداز اپنا رہے ہیں۔

جرمنی میں کرسمس کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں،کرسمس کے موقع پر اہم شاہراہیں اور بازار جھلملاتی روشنیوں سے جگمگا اٹھے ہیں،جرمنی میں کرسمس منانے کیلئے شہریوں نے اپنے گھر کو چار لاکھ برقی قمقوں سے سجا دیا، جھلمل روشنیو ں سے جگمگا تے گھر کو دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر نیویارک میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ بھی رنگ بدلنے لگی، کرسمس کے موقع پر امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا،جس دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد اکھٹی ہوئی۔

فلوریڈا میں سینٹا کلاز نے مچھلیوں کے درمیان کرسمس منانے کی ٹھان لی،سخت سردی کے موسم میں سینٹا کلاز زیر آب جا پہنچیں ہیں، جہاں انہوں نے رنگا رنگ مچھلیوں کیساتھ خوب تیراکی کی اورکرسمس ٹری نصب کیا۔

وائٹ ہاوس میں بھی کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں، خاتون اول نے کرسمس ٹری سجا دیا، دیدار کیلئے صحافیوں اور دوستوں کو بھی دعوت دی، وائٹ ہاوس میں 26 سے زائد کرسمس ٹری سجائے گئے ہیں۔

یوکرین میں ہزاروں جھلملاتی روشنیوں سے سجا کرسمس ٹری روشن کردیا گیا۔جگ مگ کرتے کرسمس ٹری کو دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

روس میں خون جما دینے والی سردی میں سانتاکلاز نے خوب دوڑلگائی، کرسمس سے قبل روایتی سانتا رن کا انعقاد ہوا، فنڈ ریزنگ کیلئے ہونے والی دوڑ میں سیکڑوں رضا کار سانتا کا روپ دھار کر شریک ہوئے، ٹھنڈے ٹھنڈے موسم کو مستیوں اور کھیل کود سے خوب گرمایا گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان دوسرےروزبھی برقرار

0

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان دوسرےروزبھی برقرار رہا، انڈیکس میں اکتیس ہزارسات سو پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کارجحان برقرار رہا۔۔اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق دہشت گردوں کیخلاف  فیصلہ کن اقدامات اور پاکستان کےمعاشی فرنٹ پر مثبت خبروں کو لیکرسرمایہ کاربازارحصص میں نئی سرمایہ کاری کررہےہیں۔پیرکو بھی توانائی ،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی، کاروبارکے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس دوسو اُنسٹھ پوائنٹس بڑھکر اکتیس ہزار سات سو پچاس پوائنٹس پربندہوا۔

ملک کی تمام سینٹرل جیلوں میں پھانسی گھاٹ بنانےکا فیصلہ

0

اسلام آباد: حکومت نے دہشتگردوں کو سنائی جانےو الی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کیلئے ملک بھر کی سینٹرل جیلوں میں پھانسی گھاٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے دہشتگردوں کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کے لئے ملک کی تمام سنٹرل جیلوں میں پھانسی گھاٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جیل قوانین کے تحت اس وقت صرف ڈسٹرکٹ جیل ہی میں سزائے موت پر عملد رآمد کرایا جاتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں دہشتگردوں کی سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقلی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھیوں کے حملوں کے پیش نظر سنٹرل جیلوں میں پھانسی گھاٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسکے لئے ٹھیکیداروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ جیل قوانین کے مطابق سزائے موت صرف ضلعی جیل میں دی جا سکتی ہے ، جس کے لئے سینٹرل جیل میں قید مجرم کو ضلعی جیل پہنچانا ضروری ہے، ملک کی بیشتر سینٹرل جیلوں میں سزائے موت کے ہزاروں قیدی بند ہیں جنہیں سزا پر عملدرآمد کیلئے ضلعی جیل پہنچانا قانون کی ضرورت ہے۔

قومی جنگ کا اعلان کیا جائے، طاہرالقادری کا آرمی چیف کو خط

0

لاہور: علامہ طاہرالقادری نےدہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تجاویزبذریعہ خط ملک کی عسکری اورسیاسی قیادت کوارسال کردیں۔

 پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاک فوج کے سربراہ کو دہشت گردی کے خاتمے کےلیے تجاویزپرمشتمل خط تحریر کردیا، خط میں کہاگیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ کا اعلان کیا جائے۔فوجی عدالتوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے اور انسداددہشت گردی کی عدالتیں اور تمام فورسز فوج کے ماتحت کی جائیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشت گردوں کو غیر ملکی فنڈنگ بندکرنے اورنئے ناموں سے کام کرنے والی کالعدم تنظیوں پر بھی پابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔ خط کی کاپیاں صدر، وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی کوبھی ارسال کی گئی ہیں۔

جامعہ حفصہ کی بچیاں بازیاب کرائی جائیں، الطاف حسین

0

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ارباب اقتدار اور اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مدرسہ حفصہ کی مظلوم بچیوں کو بازیاب کراکر ان کے والدین کے حوالہ کیاجائے۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے موجودہ حالات میں ملک کے مدرسے خصوصاَ مدرسہ حفصہ میں پڑھنے والی بچیاں اور ان کے والدین پریشانی کا شکار ہیں،ان کا کہنا تھا موجودہ حالات کے سبب والدین نے مدرسہ حفصہ میں اپنی بچیوں سے ملنے کی درخواست کی تو مدرسہ کی پرنسپل ام حسان اور ملاعبدالعزیز نے والدین کو ان کی بچیوں سے ملاقات کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔

 الطاف حسین کا کہنا ہے مظلوم بچیوں نے متعدد بار اپنے والدین کو فون کرکے بتایا کہ وہ اپنے ماں باپ سے ملاقات کیلئے جب بھی مدرسے کے ذمہ دارلوگوں یا ذمہ دار خواتین سے بات کرتی ہیں تو انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔

 الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے چیف جنرل رضوان اخترسے مطالبہ کیا کہ مظلوم بچیوں کو مدرسہ حفصہ سے فی الفور بازیاب کرواکر ان کے والدین کے حوالہ کیاجائے ۔

 الطاف حسین نے میڈیا ، انسانی حقوق اورسول سوسائیٹی کی انجمنوں سے بھی مدرسہ حفصہ کی بچیوں کی بازیابی کیلئے آواز بلند کرنے کی درخواست کی ۔

جنرل راحیل سےافغان جنرل، کمانڈرایساف کی اہم ملاقات

0

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ایساف نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ایساف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملا قات کی،ملاقات کے دوران افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور ایساف کمانڈر نے سانحہ پشاور پردلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

 اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔ افغان چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کاخاتمہ یقینی بنایاجائے گا،ایساف کمانڈر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سےدہشت گردنیٹ ورک کوشدیدنقصان پہنچا ہے۔

 پاکستان آرمی کے سربرہ جنرل راحیل نے اس موقع پر پاک افغان بارڈر پرافغان فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی کوسراہااور سرحدی معاملات پر کنٹرول کومزید موثر بنانے پرزوردیا۔پاک افغان سرحدی روابط بڑھانے سےمتعلق امورپربحث ہوئی۔

ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس: فوجی عدالتوں کےقیام کا فیصلہ

0

اسلام آباد: قومی ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا، کرنل لیول کا اہلکار فوجی عدالتوں کا سربراہ ہوگا، ورکنگ گروپ کی سترہ سفارشات میں سے آٹھ سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت ہونے والے قومی ایکشن پلان کمیٹٰی کے اجلاس میں وزیر داخلہ نے ورکنگ گروپ کی سفارشات کا مسودہ اجلاس میں پیش کیا، سفارشات اٹھارہ نکات پر مشتمل تھیں، مدرسہ اصلاحات اور دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے قیام بھی سفارشات کا حصہ تھا، اجلاس کے دوران جماعت اسلامی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی۔

 جماعت اسلامی کا موقف تھا کہ موجودہ عدالتی نظام نے مجر موں کو سزا دی ہے جنہیں عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے،مروجہ آئین اور قانون کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں،فوجی عدالتیں موجودہ عدالتی نظام کو بائی پاس کرینگی۔

جماعت اسلامی کی مخالفت کے باوجود اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا،اجلاس میں وقفے کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے قومی ایکشن پلان کیمٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

آخری دہشتگرد تک آپریشن جاری رہے گا، وزیراعظم نواز شریف

0

اسلام آباد: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہوکر سیاسی اورعسکری قیادت نے دہشت گردوں کانیٹ ورک ختم کرنے کافیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے نظریے کوہرصورت شکست دیں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے اورشدت پسندوں کانیٹ ورک ختم کرنے کافیصلہ کیاگیا، ایکشن پلان پر مؤثر اور فوری عمل یقینی بنانے کابھی عزم کیاگیا۔

اجلا س میں وفاقی وزرا آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او شریک ہوئے، وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھا دہشت گردی کیخلاف فوج اورقوم کی قربانیاں لازوال ہیں ،شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا،دہشت گردی کے نظریے کو ہر صورت شکست دیں گے۔

وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کیلئےقانونی امورکاجائزہ لینے کیلئے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی،دہشت گردی کےخلاف متفقہ حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے وزیراعظم نےپارلیمانی جماعتوں کی اے پی سی بھی طلب کرلی ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے قومی سلامتی کے امور کاجائزہ لینے کیلئے تمام مصروفیات ترک کیں۔