ہفتہ, جولائی 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26989

ساؤپالو: پرتشدد واقعات میں 12افراد ہلاک

0

برازیل میں تشدد کی لہر برقرار ہیں، فائرنگ کے مختلف واقعات میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے دارلحکومت ساؤ پالو میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤ پالو کے شمالی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے تین گھنٹے کے دوران ایک ہی طریقہ کار سے بارہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارنے والوں کی عمریں سترہ سے تیس سال کے درمیان ہیں، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک شدگان کا ملزمان سے لین کا دین کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مقتولین کے اہلحہ خانہ پولیس کے بیان پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔
    

   

میکسیسکو:اسکول میں فائرنگ، طالبعلم شدید زخمی، 12 سالہ ملزم گرفتار

0

امریکی ریاست نیو میکسیسکو کے شہر روسویل کے نجی اسکول میں فائرنگ سے دو طالبعلم شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے بارہ سالہ ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق بارہ سالہ ملزم نے شاٹ گن سے فائرنگ کرکے تیرہ سالہ طالبہ اور بارہ سالہ طالبعلم کو شدید زخمی کر دیا، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ سے اسکول میں بھگدڑ اور خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر بارہ سالہ ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے، ریاست کی گورنر سوزنا مرٹیزن نے اسکول کا ہنگامی دورہ کیا اور واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق لڑکے کی حالت خطرے سے باہر جبکہ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
   

ٹیکساس پل کی نوک پر سائیکل سوار کا زندگی اور موت کا سفر

0

امریکی ریاست میں ٹیکساس پل پر میٹ اولسن نامی سائیکل اسٹنٹ رائیڈر نے اپنی رائیڈنگ کے جوہر دکھائے۔

ڈیکو بی ایم ایکس کے پیشہ وارانہ ماہر میٹ اولسن نے اپنے ہیلمٹ پر کیمرہ لگا کر ٹیکساس کے نئے پل کے آخری کنارے پر زندگی اور موت کا جان لیوا کھیل دکھایا، جس نے وہاں موجود لوگوں کی دل کی دھڑکنیں ساکت کر دیں، اس جان لیوا کھیل سے وہاں موجود لوگ بہت لطف اندوز ہوئے۔
    
   

کیلی فورنیا :سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں نومولود زیبرا کی رونمائی

0

امریکی ریاست سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں نومولود زیبرا کو رونمائی کے شہریوں کے سامنے پیش کردیا گیا۔

امریکہ کے قدیمی چڑیا گھر سان ڈیاگو میں پیدائش کے بعد رونمائی کے لیے شہریوں کے سامنے پیش کیے جانے والے ننھے زیبرے کا وزن ایک ہزار پاونڈ ہے، اپنی لمبی گردن قد آور جسم ہونے کی وجہ سے یہ نایاب نسل شہریوں کے لیے زو انتظامیہ کی جانب سے نئے سال کا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرووی زیبرا کی یہ نسل انیس سو ستر میں پندرہ ہزارتک تھی، جو اب صرف بائیس سو تک پہنچ چکی ہے، معدومی کے خطرے سے دوچار گروی زیبرا کی زیادہ تعداد کینیا اور ایتھوپیا میں پائی جاتی ہے۔

رومانیہ میں انسانی ہاتھوں سے تیار کردہ شیشے کے نفیس شاہکار

0

زندگی بہت زیادہ مشینی ہوتی جا رہی ہے اور ہر معاملے میں مشین انسان پر حاوی ہوتی جا رہی ہے تاہم انسان فطرت سے کبھی منہ نہیں موڑ سکتا، انسانی ہاتھوں سے تیار کردہ اشیاء کی آج بھی خاصی اہمیت ہے۔

انیس سو بائیس سے قائم رومانیہ میں گلاس فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ دستکاری کی صنعت میں نئے آنے والے کارکنوں کی تعداد گو کہ کافی کم ہے تاہم ہاتھ سے بنی اشیاء کی طلب زیادہ ہے۔

اس گلاس فیکٹری میں انسانی ہاتھوں سے تیار کردہ خوبصورت، نفیس اور جاذب نظر اشیاء بنانے کے لئے گلاسز جرمنی اور جمہوریہ چیک ری پبلک سے درآمد کی جاتی ہے۔

شیشے سے بنے فانوس، موم بتی ہولڈرز ، پانی کے گلاس اور ڈیکوریشن پیسز خاصے پسند کیے جاتے ہیں، شیشے کو سولہ سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پگھلا کر نہایت جاذب نظر اور نفیس اشیاء بنائی جاتی ہیں۔

فیکٹری مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ کام دلچسپی کی متقاضی ہے تاہم بشمول نوجوان بہت کم لوگ ہیں جو ہاتھ سے بنی اشیاء کے ان کارخانوں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
   

واشنگٹن:مشعل اوباما کا پسندیدہ سرخ گاؤن عجائب گھر کی زینت بن گیا

0

امریکی خاتون اول مشعل اوباما کا پسندیدہ اور قیمتی سرخ گاؤن قومی عجائب گھر کی زینت بن گیا۔

مشعل اوباما نے اپنا پسندیدہ سرخ قیمتی گاؤن پہن کر گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں منعقد ایک تقریب امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ رقص کیا تھا، سرخ گاؤن کو امریکی فیشن ڈیزائنر جیسن واؤ نے تیار کیا تھا۔

مشعل اوباما کے پہنے ہوئے لباس کےعلاوہ ان کی سرخ رنگ کی سینڈل کو بھی عجائب گھر کی زینت بنایا گیا ہے، اس تاریخی عجائب گھر کے سو سال مکمل ہونے پرمشعل اوباما کے سرخ گاؤن اور سینڈل کو وہائٹ ہاؤس سے عارضی طور لیا گیا ہے، جو جنوری دوہزار پندرہ تک عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال خاتون اول نے یہی سرخ لباس زیب تن کر کے امریکی صدر اوباما کے ساتھ رقص کیا تھا، جس کو پوری دنیا میں سراہا گیا تھا۔
    
   

میلسی:زہریلا کھانا کھانیوالے 2 مزید بہن بھائی دم توڑ گئے

0

میلسی میں زہریلا دودھ پینے والے چار میں سے تین بہن بھائی چل بسے۔

میلسی میں منگل کے روز نور پور کےعلاقے کی رہائشی صغراں بی بی کے چار بچوں کی کھانا کھانے کے بعد حالت اچانک غیر ہوگئی تھی، بچوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دس سالہ زاہد راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوران علاج آٹھ سالہ حمیرا اور سولہ سالہ مجاہد بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ چاروں بہن بھائیوں کی حالت کھانا کھانے اور دودھ پینے کے بعد اچانک خراب ہوگئی تھی، پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ بچوں کی موت دودھ پینے سے واقع ہوئی، جس میں ممکنہ طور پر کوئی زہریلی چیز ملی ہوئی تھی۔
      

راولپنڈٰی عسکری ادراہ برائے امراض قلب میں آتشزدگی

0

راولپنڈی میں عسکری ادارہ برائے امراض قلب کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھا دیا گیا, پرویز مشرف اسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

راولپنڈی کےعسکری ادارہ برائے امراض قلب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر بروقت قابو پالیا گیا، آگ چوتھے فلور کے ایک کمرے میں لگی تھی، ذرائع کے مطابق آگ کم شدت کی تھی اور شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

فوجی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے خود کار سسٹم کے ذریعے بروقت آگ پر قابو پالیا، سابق صدر پرویز مشرف اسی اسپتال کے وی آئی پی وارڈ میں زیر علاج ہیں، پرویز مشرف کوغداری کیس میں کل خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔
       

محکمہ پولیس سندھ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا کیس سامنے آگیا

0

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا کیس سامنے آگیا، اربوں روپے کی غیر معیاری گاڑیاں خرید لی گئیں، جو ناکارہ بھی ہوگئیں، بلیٹ پروف جیکٹس بھی ناقص نکلیں۔

محکمہ پولیس سندھ میں کرپشن کا بڑا کیس سامنے آگیا، اربوں روپے مالیت کی غیر معیاری گاڑیاں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کیلئے گاڑیاں خریدنے کے معاملے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی، محکمہ پولیس کو جو گاڑیاں درکار تھیں وہ خریدی نہیں گئیں اور جو خریدی گئیں وہ معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

جو گاڑیاں اچھی حالت میں تھیں، انھیں افسران کا پروٹوکول پورا رکھنے کیلئے دیدیا گیا، آپریشنل کارروائیوں کے حصے میں کچھ نہ آیا جبکہ بکتر بند گاڑیاں استعمال میں لانے سے پہلے ہی جواب دے گئیں، بات صرف گاڑیوں کی ہی نہیں، پولیس اہلکاروں کیلئے خریدی گئی بلٹ پروف جیکٹس بھی ناقص ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ تمام حقائق چوہدری اسلم شہید کے بعد ہونے والی تحقیقات میں سامنے آرہی ہیں، جس کے بعد سندھ حکومت اور محکمہ پولیس پر کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک کی پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری

0

امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق اب تک پاکستان میں تین سو ستر ڈرون حملوں میں تین ہزار چار سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، دوہزار چار سے اب تک تین سو ستر ڈرون حملوں میں تین ہزار چار سو اٹھائیس لوگ مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں2 ہزار 787 دہشت گرد اور 307عام شہری تھے، جب کہ تین سو چونتیس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ڈرون حملے 2010 میں ہوئے، جن میں آٹھ سو انچاس لوگ مارے گئے، دو ہزار تیرہ میں 153 اور دوہزار بارہ میں 306 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ دوہزارگیارہ میں 517 دو ہزار نو میں 549 دو ہزار آٹھ میں 298 افراد ڈونز کا نشانہ بنے۔

رپورٹ کے مطابق اوباما دور میں پاکستان میں ڈرون حملوں میں دو ہزارچھ سو باہتر افراد جب کہ بش دور میں چار سو ستتر افراد ان حملوں کا نشانہ بنے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں ہوئے۔