پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26994

حارث سلیمان امریکی ریاست انڈیانا کے شہر پلین فیلڈ میں سپرد خاک

0

انڈیانا : پاکستانی جواں سال پائلٹ حارث سلیمان کو امریکی ریاست انڈیانا کے شہر پلین فیلڈ میں سپرد خاک کردیا گیا، آخری رسومات میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد سمیت مقامی آبادی نے بھی شرکت کی۔

حارث سلیمان کی آخری رسومات میں دو ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، اس موقع پر موجود لوگوں نے مطالبہ کیا کہ نادار پاکستانی بچوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے پر حارث سلیمان کو پاکستان کے اعلی سول اعزاز سے نوازا جائے، حارث سلیمان اور انکے والد بابر سلیمان حادثے سے قبل اپنے اس ہوائی سفر کے ذریعے پاکستان میں غریب و نادار بچوں کی تعلیم کے لئے سات لاکھ ڈالر جمع کرچکے تھے جبکہ ہدف دس لاکھ ڈالر تھا ۔

اس موقع پر شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے مرحوم کے اہلخانہ کو وزیراعظم پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور بابر سلیمان کی لاش کی برآمدگی اور جہاز کے ملبے کے حصول کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر بابر سلیمان کی اہلیہ ، بیٹی حبہ سلیمان اور بھائی سائرس سلیمان کو یقین دلایا کہ پاکستانی حکومت اس سلسلے میں امریکا سے رابطے میں ہے اور جلد ہی بابر سلیمان کی لاش بھی تلا ش کر لی جائے گی۔

کراچی:لیاری میں رینجرز مقابلہ، لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک

0

کراچی : لیاری میں رینجرز سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، نیپا کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

شہر قائد میں پائیدار امن کے قیام کے لیے رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز ترجمان کے مطابق لیاری کے علاقے نوالین میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

جس کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے، ملزم بائیس افراد کے قتل سمیت اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ادھر گلشن اقبال نیپا کے قریب ہزارہ گوٹھ میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

0

کراچی: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوٕں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے، اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران حیدر آباد اور میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں، سندھ اور بلوچستان کے بعض حصوں میں بارش ہوئی۔

ایران کی خام تیل کی برآمدات میں 25فیصد اضافہ ریکارڈ

0

ایران : عالمی پابندیوں میں نرمی کے بعد ایران کی خام تیل کی برآمدات میں پچیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایران کی ایشیائی ممالک کو خام تیل کی برآمدات میں پچیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں سال جنوری سے جون کے درمیان ایرانی خام تیل کی برآمدات کا حجم بارہ لاکھ بیرل یومیہ رہا، جو کہ گزشتہ سال نولاکھ اکسٹھ ہزار بیرل تھا۔

ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار چین جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے، اس وقت اقوام متحدہ کے معاہدے کے تحت ایران چین ، بھارت ، جاپان اورجنوبی کوریہ کو خام تیل فروخت کرسکتا ہے ۔

پاکستان ممبئی حملوں کےملزمان کیخلاف کارروائی کرے، امریکا اور بھارت کا مطالبہ

0

بھارت اور امریکا نے پاکستان سے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ لشکر طیبہ اور القائدہ نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

اعلامیے میں پاکستان سے لشکر طیبہ اور القاعدہ نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، اعلامیے میں غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے مطابق انہیں غزہ کی صورتحال پر دکھ ہے، تاہم اسرائیل سے تعلقات خراب نہیں کئے جاسکتے، اعلامیے میں رواں سال ستمبر میں اوباما اور مودی کی ملاقات کو دونوں ملکوں کے مستقبل کیلئے اہم قرار دیا گیا۔ مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ امریکی سیکریٹری دفاع ہیگل اگست میں بھارت کا دورہ کریں گے جہاں وہ بھارت کے ساتھ آئندہ ہونے والی فوجی مشقوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکہ بھارت کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا مستقل رکن دیکھنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ سیکورٹی کونسل میں اصلاحات کا منتظر ہے۔

انتہائی چھوٹے سائز کا پرنٹر متعارف کرادیا گیا

0

ماہرین نے مختصر ترین پرنٹر تیار کرلیا، جس کو پرس یا بیگ میں ہرجگہ ساتھ لے جایا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے طالبعلموں اور دفتر پیشہ افراد کی سہولت کیلئے آٹھ اعشاریہ پانچ انچ چوڑا پرنٹر تیار کیا ہے، جسے پرس یا بیگ میں کسی مشکل کے بغیر رکھ کر ہر جگہ ساتھ لے جایا جاسکتا ہے۔

اس پرنٹر کو لیپ ٹاپ یا موبائل سے ہدایات دے کر کاغذ پر رکھ دیا جاتا ہے، جو خود کسی کھلونا کار کی طرح حرکت کرکے پرنٹ کر دیتا ہے، وائی فائی کے ذریعے کمپیوٹر سے منسلک یہ پرنٹر سائز میں اتنا چھوٹا ہے کہ اسے انسانی ہاتھ کی ہتھیلی پر بھی با آسانی رکھا جاسکتا ہے۔

امریکہ کا غزہ میں اقوامِ متحدہ کے شیلٹر پر حملہ ناقابلِ قبول قرار

0

واشنگٹن: امریکہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے شیلٹر پر کیا جانے والا حملہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔

امریکہ کی جانب سے اسرائیل پر کی جانے والی یہ اب تک کی سب سے شدید تنقید ہے، امریکہ نے کہا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کی اموات کی تعداد ’بہت زیادہ‘ ہے، امریکہ نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی زندگیاں بچانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی کی سربراہ نیوی پلے نے اسرائیل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جاری فوجی کارروائی کے دوران جان بوجھ کر بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو اسکولوں، اسپتالوں، گھروں اور اقوامِ متحدہ کی عمارات پر حملے کرنے پر ممکنہ طور پر جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جانا چاہیے۔

اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی کی سربراہ نے امریکہ کو اسرائیل پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے پر ناکامی، غزہ میں جاری لڑائی کو رکوانے اور اسرائیل کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

لاپاز: بولیویا نے اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے دیا

0

لاپاز: بولیویا نے غزہ میں مظالم پر اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرا دے دیتےہوئے اس کے ساتھ چالیس سال پرانا سفری معاہد منسوخ کر دیا ۔

بولیویا کے سوشلسٹ صدر ایووماریلس نے اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے دیا ہے، نہوں نےغزہ پر اسرائیلی مظالم کے باعث اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزہ بولیویا آمد کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے ، ایوو موریلس کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی قوانین، بین الاقوامی معاہدوں اورانسانی حقوق کا احترام نہیں کر رہا ہے۔

بولیویا کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو دہشتگردی میں ملوث ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیئے ، جسے بولیویا میں دہشتگرد ملک قرا دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل سے چالیس سال قبل کئے گئے سفری معاہدے کی منسوخی کا اعلان کیا، جس کے تحت اسرائیلی شہری بولیویا آسکتے تھے، برازیل ،چلی،ایکواڈور اور پیرو نے اپنے سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا لیا ہے۔

آپریشن ضربِ عضب پرمیاں برادران میں اختلاف تھا، فیصل رضا عابدی

0

کراچی: اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’اب تک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نےانکشاف کیا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کے معاملے میں نواز شریف اور شہباز شریف میں شدید اختلاف تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی بھی صورت کاروائی کے حق میں نہین تھے جب کہ شہباز شریف چاہتے تھے کہ شدت پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، چوہدری نثار علی خان کی ناراضگی کی وجی بھی یہی تھی۔ انہوں نے بتا یا کہ آپریشن شروع ہونے تک میاں صاحبان کو خبر ہی نہیں تھی۔

فیصل رضا عابدی نے الیکشن کے عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مینڈیٹ طالبان نے دلوایا ہے لبرل پارٹیوں پر تو وہ حملے کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی کے طر ز ِ سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کو ابھی گنتی کے چند دن ہوئے ہیں اور اس میں بھی وہ کسی ایک موقف پر قائم نہیں رہے۔

عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ورلڈ الیون کا مقابلہ مسلم امہ سےہے ، اقوام عالم تمام مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینا چاہتی ہیں اور پاکستان، عراق ، شام ، بحرین اورفلسطین میں ہونے والی شدت پسندوں کی کاروائیاں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

پروگرام ’اب تک‘ میں ہونے والے خصوصی انٹرویو کی مکمل ویڈیو

خیرپور: ٹریفک حادثے کے نتیجے میں سات افرادہلاک، آٹھ زخمی

0

سکھر: خیرپور کے قریب مسافر وین اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت سات افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں اے ڈی او ایجوکیشن کنگری آپا بلقیس اوران کے خاندان کی دو خواتین اور بچے شامل ہیں۔

خیرپور کے قریب قومی شاہراہ گمبٹ کے مقام پر لاڑکانہ سے گمبٹ جانے والی مسافر وین سامنے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار میں سوارایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت سات افراد ہلاک اورآٹھ افراد زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں اے ڈی او ایجوکیشن کنگری آپا بلقیس لاکھو اور ان کے خاندان کی دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے ہلاک ہونے والوں اورزخمیوں کوخیرپور اور گمبٹ کے اسپتال پہنچایا۔