اتوار, جون 30, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27011

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

0

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن اکتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج دوبارہ کھل گئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں طویل بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے بعد صارفین نے سکھ کا سانس لیا، صبح سویرے ہی سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

یاد رہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ میں کل اکتیس دسمبر کی صبح آٹھ بجے سے سی این جی اسٹیشنز پر گیس نہیں ملے گی، سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹوں بعد دو جنوری جمعرات صبح آٹھ بجے کھول دیئے جائیں گے۔
   

چارسدہ:راکٹ حملہ، ماں 2بچوں سمیت جاں بحق،2افراد زخمی

0

چارسدرہ میں شرپسندوں کے راکٹ حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے چارسدہ کے علاقے سر ڈیری میں ایک مکان پر راکٹ داغا، جس سے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر ماں دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق راکٹ حملے سے ارگرد کے مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
   

دو ہزار چودہ پاکستان کیلئے میک اور بریک ثابت ہوسکتا ہے،الطاف حسین

0

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دو ہزار چودہ پاکستان کیلئے کٹھن اور مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ میک اور بریک کا سال بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکمران اور مقتدر قوتیں ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں، الطاف حسین نے مقتدر قوتوں اور حکمرانوں سے اپیل کی کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے ملک کی بقا، سلامتی اور فلاح کیلئے جو بھی فیصلے کرنے ہوں کرلیں اور جتنی جلدی ممکن ہو ان پر عمل درآمد کرلیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاخیر ناقابل تلافی نقصان بن سکتی ہے، حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد جو نتیجہ اخذ کیا اسے مقتدر قوتوں کے سامنے پیش کر دیا، حکمرانوں اور مقتدر قوتوں پرمنحصر ہے کہ وہ ملک کو تباہی کی جانب لے جانا چاہتی ہیں یا بہتری اوراستحکام کی جانب لے جانا چاہتی ہیں۔
   

بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی جنگ سوشل میڈیا پر جاری

0

بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی سوشل میڈیا سے نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کہ پی ٹی آئی بلاول ہاؤس کی دیوار گرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان اسے مار دیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی ملکیت کا استعمال جاگیردارانہ ذہنیت ہے۔

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے سربراہوں کی جنگ سوشل میڈیا پر جاری ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کا جو یار ہے غدار ہے، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے تحریک طالبان کا سامنا کیا ہے، جینز پہننے والے منی طالبان سے نہیں گھبراتے۔

عمران خان نے بلاول ہاوس کے راستوں کی بندش پر تنقید کرتے ہوئے اسے جاگیردارانہ ذہنیت قراردیا، عمران خان نے استفسار کیا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج پر حملہ جمہوریت ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی عدالتی احکامات پرعملدرآمد کیلئے احتجاج کررہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پر امن احتجاج کا راستہ اپنایا ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج میں کھلے عام اسلحے کی نمائش کی مذمت کرتے ہیں، سید اویس مظفر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے روز پی ٹی آئی کا غیر جمہوری احتجاج سازش ہے۔
    
    

   

لاہور:دفعہ144کیخلاف ورزی پر 4ہزار افراد کیخلاف رپورٹ درج

0

لاہور میں مال روڈ پر دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالنے پر پاکستان عوامی تحریک کے حافظ محی الدین قادری سمیت چار ہزار کارکنوں کے خلاف دو تھانوں میں رپورٹیں درج کرلی گئیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف ریلی نکالنے کے الزام میں رپورٹیں تھانہ پرانی انار کلی اور تھانہ سول لائن میں درج کی گئیں، تھانہ پرانی انار کلی میں درج رپورٹ کا نمبر بائیس جبکہ تھانہ سول لائن میں درج رپورٹ کا نمبراڑتالیس ہے، مال روڈ پر جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ہے۔
   

طاہرالقادری مسلمہ طور پر جھوٹ کے سوداگر ہیں، پرویزرشید

0

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ طاہرالقادری مسلمہ طورپرجھوٹ کےسوداگر ہیں۔

   وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر بھی کنٹینر بابا خاموش رہتا ہے اور جب سیلاب آتا ہے تو بھی غائب ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قادری جیسوں کو آمریت کا انتظار رہتا ہے ایسا دور اب کبھی نہیں آئے گا، پرویزرشید کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری اپنے مقاصد میں پہلے کامیاب ہوئے نہ اب ہوں گے۔
    
    

   

معاشی استحکام کے لئے مسلم لیگ ن سے روابط ضروری ہے،فاروق ستار

0

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے مسلم لیگ ن سے روابط ضروری ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے انتخابات اکیلے لڑے ہیں اور اس بار بھی تنہا لڑے گی۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپوں سے انتخابی عمل سبوتاژ ہورہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مفاد کے لیے پیپلزپارٹی سے رسمی،غیر رسمی رابطہ رہتا ہے، متنازع قانون اور حلقہ بندیاں عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کرنا چاہیئے، کراچی آپریشن اہداف حاصل نہ کرسکا تو ناکامی سب کی ہوگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ماورائے عدالت قتل نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کے درمیان مسئلےکا حل نکلنا چاہیے، فاروق ستار نے خواہش کی کہ وزیراعلی ان کو ملاقات کے لئے بلائیں جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اورحکومت سندھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی۔
 

کوئٹہ:انسداد پولیو ٹیم پر دستی بم حملہ، ایک بچہ زخمی

0

کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔

کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور پشتون آباد کے علاقے میں انسداد پولیو کی ٹیم پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا، بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
   

کیو ٹی وی کا بچیوں کے درمیان نعت مقابلہ ،مدحت مصطفیٰ

0

اے آر وائی کیو ٹی وی ماہ ربیع الاول میں بچیوں کا نعتیہ مقابلہ پروگرام مدحت مصطفٰی میں پیش کررہا ہے، بچیوں کے مابین مقابلہ نعت خوانی ہوا جس میں بڑی تعداد میں بچیوں نے حصہ لیا۔

نعت خواں کی نعت بچیوں کے مقابلہ نعت میں ججز کے فرائض سینئر نعت خواں سعدیہ کاظمی، سحر اعظم اور سیدہ عنبرین نے دیئے، اس موقع پرسعدیہ کاظمی کا کہنا تھا کہ کیو ٹی وی نے مدحت مصطفیٰ کے پروگرام میں مقابلہ کے ذریعے نئے ٹیلینٹ کو موقع فراہم کیا جو ایک بہترین کاوش ہے۔ 

سحراعظم نے کہا کہ فروغ نعت کے سلسلے میں کیوٹی وی کا کرداربے مثال ہے، کیوٹی وی نے ابتدا ہی سے فروغ نعت میں اپنا اہم کردارادا کیا ہے،  سیدہ عنبرین نے کہا کہ ٹیلینٹ کے حوالے سے بہت سے چینلز نے کام کیا مگر فروغ نعت میں کیو ٹی وی کا کام سب سے زیادہ اور پہلے ہے۔

نعت خواں کی نعت اے آروائی کیوٹی وی اپنی خواتین ناظرین کیلئے مدحت مصطفیٰ کے ساتھ محفل میلاد اور دیگر پروگرامز ماہ ربیع الاول کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں پیش کررہا ہے۔
   

بزدل خان کہنے پر پی ٹی آئی نے ڈرامہ رچایا، شہلا رضا

0

آرٹس کونسل کےسالانہ انتخابات ہوگئے، شہلا رضا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ڈرنے والی نہیں، بزدل خان کہنے پر پی ٹی آئی نے ڈرامہ رچایا، ایم کیو ایم سے تعلقات اچھے چاہتے ہیں، متحدہ کے لیے راستے کھلے ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل کے سالانہ انتخابات کا دنگل سجا، آرٹس کونسل میں گہما گہمی دکھائی دی، شہر قائد اور احمد شاہ پینل کے درمیان مقابلہ تھا، جیتنے والے پینل نے دعوی کیا کہ ادب و ثقافت کی خدمت ،عالمی کانفرنسسز کا انعقاد،  فنکاروں اور ادیبوں کے لیے طبی سہولیات، انشورنس پالیسی سمیت دیگر اقدامات شروع کیے جاہیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ بلاول ہائوس کی بات کرنے والے بنی گالا میں اپنے گھر کے بارے میں کیا کہیں گے، انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے تعلقات اچھے چاہتے ہیں، مئیر اسی کا آئے گا جسے عوام ووٹ دیں گے، فنکاروں اور ادیبوں کا کہنا تھا کہ جیت کر جو بھی آئے، آرٹس کونسل اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے۔

ملک کے فنکاروں،ادیبوں اور شعرائ نے امید ظاہر کی ہے کہ آرٹس کونسل کے الیکشن تبدلی کا سبب بننے گے۔