اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27013

ہالی ووڈ: فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلزکا نیا ٹریلر نے دھوم مچا دی

0

ہالی ووڈ: دنیا بھر میں مقبول کارٹون کریکٹرز بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں ، ہالی ووڈ فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلزکا نیا ٹریلرآتے ہی چھا گیا، فلم آٹھ اگست کو ریلیزہوگی۔

ننجا ٹرٹلز کے مداح اب تیار ہوجائیں کیونکہ مشہور زمانہ کارٹون ننجا ٹرٹلز  سب کا دل جیت نے فلمی کرداروں میں آرہے ہیں، ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھر پور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجاٹرٹلز کے نئے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

معروف کارٹون کریکٹروں پر مبنی فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے، جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے، اس آفت کا مقابلہ کرنے سپر ہیروز کیا حربے استعمال کرتے ہیں یہ دیکھنے کیلئے آپ کو آٹھ اگست تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

طارق فاطمی کی امریکی محکمہ خارجہ میں اہم ملاقات

0

واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ نے آپریشن ضرب عضب سے پہلے دہشت گردوں کے محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

واشنگٹن سے اے آر وائی نیوز رپورٹر جہانزیب علی کے مطابق مشیر خارجہ طارق فاطمی نے امریکی محکمہ خارجہ کے افسران سے اہم ملاقات کے دوران کہا کہ فوجی آپریشن ہر تنظیم کے دہشت گرد کے خلاف ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں سے ملاقات میں طارق فاطمی نے یاد دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستانی قوم کا ہوا اور پاکستان کسی شدت پسند تنظیم یا دہشت گرد کی پشت پناہی نہیں کر رہا، شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن تمام دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

ملاقات میں پاکستان سے دہشت گردوں کی بڑی تعداد کی افغانستان منتقلی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، طارق فاطمی نے خدشات کا اظہار کیا کہ شدت پسند افغانستان میں دوبارہ سے منظم ہوکر پاکستان کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرسکتے ہیں، اس لئے غیر ملکی افواج اور افغان فورسز کو ان کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کرنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے شدت پسندوں کی منتقلی کو افغانستان کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا۔

غزہ :اسرائیلی جارحیت کے 16دن، شہیدفلسطینیوں کی تعداد642ہوگئی

0

غزہ :محصورینِ غزہ  پر آٹھ جون سے اسرائیلی بربریت جاری ہے، سولہ روز میں اسرائیلی بربریت کا شکارہونے والے فلسطینیوں کی تعدادچھ سوبیالیس ہوگئی، غزہ کی گلیاں لاشوں سے اٹ چکی ہیں، فرانس نے اسرائیلی بربریت کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے، اسرائیلی ائیرپورٹ کے قریب راکٹ گرنے کے بعدامریکا اوریورپ نے اسرائیل کے لئے پروازیں بندکردی ہیں۔۔

غزہ میں اسرائیل کے لبادے میں ابلیس کا رقص جاری ہے،اسرائیل فضا، زمین اور سمندر سے غزہ میں محصور بچوں اور خواتین پر آگ اور بارود برسا رہا ہے، جس میں سوا سو سے زائد بچے شامل ہیں، فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بندی کرنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ حملے میں اسرائیلی فضائیہ نے ستر سے زائد مقامات پر بمباری کی، جس میں پانچ مسجدیں اور فٹبال کا گراؤنڈ بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوجیوں نے غیرملکی ٹی وی چینل کے دفتر پر بھی گولیوں کی بوچھاڑ کی، فرانس غزہ قتل عام کی مذمت کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

فرانسیسی وزیرخارجہ نے چھ سو سے زائد افراد کا قتل ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کا قتل عام اور حملے فوری بند کیے جائیں، زمینی کارروائی اسرائیل کو مہنگی پڑ رہی ہے، اب تک کی کارروائی میں انتیس اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں ایک فوجی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

کراچی:سرچ آپریشن میں ٹارگٹ کلرز سمیت 34افراد گرفتار

0

کراچی :شہر کے مختلف علاقوں سر چ آپریشن میں ٹارگٹ کلرز سمیت چونتیس افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا۔

کراچی میں بڑھتے ہو ئے جرائم کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں بھی تیزی آگئی، پولیس زرائع کے مطابق فرنٹیئر کالونی، پیرآباد اور قصبہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن میں 30مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

یونی ورسٹی روڈ پر پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔

لیاری بہار کا لونی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے، قصبہ کا لونی میں رینجرز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، رینجرز زرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

کراچی:پروگرام شان رمضان، شہید اہلکاروں کی فیملیز سے اظہار یکجہتی

0

کراچی : شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی فیملیز سے اے آروائی کے پروگرام شان رمضان میں اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اے آروائی کے پروگرام شان رمضان میں کراچی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، پروگرام میں کچھ شہید اہلکاروں کے فیملیز نے بھی شرکت کی، سہراب گوٹھ میں شہید ہونے والے اہلکارکی بیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے۔

  ایک اور شہید اہلکار کی بیوہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے خود فون کرکے بتایا کہ انہیں گولیاں لگی ہیں، نماز پڑھ کر نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولیاں ماری، شہید اہلکار اشفاق احمد کی بیوہ کا کہنا تھا کہ شوہر نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔

شاہین اسکول کے باہر شہید ہونے والے اہلکار کی بیوہ کا کہنا تھا کہ انکے شوہر کو ڈیوٹی ختم کر کےنماز کیلئے جاتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،  شان رمضان پروگرام میں شہید اہلکاروں کی فیملیز سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ اس غم میں تنہا نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

تھرپارکر:ایک مرتبہ پھر قحط سالی کے باعث،1بچی جاں بحق

0

تھرپارکر: ایک مرتبہ پھر قحط سالی کے باعث موت کا رقص شروع ہوگیا، تھر میں تعینات ڈاکٹرز بھی چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔

تھرمیں قحط سالی ایک مرتبہ پھرننھی کلیوں کونگلنے لگی، غذائی قلت کے باعث بیماری میں مبتلا مٹھی کے اسپتال میں ایک اور بچی جاں بحق ہوگئی، اسے سندھ حکومت کی نااہلی کہیے یا لاپروائی تھر کیلئے بھرتی کیے گئے اڑسٹھ ڈاکٹرز کوچارہ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔

صوبائی حکومت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان تو کردیا ہے لیکن اسپتال کاعملہ بیمار بچوں کی نگہداشت کے بجائے انہیں ایک ہی دن میں صحت مند قرار دے کرفارغ کردیتا ہے، جب کہ کچھ بچوں کی حالت تشویشناک کہہ کرحیدرآباد منتقل کردیا جاتا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صورتحال پر بروقت قابو نہ پایا گیا توصورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

فلپائن: دنیا کے سب سے بڑے انڈور گیم ارینا کا افتتاح

0

فلپائن : انڈور گیم ارینا کا افتتاح کردیا گیا، فلپائنی ارینا کو دنیا کا سب سے بڑا انڈور اسٹیڈیم قرار دیا جا رہا ہے۔

فلپائنی صدر بینگنو اکینو نے رنگارنگ تقریب میں ارینا کا افتتاح کیا، اس موقع  پر وزراء اور سیاستدانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، بولاکین میں تعمیر کیا جانے والے ارینا کو دنیا کا سب سے بڑا انڈور اسٹیڈیم تصور کیا جارہا ہے۔

پندرہ منزلوں پر مشتمل اسٹیڈیم کا کل رقبہ چھتیس ہزار اسکوائر میٹر ہے، جس میں پچپن ہزار سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اسٹیڈیم تین سال میں تیار کیا گیا ہے، جس پر دوسو پانچ ملین ڈالر لاگت آئی ہے ۔

پاکستان میں بھی آن لائن ٹریڈنگ کا رجحان

0

پاکستان میں بھی آن لائن ٹریڈنگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اس کام کے لئے استعمال کی جا رہی ہیں۔

پاکستان میں سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں، اس توجہ کا فائدہ اٹھانے کے لئے کئی افراد اور کمپنیوں نے فیس بک پر مارکیٹنگ شروع کر دی ہے۔

لوگ اپنے کاروبار کا پیج بنا کر آڈر بک کرتے ہیں، پھر کیش آن ڈلیوری کے تحت سامان صارف تک پہنچ جاتا ہے، ماہرین کے مطابق سوشل نیٹورکنگ کے زریعے ڈریڈنگ کا حجم بڑھتا جا رہا ہے۔

ملائیشن طیارے کی تباہی میں روس ملوث نہیں،امریکی حکام

0

واشنگٹن: یوکرائن میں تباہ والے ملائشین طیارے پر امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ واقعے میں روس براہ راست ملوث نہیں ہے، طیارہ غلطی سے روس نواز باغیوں کا نشانہ بنا۔

یوکرائن میں ملائشین طیارے کی تباہی پرامریکی انٹیلی جنس حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طیارے کو روس نواز باغیوں کی جانب سے غلطی سے نشانہ بنایا گیا تاہم روسی حکومت کے براہ راست ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

دوسری جانب حادثے کے شکار دو سو افراد کی لاشوں کو نیدر لینڈ منتقل کرنے کا بندوبست کرلیا گیا ہے، مزید لاشوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروئیاں جاری ہیں، روسی صدر کا کہنا ہے کہ روس معاملے کی تحقیقات کے لیے باغیوں کے خلاف اثرو رسوخ استعمال کرے گا۔

ملک میں انقلابی اصلاحات لائیں گے، انڈونیشی نو منتخب صدر

0

جگارتہ : انڈونیشا کے نو منتخب صدر جوکو ودودو نے ملک میں انقلابی اصلاحات لانے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا کی تیسری بڑی جمہوریت انڈونیشیا میں حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جوکو ودودو کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آتے ہی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لیے اصلاحات کی جائیں گی۔

جو کو ودودو نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی ملک کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لائے جائے گی جبکہ سرمایہ داروں کے لیے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے، جوکو ودودو اس سال اکتوبر میں منصب صدرارت پر فائز ہوں گے۔