اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27035

وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا کا جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

0

راولپنڈی: وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انھیں آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نوازشریف نےوزیردفاع، وزیرداخلہ،مشیرخارجہ کے ہمراہ پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر کادورہ کیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا جی ایچ کیوپہنچنے پر استقبال کیا، چاق و چوبند دستے نےوزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا،ڈی جی ملٹری آپریشنز نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی اوربتایا کہ میران شاہ کو دہشت گردوں سےپاک کرالیاگیاہے،شمالی وزیرستان ہر طرف سے سیل ہے تاکہ کوئی دہشت گرد بچ نہ سکے۔

وزیراعظم کوبتایاگیا کہ ابتدائی حملوں میں دہشت گردوں کوبھاری نقصان اٹھا نا پڑا،زمینی کارروائی میں لڑنے والےدہشت گردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے، وزیراعظم کاکہناتھاامن کیلئےقوم جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، آپریشن کامقصد حکومتی عملدرداری قائم کرناہے ،اس موقع پرعدالتوں سےدہشت گردوں کے چھوٹ جانےپرتشویش کااظہارکیاگیااورپاک فوج کو مکمل قانونی حمایت فراہم کرنے پراتفاق کیاگیا، آپریشن میں اب تک چار سو پچاس سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جب کہ پاک فوج کے دو کیپٹنز سمیت چھبیس جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں، وزیراعظم یادگار شہداءپر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

نواز شریف اورشہباز شریف کو شہداء کے خون کا قصاص دینا ہو گا، طاہرالقادری

0

لاہور: ماڈل ٹائون میں پولیس کی فائرنگ سے آٹھ افرد کی شہادت کو ایک ماہ ہو گیا، علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ا ور شہباز شریف کو قصاص دیناہوگا۔

سانحہ ماڈل ٹائون میں پولیس کی فائرنگ میں آٹھ افراد کی شہادت کو ایک ماہ ہو گیا ، اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے خصوصی پیغام میں کہاکہ نواز شریف اور وزیر اعلٰی شہباز شریف کو شہداء کے خون کا قصاص دینا ہو گا، اسلام آباد میں سانحہ ماڈل ٹائون کیخلاف آبپارہ میں مظاہرہ ہو ا جس سے عوامی تحریک کے رہنما عمرعباسی جمشید دستی،شیخ رشید اورجے سالک اور احمد رضا قصوری شریک ہوئے ۔

کراچی میں پریس کلب کےباہر ریلی میں عوامی تحریک،کے علاوہ مسلم لیگ ق ، متحدہ قومی موومنٹ، تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل، آل پاکستان مسلم لیگ، اور دیگر جماعتوں کےنمائندوں نے شرکت کی ، فیصل آباد میں عوامی تحریک کی ریلی کی قیادت مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن زاہد فیاض نے کی ریلی کے اختتام پر شہدا کی یاد میں چوک گھنٹہ گھر پر شمعیں روشن کی گئیں ۔

کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر اشتیاق احمد بلوچ ، خالد احمد اور دیگر کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب پر عائد ہوتی ہے، گوجرانوالہ میں پاکستان عوامی تحریک نے احتجاجی ریلی نکالی شیرانوالہ باغ سے ہوتی ہوئی ریل بازار پہنچ کرختم ہوئی۔

حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

0

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران ماڈل ٹائون سانحہ کو دبانے مین کامیاب نہیں ہوں گے ۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک ماہ پورا ہونے پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک ماہ گزر گیا سانحہ کی ایف آئی آر کٹی نہ شہباز شریف کا استعفیٰ سامنے آیا، مظلوم اور پریشان حال لواحقین انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، چودھری پرویز نے کہا کہ سانحہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف خود ملوث ہیں اور انہی کے حکم پر بے گناہ افراد کو خون میں نہلایا گیا تھا۔،

یوکرائن: ملائیشیاکادوسرامسافرطیارہ گرکرتباہ

0

یوکراین : ملائشیا کاطیارہ یوکرین میں گرکرتباہ ہوگیا،طیارے میں دو سوپچانوےمسافر سوار تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کاایک اور طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔بوئنگ ٹرپل سیون ایئربس ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جارہی تھاکہ یوکرین کی فضائی حدود میں اس پر مبینہ طور پر میزائل حملہ کیاگیا۔جس کے نتیجے میں جہاز گرکرتباہ ہوا۔ملائیشین طیارے ایم ایچ سیونٹین پر عملے کے پندرہ ارکان سمیت دوسوپچانوے مسافرو سوار تھے۔

یوکرائنی وزارت داخلہ نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ،یوکرائن کاکہناہے جس علاقے میں جہاز گرکرتباہ ہوا وہ علاقہ روسی سرحد کے قریب ہے، جہاں روسی نواز علیحدگی پسند یوکرائن کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں، یوکرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز پرمیزائل حملہ روس نے کیا ہے تاہم روس نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے، ملا ئیشین وزیراعظم نے حادثے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

معروف کامیڈین البیلا کی دسویں برسی، مداحوں کےدلوں میں آج بھی زندہ

0

کراچی : ( ویب ڈسک)  معروف کامیڈین البیلا کومداحوں سے بچھڑےدس برس بیت گئےلیکن ان کی یادآج بھی دلوں میں زندہ ہے۔

پاکستان کے نامور ورسٹائل اداکار حاجی البیلا کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے۔۔حاجی البیلا نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران فلم  ٹی وی اور تھیٹر پر اداکاری کے جوہر دکھائے اور بھرپور شہرت حاصل کی ۔ حاجی البیلا نے فلموں میں ثانوی کرداروں سے اپنے فن سفر کا آغاز کیا ۔ ان کی پہلی فلم رشتے 1963میں ریلیز ہوئی، ان کی مشہور فلموں میں بدنام ، یار مار، عشق نچاوے گلی گلی، انٹرنیشنل لٹیرے ، ماجھو، اللہ دتہ، خاندان، ہیرو اور دیگر شامل ہیں۔ ان کا شمار تھیٹر کے بانی فنکاروں میں ہوتا تھا ، انہوں نے سینکڑوں سٹیج ڈرامے کئے ، ان کے سٹائل کو آج بھی لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں،حاجی البیلا 17جولائی 2004 کو 63سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

0

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، چار صفحا ت پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے قائمقام چیئر مین کو کام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔۔فریقین نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت میں پرویز راٹھور اور ایگزیکیوٹو رکن کمال الدین ٹیپو کے چوبیس جون دو ہزار چودہ کے تقرری نوٹی فکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردی اور پرویز راٹھور بحیثیت قائم مقام چیرمین پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ نے بلندترین سطح کا سابقہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی

0

کراچی اسٹاک مارکیٹ نے بلندترین سطح کا سابقہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔۔مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار تیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ نے جمعرات کے روز چار سو پوائنٹس کی نمایاں تیزی کےساتھ بلندترین سطح پر پہنچنےکاسابقہ ریکارڈ توڑ کرنئی تاریخ رقم کی اور مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار تیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی ،آئل اینڈ گیس،،بینکنگ اور سیمنٹ کمپنیوں کے شئیرز کی خریداری میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے، تجزیہ کاروں کےمطابق عالمیریٹنگ ایجنسی موڈیزکاپاکستانی معیشت اور بینکس کی ریٹنگ میں اضافہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنا۔جمعرات کوکاروباری حجم سو فیصد اضافےسےسواگیارہ ارب روپےمالیت کےبیس کروڑ باسٹھ لاکھ شئیرزکے سودوں تک جاپہنچا۔ہنڈریڈ انڈیکس401پوائنٹس کےاضافے سے تیس ہزار 177 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

ہنگو: یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے،6جاں بحق، 3زخمی

0

ہنگو: سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہنگوکے علاقے دوڑی میں سڑک کنارے یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے، دھماکوں میں چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتا ل منتقل کر کے بم ڈسپوزل کو طلب کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف سیکیورٹی اہلکار تھے۔

رائےونڈ روڈ:10گھنٹے بعد فورسز نے کمپاؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا

0

لاہور: رائے ونڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے دس گھنٹے بعد دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا، مقابلے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید تین زخمی ہوگئے۔

،وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امرا رہائشگاہ سے 3 کلومیٹر فاصلے پر ارائیاں پنڈ میں دہشتگردوں اور سکیورٹی اداروں کے درمیان مقابلہ 10 گھنٹوں تک جاری رہا
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کی اطلاع پر ارائیاں پنڈ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سرچ آپریشن کا آغاز کیا، رات دو بجے کے قریب ایک مکان پر چھاپے کے دوران مکینوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مزید نفری طلب کرلی،اور فوری طور پر اہلکاروں نے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا۔

رات 2 سے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے دس گھنٹے جاری رہا، دہشتگردوں کی جانب سے بھی جدید خود کار اسلحہ استعمال کیا گیا جبکہ پولیس نے دہشتگردوں کی پناہ گاہ پر راکٹ برسائے ۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، جنہیں جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق دہشت گردو ں نے مکان عبدالستارنامی شخص سے کرائے پر حاصل کیا تھا، مالک مکان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، حکمت عملی کے تحت احتیاط سے کام لے رہے ہیں، دہشت گردوں کو زندہ پکڑنا اولین ترجیح ہے۔

خانزادہ شجاع خانزادہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے پاس کافی تعداد میں اسلحہ موجود ہے، پولیس نے حفاظتی حکمت عملی کے تحت آس پاس کے مکانات خالی کرالئے ہیں، مقابلے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو جناح اسپتال لایا گیا، دواہلکار دہشت گردوں کی گولیاں لگنے سے اور ایک سیڑھیوں سے گر کرزخمی ہوا۔

ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: گیارہواں مرحلہ فرانسیسی رائڈر ٹونی کے نام

0

فرانس : ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ میزبان رائدر ٹونی گیلوپن نے جیت لیا۔۔ اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو یلو جرسی حاصل ہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا ایک دن کے ریسٹ کے بعد دوبارہ آغاز ہوا، گیارہویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو ایک سو ستاسی کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، رائڈرز کو طویل راستے میں مشکلات کا سامنا رہا، کچھ رائڈرز حادثے کے سبب ریس مکمل نہ کرسکے۔

فرانس کے ٹونی گیلوپن نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے پچیس منٹ اور پینتالیس سیکنڈز میں طے کیا، یہ ٹور ڈی فرانس میں ان کی پہلی کامیابی ہے، اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے،ا اٹالین رائڈر چھیالیس گھنٹے انسٹھ منٹ اور تئیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔