اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27055

ہالی ووڈ کی نئی فلم وائلڈ کا ٹریلر ریلیز

0

لاس انجلوس : (ویب ڈیسک) ایک ہزار میل کا سفر طے کرنے والی خاتون کے ناممکن سفر کے گرد گھومتی ہالی ووڈ فلم وائلڈ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

گھریلو زندگی کی مشکلوں سے چھوڑکر باہمت اور بہادر خاتون کی خطرناک مہم جوئی پر مبنی ہالی وڈ کی نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم وائلڈ کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ۔ یہ فلم امریکی مصنفہ کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے حو بھوک اور پیاس کی شدت سے نڈھال،برفیلے میدانوںاورریگستانوں کی خاک چھانتی انتہائی خطرناک مہم جوئی کے دوران ایک ہزارایک سو میل کا سفرطے کرجاتی ہے، ایڈونچرسے بھرپوریہ فلم پانچ سمبرکو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائےگی۔

چیونگم کا زیادہ استعمال آپ کے لئے نقصان دہ ہے

0

کراچی: (ویب ڈیسک) چیونگم بچوں بلکہ بڑے افراد میں بھی یکساں طور پر پسند کی جاتی ہے تاہم اس کے کئی مضر اثرات بھی ہیں۔
چیونگم کا بہت زیادہ استعمال نوجوانوں میں مستقل سر درد اور میگرین کا باعث بن سکتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق نوجوانوں میں مستقل سر درد کی ایک بڑی وجہ ہر وقت چیونگم چبانا بھی ہو سکتی ہے جسے ترک کر کے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ چیونگم سے دوری اختیار کر کے اس بیماری پر قابو پایاجا سکتا ہے اور اس عادت کو ترک کرتے ہی حالت میں بہتری آجائے گی۔

بغداد: فائرنگ کے واقعے میں 29 خواتین سمیت 33 افراد جاں بحق

0

بغداد: عراقی دارلحکومت بغداد کے نواحی علاقے میں مسلح افراد کے عمارت پر حملے میں انتیس خواتین سمیت تینتیس افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغداد کے نواحی علاقے زایونا میں مسلح افراد نے رہائشی عمارت پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں آکر انتیس خواتین سمیت تینتیس افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینیوں کی خونریزی پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، چوہدری شجاعت حسین

0

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی جارحیت فوری بند کرائیں۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی خونریزی صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری بند کرانے کے لئے اثرورسوخ استعمال کریں۔ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اعلیٰ حکام محض معمولی مذمت اور اوآئی سی پر انحصار کی بجائے عالمی برادری کو متحرک کرنے کےلئے عملی اقدامات کرے۔

پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پرقائم ہوں، یوسف رضا گیلانی

0

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پرقائم ہیں۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاوزیراعظم اے جے کے کی جانب سے دیئے گئے ڈنر سے خطاب جہموریت بچانے کیلئے حکومت عمران خان اورطاہرالقادری سے بات کرے۔ پرویزمشرف سے متعلق بیان پرقائم ہوں۔ موجودہ دور میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔حکومت ہماری مفاہمت والی پالیسی اپنائے۔ فرحت اللہ بابر کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا۔ میری بات کی تردید فرحت اللہ بابر نے کی انھیں سے پوچھا جائے۔

وزیرِ اعظم نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم میان محمد نواز شریف نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ وزیرِ اعظم نے عابد شیر علی کو بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی

وزیرِ اعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی رپورٹ دی جائے۔لوڈشیدنگ سےمسلم لیگ ن کاامیج خراب ہورہاہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرِ مملکت عابد شیر علی کو ہدایت کی کہ بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کریں اورلوڈشیڈنگ سےمتعلق صنعتکاروں کےتحفظات بھی دورکئےجائیں۔

ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ سےمتعلق مذاکرات ہونگے جبکہ عابدشیرعلی نےاپٹماممبران کو بھی کل اسلام آبادآنے کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اعلان کے باوجود عوام کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اذیت سہنے پر مجبور ہیں۔

نواز شریف,عمران خان امدادی کرکٹ میچ کھیلنے پر رضامند

0

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان نے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کیلئے امدادی میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شمالی وزیرستان کے آپریشن سے متاثرین کی امداد کیلئے ایک نمائشی میچ کا اہتمام کیا ہے، جو آئندہ ماہ کھیلا جائے گا۔ میچ میں تاخیر کی وجہ گراؤنڈ کا دستیاب نہ ہونا ہے، جس کے باعث یہ امدادی میچ دورہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے کے بعد ہوگا۔ جس میں وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اس میچ سے ہونے والی آمدنی آپریشن متاثرین کو دی جائے گی۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالی جائے، الطاف حسین

0

کراچی: الطاف حسین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور تمام جماعتوں کی مشترکہ ریلی نکالنے کی تجویز دی ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے ساتھ ہی اسلامی ممالک کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین نے تجویز دی کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھاکہ اسرائیل کو طاقتور ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بے خوفی سے کارروائیاں کررہا ہے اور مسلم حکمراں اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

رمضان بچت بازارعوام کو ریلف دینے میں ناکام

0

ملک بھر میں سجنے والے رمضان بچت بازارعوام کو ریلف دینے میں ناکام ہیں ، کسی نے کہا کہ عام دکان اور بچت بازار میں کوئی فرق نہیں تو کسی نے دہائی دی کہ بچت بازاروں میں سامان ہی نہیں ۔

حکومت کی جانب سے لگائے گئے رمضان بچت بازاروں کا یہ دعویٰ ہے کہ بچت بازاروں میں آئیں اور پیسے بچائیں ، لیکن عوام نے ان بازاروں کو  چور بازار کا نام دے ڈالا۔ اسلام آباد کے شہری ان بچت بازاروں میں آکے پریشان ہیں، کہتے ہیں کہ عوام کو ان بازاروں کے نام پر کڑوی گولی دی گئی.

دکانداروں نے بھی صاف کہہ دیا کہ مال کے اچھے ریٹس نہیں ملتے اسی لئے سستا سامان مہنگے داموں فروخت کرنا مجبوری ہے، ملتان کے عوام نے سنایا اپنا حال کہتے ہیں کہ سامان دیا تو جا رہا ہے لیکن صرف جان پہچان کے لوگوں کو فیصل آباد کے لوگوں نے کہا کہ آلو کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی لوگ مہنگائی کے بے قابو جن سے پریشان ہیں

سرتاج عزیز نے اسرائیلی حملوں کوعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

0

اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اسرائیلی حملوں کوعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔وہ اے آروائی نیوز کی خصوصی ٹرانس میشن میں گفتگو کررہے تھے۔

 مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اسرائیلی حملوں کوعالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے بتایاپاکستان اسرائیلی جارحیت رکوانے میں کردار ادا کرنے کی کوشش کررہاہے۔ ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا دنیاجانتی ہےکہ اسرائیل کےخلاف امریکاکارویہ کیسا ہے، پہلےفلسطین پراسرائیلی بمباری رکواناچاہتے ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہاپاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی عرب ممالک کوبھی آواز اٹھانی چاہئے۔ حماس رہنما ڈاکٹرخالدمحمود کاکہناتھااسرائیل نےدرندگی کی تمام حدیں پارکرتے ہوئےمعصوم بچوں کونشانہ بنارہاہےاورعالمی برادری جانبداری کامظاہرہ کررہی ہے۔حماس رہنما کاکہناتھا اب حالات بدل چکے ہیں مسلم امہ کواتحاد کامظاہرہ کرناچاہئے۔