اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27057

ہمیں آئی پی ڈیز سے پوری ہمدردی ہے، قائم علی شاہ

0

سکھر: وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے آئی ڈی پیز کی شکل میں سندھ آنے والے کچھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا ہمیں آئی پی ڈیز سے پوری ہمدردی ہے ۔آئی ڈیپیز کی مدد کے لیے حکومتِ سندھ نے ہرممکن اقدام کیا ہے، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا وفاقی حکومت سے امن وامان کے لیے فنڈز اور اسلحہ مانگا ہے ،وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا ایم کے حوالے سے گورنر سندھ سے بات ہوئی ہے جلد بیٹھ کر معاملہ حل کرلیا جائے گا ،ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کے سامنے سندھ حکومت کی تعریف کی ہے۔

بھارت2سال میں پاکستان پر فتح کی طاقت حاصل کرلے گا، سبرامینن

0

بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سبرا مینن نےکہا ہے کہ بھارت پاکستان کو دو سال میں شکست دے دے گا۔
ایک طرف امن کی آشا اور پھر ہمارے وزیراعظم کا اصرار کہ بھارت سے دوستی کریں تو دوسری طرف بھارت کے عزائم جو بیان کیئے بی جےپی کے اہم رہنما سبرامینین نے ایک انٹرویو نے،ان کا دعوی تھا کہ پاکستان کو شکست دینے کی بھرپور طاقت بھارت دو سال میں حاصل کرلے گا۔

ڈاکٹر سبرامنین نے یہ بھی کہ دیا کہ بھارت کو پاکستان پر ایٹم بم پھینک دینا چاہیے، موصوف نے یہیں بس نہیں کیا ۔ ساتھ میں یہ بھی کہ ڈالا کہ بھارت کو چاہیئے کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے فوری طور پر جنگ کرے، اُن کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کوابھی بھی شکست دےسکتا ہےتاہم اس کیلئےچائناکوغیرجانبداربنانا ہوگا،موصوف نے واضع طور پر اشارہ دیا کہ بھارت کے نزدیک امن کی آشا اور پاکستانی حکومتی ارکان کےد ورے ایک خوشامد سے زیادہ نہیں ،اب امن کے آشا والوں سے اور ہماری حکومت سے کوئی سوال کرے کہ وہ پاکستان کے وقار کو داو پر کیوں لگا رہے ہیں۔

پرویزمشرف کوباہرجانے سے نہ روکنےکامطلب ڈیل نہیں، فرحت اللہ بابر

0

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمافرحت اللہ بابر کاکہناہےکہ پرویزمشرف کوباہرجانے سے نہ روکنےکامطلب ڈیل نہیں۔
پیپلزپارٹی پرویزمشرف کوآئینی تحفظ دینا چاہتی تھی اور ن لیگ رکاوٹ بن گئی،پرویزرشیدکےاس بیان پرپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمافرحت اللہ بابر کاکہناہےکہ پرویزمشرف کوباہرجانے سے نہ روکنےکامطلب ڈیل نہیں،مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی نےصدرکےمواخذے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جس پرپرویز مشرف نے استعفیٰ دیا۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کہتےہیں اگر ن لیگ بارہ اکتوبرپرآرٹیکل چھ کے تحت اسٹینڈلیتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ، سابق وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نےیوسف رضاگیلانی کی پرویزمشرف سےمتعلق معاہدےکےبیان سےلاعلمی کااظہار کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہےکہ پارلیمنٹ ای سی ایل جیسےکالےقانون کو ختم کرے۔

میرشکیل اور حامد میر کوگرفتار کرکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم

0

لاہور:عدالت نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان ، میر ابراہیم اور حامد میر کو گرفتار کر ک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر فوجداری استغاثے کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ دو مئی کو حامد میر نے پاک فوج کے خلاف توہین آمیز کالم لکھا جو جنگ گروپ کے تمام اخبارات میں شائع ہوا ۔جس سے پاک فوج کی بدنامی اور کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ، درخواست گزارکا کہنا تھا حامد میر نے توہین آمیز کالم میر شکیل اور میر ابراہیم کی ایما پر لکھا۔ لہذا عدالت ان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے ۔عدالت نےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ میر شکیل ، میر ابراہیم اور حامد میر کو چھ اگست کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔

یوم آزادی پر انتشار پھیلانے والے سقوط ڈھاکہ دوہرانا چاہتے ہیں، عابد شیرعلی

0

فیصل آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بلی عابد شیر علی کا کہنا ہے تین کوئینز پتلی تماشا دکھا رہی ہیں ۔ یوم آزادی پر انتشار پھیلانے والے سقوط ڈھاکہ جیسا سانحہ دوہرانا چاہتے ہیں، فوج اور سیاست دانوں کو آپس میں لڑانے والے سیاسی یتیم شیخ رشید کا ٹرائل ہونا چاہئے ۔
فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا تین کوئینز پرویز الٰہی ، طاہرالقادری اور شیخ رشید ہوش کے ناخن لیں، ہم آئی ڈی پیز کی بحالی میں مصروف ہیں اور یہ لوگ لانگ مارچ کا رونا رو رہے ہیں ۔ چودہ اگست کو کسی کو غیرجمہوری حرکت نہیں کرنے دیں گے، پندرہ اگست کے بعد ان سے استعفوں کا مطالبہ کریں گے ۔ پرویز مشرف سے ڈیل کے سوال پر عابد شیر علی کا کہنا تھا مسلم لیگ نون نے کسی سے ڈیل نہیں کی ۔ عدلیہ کے فیصلے پر عمل کریں گے، ہمارے اقدامات سے اب کے پی کے اور سندھ میں عوام بجلی کا بل ادا کرنے لگے ہیں ۔

فوج پر تنقید دہشت گردوں کی حمایت کے برابر ہے، پرویز رشید

0

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں پرویز مشرف،یوسف رضاگیلانی اور اسٹیبلشمنٹ کےدرمیان اگرکوئی ڈیل ہوئی ہےتون لیگ اس میں حصہ دار نہیں تھی۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی پی مشرف کوآئینی تحفظ دیناچاہتی تھی ن لیگ رکاوٹ بنی، پیپلزپارٹی اورمشرف میں کچھ طےہواتھاتوہم حصہ دارنہیں تھے گیلانی نےکہیں نہیں کہاکہ نوازشریف کوآن بورڈلیاگیاتھا پرویزمشرف کے مقدر کا فیصلہ عدالتیں کریں گی یہ پہلی پارلیمنٹ ہے جس نےپرویزمشرف کو استثنیٰ نہیں دیا 14اگست کی تقریب کی دعوت عمران خان کوبھی دیں گے عمران خان 22ارب روپے کی رقم آئی ڈی پیز کیلئے خرچ کریں فوج پر تنقید دہشت گردوں کی حمایت کے برابر ہے۔

مشرف کا پھندا اب حکومت کے گلے میں ہے، خورشید شاہ

0

سکھر: چودہ اگست قومی دن ہے اس پر سیاست کر کے اس دن کو متنازعہ نہ بنایا جائے عمران خان شو کر کے اپنا شوق پورا کر لے پیپلز پارٹی کسی دھرنے میں شریک نہیں ہو گی ۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مشرف کے معاملے پر 12اکتوبر 1999سے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کر تی تو آج ان کے گلے میں یہ پھندا نہ پڑھتا اور انہیں یہ دن دیکھنا نہ پڑھتا انھوں نے کہا کہ چودہ اگست کے دن کو سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے حکومت نے چودہ اگست کو کسی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تو پیپلز پارٹی اس پر سوچے کی ان کا کہناتھا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کر تے ہیں اور وزیر اعظم سے بھی کہتے ہیں کہ وہ یو این او میں اس معاملے کو اٹھائے ان کا کہنا تھا کہ اگر اقوام متحدہ نے مسلمانوں کے قتل عام پر اپنا کردار ادا نہ کیا تو اقوام متحدہ متنازعہ ادارہ بن جائے گا ۔

ہالی ووڈایکشن فلم ان بروکن کاٹریلر ریلیزکر دیاگیا

0

ہالی ووڈایکشن فلم ان بروکن  کاٹریلر ریلیزکر دیاگیا، انجلینا جولی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں دوسری جنگ عظیم کے اثرات نظر آئیں گے۔

زندگی دوڑ کا نام ہے،خواہش ہے سب سےتیز بھاگ کر اولمپین بننے کی، ریس جیت کر اولمپک میں تو جیت گیا لیکن وقت کی دوڑ نے اسے ہرانے کی کوشش کردی، زندگی اس ے لئے سب سے بڑا امتحان بن گئی۔

یہ کہانی ہے حقیقی اولمپئین لوئس زیمپیرینی کی جسے دوسری جنگ عظیم میں جاپان نے قید کرلیا اور دوسال تک ظلم کا نشانہ بنائے رکھا، ہالی وڈایکشن گرل انجلینا جولی کو جنگوں پر بنی فلموں کو ڈائریکٹ کرنے کا جنون ہوا ہے، اسیلئے تو بوسنیا کے بعد اب دوسری جنگ عظیم کے قیدی پربنا ڈالی فلم ان بروکن جواسی نام سے لکھی گئی کتاب سے ماخوذ ہے جنگ عظیم دوم کے مناظر اور خوف اور جدوجہد پر بنی فلم ان بروکن کرسمس پر ریلیز ہوگی۔

چوہدری نثارکی اسلا م آباد اور پنڈی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

0

اسلام آباد :  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلا م آباد اور راولپنڈی کی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے تناظر میں جڑواں شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو اپنی روزانہ کی ڈیوٹی سے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، جڑواں شہروں کی سیکورٹی انتظامیہ کے درمیان بہترین تعاون ہونا چاہیے تاکہ ہنگامی صورتحال سے بہتر طریقے سے نمٹا جاسکے۔

چوہدری نثار نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ بہتر جسمانی تربیت اور جدید آلات سے اپنی استعداد کار میں اضافہ کرے، چوہدری نثار نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے حساس مقامات کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا جائے اور اس ضمن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ پیٹرولنگ ٹیم ان علاقوں میں گشت کرے۔