اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28080

چہلم کے موقع پرحساس مقامات کافضائی جائزہ لیا جائے، چوہدری نثار

0

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت سیکورٹی پر ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ نے سخت سکیورٹی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ چہلم کے موقع پرحساس مقامات کافضائی جائزہ لیا جائے،انھوں نے کہاکہ فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررہے گی۔

چوہدری نثارعلی خان کاکہناتھا کہ امن وامان کی صورتحال کوچیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔انھوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ادارے اورنیم فوجی دستے صوبوں کوبھرپورتعاون فراہم کررہے ہیں۔

جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت: پہلا ٹیسٹ سنسنی خیر مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا

0

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، پروٹیاز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی شکست سے بچ نکلا۔ بھارت کے چار سو اٹھاون رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

اے بی ڈی ویلیئز نے ایک سو تین اور فاف ڈوپلسی ایک سو چونتیس رنز کر نمایاں رہے، جنوبی افریقہ کو میچ جیتنےکے لئے آخری چار اوورز میں صرف بیس رنز درکار تھے، لیکن ڈوپلسی کے آؤٹ ہونے بعد جنوبی افریقی بیٹسمینوں نے میچ میں کامیابی کی بجائے اے ڈرا کرنا بہتر سمجھا، میزبان ٹیم نے مقررہ وقت ختم ہونے تک سات وکٹ پر چار سو پچاس رنز بنائے، جبکہ اسے میچ جیتنے کے لئے مزید آٹھ رنز درکار تھے۔

نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

0

نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے، کیوی بیٹسمین راس ٹیلر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو تین رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو بائیس رنز کا ہدف ملا تھا، کھیل کے چوتھے روز کیوی ٹیم نےنامکمل دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے چھ رنز سے شروع کی۔

تینتیس رنز کے اسکور پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گری، پیٹر فلٹن دس رنز بناسکے۔ دوسری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کین ولیمسن تھے جو چھپن رنز کی اننگز کھیل سکے، نیوزی لینڈ نے ہدف دو وکٹوں پر حاصل کرلیا اور آٹھ وکٹوں سے کامیاب رہ کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔

عمران خان کو پشاور میں بھی مہنگائی کی فکر کرنی چاہیے، اسفند یار خان

0

   اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کی سرزمین تقسیم ہونے کے لیے تیار نہیں ، عمران خان کو پشاور میں بھی مہنگائی کی فکر کرنی چاہیے۔

اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کی برسی پر خطاب میں اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے پر اسفندیار ولی خان کا کہنا تھاکہ گراں فروشوں کے خلاف کپتان لاہور میں بیٹھ کر آواز اٹھا رہا ہے۔

کپتان ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے مگر غیر ملکیوں کی موجودگی سے متعلق چپ ہے، انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں کتنے مارے جاتے ہیں اور خود کش حملوں میں کتنے شہید ہوتے ہیں ،اس بات کا فیصلہ عوام کریں گے، اسفند یار ولی نےکہا کہ پی ٹی آئی رہنما ڈر کی وجہ سے جنازوں میں بھی شرکت نہیں کر سکتے ۔

کراچی میں نئی بلدیاتی حدبندیوں کا معاملہ عدالت میں ہے، شرجیل میمن

0

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں نئی بلدیاتی حدبندیوں کا معاملہ عدالت میں ہے۔ احتجاج کر کے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حدبندیوں کے معاملے میں ایم کیو ایم کے ساتھ مثبت مذاکرات ہو رہے تھے کہ اچانک وہ عدالت میں چلے گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں حدبندیاں کر کے پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے حدبندیاں کی گئیں ، اس بناید پر الزام لگانا درست نہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت کیلئے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔
   

ایم کیو ایم سندھ کے نئے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج

0

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے نئے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا، خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ فیصلہ ووٹ سے نہ ہو اتو پھر روڈ پر ہوگا۔

بلدیاتی قانون اور نئی حلقہ بندیوں کو متنازع ،سندھ کی تقسیم اور کالا قانون قرار دیتےہوئے متحدہ نے پریس کلب پراحتجاج کیا۔ 

مظاہرین نے بلدیاتی قانون کے خلاف کی شدید نعرے بازی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا، خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ متحدہ ٹکراؤ نہیں چاہتی،اگر فیصلہ ووٹ سے نہ ہوا تو روڈ پر ہوگا۔

حیدر عباس رضوی نے بلدیاتی قانون کو لنگڑا قانون قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برابری کی بنیاد پر نشستیں دی جاہیں، فیصل سبزاوری نے قانون کو فرسودہ طرز حکمرانی پر پردہ ڈالنے مئیر شپ کے خواب کی تعبیر کی کوشش قرار دیا۔

متحدہ رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کالے قانون کے خلاف متحدہ سیسہ پلائی دیوار ہے،ایم کیو ایم رہنمائوں اور عوام نے مشترکہ طور پر ہاتھ فضا میں بلند کرکے بلدیاتی قانون کو مسترد اور احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مہنگائی کے خاتمے کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا دیا ہے، شیریں مزاری

0

پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے نو نِکات پر مشتمل تجاویز دی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں تحریک انصاف کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ویزراطلاعات غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ امن کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات اور اے پی سی کی تجاویز بھی دی جا چکی ہیں۔ نو نِکاتی تجاویز اسمبلی میں دی گئی ہیں اور اسمبلی کے باہر بھی۔

حکومت ملک میں موجود مافیا سے ملی ہوئی ہے، عمران خان

0

عمران خان نے کہاہے حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئےنوٹ چھاپنا بند کرکے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے کرپشن،بجلی چوری اورملک میں موجود مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کاسونامی لاہورسے ٹکرا گیا، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا مہنگائی کا طوفان تھمنےوالانہیں ۔

بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں قوم کونئے سال کاتحفہ ملے گا۔۔عمران خان نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے تجاویز بھی دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا حکومت بجلی چوری کاخاتمہ نہیں کرسکتی توہم بجلی چوری روک کر دکھا سکتے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا حکومت ملک میں موجود مافیا سے ملی ہوئی ہےمک مکا کرکےچیزوں کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں، کرپشن اورمافیا کیخلاف کارروائی کی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا ملک بھرکے گورنرہاؤسز کو پبلک پارکس اورہوٹلز میں تبدیل کرنے کے لیے اسمبلی میں بل لارہے ہیں۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ چھ جنوری کو پی ٹی آئی کاسونامی عمر کوٹ جب کہ چوبیس جنوری کو راولپنڈی میں جائے گا۔
   

جرمنی کی روایتی کرسمس مارکیٹس اب دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی مقبول

0

جرمن روایتی مصنوعات اور کھانے اب دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، لندن کی ساؤتھ بینک سینٹر کرسمس مارکیٹ میں لکڑی کے کیبز جرمن دستکاروں کی بنی ہوئی روایتی مصنوعات اور لذیذکھانے خریدوارں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

دس سال پہلے اس مارکیٹ میں جرمن مصنوعات کا صرف ایک کیبن تھا لیکن خریداروں کی تعداد میں اضافے کے باعث اب ان کی تعداد اسی ہوچکی ہے۔ اس طرح کی جرمن مارکیٹس دوسرے یوروپین ممالک کے علاوہ اب امریکہ میں بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔
   

سائنس فکشن تھرلر فلم ٹرانسینڈینس کا ٹریلر جاری

0

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور جانی ڈیپ کی نئی سائنس فکشن تھرلر فلم "ٹرانسینڈینس" کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

اس فلم کی کہانی آرٹیفشل انٹلیجنس کے ماہر سائنسدان وِل کاسٹرکے گرد گھومتی ہے جو ایسا کمپیوٹر تخلیق کررہا ہے جس میں کسی ذی حس کی تمام معلومات کا مجموعہ موجود ہے جبکہ ٹیکنالوجی مخالف شدت پسند اُس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ وِل کاسٹر کا کردار جانی ڈیپ ادا کرہے ہیں۔

ہدایت کار والی فسٹر کی اس تھرلر فلم کی کاسٹ میں ربیکا ہال،پال بیٹانی،کیٹ مارا اور سیلئن مرفی بھی شامل ہیں۔ فلم ٹرانسینڈینس اٹھارہ اپریل دوہزار چودہ میں امریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ اور پچیس اپریل کو برطانوی سینماؤں کی زینت بنے گی۔