لندن سیکرٹریٹ میں رابطہ کمیٹی اور اراکین سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سنگین خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے ، حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک اسی وقت مضبوط ہو گا جب نسلی اور لسانی اکائیوں کو ایک نظر سے دیکھا جائے اور چھوٹی قوموں کے احساس محرومی کو دور کیا جائے۔
محروم عوام کو حقوق دیئے بغیر قومی یکجحتی پیدا نہیں کی جاسکتی، ان کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں اور پروپیگینڈوں کے باوجود عوام جانتی ہے کہ ان کی نجات دہندہ جماعت صرف ایم کیو ایم ہے ، کیونکہ متحدہ ہی ملک کو مضبوط اور مستحکم بنا سکتی ہے، الطاف حسین نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔