چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا معاملے نے اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے نادرا کا بوجھ اٹھانے سے انکار کردیا تو وزیر داخلہ کا اصرار ہے کہ الیکشن کمیشن یہ کام کرے، ان کے اختیارات بھی لے لے۔
وزیر داخلہ کا اصرار ہے کہ ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے، اس کام کیلئے وزرات داخلہ کے اختیارات بھی لے لے لیکن الیکشن کمیشن نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیا، ایڈیشنل سیکریٹری شیر افگن کا کہنا ہیں کہ آئین کے تحت تمام انتظامی ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہے لیکن نادرا کا کنٹرول نہیں سنبھال سکتے۔
ادارے چلانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ نہیں، شیرافگن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانا ہے، کیونکہ یہ اسہی کا کام ہے، ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد الیکشن ٹریبونل کا کام شروع ہوتا ہے تاہم سپریم کورٹ سے احکامات ملے تو اسکی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔