عالمی سطح پر گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا مزید سات سو روپے سستا ہوکر اُننچاس ہزارروپے کا ہوگیا۔
عالمی منڈی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی گرتی قیمتوں نے بہت سوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے، جب عالمی منڈی میں فی اُونس سونا گیارہ ڈالر گرکر دس ہفتے کے بعد پھر سے بارہ سو ڈالر سے نیچے آیا تو جمعے کے دن ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آئی سات سو روپے کی ایک اور بڑی کمی ہوئی۔
اس کمی سے فی تولہ سونے کی قیمت آگئی 49 ہزار روپے پر، یوں صرف دو روز میں فی تولہ سونا 1350 روپے ہوگیا ہے سسستا۔
سی طرح جمعے کو دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور دس گرام سونا ہوگیا 42 ہزار روپے کا۔