منگل, جنوری 7, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 28962

حکومت طالبان سے مذاکرات پر الجھن کا شکار ہے، خورشید شاہ

0

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات پر الجھن کا شکار ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، چودھری نثار کے صرف اپوزیشن نہیں، اپنی جماعت کے ساتھ معاملات بھی خراب ہیں۔

لاہور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی مہم کے دوران مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف نے بڑے بڑے دعوے کئے تھے اور طالبان بھی ان کے حامی تھے لیکن اب انہیں سمجھ آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف اپوزیشن ہوتی ہے، فرینڈلی نہیں، پیپلز پارٹی حکومت کو مسائل کے حل کیلئے وقت دینا چاہتی ہے، چودھردی نثار کے صرف اپوزیشن ہی نہیں، اپنی جماعت کے ساتھ بھی معاملات خراب ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، احتجاج تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے لیکن عمران خان بتائیں کہ کیا پشاور میں شہریوں کو چیزیں سستی ملتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت ہونے دے گی نہ نجکاری کی اجازت دی جائے گی۔

کلاشنکوف کے موجد میخائل کلاشنکوف 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

0

دنیا بھر میں گوریلا جنگ کے لئے پسند کی جانے والی رائفل اے کے فورٹی سیون کلاشنکوف کے موجد میخائل کلاشنکوف چورانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

روس کے فوجی سائنسدان میخائل کلاشنکوف کو تو شائد اتنے لوگ نہ جانتے ہوں جتنے لوگ ان کی ایجاد کلاشنکوف رائفل کو جانتےہیں، میخائیل کلاشنکوف نے یہ رائفل انیس سو سینتالیس میں تیار کی تھی۔

جس کے بعد سے یہ رائفل نہ صرف روسی فوج میں مقبول ہوئی بلکہ اسمگلروں کے ذریعے گوریلا جنگ لڑنے والوں تک پہنچنے کے بعد سب سے زیادہ پسند کی گئی۔

کلاشنکوف رائفل ویت نام جنگ میں بھی استعمال کی گئی جبکہ افغانستان میں روس کے خلاف جنگ کےبعد یہ دنیا بھر میں پھیل گئی ، نکاراہ گوا ہو یا سری لنکا میں تاملوں کی علیحدگی کی تحریک کلاشنکوف رائفل ہر جگہ استعمال کی گئی۔

مرغی کےگوشت کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان پرپہنچ گئیں

0

  مرغی کےگوشت کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان پرپہنچ گئیں، دو روز میں مرغی کا گوشت تیس روپے فی کلومہنگا کردیا گیا۔ 

سردی کی شدت اور طلب میں اضافہ ہوتے ہی مرغی کا گوشت مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے۔۔شہر کے بیشتر علاقوں میں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت270 روپے تک پہنچ گئی جبکہ پوش علاقوں میں مرغی کا گوشت 280 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

صورتحال کا فائدہ اُٹھانے کیلئے فارمرز سے لیکر دوکاندار سب سرگرم ہوگئے ہیں جبکہ انتطامیہ شہرمیں مرغی کی سپلائی اورقیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظرآرہی ہے، شہر میں من مانی قیمتوں پرمرغی کے گوشت کے ساتھ ساتھ انڈوں کی فروخت بھی جاری ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت ایک سو بارہ روپے سے لیکر ایک سو اٹھارہ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت پاکستان پرکوئی شرائط لاگو نہیں کیں، آئی ایم ایف

0

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پرکوئی شرائط لاگو نہیں کیں، حکومت نے خود نجکاری پلان آئی ایم ایف کو پیش کیا۔

آئی ایم ایف وفد کےسربراہ نےایک بلاگ پراپنے خیالات کا اظہارکرتےہوئےکہی ہے، جیفری فرینک نےکہا ہے کہ آئی ایم ایف نےاپنی کوئی شرائط لاگو نہیں کی ہیں۔،

بیشتر اقدامات حکومت اپنی طرف سےلے رہی ہے، بہت سی اصلاحات تونون لیگ کی حکومت نےخود آنےسے پہلے شائع کردی تھیں تاہم ان پرعمل ہونا باقی تھا جوہورہا ہے۔

اسی طرح نجکاری اورتوانائی بحران پرقابوپانے کے لئےنکات خود حکومت پاکستان نے پیش کئے، باقی اصلاحات میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرکےاس کو 66 لاکھ خاندانوں تک پھیلانا ہے، توانائی کے شعبے میں سبسڈی کا فائدہ غریب کے بجائے امیر کو پہنچتا ہے۔ 

حکومت توانائی کی پیداواربڑھانےکیلئے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار

0

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی تھری جی اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی مارچ دوہزار چودہ میں کریگی۔

لاہور میں بزنس فورم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مالیاتی درجہ بندی ایجنسیوں نے پاکستان کی ساکھ کو بہتر قراردیا ہے۔

حکومت نےسرمایہ کاروں کومنافع کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت توانائی کی پیداواربڑھانےکیلئے پُرعزم ہے، پاکستان میں آئندہ دس سال میں بجلی کی پیداوار40 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جائیگی، تقریب میں وزیراعظم نوازشریف اورترک وزیراعظم نے شرکت کی۔

آرٹیکل6 کے تحت غداری کے پہلے مقدمے کی سماعت کل ہوگی

0

آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت پاکستان کی تاریخ میں غداری کے پہلے مقدمے کی پہلی سماعت کل اسلام آباد میں ہوگی، پرویزمشرف کی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کسی بھی آمرکےخلاف غداری کے پہلے مقدمے کی پہلی سماعت، جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس یاورسعیداورجسٹس طاہرہ پرمشتمل تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

پیشی کے موقع پر پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مقدمے کی سماعت شریعت کورٹ کےبجائے نیشنل لائبریری کے آڈیٹوریم میں ہوگی جس کے اردگرد بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا، حکومت کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ کو پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے،اکرم شیخ نے پانچ نکاتی استغاثہ گزشتہ ہفتے خصوصی عدالت میں جمع کرایا تھا جس کا جائزہ لینے کے بعد رجسٹرار خصوصی عدالت نے قرار دیا تھا کہ بادی النظر میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف الزامات درست معلوم ہوتے ہیں لہذا پرویز مشرف چوبیس دسمبر کو عدالت میں پیش ہوکر اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں۔

پرویز مشرف نے سمن وصول کرنے کے بعد وکلا کی ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم میں ڈ اکٹر خالد رانجھا، بیرسٹر سیف اور احمد رضا قصوری نمایاں ہیں۔
   

پاکستان میں اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں، بلاول بھٹو زرداری

0

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتیں برابر کے حقوق اور پاکستانی شہری ہیں، پشاور دھماکے میں تباہ چرچ کی مرمت اور مسحیی برادری کی بحالی کے لیے فنڈز جمع کر لیے ہیں ۔

کراچی میں مسحیی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب کے مہمان خصوصی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت قوم اور ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے،قائد اعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی، قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرکے بھائی چارگی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوا جا سکتا ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو مسحیی برادری کی جانب سے اجرک بھی پہنائی گئی، انکے ہمراہ شیری رحمان ،شرمیلا فاروقی اور حسنین مرزا بھی تقریب میں شریک تھے۔
    
   

خیبرپختونخوا میں مدینہ کی روایت سے مساکین کانظام چلے گا،عمران خان

0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مدینہ کی روایت سے مساکین کانظام چلے گا،دہشت گردی کیخلاف جنگ پاگل پن ہے، مذاکرات سے امن لانا ہوگا۔

لاہور میں کرسمس تقریب میں عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ملک میں میرٹ کا نظام لاسکیں، ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں معذوروں، یتیموں اوربیواؤں کیلئے ریاست کی جانب سے امدادی پروگرام کااعلان کردیا۔

مدینہ کی روایت عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاگل پن ہے، امن کیلئے قبائلی عمائدین کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، پاگل پن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب کے آخر میں  کرسمس کیک بھی کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس خوشیوں پر مبارکباد دی۔
   

0

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے کہاہےکہ شرجیل میمن کے تازہ بیان نے ثابت کردیاہے کہ پیپلز پارٹی ریاستی طاقت کے بل پر سندھ کی شہری بلدیات پر قبضہ کرناچاہتی ہے۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ کراچی میں صوبائی حکومت پہلے ہی ایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کررہی ہے، شرجیل میمن ملکی سلامتی کے اداروں کواپنے سیاسی مخالفین کوکچلنے کے بجائے کراچی اوراندرون سندھ اصل مجرموں اوردہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیں ۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ خیرپور جرائم میں سرفہرست ہے جبکہ بدین ، دادو اوردیگر علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افرادکی سرگرمیاں عروج پرہیں، کچے کے علاقے میں ڈاکو راکٹ لانچرز،بموں اوردیگرجدیدترین ہتھیاروں سے مسلح ہیں لیکن ان کے خلاف ایکشن لینے کو کوئی تیار نہیں۔
   

پروپیگنڈہ کر کے من پسند باتیں کر نا مسائل کا حل نہیں، شرجیل انعام میمن

0

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہو یا فنکشنل لیگ بلدیاتی آرڈیننس پر وہ لوگ اعتراض کر رہے ہیں جو آمروں کے دور میں سیاہ قانون کے حامی تھے۔

حید ر آباد میں میڈیا سے بات چیت مین صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ ایم کیو ایم جب کہہ رہی ہے کے اُنہیں عدالتوں کے فیصلے منظور ہیں تو پھر سڑ کوں پر آنے کی ضرور ت کیوں پیش آئی، انہوں نے الزام لگایا کہ عدالت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لیکن ساتھ ہی کہا کہ حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، بات چیت کر نی ہے تو بات چیت کے لئے دروازے کھلے ہیں، سیاسی ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہوتے ہے، انہوں نے کہا کہ امتیاز شیخ جس جماعت میں بھی جائیں گے اس کا حال ایسا ہی ہو گا، چہلم کے بعد حیدر آباد میں رینجرز اور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپر یشن ہو گا ۔