بدھ, جنوری 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29073

امریکہ نے پاکستانی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردی

0

امریکا نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف رقم روکنے کا اشارہ دے دیا، کانگریس میں پیش کردہ بل میں تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے۔

ارکان کی متفقہ رضا مندی سے تیار کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان شکیل آفریدی پراسامہ بن لادن کی تلاش کے حوالے سے عائد تمام الزامات واپس لے کر انہیں رہا نہیں کرتا تو پاکستان کو دی جانے والی تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی امداد روک لی جائے۔

معروف تجزیہ کار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ اِس بل کی منظوری کا امکان کم ہے، بل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دی جانے والی امداد کی ادائیگی کی مدت کو ایک سال بڑھانے کی بات بھی کی گئی ہے لیکن وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو کانگریس کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ پاکستان القاعدہ، تحريک طالبان پاکستان، حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ کے خلاف کارروائی میں کیا مدد کررہا ہے۔

ایک اور شرط کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کرنے والے امریکی اہل کاروں کو پاکستانی ویزا سے مستثنی قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، تجزیہ کار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان کو اس معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا چاہئیے، ان شرائط کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں موجود کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
           

نوابشاہ:جاں بحق طالبعلموں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

0

نوابشاہ کے قریب ہولناک وین حادثے میں اٹھارہ بچے، دو اساتذہ اور وین ڈرائیور خالق حقیقی سے جا ملے، معمولی سی لاپروائی نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی، جاں بحق طالبعلموں کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔

نوابشاہ کے قریب ہولناک ٹریفک حادثہ میں کئی گھروں میں قیامت صغریٰ برپا ہے، ڈمپر نے ننھی ہنستی کھیلتی کلیوں کو رونڈ ڈالا، کئی آنگن سونے اور کئی ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، دولت پورکا ایک غریب گھرایسا بھی ہے، جس کی دوننھی پریاں اسکول کے ساتھ ساتھ اللہ کے گھر بھی ایک ساتھ ہی چلی گئیں۔

ننھے طلبہ سے بھری وین نوابشاہ سے دولت پور جارہی تھی کہ ڈمپر نے ٹکر مار کر وین کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا، حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

المناک حادثے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، بدقسمت وین میں سوار بچوں کے والدین ننھے فرشتوں کی تلاش میں اسپتال کی طرف دوڑے تو اسپتال میں پاؤں رکھنے کی جگہ نہ رہی، بچوں کی تلاش میں سرگرداں والدین زاروقطار روتے ہوئے غم سے نڈھال ہوگئے۔
   

مشرف غداری کیس کی سماعت آج ہوگی، وارنٹ جاری ہونے کے امکانات

0

سابق صدر مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج ہوگی، سابق صدر پرویز مشرف آج بھی عدالت میں پیش ہوں گے یا پھر انہیں میڈیکل بنیاد پر پیشی سے استثنیٰ دے دیا جائے گا،عدالت آج کیا فیصلہ کرے گی، احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ آج بھی پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی کا امکان کم ہے۔

سابق صدر پرویزمشرف پہلی پیشی کے موقع پر عدالت جاتے ہوئے اچانک طبعیت خراب ہونے پر ملٹری اسپتال جا پہنچے، جس کے بعد سے اب تک سابق صدر اے ایف آئی سی میں زیرعلاج ہیں، عدالت میں سابق صدر کے وکلاء ان کی نمائندگی کرتے ہوئے مشرف کیس کے خلاف اپنے دلائل پیش کریں گے۔

سات جنوری کو خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران سابق صدر کی علالت سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کردی گئی، جسٹس فیصل عرب اور بینچ کے دیگر دو ارکان نے رپورٹ کا جائزہ لیا اور فریقین کے وکلا کو رپورٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ جمعرات سولہ جنوری کو سنایا جائے گا۔

جسٹس فیصل عرب نے مشرف کے وکیل انور منصور سے استفسار کیا کہ مقدمہ توہین عدالت کا ہو یا آرٹیکل چھ کا، ملزم کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری کیے جا سکتے ہیں؟ جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھا کہ وکیل صفائی کے مطابق اگر عدالت کو گرفتاری کا اختیار نہیں ہے تو ملزم صرف اس لیے حکم عدولی کرسکتا ہے کہ اسے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

 

ایم کیوایم کا چوہدری اسلم شہید کی شہادت پر18جنوری کو یوم خراج عقیدت منانے کا فیصلہ

0

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی بیوہ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے چوہدری اسلم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کی ۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید کی بیوہ نورین اسلم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں آپ نے جس طرح ہمت وجرات اور صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایک مثال ہے۔

چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم کاکہنا تھا کہ چوہدری اسلم شہید نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ، وہ اپنے بہادر شوہرچوہدری اسلم شہید کا نام زندہرکھیں گی۔

رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے کے اس مقام پر جہاں ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت کاواقعہ پیش آیا وہاں شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلدستے اورپھول رکھے جائیں گے اورشہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ۔

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سول سوسائٹی،وکلاء اور تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادراورنڈرافسر چوہدری اسلم شہید اوران کے ساتھ شہیدہونے والے پولیس کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری کو شام پانچ بجے شہادت کے مقام پرپہنچ کر گلدستے رکھیں اورشمعیں جلائیں۔

رابطہ کمیٹی نے پولیس افسران اورجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی چوہدری اسلم شہید اوراپنے دیگر شہید ساتھیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھول چڑھائیں اورشمع جلائیں اوراس عزم کااظہارکریں کہ ملک وقوم کی بقاء کیلئے وہ بھی جرات وہمت کامظاہرہ کرتے رہیں گے اوراپنے شہیدساتھیوں کامشن جاری رکھیں گے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے اورپوری قوم چوہدری اسلم شہید اوران کے شہیدساتھیوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔
   

ایم کیو ایم اور آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پرویز مشرف کے حق میں مظاہرہ

0

آل پاکستان مسلم لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن پرویز مشرف کے حق میں میدان میں آ گئے کہتے ہیں فوج کا سپہ سالار غدار نہیں ہو سکتا، مقدمات انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہیں۔

اسلام آباد پریس کلب کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ اور آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پرویز مشرف کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، حامیوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ انٹر پول کے ذریعے نہیں بلکہ خود اپنی مرضی سے پاکستان آئے تھے پہلے تاحیات نا اہل قرار دیا گیا بعد میں ضمانتیں منسوخ کر کے سیاسی مقدمات بنائے گئے

پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ٹرائل حکومت کے گلے میں ہڈی بن چکا ہے اور مارچ کے اختتام تک نواز حکومت ختم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے ،پرویز مشرف کی عدالت پیشی ڈاکٹروں کی اجازت سے منسوب ہو گی۔

ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق نے کہا کہ الطاف حسین کو یقین ہے کہ پرویز مشرف سچے انسان ہیں جبکہ الطاف حسین نے پرویز مشرف کے حق میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدائیت بھی کر دی ہے۔
   

ہم افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتےہیں، سرتاج عزیز

0

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان عتماد کے فقدان میں کمی آئی ہے، ایسے طالبا ن سے مذاکرات کرنے ہوں گے جو بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔

وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے موضوع پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان پُرامن افغانستان چاہتاہے پاکستان مستحکم ہمسایہ ممالک کے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں کرسکتا ۔ عالمی برادری کو افغانستان کا ساتھ دینا ہو گا ہمیں ایسے لوگوں کو مذاکراتی ٹیبل پر لانا ہوگا جو بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

 

جمعیت علمائے اسلام ف کا حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

0

جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج جے یو آئی کے دو وزرا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ جے یو آئی کو تین سے چار وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم درانی آج حلف اٹھا سکتے ہیں ، جن کی وزارتوں کا اعلان بھی حلف برداری کے ساتھ متوقع ہے۔ جے یو آئی ف کو تین سے چار وزراتیں دی جاسکتی ہے۔

جے یو آئی نے وزارت مواصلات اور وزارت ہاؤسنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماوں نے حکومت میں شمولیت اور طالبان کے ساتھ مذکرات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تین ملکی ویمنز ٹورنامنٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا

0

تین ملکی ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

دوحا میں کھیلے گئے تین ملکی ویمنز ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرادیا۔

قومی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بینگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ایک سو ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بسما معروف تیس رنز بناکر ٹاپ اسکورررہی۔

جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف با مشکل سات وکٹوں پر حاصل کیا۔ ایونٹ میں یہ قومی ویمنز ٹیم کی پہلی شکست ہے، ایونٹ کا فائنل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

قانون پرعمل کرانیوالے ہی گھناؤنےکام کرتے ہیں، مہنازعزیز

0

چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کی سی ای او مہناز عزیز نے کراچی میں گھریلو ملازم پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قوانین پر عمل کرانے والے ہی ایسے گھناؤنے کام کرتے ہیں ۔

چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کی سی ای او مہناز عزیز نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ۔ پاکستان میں قانون بنانا بہت آسان لیکن عمل کرانا مشکل ہے۔،

قانون پر عملدرآمد کرانے والے بڑے لوگ ہی ایسے گھناؤنے کام کرتے ہیں ، مہناز عزیز نے چیف جسٹس سے ہریش چند کے ساتھ پیش آئے حادثے کا نوٹس لینے اور مجرموں کو انصاف کی کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ، مہناز عزیز کا کہنا تھا کہ کمسن ملازموں کی تعداد میں اضافہ اور ان پر تشدد کی ایک بڑی وجہ ملک میں بے انتہا غربت کا ہونا بھی ہے۔

آئین میں اٹھارہویں ترمیم انہتائی عجلت میں کی گئی، سکندر حیات بوسن

0

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے اٹھارہویں ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم سے شعبہ زراعت سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ اینڈ ریسرچ کا جلاس چیئرمین کمیٹی ملک شاکراعوان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کا اس موقع پر کہنا تھا، آئین میں اٹھارہویں ترمیم انہتائی عجلت میں کی گئی، اٹھارہویں ترمیم سے قبل صوبوں میں ہوم ورک نہیں کیا گیا ۔

کمیٹی کے ممبرعبد الستار بچانی نے وزیر خوراک پر تنقید کرتے ہوئے کہا اٹھارویں ترمیم سے صوبائی  سطح پر زراعت متاثر نہیں ہوئی ہمیں زاعت سے متعلق اداروں کو صوبائی بنیادوں پر مضبوط کرنا ہوگا۔