بدھ, جنوری 15, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29078

مڈ ٹرم انتخابات کا کوئی بھی امکان نہیں، خور‍شید احمد ‍شاہ

0

سکھر ائر پورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خور‍شید احمد ‍شاہ  نے کہا کہ گہما گہمی پارلیمینٹ کی خوبصورتی ہوتی ہے چودھری صاحب جزباتی ہوکر ایسی باتیں کرتے ہیں، سیاست میں جھگڑا نہیں نظریے پر بات چیت ہوتی ہے، کوئی بھی جماعت مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتی، پتہ نہیں چودھری صاحب نے کس فلسفے سے بات چیت کی ہے، یا تو چودھری صاحب جزباتی ہیں یا بات کو نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معی‍شت کے حوالے سے ڈرامہ حقیقت ہے یا نہیں عوام ہی بتا سکتے ہیں، کہ غریبوں سے نوالے چھینے جا رہے ہیں پھر بھی کوئی ڈرامہ کہتا ہے کوئی تما‍شہ کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اٹھارہ کو ہی ہونگے حلقہ بندیوں پر اعتراض کرنے والے عدلیہ سے رجوع کر سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی ہمارے خلاف دس جماعتی اتحاد بنا تھا اور اگر ابھی بھی بنتا ہے تو جمہوری عمل ہے ہم پری‍شان نہیں۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بن کر خوش نہیں بلکہ ذمہ داری کا احساس بڑھا ہے، پوری کو‍ش‍ش کرونگا کہ اس زمہ داری کے ساتھ انصاف کر سکوں۔ قومی سلامتی پالیسی کی ی‍شکیل وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کیا طے ہوا ہے معلوم نہیں لحاظہ کوئی رائے قبل از وقت دینا ممکن نہیں۔

 

ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکوں کی مذمت

0

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے ماتھے کا داغ ہے، اس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

  لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد اور پشاور بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹڑ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کے ماتھے کا بد نما داغ ہے ، خاتمہ ناگزیر ہے ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے، قومی شعور سے ہی دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے قوم متحد ہوجائے۔

ترک وزیر خارجہ احمد د اوگلو کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ترکی کے ساتھ تجارت کا حجم دگنا کرنے کیلئے تمام ترکوششیں بروکار لائی جائیں گی۔

  ترک وزیر خارجہ احمد د اوگلو نے ایوان وزیراعظم میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا وزیراعظم نے اس موقع ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت کا اعادہ کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی علاقائی اور عالمی سیاست میں یکساں وژن رکھتے ہیں ۔ ہم ترکی کے ساتھ تجارت کا حجم دگنا کرنے کیلئے کوششیں کریں گے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے مضبوط جمہوریت ‘ فعال عدلیہ اور سرگرم ذرائع ابلاغ موجود ہیں۔

ترکی وزیر خارجہ نے کہا کہ برادر ملک پاکستان کو بین الاقوامی تعلقات میں ہر ممکن حمایت فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت اور تابناک مستقبل کا حامل ملک ہے ۔اقتصادی اور مستحکم جمہوریت کی حیثیت سے پاکستان صحیح سمت میں گامزن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم طیب اردوان قریبی اقتصادی روابط کے قیام کے لئے ایک بہت بڑے کاروباری وفد کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی اقتصادی خوشحالی کی شاہراہ پر پاکستان کا شراکت دار بننے کیلئے تیار ہے ۔

سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے، امیر حیدر ہوتی

0

  سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک برائےنام وزیراعلیٰ ہیں، صوبے کے تمام فیصلے بنی گالامیں ہوتےہیں، سب سے زیادہ مہنگائی خیبر پختونخوا میں ہے۔،

لیکن عمران خان دھرنا لاہورمیں دے رہے ہیں ، سابق وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آج بھی اےاین پی کی جنگ ہے،عوام دہشت گردوں کاساتھ دینےوالےسیاست دانوں سے جان چھڑا لیں۔
   

دھرنے کےبعد مہنگائی ڈرامہ بھی فلاپ ہوگا، راناثنااللہ

0

 رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں سونامی ریت کا بگولابن جائے گا۔

 وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ منفی سیاست تحریک انصاف کاوطیرہ ہے، دھرنے کےبعدمہنگائی ڈرامہ بھی فلاپ ہوگا۔

ان کا کہناہ تھا کہ عوام پوچھتے ہیں کہ عمران خان نےصوبہ خیبرپختونخوامیں کونسی دودھ اورشہدکی نہریں بہائیں، بلدیاتی انتخابات میں سونامی ریت کےبگولےمیں بدل جائےگا۔

رااناثنااللہ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں میں دھاندلی کےالزامات عمران خان کاانتخابات سےراہ فرار ہے،در اصل  عمران خان کےحواس پرحکومت پنجاب کی اعلیٰ کارکردگی کا شدید دباؤ ہے۔،

پاک ایران گیس منصوبے پر پاکستان میں کام نہیں ہوا، شاہد خاقان

0

وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے پاکستان نے ایران گیس منصوبے پر اب تک کام شروع نہیں کیا۔ وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ ملک میں مہنگائی بڑھی ہے۔

سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین نیئرحسین بخاری نے کی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینٹ کوبتایا کہ پرانے قرضے دینے کیلئے آئی ایم ایف سے نئے قرضے لیئے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے تاہم حکومت قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔

وزیرپیٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے وقفہ سوالات میں ایوان کوبتایا کہ عالمی کنٹریکٹرزپاک ایران گیس منصوبے مین دلچسپی نہیں رکھتے ۔ پاکستان نے ایران گیس منصوبے پر ابتک کام شروع نہیں کیا ہے ،

وزیرپیٹرولیم کاکہناتھا کہ بھارت کے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان میں پانی کے بہاو میں چودہ فی صد اور بجلی کی پیدوار میں سات سو میگا واٹ کی کمی آئے گی ۔اس معاملے پر عالمی ثالثی کافیصلہ رواں ماہ آنے کی امید ہے۔

وزیراعظم سینٹ اب تک کیوں نہیں آئے۔ اس موقف کو لے کر پیپلزپارٹی کے رضا ربانی نے احتجاج کیا اورکہا کہ وہ سینٹ کوبھی جواب دہ ہیں۔ قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا کہ وزیراعظم مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے۔

کوئٹہ: پشتون آباد کے علاقے میں دھماکہ 1 جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی

0

صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے پشتون آباد میں مٹھا چوک کے قریب اس وقت زور دار دھماکہ ہواجب وہاں لوگ خریداری میں مصروف عمل تھے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ہونے پربھگدڑ مچ گئی اورلوگ مدد کے لئے چیخ وپکار میں مبتلا ہوگئے۔

،دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور اٹھائیس افراد سے زائد زخمی ہوگئے جن میں آٹھ بچوں کے علاوہ کثیر تعداد مدرسے کے طلباء کی ہے، دھماکہ سے متعدد دوکانوں کو نقصان پہنچ گیا جبکہ قرب وجوار میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں سے متعدد کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ میں دو سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ 

ڈی ایٹ ممالک تجارتی، سرمایہ کاری معاہدوں پر عمل کریں، سرتاج عزیز

0

وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ڈی ایٹ ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر جلد عمل درآمد کرنا ہوگا۔

وزارت خارجہ میں ڈی ایٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ترجیحاتی تجارتی معاہدہ پر عمل درآمد کرنے سے یقینی طور پر ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم کے اہداف حاصل ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروبار کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان میں توانائی، زراعت ، معدنیات، انجینرنگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ڈی ایٹ ممالک کے تاجر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ڈی ایٹ اجلاس میںرکن ممالک کے درمیان تجارت کا حجم ڈیڑھ سو ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ سو ارب ڈالر تک لے جانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ڈی ایٹ اجلاس میں ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ، انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ، جبکہ بنگلہ دیش، مصر، ملاءیشیا، اور نائجیریا کے سینیر حکام نے شرکت کی۔
   

وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینیٹر رضا ربانی

0

پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کہتے ہیں وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ نیر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت وزیر اعظم سینٹ کو بھی جوابدہ ہیں۔ وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے۔

سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ حکومت پارلیمان کو کنارے لگا رہی ہے۔

ن لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق نے سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمانی نظام کیلئے تکالیف اٹھائی جدوجہد کیں، وزیراعظم مصروفیت کی وجہ سے سینٹ میں نہیں آ سکے۔
   

عوام بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جا سکے، خواجہ آصف

0

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے زبانی کلامی ثابت ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کو سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے کی خبر سنا کر مزید اذیت سے دوچار کردیا ہے۔

لاہور میں این ٹی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہروں کی سالانہ بندش اور ملکی صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کم کی جائے گی۔

جس کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہوگی اور آئندہ چند ہفتے مجبورا لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے باعث ہونے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جا سکے۔