پیر, جنوری 20, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29150

دنیا بھر میں آج تارکین وطن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

0

دنیا بھر میں آج تارکین وطن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، دو ارب سے زائد افراد تارک وطن کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔

تارکین وطن کا عالمی دن منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تارکین وطن کی خدمات اور حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر تارک وطن کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں دوارب ساٹھ کروڑ افراد تارک وطن کی حیثیت سےدوسرے ممالک میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں، یہ دن ہرسال اقوام متحدہ کی اپیل پر حکومتی، انفرادی اور تنظیمی سطح پر منایا جاتا ہے تاکہ تارکین وطن کے بنیادی حقوق اور کاوشوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کیمون نے اس دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تارکین وطن کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہونا چاہئیے۔
   

ماسکو: یوکرائن اور روس کے درمیان 15 ارب ڈالرکا تجارتی معاہدہ

0

یوکرائن میں جاری حکومت کے خلاف احتجاج اوردھرنے کے باوجود یوکرائن اور روس کے درمیان پندرہ ارب ڈالر کا تجارتی معاہدے طے پاگیا ہے۔

روس اور یوکرائن کے درمیان پندرہ ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ طے پا گیا، یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ نے روسی حکام کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے، دنوں ممالک کے درمیان ہونے والا تجارتی معاہدے پر دستخط اس وقت کئے گئے جب یوکرائن میں ہزاروں شہری روس کے ساتھ یوکرائن حکومت کے خلاف پچھلے ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر وکٹر یانوکووچ حکومت سے فوری طور پر مستفی ہوجائیں، کئی دنوں سےحکومت، اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کے کئے دور ہوچکے ہیں جوناکام رہے ہیں، روسی اور یوکرائن کے رہنماؤں کے درمیان ماسکو میں ہونے معاہدے کے حوالے سے روس کا کہنا ہے اس معاہدے سے یوکرائن میں سیاسی اور اقتصادی بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
   

بغداد:بم دھماکوں میں 35افراد جاں بحق،50کے قریب زخمی

0

عراق میں پرتشدد کاروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کربلا میں دو کاربم دھماکوں میں پنتیس افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق میں دو کار بم دھماکے کربلا میں ہونے والے ایک مذہبی اجتماع کے قریب کئے گئے، واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، زخمی افراد کو قریبی اسپتال روانہ کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے، کربلا میں ہونے والے واقعے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اعداد و شمار کے مطابق اس سال سے اب تک چھ ہزار چارسو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
   

جوبا: جنوبی سوڈان میں اقتدارکی جنگ 500 سے زائد افراد نگل گئی

0

جنوبی سوڈان میں اقتدارکی جنگ نے پانچ سو سے زائد افراد کی جانیں لے لیں، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں سابق نائب صدر ریک مچھرکے گروپ نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے گذشتہ روز وزارت دفاع اور صدارتی محل پرحملہ کر دیا تھا لیکن صدارتی محافظوں اور فوج نے رات بھرمقابلہ کرکے حملے کی کوشش ناکام بنائی اور دارلحکومت میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔

جنوبی سوڈان میں جاری اقتدارکی کشمکش پراقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں جنوبی سوڈان میں حکومت کے خلاف متحارب گروپ کی لڑائی میں اب تک پانچ سو افراد کی ہلاکت کا انکشاف کیا گیا ہے، لڑائی سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے۔

بھارت نے امریکی سفارت خانے کی سیکورٹی رکاوٹیں ہٹا دیں

0

امریکا میں بھارتی سفیر کی گرفتاری پر دونوں ممالک میں سفارتی تناؤ کے بعد بھارت نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی سیکورٹی رکاوٹیں ہٹا دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اس رد عمل سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات متاثرنہیں ہونگے۔

بھارتی حکام نے اظہارناراضگی کرتے ہوئے سفارتکاروں کو دی جانے والی دیگر استثنی بھی ختم کردیں، میری ہارف کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں امریکی سفارتکاروں نے بھارتی حکام کو سفارتکاری کے بین الاقوامی قوانین پرعملدرآمد کی یاد دہانی کرائی ہے۔

میری ہارف نے کہا کہ جواز پیش کرنے کے لیے بھارتی سفیر کے معاملے میں تمام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔
       

اسنوڈن کی برازیل کو جاسوسی کے معاملے میں معاونت کی پیشکش

0

سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے برازیل کو پناہ دینے کی صورت میں امریکی جاسوسی میں تحقیقات کے لیے معاونت کی پیشکش کردی۔

برازیل کے اخبار میں شائع ہونے والے سنوڈن کے خط میں پیشکش کی گئی ہے کہ سنوڈن برازیل کی صدر ڈیلما روسوف کی جاسوسی کے معاملے میں برازیل کی معاونت کرسکتے ہیں۔

برازیل کو معاونت حاصل کرنے کی صورت میں سنوڈن کوتحفظ اور پناہ دینا ہوگی، اسنوڈن کے بیان پر برازیل کا کہنا ہے کہ پناہ حاصل کرنے کے لیے سنوڈن کی جانب سے باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی۔

جس کے باعث اس معاملے پر غور نہیں کیا گیا، برازیل کے سینیٹر نے کہا ہے کہ برازیل حکومت سنوڈن کوپناہ دے اور امریکہ اقرار کرے کہ امریکہ نے حقوق کے تحفظ کی خلاف ورزی کی ہے۔
   

کرپشن کا الزام، ترک پولیس نے وزرا کے بیٹوں کو گرفتار کرلیا

0

ترک پولیس نے بد عنوانی اور رشوت کے الزام میں وزرا کے بیٹوں کو گرفتار کر لیا۔ وزیراعظم رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کرپشن کو ملک بھر سے جڑ سے اکھاڑ پھینک دینگے۔

گرفتار ہونے والواں میں وزیرداخلہ ، معاشی امور کے وزیر اور وزیر ماحولیات وتعیمرانی منصوبہ بندی کے بیٹے شامل ہیں، گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک سےقرض دینے کے بدلے رشوت وصول کی۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے پولیس نے ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، وزیراعظم رجب طیب اردگان نے ملک سے کرپشن اور خاص طور پر تعمیراتی صنعت میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وعدہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ کی دوسری برسی

0

شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ کی دوسری برسی پر عوام نے اپنے رہنما کے دیو قامت مجسموں کے قدموں میں پھول رکھ کر خراج تحسین پیش کیا۔

شمالی کوریا میں سابق رہنما کِم جونگ لی دوم کی دوسری برسی نہایت عقیدت و احترا م سے منائی گئی، برسی کی تقریب میں کم جونگ کے ہزاروں چاہنے والوں نے شرکت کی۔

لوگوں نے دارالحکومت پیانگ یانگ نصب مجسموں کے سامنے پھول رکھ کر آنجہانی رہنما سے محبت کا اظہار کیا، کم جونگ نے سترہ برس تک شمالی کوریا پر حکمرانی کی، اس موقع پر گذشتہ ہفتے پھانسی پانے والے رہنما جونگ سونگ تیک کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور ان کے پتلے بھی نذرآتش کئے گئے۔
   

دبئی: شام کے آرٹسٹ کا اپنی فن کے ذریعے خانہ جنگی کی عکاسی

0

فنکار ہردورمیں اپنے فن سے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، شامی نوجوان آرٹسٹ نے شام میں جاری خانہ جنگی سے ہونے والی تباہی کے مناظر کو اپنی تصاویر میں سمو دیا۔

دبئی میں مقیم نوجوان آرٹسٹ طمام اعظم شام میں جنگ کے آغاز پر اپنے فن اور کینوس چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے، آرٹسٹ نے ملک میں ہونے والی تباہی کے مناظر کو ڈیجیٹل آرٹ اور مغربی امتزاج کے ساتھ منفرد اور نئی جدت سے ہمکنار کیا۔

آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ شام میں موت کا رقص جاری ہے، وہاں کے لوگ ان تصایر سے متاثر نہیں ہوں گے لیکن ان فن پاروں کا مقصد دنیا کو شام میں ہونے والی تباہی سے آشکار کرنا اور ملک سے باہر مصائب برداشت کرنے والے شامی باشندوں میں سمجھ اور امید پیدا کرنا ہے۔

چین کی بڑھتی طاقت، جاپان نے نئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی

0

چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خائف جاپان نے نئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی، نئے پلان کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کو روکنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت جاپان کی کابینہ نے قومی سلامتی کی حکمت عملی اور دفاعی بجٹ میں اضافے کی منظوری دی ہے، نئی جاپانی سیکیورٹی پالیسی کےنتیجےمیں جاپان اگلے پانچ برس میں فوجی سازو سامان خریدے گا جس میں ڈرون، ہوائی جہاز اور خشکی اور پانی پر چلنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔

جاپان نیا فوجی یونٹ بھی تیار کرے گا جس کے پاس جزیروں پر قبضہ کرنیکی صلاحیت ہو گی۔ نئی قومی سلامتی کی منظوری ایسے وقت دی گئی جب چند ہی ہفتے قبل چین نے خطے کے متنازع علاقے میں نئی دفاعی حد بندیاں کی تھیں، جنھیں امریکہ اور جاپان دونوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

نئی حد بندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین نے کہا تھا کہ اس علاقے پر سے گزرنے والے جہازوں کو اپنے فلائٹ پلان کی پیشگی اطلاع دینی ہوگی اور اپنی شناخت کروانی ہوگی ورنہ ان کے خلاف ہنگامی دفاعی اقدامات کیے جائینگے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نئی قومی سکیورٹی پالیسی میں جاپانی کابینہ نے اگلے پانچ سال میں دفاعی شعبے کے اخراجات میں پانچ فیصد اضافے کی منظوری بھی دی ہے۔