بدھ, جنوری 22, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29163

کراچی اسٹاک مارکیٹ : تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم

0

ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستانی اسٹاکس مارکیٹس پر توجہ مرکوز۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ ان دنوں مسلسل نئے ریکارڈ بنانے کی تاریخ رقم کررہی ہے، بدھ اٹھارہ دسمبر دوہزار تیرہ بھی مارکیٹ کیلئے ایک یاد گار دن قرار پایا۔ جب مارکیٹ نہ صرف 25400 بلکہ 25500 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد کو بھی عبورکرگئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر توجہ مرکوزکردی ہے جو پاکستان میں اسوقت حصص بازار میں سرمایہ کاری کو پُرکشش سمجھ رہے ہیں۔

بدھ ریڈی مارکیٹ میں گیارہ ارب 27 کروڑ روپے مالیت کے ستائیس کروڑ 41 لاکھ شئیرز کا نمایاں کاروبار ہوا اورمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 174 پوائنٹس بڑھکر 25524 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان کا سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 322 رنز کا ہدف

0

شارجہ کے تاریخی میدان میں پاکستان بلے باز سری لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے۔پہلا میچ کھیلنے والے شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی ففٹی بنائی۔ شرجیل خان اکسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

صہیب مقصود نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر ٹیم کی بھاگ دوڑ سنھمبالی، دونوں سری لنکن بولرز کے سامنے ڈتے رہے اور کسی بولر کو حاوے نہ ہونے دیا۔ صہیب مقصود اکہتر رنز رن آؤ ٹ ہوگئے، لیکن دوسری جانب محمد حفیظ سری لنکن بولرز کے سامنے ڈتے رہے اور شاندار سنچری بناتے ہوئے پاکستانی شاہینوں کی میچ میں گرفت مضبوط بنائی۔

بوم بوم نے بھی لنکن ٹائیگرز کی جم کر پٹائی کی اور صرف بارہ گیندوں پر برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے چونتیس رنز بنائے۔ پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار پرفارمنس کے باعث قومی ٹیم نے نو مہینے بعد تین سو سے زائد کا اسکور بنایا ، پروفیسر ایک سو بائیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کراچی میں جاری

0

چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل پاکستان اسکواش سرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
         روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپیلکس میں کھیلے جارہے ایونٹ کے کوالیفائرز راؤنڈ میں کئی میچز کے فیصلے ہوگئے۔

پاکستان کے عماد فرید نے رئیس خان کو یک طرفہ مقابلے میں تین ایک سے شکست دی، محمد یاسر خان امریکی کھلاڑی عباس منیر کیخلاف واک اوور حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے، پاکستان کے اویس خان نے متحدہ عرب امارات کے عامر ملک خان کو باآسانی تین ایک سے شکست دی، کوالیفائرز راؤنڈ کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو کھیلا جائیگا۔

 

ساتواں جونئیر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ کراچی میں جاری

0

ساتواں جونئیر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، کراچی میں کھیلے جارہے جونئیر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں محمد فہد خان نے حمزہ احمد کو صفر کے مقابلے میں تین فریمز کے فرق سے شکست دی ، محمد عادل نے سمیر الحسن کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے زیر کیا۔ محمد بلال نے عریش اکبر کیخلاف تین ایک سے فتح حاصل کی۔ حارث ندیم نے حسن احمد کو تین ایک سے ہرایا۔

پاکستان دہشت گردوں کے لیے کھلی چراگاہ بن چکا ہے، احمد لدھیانوی

0

  اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے ملک میں امن کی ناقص صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب اور مسلکی اختلافات میں گولی اور گالی کی قطعا کوئی گنجائش نہیں۔

حکومت اور انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے کے بجائے ڈنگ ٹپاوپالیسی اور مذمت تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی اختلافات ضرور ہیں اور رہیں گے تاہم اختلافات کے نام پر فسادات ناقابل معافی جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کو لاکھوں روپے دینے اور میتوں کو پروٹوکول دینے کے بجائے زندہ افراد کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہوچکے ہیں۔

رواں سال مس انٹرنیشنل کا تاج ٹھہرا فلپائنی حسینہ کا مقدر

0

رواں سال مس انٹرنیشنل کا تاج فلپائنی حسینہ نے پہنا۔

حسن و خوبصورت کی سند تو ہر لڑکی چاہتی ہے لیکن دنیا بھر کی جانب سے ملکہ حسن کہلانے کا خواب پورا تو خوشی سے بےحال ہی ہوجائیں، ایسا ہی کچھ فلپائنی حسینہ بیا روز سینٹیاگو کے ساتھ ہوا۔

جن کے حسن کی چاندنی دیکھ کر انہیں مس انٹرنینشل 2013 کا تاج پہنایا گیا، جاپانی شہر ٹوکیو میں دنیا بھر کی نازک اور ایک سے بڑھ کر ایک چمکتے چہرے نظر آئے تو ایک لمحے کو فلپائنی حسینہ اپنا اعتماد کھوبیٹھیں۔

اگلے ہی لمحے طویل محنت کے بعد اچانک ہی اسٹیج پر ان کا نام مس انٹرنینشل کے لئے پکارا گیا تو اچانک ملنے والی خوشی سنبھلی نہ گئی تو آنسو تھے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔

فلپائن کے لئے یہ سال اچھا رہا کیونکہ اس سے پہلے مس سپر نیچرل اور مس ورلڈ کا تاج بھی فلپائنی حسینائوں کے نام رہا۔
   

امریکا:نیویارک میں سال نو کے استقبال کی تیاریوں کا آغاز

0

امریکی ریاست نیویارک میں سال نوکےاستقبال کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، نئے سال کا ہندسہ چودہ ٹائمزاسکوائر پہنچا دیا گیا۔

نیوریارک میں کرسمس کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ نئے سال دو ہزار چودہ کے استقبال کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوگیا ہے، ٹائمز اسکوئر جہاں ہر سال نئے سال کا استقبال کرنے لئے ہزاروں افراد جمع ہوتے ہیں، وہیں یہاں ایل ای ڈی لائٹس سے تیار کردہ نئے سال کا چودہ کا ہندسہ پہنچا دیا گیا ہے۔

اس ہندسے کی لمبائی سات فٹ ہے اور اس میں دو سو ساتھ ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں، اس سال پہلی بار اس ہندسے میں ایسی لائٹس استعمال کی گئے ہیں جو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ رنگ بدلنے کی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

چودہ کے ہندسے کو چھبیس دسمبر تک ٹائمز اسکوئر میوزیم میں رکھا جائے گا اور اکتیس دسمبر دوہزار تیرہ کی رات بارہ بجے اسے روشن کرکے دو ہزار چودہ کا استقبال روایتی جوش و خروش کے ساتھ کیا جائے گا۔
   

چیئرمین پیمرا کی بحالی، سپریم کورٹ میں چیلنج

0

حکومت نے چئیرمین پیمرا کی بحالی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین پیمرا کی بحالی فیصلے کے خلاف اپیل وزارت اطلاعات اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پیمرا کا تقررغیر قانونی تھا، ہائیکورٹ نے ہمارا موقف نہیں سنا اور یکطرفہ طور پر بحالی کا حکم سنا دیا۔

ہائیکورٹ نے نئے چئیرمین کے تقرر کا نوٹیفکشن بھی منسوخ نہیں کیا، اس طرح پیمرا کے بیک وقت دوچیئرمین ہیں، جو قانون کے مطا بق نہیں، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ چئیرمین پیمرا کی بحالی کا عبوری حکم معطل کیا جائے۔

 

پہلا ون ڈے:پاکستان اور سری لنکا آج شارجہ میں مدمقابل

0

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز کا آغاز کامیابی کے ساتھ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ شارجہ کا میدان پاکستان کے لئے ہوم گراؤنڈ جیسا ہی ہے۔

اس گراؤنڈ پر قومی ٹیم کی کئی سنہری یادیں بھی وابستہ ہیں۔ سری لنکا کے خلاف بھی پاکستان کا شارجہ میں ریکارڈ کافی اچھا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شارجہ میں مجموعی طور پر تینتیس میچز کھیلے گئے۔ بیس میں پاکستان اور بارہ میں سری لنکا نے میدان مارا۔

اس ریکارڈ کو مزید بہتر کرنے کے لئے پاکستانی ٹیم پانچ میچز کی سیریز میں سری لنکا کے مدمقابل آرہی ہے۔ پہلے میچ کی تیاری کے لئے دونوں ٹیمیں بھرپور پریکٹس کررہی ہیں۔ شارجہ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس سے قبل ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز میں بیٹسمینوں کا کردار بہت اہم ہوگا۔ ٹاپ چھ بلے بازوں کو پچاس اوورز کھیلنا ہوں گے۔

ادھر سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے سیریز کا آغاز کامیابی کے ساتھ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ حیران کن طور پر دونوں ٹیمیں ڈیڑھ سال کے بعد ایک روزہ کرکٹ میں مدمقابل آرہی ہیں۔ اس سے قبل کھیلی گئی سیریز سری لنکا کے نام رہی تھی۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کےعرس کی تقریبات کا آغازہوگیا

0

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں، تقریبات کا آغازاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور شرمیلا فاروقی نے کیا، عرس کے موقع پر صوبے کے تمام نجی، سرکاری تعلیمی اداروں اور عدالتوں میں تعطیل ہے۔

سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا آج دوسو سترواں عرس ہے، عرس کی تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں، وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے بھٹ شاہ میں انتظامات کابھی جائزہ لیا، عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادر چڑھا کر کیا گیا۔

عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مزار کے احاطے میں شاہ کے فقیر اْن کا کلام لوگوں کوسنا رہے ہیں، محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر کا انتظام بھی کیا گیا ہے،عرس کے موقع پر زرعی نمائش، ادبی کانفرنس اورسندھ کی روایتی کْشتی ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہوں گے۔

عرس کے تیسرے اور آخری روز موسیقی کا پروگرام اور ایوارڈز کی تقریب ہوگی، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب ہیں اور صوبے کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں اور عدالتوں میں تعطیل ہے۔