بدھ, جنوری 22, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29177

ریلیاں اور دھرنے عمران خان کا دھرم بن چکے ہیں ، حمزہ شہباز شریف

0

قومی اسمبلی کے رکن اور وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلیاں اور دھرنے عمران خان کا دھرم بن چکے ہیں وہ قوم کی آنکھوں میں دھول مت جھونکیں اور انتخابی نتائج کو تسلیم کریں ۔
   

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا قوم دھاندلی کے الزامات کا رونا سن کر تھک چکی ہے، تحریک انصاف کے چئیرمین اب قوم کی آنکھوں میں مزید دھول مت جھونکیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اشیا ءخوردونوش کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومتی اقدامات کے بعد ان پر قابو پالیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی تصدیق صرف مقناطیسی سیاسی سے ہی ممکن ہے تاہم عمران خان اب خیبرپختونخواہ کی حکومتی کارکردگی پر توجہ دیں۔

پولنگ اسٹیشن پرقبضے نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن

0

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس بار کسی کو پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائےگا، ترمیمی آرڈیننس پر اعتراض کرنے والوں نے شکست تسلیم کر لی۔
  

سندھ کے وزیر اطلاعات نے اطلاع دی ہے کہ حکومت سندھ اپوزیشن کی درخواست پر سندھ اسمبلی کا اجلاس جلد بلوائے گی، اور اس میں سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس دو ہزرا تیرہ پر بحث بھی کرائے ،گی ، انہوں نے کہا کہ آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں نے مشرف کے اقدامات پر لبیک کہا تھا ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار صوبے میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوں گے اور ان کے نتائج بھی عام انتخابات کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں دھاندلی اور پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کیے جاتے رہے اور عوامی مینڈیٹ چوری کیا جاتا رہا تاہم اس بارکسی کو بھی پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ نہیں کرنے دیاجائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم جو اس آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے رہی ہے ان کے اپنے ہی گورنر نے 2 آرڈیننس پر دستخط کئے ہیں اور اب ایم کیو ایم کے ساتھی تیسرے آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔اور اپنی شکست کو چھپانے کے لئے واویلا کرہے ہیں۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نئی ضلعی حکومتیں بھی خودمختار ہوں گی۔

حیدرآباد میں بھی کراچی طرز کا آپریشن ہوگا ، ترجمان وزیر اعلی سندھ

0

ترجمان وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی رینجرز اور پولیس کی مدد سے کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے گا، حیدر آباد اور کوٹری میں تاجروں سے ملاقات میں تاجروں اور صنعت کاروں نے وزیر اعلی سندھ کو امن و امان کی مخدوش صورت حال سےآگاہ کیا ۔

وزیر اعلی سندھ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو ایک ماہ میں حیدر آباد سے بھتہ خوری کا خاتمہ کرنے کا حکم دیا ، وزیر اعلی سندھ نے حیدر آباد پولیس کو 10 نئی موبائلیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر اعلی سندھ نے اس موقع پر تاجروں کو یقین دلایا کہ حیدر آباد ایئر پورٹ دوبارہ بحال کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرینگے۔۔
   

اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نیچے نہ آسکی

0

بینکوں کی فارن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مضبوط ہونے کے باعث اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نیچے نہ آسکی۔ رواں ہفتےکے آغاز پرڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا۔ کرنسی ڈیلرزکےمطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر پانچ پیسےبڑھ کر107 روپے 30 پیسےہوگئی-

اُوپن کرنسی مارکیٹ جہاں ڈالرکی قدرکئی روزسےمسلسل کم ہورہی تھی وہاں پیرکوڈالر کی قیمت فروخت 107 روپے10 پیسے پرمستحکم رہی۔

کرنسی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کےصدر حاجی ہارون کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرمضبوط ہونےکے باعث اُوپن کرنسی مارکیٹ کوڈالر کی سپلائی متاثر ہونےکا خدشہ ہے اوراگر آئندہ دنوں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرمہنگا ہوا تو اُوپن مارکیٹ میں ڈالر کو نیچے لانا ممکن نہیں رہے گا۔

جعلی ڈگری اور غیر مصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں، جسٹس تصدق جیلانی

0

    چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے جعلی ڈگری اور غیر مصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں،غیرمصدقہ ڈگری کااستعمال جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔
   

مولوی آغا محمد کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی شنوائی سپریم کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس میں کہا کہ جعلی اورغیرمصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کاکہنا تھا غیر مصدقہ ڈگری جعلی نہیں ہوتی اسکا استعمال جرم کے زمرے میں نہیں آتا،عدالت نےمولوی آغا محمدکی حلف نہ اٹھانے کی پابندی ختم کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا اور انتخابی عذرداری کا معاملہ فیصلے کے لئے الیکشن ٹریبونل کو بھجوا دیا۔

حلقہ این اے دو سو اکسٹھ سےمولوی آٖغا محمدکی رکنیت کو ان کےمخالف امیدوار عیسیٰ روشان نےچیلنج کیا تھا۔

کرسمس کی آمد آمد ہے

0

دسمبر کا مہینہ دنیا بھر میں پھیلے مسیحیوں کے لئے انتہائی متبرک ہئ کیونکہ انکے عقائد کے مطابق اب سے 2013 سال قبل اسی مہینے کی 25 تاریخ کو حضرت عیسیٰ اس دنیا میں تشریف لائے۔

اس موقع پر مسیحی برادری برکات کے حصول کے لئے مختلف دعائیہ تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔

آل چرچز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر ِاہتمام کرسمس کارنیول ڈنر کے نام سینٹ اینڈریوز چرچ میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا  جس میں ابتدائی دعا پاسٹر بنجمن نے کروائی جس میں انھوں نے پاکستان میں بسنے

والے مسیحیوں کے لئے امن اور ہم آہنگی کی خصوصی دعا کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ہارون بھٹی تھے جو کہ مسیحی برادری کے قومی سطح کے لیڈر ہیں اور انکا تعلق دی فور اسکوائر چرچ سے ہے۔  
آل چرچز یوتھ آرگنائزیشن کے بانی اور صدر گلریز پاشا نے بھی  اس پر مسرت تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سینٹ اینڈریوز چرچ کے کوائر نے مزہبی گیت گا کر حضرت مسیح سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔  
   
تقریب میں شرکت کے لئے تہمینہ طارق جو کہ ایک مشہور مسیحی پرستار ہیں اور راولپنڈی سے تعلق رکھتی ہیں خصوصی شرکت کے لئے کعراچی تشریف لائیں اور انکی مدھر آواز میں مذہبی گیتوں نے ماحول پر ایک خاص کیفیت طاری کردی جس میں حاضرین حضرت مسیح کے لئے اپنی عقیدت کا والہانہ اظہار کرنے لگے۔ 

اے آروائی کیوٹی وی کے نعتیہ مقابلہ مرحبا یا مصطفیٰ کا آڈیشنز اختتام پزیر

0

مرحبا یا مصطفیٰ کےتیسرے سیزن کا پروگرام یکم ربیع الاول سے آروائی کیوٹی وی پر نشرہوگا، مقابلہ حمد و نعت مرحبا یا مصطفیٰ اے آروائی کیوٹی وی نےملک بھر سے آڈیشن کرکے نعت خواں منتخب کیے گئے۔،

آخری آڈیشن کراچی میں ہوا، ججزکے فرائض الحاج یوسف میمن، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور سید فیصل حسن نقشبندی نے انجام دیے، اس موقع پرالحاج یوسف میمن کا کہنا تھا کہ میں اے آر وائی کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے نعت کے فروغ کیلئے مجھے ججز کے فرائض سونپے۔

یوسف میمن فیصل حسن نقشبدی کا کہنا تھا نعت کے فروغ میں کیوٹی وی کی کا وش قابل تحسین ہے، فیصل حسن نقشبندی صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کا کہنا تھا کہ شریک مقابلہ میں جذباتی مناظر ،جوش و خروش دیکھنے میں آئے، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری مرحبا یا مصطفیٰ پروگرام یکم ربیع الاول سےکیوٹی وی پرنشرہوگا۔
   

چیئرمین پی سی بی تقررکیس، انٹراکورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ

0

اسلام آبا د ہائی کورٹ نےچیئر مین پی سی بی کی تقرری کے لئے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وفاقی عدالت عالیہ میں مقدے کی سماعت جسٹس نو رالحق قریشی اور جسٹس ریا ض احمد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، پی سی بی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کی مد میں سا لا نہ چھ ملین خرچ کرنےکاالزا م ہے،پی سی بی اپنے آئین کے تحت فیصلے کر نے میں آزاد ہے،تمام فیصلوں کی منظوری بو رڈ آف گورنر دیتا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفو ظ کرلیا۔
   

وفاقی حکومت کا فوری طور پربجلی کے شعبے سے گیس لیکر صنعتوں کو دینے کا فیصلہ

0

وفاقی حکومت نے فوری طور پربجلی کے شعبے سے گیس لیکر صنعتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔۔ساڑھے آٹھ کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس بجلی کے شعبے سےلےکرصنعتوں کو دی جائیگی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حب پاور،پاک جن، لال پیراورصبا پاورپلانٹ دوبرس میں کوئلے پر منتقل کردیئےجائیں گے اوراس سلسلے میں نیپرا کو ہدایت دی گئی کہ 45 میں ان چاروں پلانٹس کے لئے کوئلے کا نیا ٹیرف طے کرے۔

بجلی کے پلانٹس کی کوئلے پر منتقلی سے ملک کو سالانہ 60 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، اجلاس میں طے کیا گیا کہ پی آئی اے کے طیاروں پرٹیکس ماہانہ یا دو ماہ کے بعد وصول کیا جائے گا جو طیاروں کی تین برس کی لیز کے وقت پورے تین برس کا اکٹھا لیا جاتا تھا۔

پاکستان نے قرض واپسی کی مد میں آئی ایم ایف کو 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ادا کردیئے

0

پاکستان نے قرض واپسی کی مد میں آئی ایم ایف کو 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ادا کردیئے، اسٹینڈ بائی پروگرام کی 25 ویں قسط آئی ایم ایف کو ادا کی گئی۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کو رواں ماہ مزید دو قسطیں 27 اور 31 دسمبر کو ادا کرنا ہیں۔ رواں مالی سال،پہلے 5 ماہ،ملک میں 33 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری۔

گذشتہ مالی سال کے پہلے5 ماہ کی نسبت براہ راست سرمایہ کاری میں 5 فیصد اضافہ۔ جولائی تا نومبر،ملکی اسٹاک مارکیٹس میں 11 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

نومبر میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری صرف 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالر رہی۔نومبر میں ملکی اسٹاک مارکٰیٹوں 4 کروڑ ڈالر کی نمایاں سرمایہ کاری ہوئی۔