جمعرات, جنوری 23, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29180

چمن ،قلعہ عبداللہ اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0

چمن، قلعہ عبداللہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں۔

زلزلے کے جھٹکے چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، گلستان اور گرد ونواح میں محسوس کئے گئے، جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کے بارے میں اب تک کچھ نہیں کہا جاسکا، آخری اطلاع آنے تک کسی جانی و مالی نقصان کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
   

کراچی:پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری

0

کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں، احسن آباد میں پولیو ٹیم پرحملے میں ملوث ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا، مختلف کاروائیوں میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں سمیت چالیس سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

احسن آباد میں پولیس نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی اورمقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، ملزمان کی شاخت امیر حمزہ اور نور اللہ عرف مصباح الدین کے ناموں سے ہوئی۔

ملزم نوراللہ عرف مصباح دوران علاج ہلاک ہوگیا، بن قاسم میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار کارندے گرفتار کرلئے ہیں، اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے سرجانی ٹاون میں کاروائی کے دوران مقابلے کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، پی آئی بی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں مفرور ملزم سمیت تین جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث اکیس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سے دستی بم، ایس ایم جی رائفل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے ہے۔
   

پاکستان میں غیر قانونی سمز کا کاروبار قابو سے باہر ہوگیا

0

پاکستان میں غیر قانونی سمز کا کاروبارقابو سے باہرہوگیا، غیر قانونی سمز امن کی دشمن اور اس کے بڑھتے استعمال نے سیکیورٹی اداروں کی ناک میں دم کردیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے کی جدید ٹیکنالوجی جیسے صرف جرائم پیشہ افراد کیلئے ایجاد ہوئی ہے، اغوا برائے تاوان ہو یا ہو بھتہ وصولی جہاں دیکھو اس غیرقانونی سمز کا کردار ملتا ہے، ایسی سمزسماج دشمن عناصرکا سب سے مہلک ہتھیار بن چکی ہیں۔

افغانستان اور دبئی کی موبائل سمز پاکستان میں بغیر کسی قانون اور ضابطے کے کھلے عام استعمال ہورہی ہیں،غیر قانونی سمز کو جرائم پیشہ افراد ری چارج بھی کرا لیتے ہیں، حکومت کے دعووں کے باوجود غیر قانونی سمز کا استعمال رکنےمیں نہیں آرہا ہے۔

حتی کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود غیرقانونی سمز کا استعمال جاری ہے، کراچی سے خیبرتک ان غیر قانونی سمز نے سیکورٹی ادارے کی ناک میں دم کررکھا ہے۔
   

غیر قانونی سموں کے استعمال سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے،جاوید اوڈھو

0

ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سموں کا استعمال رک جائے تو جرائم میں ساٹھ سے ستر فیصد تک کمی آجائے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اڈوھو نے انکشاف کیا کہ غیر قانونی سموں کے استعمال سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، غیر قانونی سموں کے استعمال سے ڈی آئی جی ویسٹ بھی پریشان ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سموں کا استعمال اگر رک جائے تو چوری ،اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی ورداتوں میں کمی آجائے گی، جاوید اوڈھو کا کہنا تھا کہ جرائم میں اضافے کی بہت بڑی وجہ غیر قانونی سموں کا استعمال ہے۔

،حکومتی دعووں کے باوجود غیر قانونی سمیں ہر ایک کی دسترس میں ہیں سڑکوں پر جگہ جگہ موبائل فونزکمپنیاں اپنے اسٹال لگا کر سموں کو پرکشش پیکجز اورکم قیمت کرکے سیل میں فروخت کررہی ہیں لیکن حکومتی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

پشاور ہائی کورٹ کاغیر قانونی سمز فوری طور پر بند کرنے کا حکم

0

پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کوغیر قانونی سمز فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں غیر قانونی سموں کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، اعلیٰ عدالت نے چیئرمین پی ٹی اےغیر قانونی سمز فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے حکام سے استفسار کیا کہ افغان سمیں کس قانون کے تحت صوبے میں استعمال کی جا رہی ہیں؟ کچھ کمپنیاں ٹیکس ادا نہیں کر رہیں، جس سے ملک کو اربوں روپے نقصان ہو رہا ہے۔

پانچ سال میں جتنے اغواء برائے تاوان کے لیے غیر رجسٹرڈ سمیں استعمال ہوئی ہیں کیوں نہ وہ پیسے حکومت سے وصول کیے جائیں، عدالت نے غیر قانونی سموں کے معاملے پر سی سی پی او پشاور،آئی جی، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا کو طلب بھی کرلیا ہے۔
    
   

امام بارگاہوں پر حملے اور علماء کو قتل کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں،ناصر عباس جعفری

0

سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام بار گاہوں پر حملہ اور علماء کو قتل کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں جو شیعہ اور سنیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی امام بارگاہ پر خود کش حملہ سمیت پنجاب بھر میں ہونے والی تمام تر دہشتگردی کی ذمہ دار پنجاب حکومت پر ہے۔

انتظامہ کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی میں ملوث کوئی بھی گرفتار نہ ہو سکا، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے مدرسے قائم ہیں، جہاں دہشتگرد تیار ہو رہے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے عین مطابق حکومت کر رہی ہے یوں لگتا ہے جیسے پنجاب میں دہشتگرد حکومت کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ حکومت کی بنائی ہوئی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب پولیس بھی ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں پر حملے اور علماء کو قتل کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں، جو شیعہ اور سنیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں لیکن شیعہ اور سنی اکٹھے ہیں اور آئندہ بھی اکٹھے رہ کر پاکستان کو آگے لے کر چلیں گے۔
       

اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

0

سپریم کورٹ کی جانب سے نو فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت پر اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا، ایف بی آر نے کمی واپس لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ اوگرا نے سی اين جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، جس سی اين جی کی قيمت ميں ایک روپيہ تیئس پيسے کم ہوگئی ہے۔

ریجن ون کے لئے سی این جی ایک روپے تیئس پیسے جبکہ ریجن ٹو کے لیے سی این جی اکیسٹھ پیسےسستی ہوگئی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سی این جی پر عائد جی ایس ٹی کو چھبیس فیصد سے کم کرکے سترہ فیصد کر دیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اورپوٹھوہار میں سی این جی کی نئی چوہتر روپے پچیس پیسے ہوگئی ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں نئی قیمت چھیاسٹھ روپے چودہ پیسے ہوگئی ہے، دوسری جانب ایف بی آر نے کمی واپس لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
   

ہالی ووڈ: روب دا موب کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

0

پریمی جوڑے کی سچی کہانی پر مبنی کرائم تھرلر روب دا موب کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، فلم اگلے برس اکیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔  

روب دا موب نیویارک شہرکی سچی کہانی ہے، جسے ریمنڈ دی فیلییتا نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس کی اسکرین رائٹنگ کے فرائض جونیتھن فرنینڈز نے ادا کیے ہیں، مرکزی کرداروں میں مائیکل پٹ، نینا اریانڈا، انڈی گارشیا، مائیکل رسپولی اور رے رومانو شامل ہیں۔

فلم کی کہانی نیویارک کے ایک پریمی جوڑے کےگرد گھومتی ہے، جو مقامی مافیا کے کلبز کو لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں تاہم کچھ ہی عرصے بعد مافیا اور ایف بی آئی انکے تعاقب میں لگ جاتی ہے۔

ب یہ دونوں مافیا اور ایف بی آئی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں، اس کا پتا تو اگلے برس اکیس مارچ کو ہی چلے گا، جب فلم بڑے پردے پر جلوے بکھیرے گی۔
   

وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی راولپنڈی دھماکہ کی مذمت

0

وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی خود دھماکے کی مذمت کی ہے۔۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور مجلس وحدت المسلمین نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصرعباس نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان قائم کرنےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔۔ چہلم امام حسین سے پہلے اس طرح کے واقعات حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ حکومت حالات کنٹر ول کر نے میں ناکام ہو چکی، وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ مستعفی ہو جائیں۔

جعفریہ الائنس نے بھی راولپنڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔۔ متحدہ بین المسلمین فورم کے سربراہ مولانا تنویر الحق تھانوی بھی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

0

 کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کسی بھی پیشکش کومسترد نےکا اعلان کردیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کالعدم طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے امن مذاکرات بے معنی ہیں، وہ پاکستان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، ملا فضل اللہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت در پردہ ان کیخلاف ایکشن کا منصوبہ بنارہی ہے۔