اتوار, اپریل 20, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 30004

کینجھر جھیل، 5افراد کے قتل کا معمہ حل ہونے لگا

0

نوری جام تماچی کے مزار کے احاطے سے ملنے والی پانچ لاشوں کا معمہ حل ہونے لگا۔

کینجھرجھیل کے ٹاپو پر واقع نوری جام تماچی کے مزار پر پانچ افراد کی ہلاکت کی گتھی سلجھنے لگی لیکن بہت سے سوالات کے جواب ملنا ابھی باقی ہیں، پولیس کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے کیپٹن بلال نے کچھ روز پہلے اپنے بھانجے کو ایک ایس ایم ایس کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بہت جلد دنیا چھوڑنے والے ہیں۔

کینجھرجھیل سے قتل کے شواہد تلاش کرنے کیلئے پولیس نے پاک بحریہ کےغوطہ خوروں سے بھی مدد حاصل کرلی ہے، فرانزک انویسٹی گیشن ٹیم نے بھی کینجھر جھیل پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا، ہفتے کی رات پانچ افراد نوری جام تماچی کے مزار سے مردہ حالت میں پائے گئے، جنہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، لیکن جائے وقوع سے گولیوں کے خول نہیں ملے تھے۔

پانچوں افراد کے قتل کا پتہ اس وقت چلا، جب ملاح پانچوں افراد کو لینے کیلئےمزار پہنچا، ورثا کے مطابق ہلاک ہونے والے علی ریاض کی چند روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی اور تمام افراد ایک ساتھ ہی کینجھر جھیل گئے تھے۔
   

کراچی:انسداد دہشتگردی کی عدالتیں اور سال 2013

0

+ میں جاری آپریشن کے باعث سال 2013 ميں صوبے سندھ میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، جس کے بعد کراچی ميں 5 اور صوبے کے ديگر شہروں ميں 9 عدالتيں فعال ہيں جبکہ پندرہ سیشن ججز کو بھی انسداد دہشت گردی کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

سال بھر میں کل 1104 نئے مقدمات داخل کئے گئے جبکہ عدالتوں نے 450 مقدمات ميں فيصلے سنائے، جس میں 104 ملزمان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مختلف سزائيں سنائی گئيں، صوبے کي انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں ميں اب بھی 1470 مقدمات زير سماعت ہيں جبکہ سال 2012 ميں ان کی تعداد 1389 اور سال 2011 ميں زير التواء مقدمات کی تعداد 1121 تھی۔

کراچی کی پانچ عدالتوں ميں 575 نئے کيسز داخل کئے گئے، جن ميں سے صرف 136 کے فيصلے سنائے گئے، جن ميں 46 ملزمان کو سزائيں سنائی گئيں، کراچی کی پانچ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں ميں اب بھی 707 کيسز زير سماعت ہيں۔

  رواں سال کراچي کی پانچ عدالتوں سے 30 خطرناک ملزمان کو رينجرز نے انسداد دہشت گردی کي عدالتوں ميں پيش کيا اور90 روز کے نظر بندی کی استدعا کی جو منظور کی گئیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ان افراد سے تفتيش مشترکہ تحقيقاتی کميٹی کرے گی۔

قانونی ماہرین کے مطابق مقدمات کے زير التواء رہنے اور سزائيں سنانے کی شرح ميں کمی تفتیشی افسران کي نااہلی، کمزور تفتيش اور گواہوں کا عدم تحفظ کا احساس ہے۔

اسلام آباد:موٹروے حادثہ، لاشیں آبائی گھر ملتان پہنچا دی گئیں

0

اسلام آباد موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں آبائی گھر ملتان پہنچ گئیں، نماز جنازہ صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد موٹروے پر بس اور ٹرالر کے حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہوئے تھے، جاں بحق چاروں افراد کا تعلق ملتان کے علاقے دہلی گیٹ سے ہے۔

جن میں طارق حسین انکی اہلیہ سمیرا طارق ، چھ سالہ بیٹا معیض اور تین سالہ ہانیہ شامل ہیں میتیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، طارق حسین اپنے اہل خانہ سے ملنے کے بعد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ واپس اسلام آباد جا رہے تھے۔

وہ پچھلے آٹھ سال سے کہوٹہ ایٹمی پاور پلانٹ میں انجینر تھے، چاروں افراد کی نماز جنازہ صبح آٹھ بجے لاہا مارکیٹ میں ادا کی جائے گی۔

عوامی فنڈ سے بنے والے منصوبے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب نہیں کئے جائیں گے،شاہ فرمان

0

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ عوامی فنڈ سے بنے والے منصوبے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب نہیں کئے جائیں گے۔

پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے میڈیا کو آگاہ کیا، شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد کردی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے طلبہ جنہوں نے فرسٹ ڈویژن میں ایم اے کیا ہے، ان کو ماہانہ دوہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے سے بننے والے منصوبے کے اشتہار میں کسی کی تصویر نہیں لگائی جائیگی۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبے متفق ہوں تو کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ نجی سود کے خاتمے کے لئے موثر قانون سازی کی جائے گی۔

کوالالمپور میں پاکستان کے معروف ریسٹورنٹ باربی کیو ٹو نائٹ کا افتتاح

0

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستان کے معروف ریسٹورنٹ بار بی کیو ٹو نائٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

پاکستانی کھانوں کی خوشبوئیں اب ملائیشیا کی فضاؤں میں بھی مہکیں گی, پاکستان کے معروف ریسٹورنٹ باربی کیو ٹو نائیٹ کی سلور جوبلی کے موقع پر ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں بھی بار بی کیو ٹونائٹ ریسٹورنٹ کی برانچ قائم کردی گئی۔

بارکیو ٹونائٹ کے نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح ملائیشیا کے وزیر سیاحت و ثقافت داتو سری محمد نزری بن عبدالعزیز نے کیا، انہوں نے کہا کہ ملائشیا کی حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، باربی کیو ٹونائٹ ایک شاندار برانڈ ہے، وہ بزنس کے لئے ملائشیا کا انتخاب کرنے پر سردار رعبدالرحیم کے مشکور ہیں۔

اس موقع پر باربی کیو ٹو نائٹ کے اونر سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستانی کھانوں سے دنیا بھرمیں ملک کا امیج بہتر کیا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملائشیا میں بہت جلد باربی کیو ٹو نائٹ کی دوسری برانچ بھی کھولی جائے گی جبکہ نیروبی ، سنگاپور کے بعد سعودی عرب میں بھی برانچ قائم کی جائے گی۔

باربی کیو ٹو نائٹ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر ندیم خان ، سیکریٹری وزارت ٹور ازم و کلچر مرزا خلیل بیگ اور دیگر مہمانوں نے بھی خصٓوصی شرکت کی۔
    

   

ابوظہبی:پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ہوگا

0

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں دلچسپ مقابلوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں طویل دورانیئے کی کرکٹ میں ٹکرائیں گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈرا رہی جبکہ ون ڈے میں پاکستان نے میدان مارا، یو اے ای کی وکٹوں پر اسپنرز کا کردار اہم ہوگا، پاکستانی ٹیم آف اسپنر سعید اجمل پر انحصار کرے گی۔

ادھر سری لنکن ٹیم بیٹنگ میں پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں، سری لنکا کے پاس مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا جیسے دنیا کے بہترین بیٹسمین موجود ہیں، جو اسپنرز کو بھرپور مہارت سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

قومی ٹیم جولائی دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آرہی ہے، پاکستان کو گزشتہ سال دورہ سری لنکا میں تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر تینتالیس ٹیسٹ کھیلے گئے ہیں، پاکستان سولہ اور سری لنکا دس میں سرخرو رہا۔
    
   

راولپنڈی:گیس لیکج سے سلنڈر دھماکہ،5افراد زخمی

0

راولپنڈی کے علاقے غریب آباد میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے میاں بیوی اور دوبچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر میں گیس لیکج ہونے کے باعث ہوا، دھماکے سے گھر میں سوئے میاں بیوی، دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر راولپنڈی کے پولی ہوم کلینک منتقل کردیا گیا، جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پمراکے چیئرمین چھٹی پرچلے گئےسیکرٹری داخلہ شاہدخان قائم مقام چیئرمین پمرا تعینات

0

پمراکے چیئرمین چھٹی پرچلے گئےسیکرٹری داخلہ شاہدخان کوقائم مقام چیئرمین پمراتعینات کردیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پمراچوہدری رشیدپندرہ روز کی چھٹی پرچلے گئے ہیں ۔بتایاگیاہے کہ قائم مقام چیئرمین پمراکومعمولات کے کاموں میں خودمختارہونگے۔

اس سے قبل پندرہ دسمبرکو حکومت نے چیئرمین پمراکوان کے عہدے سے ہٹادیاتھا تاہم سولہ دسمبر کوہائیکورٹ بنچ نے چیئرمین پمراچوہدری رشید کوحکم امتناعی کے زریعے بحال کردیا اوران کی جگہ رائو تحسین کی بطورقائم مقام چیئرمین پمراتقرری کوکالعدم قراردیدیاتھا۔

 

شجا ع آبا د : طا لبہ کو پر نسپل نے اسلحہ کے زور پر زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈالا، مقد مہ درج

0

شجا ع آبا د کے نو احی علا قے چک آرایس کی رہا ئشی نو یں جماعت کی طا لبہ سدرہ صبح 8 بجے سن رائز پبلک سکو ل گئی تو پر نسپل نصرت سہیل نے سدرہ کو اپنے آفس میں بلا لیا اور سدرہ کو زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈالا۔

زیا دتی کے بعد سدرہ خو ن میں لت پت گھر پہنچی اور والدہ کو بتا یا تو سدرہ کی والدہ سدرہ کو لے کر ایس ایچ او تھا نہ سٹی شجا ع آبا د سجا د گجر کے پا س پہنچی تو ایس ایچ او نے سدرہ کو طبعی معا ئنے کے لیے ٹی ایچ کیق ہسپتا ل شجا ع آبا د بھجوا دیا جہا ں سدرہ کے سا تھ زیا دتی کی تصدیق ہو گئی اور پرنسپل نصرت سہیل کے خلا ف مقد مہ درج کر کے ملز م کی تلا ش شروع کر دی ۔

جبکہ اہل علا قہ نے بتا یا کہ پر نسپل نصرت سہیل نے سکو ل کے نا م پر عیا شی کا اڈا بنا رکھا ہے اس سے پہلے بھی اس پر نسپل نے کئی لڑکیو ں کو زیا دتی کا نشا نہ بنا یا لیکن غریب لو گ اپنی عزت بچا نے کے لیے خا مو ش ہو جا تے ہیں ایسے سکو ل کو فو ری طو ر پر بند کر دینا چا ہیے اور پر نسپل نصرت سہیل کو عبرت نا ک سزا ملنی چا ہیے۔ ایس پی صدر ملتان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کل تک ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

فوج پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے اعلان کے حوالے کچھ نہیں کہناچاہتی، جنرل رحمیدگل

0

ایکس سروس مین سوسائٹی نے، مشرف کے اس بیان کوکہ فوج اس پرغداری کے الزامات پراپ سیٹ اوراس کے ساتھ ہے، کو مسترد کردیا ہے، جاری ہونےوالے ایک اعلامیے میں صدر ایکس سروس مین سوسائٹی جنرل رحمیدگل نے کہا ہے کہ فوج پرویز کے ایمرجنسی کے اعلان کے حوالے کچھ نہیں کہناچاہتی ۔

ان کاکہناتھا کہ ایسا لگتاہے مشرف فوج کوموردالزام ٹھرانا چاہتے ہیں یہ آئین کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔ جنرل رحمیدگل نے کہا کہ ایمرجنسی کانفاذ اورججزکی نظربندی مشرف کاذاتی فعل تھا، انھوں نے کہا کہ مشرف نے دعوی کیا کہ کارروائی کابینہ کی جانب سے کی گئی۔

اس سے ظاہرہوتاہے کہ فوج کامعاملے میں کوئی عمل دخل نہ تھا، انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف قانونی راستہ اپنائیں اورعدلیہ کومیرٹ پرکیس کافیصلہ کرنے دیں۔