اتوار, جون 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 30438

ہنگو میں اعتزاز نے بہادری کا مظاہرہ کیا، عمران خان

0

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہنگو میں شہید اعتزاز کے گھر نہ جانے پروزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پربرہمی کا اظہارکیا، ساتھ ہی حخومت پنجاب پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی لگادیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے تحریک انصاف کی رہنما نیلم اشرف کے بیٹے نعمان اشرف کے قتل پر پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس سیاسی ہوچکی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کےاعتزازحسن کی تعزیت نہ کرنے پرافسوس ہے، ہنگو میں اعتزاز نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تو برا حال ہے، ہماری حکومت کے دوران ایک سو باہتر دہشتگردی کے حملے ہوئے،  عمران خان نے مزید کہا کہ جان کیری سےکہاتھاڈرون حملے پاکستان میں تباہی کا باعث ہیں۔

ڈرون حملوں سے نفرت آتی ہے جو دہشت گردی کا سبب ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا ڈرون حملوں کیخلاف ہے۔
   

مشہورِ زمانہ ہالی وڈ فلم سیریز "ریمبو "کا کمپیوٹرگیم ٹریلر ریلیز

0

ریمبو سیریز پر مبنی نئی ویڈیو گیم "ریمبو دی ویڈیو گیم"کاٹریلرمنظرِ عام پر آگیا۔

ہالی ووڈاداکار سلویسٹر اسٹالون کا مشہورِ زمانہ کردار جان ریمبو کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی مداحوں کے دِلوں پر راج کر رہا ہے۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس ویڈیو گیم میں ریمبو سیریز کی تینوں فلموں کے گیم موجود ہیں جس میں جان ریمبو خطرناک مشن سر انجام دیتے نظر آئیں گے۔

یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم سترہ جنوری کو لانچ کیا جائے گا، جسے شائقین وِنڈوز پی سی سمیت زی باکس تھری سکسٹی اور پلے اسٹیشن تھری پر باآسانی کھیل سکتے ہیں۔
   

سابق اسرائیلی وزیراعظم ائیرل شیرون کی موت، فلسطین،لبنان میں جشن

0

فلسطین اور لبنان میں سابق اسرائیلی وزیراعظم ائیرل شیرون کی موت پر جشن کا سماں برپا رہا۔

فلسطین کے شہر سادیہ میں قائم پناگزین کیمپ میں اسرائیل کےسابق وزیراعظم ائیریل شیرون موت کی خبر کے ساتھ ہی خوشی کی لہرڈور گئی ، ہزاروں معصوم اور نہتے فلسطینوں کے موت کے ذمہ دار ائیریل شیرون کی موت پرلوگوں نےخوشی کااظہار ناچ گا کراور ہوائی فائرنگ کر کے کیا ۔

جبکہ لبنان کے مختلف شہروں میں ائیریل شیرون کی موت پر جشن منایا گیا۔ لوگوں کہنا تھا کہ ایریل شیرون نے جس سفاکی سے بیگناہ اور نہتے اپنے دور حکومت میں صابرہ اور شتیلا کیمپ میں فلسطینی مہاجروں کا قتل عام کیا رہتی دنیا تک عوام اس کو قصاب کے نام سے یاد رکھے گی۔

دمشق: باغی افواج نے شمالی علاقے بیانون پر قبضہ کرلیا

0

شام کے شمالی علاقے بیانون میں بشارالاسد کی فوج پسپا ہونے پر مجبور ہو گئی۔ باغیوں نے علاقے پر کنڑول حاصل کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق بشارالاسد کے حامی فورسز اور باغیوں میں کئی روز سے جاری مسلح تصادم کے بعد سرکاری فورسز کو بیانون میں پسپائی اختیارکرنا پڑی ہے جس کےبعدباغیوں نےعلاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری فوٹیج میں باغیوں کوگاڑی پرعلاقے کا گشت کرتے اور خوشی سے نعرے بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک برطانوی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ علاقےمیں گذشتہ ایک ہفتےسےجاری مسلح تصادم میں پانچ سوسےزائد افراد ہلاک ہوئے۔

واشنگٹن: امریکی چڑیاگھر میں مہمان پانڈا کی آمد

0

امریکہ کے نیشنل زو میں خاص مہمان باؤ باؤ کی آمد ۔۔ اٹھارہ جنوری سے عوام خاص مہمان کو چڑیا گھر میں دیکھ سکیں گے۔

واشنگٹن نیشل زومیں آجکل مہمان پانڈاکی خاص آؤ بگھت کی جا رہی ہے۔ تئیس اگست دو ہزار تیرہ کو چین میں پیدا ہونے والے پانڈے کا نام چینی زبان میں باؤ باؤ رکھا گیا جس کے معنی قیمتی یا بہش بہا خزانے کے ہیں۔ باؤ باؤ کو خصوصی مہمان کے طور پر نیشل زو لایا گیا ہے۔

زو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پانڈے کی نسل تیزی سے زوال پذیر ہے جس کے تحفظ اور عوام میں شعور اجاگر کرنے باؤ باؤ کو خصوصی مہمان کے طور پر لایا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے عام پبلک اٹھارہ جنوری سے باؤ باؤ کی معصومانہ اٹکھلیاں دیکھکر محظوظ ہوسکیں گی۔ نیشنل زو کی انتظامیہ چار سال تک باؤ باؤ کی مہمان نوازی کریگی۔ جس کے بعد باؤ باؤ دوبارہ چین منتقل ہو جائے گا۔
   

نیویارک: مہنگے ترین بیس بال کھلاڑی کو ایک سال کی معطلی کاسامنا

0

نیویارک سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مہنگے ترین معروف امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

پابندی کے تحت وہ رواں سال دوہزار چودہ کے میجر لیگ بیس بال سیزن کا کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ایلکس نے اپنی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔ ایلکس کو اس سے قبل بھی منشیات کے استعمال کی وجہ کئی میچوں میں معطلی کا سامنا رہا ہے۔
   

بھارت: گوگل چشمہ پہنے ڈاکٹر کی مریض کے پاؤں اور ٹخنے کی کامیاب سرجری

0

بھارتی شہر جئے پور میں بھارتی نژاد امریکی آرتھوپیڈک سرجن نے گوگل چشمہ پہن کر اپنے مریض کے پاؤں اور ٹخنے کا کامیاب آپریشن کر ڈلا۔

اس موقع پر بھارتی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے بھی اس آپریشن کو براہ راست کمپیوٹر پر مانیٹر کیا۔ جی پاریکھ نے گوگل چشمہ کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گوگل چشمہ دوران آپریشن ناصرف ایکسرے مشین کا کام سرانجام دیتا ہے بلکہ اس کے ذریعے مریض کے دوست احباب رشتہ داروں سے بھی آپریشن روم سے باہر بات کی جاسکتی ہے، ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اس ڈیوائس کے ذریعے ڈاکٹر بغیر نرس کے بھی مریض کو باآسانی آپریٹ کر سکتا ہے۔

نئی دلی: صدربازار میں ہولناک آتشزدگی، کڑوروں روپے کاسامان خاکستر

0

نئی دلی کےصدر بازارمیں ہولناک آتشزدگی سے متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں اور کڑوروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق نئی دلی کے مین صدر بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کواپنی لپیٹ میں لےلیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے تیس زائد فائرٹیندرجائےوقوعہ پرپہنچ گئےاورپانچ گھنٹےکی جدو جہد کے بعدآگ پرقابو پالیاتاہم گلیاں تنگ اوررکاوٹیں ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

فائربریگیڈ حکام کہنا ہےکہ آتشزدگی کاواقعہ شارٹ سرکٹ کےباعث پیش آیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کڑوروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس نے واقعےکی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
    
   

یوننان: آتشزدگی سے قدیم چینی قصبے میں درجنوں گھر متاثر

0

جنوب مغربی چینی صوبے یوننان کے قدیم قصبے میں آتشزدگی کے واقعے کے نتیجے میں سوکے قریب قدیم گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا۔

مقامی حکومت کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ دس گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ سےجل جانیوالےتمام گھرتقریبا لکڑی کے بنے ہوئے تھے۔

مقامی خبر رساں کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں، علاقےسےرہائشیوں اورسیاحوں کونکال لیاگیا ہے۔
   

کیف: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، 10افراد زخمی

0

یوکرائن میں انقلابی لیڈر لینن کا مجسمہ گرانے والے تین افراد کے خلاف عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد یوکرائن میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

دارالحکومت کیف میں پولیس اور سینکڑوں شہریوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب عدالت کیجانب سے لینن کا مجسمہ تباہ کرنے والےتین افراد کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے خلاف سینکڑوں شہری کیف کی سڑکوں پر نکل آئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور لاٹھیوں کا بھرپور استعمال کیا جس پر مظاہرین نے بھی پولیس کے خلاف بھر مزاحمت کی، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ جھڑپ میں دس مظاہرین زخمی ہوئے۔