اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3948

ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

0
ہانیہ عامر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر شہرت میں عائزہ خان سمیت تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 41.1 ملین ہوگئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

اس سے قبل عائزہ خان سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ تھیں جو اب دوسرے نمبر پر آگئی ہیں، عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ ایک ڈیڑھ سال تک انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ میں ایمن خان سرفہرست تھیں اب ان کے فالوورز کی تعداد 12.1 ملین ہے۔

ایمن خان کی بہن و اداکارہ منال خان کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 10.2 ملین سے زائد ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور عائزہ خان دونوں ہی انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

’گورنر اپنی اوقات میں رہے، ورنہ سڑک پر پھینک دوں گا‘

0
علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک مرتبہ پھر گورنر فیصل کریم کنڈی کو نشانے پر رکھ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر اپنی اوقات میں رہے ورنہ سڑک پر پھینک دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے رشتے داری بھاڑ میں گئی میں کسی چور کو رشتے دار نہیں مانتا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر نے میرے خلاف باتیں بند نہ کیں تو اس کی گاڑی، پیٹرول اور کھانا بند کردوں گا، اپنے چیئرمین سے بھی پوچھو آکسفورڈ میں داخلہ کیسے ملا۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کے منصوبے ختم کرکے متعصبانہ رویہ اپنایا، پہلے بجلی منافع اور واجبات روکے ، اب منصوبوں پرضرب لگادی۔

ان کا کہنا تھا کہ واجبات اور منصوبے روک کر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، وفاق کوآخری وارننگ دے رہا ہوں،عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے حقوق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی، وفاق نے متعصبانہ رویہ جاری رکھا تو دمادم مست قلندرہوگا اور وفاق کو بتائیں گے زور سے حقوق کیسے لیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، مائیکل اوون

0

کراچی: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر مائیکل اوون نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر مائیکل اوون نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں عالمی فٹبال لیگ شروع کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

انگلینڈ کے سابق فٹبالر مائیکل اوون نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کھیل کو مزید نکھار سکتی ہے، گورنر سندھ کی دلچسپی اس کھیل کے فروغ میں اہم ثابت ہوگی۔

گورنر سندھ اور مائیل اوون کے درمیان فٹبال کھیل کے فروغ، عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی تیاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرکامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی فٹبال لیگ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ثابت ہوگا، فٹبال لیگ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، عالمی فٹبال لیگ سے اس کھیل کی جانب رجحان بڑھے گا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فٹبال کھیل کو جنون کی حد تک دیکھا جاتا ہے، فٹبال کھیل کے فروغ سے عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کیے جا سکتے ہیں۔

عوام کیلیے نئی زبردست بسیں آگئیں

0

پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کیلیے اچھی خبر ہے کہ اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں آج سے پہچنا شروع ہو گئیں۔ 160 میں سے 30 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچنے کے بعد شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم ہوسکیں گی۔ کراچی سے 8 بسیں اسلام آباد، جناح کنونشن سینٹر، چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں۔

22 بسیں کل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔ ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہوگا۔

پہلے روٹ میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی۔ پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔

دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا۔ دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔

یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

شہری سے لوٹ مار میں مصروف ڈاکوؤں پر بینک کے گارڈ کا حملہ

0
کراچی میں نوجوان نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

کراچی کے علاقے کورنگی میں نجی بینک کے سامنے شہری سے لوٹ مار میں مصروف ڈاکوؤں پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی۔

ڈاکو شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار خان نے کہا کہ ڈاکو فرار ہوگئے اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے، پولیس کے جوان ڈاکوؤں کے پیچھے گئے تاہم تلاش جاری ہے۔

بعدازاں ایس ایس پی کورنگی نے نجی بینک کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔

حسن سردار خان نے کہا کہ ملزمان نے بینک میں گھسنے کی کوشش ہی نہیں کی، ملزمان سڑک پر موٹر سائیکل سوار شہری کو لوٹ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بینک کے باہر موجود سکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کی، سکیورٹی گارڈ کے فوری ایکشن سے ملزمان موقع سے فرار ہوئے۔

سولر پر ٹیکس اور نیٹ میٹرنگ سے متعلق بڑی خبر

0

وزیرمملکت برائےتوانائی علی پرویز ملک نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے پالیسی میں کوئی نظرثانی نہیں کی جا رہی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی ہوئی تومشاورت سے ہو گی۔

علی پرویزملک نے بتایا کہ حکومت پاکستان متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دے رہی ہے قابل تجدید توانائی منصوبوں کا فروغ، معیشت کومشکل  سے نکالنے کیلئے پُرعزم ہیں، منفی سیاست کرنےوالوں کومنہ کی کھانی پڑےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سولرسسٹم پر ٹیکس لگانے کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی حکومت آئی ایم ایف سے شراکت داری کو آگے لے کر جارہی ہے۔

پیٹ کمنز، ویرات کوہلی سے متعلق بیان دے کر مشکل میں آگئے

0
پیٹ کمنز

جب آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز، ویرات کوہلی سے متعلق کمنٹ کرکے مشکل میں آگئے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے پرستاروں کو بے روزگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی ویرات کوہلی کے خلاف کوئی بات کردی جائے تو ان کے مداح عرصہ دراز تک آپ کے خلاف بھڑاس نکالتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے پرستار سوشل میڈیا پر آپ کو بری طرح سے گھیر لیتے ہیں، مجھے لگتا ہے وہ بالکل فارغ ہوتے ہیں، ان کے پاس شاید کوئی ملازمت نہیں اس لیے وہ ایسا کرتے ہیں۔

کمنز نے ایک واقعے سے متعلق بتایا کہ جس میں کوہلی کی تعریف کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ وہ ان کے خلاف سنچری نہیں بنائیں گے، مجھے یاد ہے کچھ سال پہلے یہ کہا تھا یہ دراصل تعریف تھی لیکن جب کوہلی نے سنچری کی تو سوشل میڈیا پر مجھ پر تنقید شروع کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا تو ان پر تنقید کی گئی تھی لیکن جب وہ آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد سے کھیلے تو شائقین نے انہیں عزت دی۔

پلاسٹک بیگز اور سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

0

صوبہ پنجاب میں پابندی لگنے کے بعد پلاسٹک بیگز اورسنگل یوزپلاسٹک کے خلاف حکام نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحول کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز بنانے والی فیکٹری سیل کی جائے گی، پلاسٹک بیگ بیچنے پر دکاندار پر جرمانہ عائد کیا جائے گ جبکہ پلاسٹک بیگز ضبط ہوں گے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں اور جرمانے کیے جارہے ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے ماحول دوست بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ تحفظ ماحول کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں شاپر بیگ پر پابندی پر تاجروں کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ شاپر بیگ پر پابندی قبول نہیں۔

صوبے بھر میں آج سے” نو ٹو پلاسٹک” مہم کا آغاز ہوگیا ہے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ متبادل متعارف کرائے بغیر شاپنگ بیگ پر پابندی قبول نہیں، دنیا نے شاپر بیگ کا متبادل تلاش کر لیا ہم کیوں ناکام ہیں۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ شاپر بیگ کے بغیر کاروبار کرنا ممکن نہیں، لوگ سیورج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے شاپنگ بیگ پر پابندی کے تحت غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن، تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیےمیکنزم پرسختی سے عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری شادی کرنے والے مردوں کی کیا خاص نشانی ہوتی ہے؟

0

وہ مرد حضرات جو دوسری شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں ان کی بڑی نشانی کے حوالے سے اداکارہ حبا علی خان نے بتادیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ حبا علی خان کا کہنا ہے کہ وہ مرد جو دوسری شادی کرتے ہیں ان کا پہلے سے ہی کہیں اور چکر چل رہا ہوتا ہے وہ کسی کے ساتھ عشق لڑا رہے ہوتے ہیں، پھر وہ اپنی پہلی شادی کے خاتمے کے لیے بہانے بناتے ہیں۔

مردوں کی شادیوں اور افیئرز پر انھوں نے مزید کہا کہ مرد دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بہانے بناتے ہیں پھر دوسری شادی رچالیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایسے مرد جو دوسری شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں وہ اپنی بیوی کے ہوتے کسی دوسری جگہ تعلقات میں ملوث ہوتے ہیں۔

حبا علی کا کہنا تھا کہ جب مرد کا کہیں اور افیئر ہو تو وہ پہلی بیوی کی ایک بات بھی برداشت نہیں کرتا، اگر پہلی بیوی چائے کا کپ بھی زور سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔

یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران حبا علی نے کہا کہ ان کا کوئی لڑکا قریبی دوست نہیں ہے کیوں کہ وہ ایک شریف لڑکی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ ایک فلم بھی کررہی ہیں مگر مزید کچھ بتانے سے انکار کیا جبکہ مستقبل کے بارے میں حبا کا کہنا تھا کہ وہ وہ آن لائن اپنا کوئی کاروبار کرنا چاہتی ہیں۔

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر کیا کہا؟

0

سعودی وزیرخارجہ سے امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب نے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں غزہ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان اور انٹونی بلنکن میں قیدیوں کے تبادلے اور جوبائیڈن کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کی تجاویز پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

قبل ازیں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کے پیش کردہ غزہ سیز فائر پلان پر اسرائیل یا حماس سے کوئی پختہ معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

انھوں نے کہا جو بائیڈن کی تجویز پر ہمیں تاحال اسرائیل کی جانب سے ’’واضح پوزیشن‘‘ کا انتظار ہے، ہمیں ابھی تک اسرائیلی حکومت کی طرف سے ایک واضح جواب نہیں ملا ہے، ترجمان نے کہا کہ دونوں طرف سے تجویز کی کوئی ’ٹھوس توثیق‘ نہیں ملی۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ امریکا کی جانب سے تجویز آنے کے بعد بھی اسرائیلی وزرا کی جانب سے متضاد بیانات جاری کیے گئے، ہم نے انھیں بہ غور پڑھا ہے، انھیں دیکھ کر لگتا ہے کہ اسرائیل میں تجویز پر اتفاق رائے کا فقدان ہے۔