پی ایس ایل 10 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا۔
رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 104 سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، حسن نواز نے بھی 45 گیندوں پر سنچری اسکور کی، انہوں نے 4 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔
کپتان سعود شکیل 23 اور فن ایلن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سعود شکیل الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور پلے آف مرحلے کے لیے سیٹ کنفرم کرلی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی لگاتار تین شکستوں کے بعد پوزیشن خطرے میں آگئی ہے۔
شاداب خان کوئٹہ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے دس ،دس میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
راولپنڈی میں ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شام 7 سے صبح 5 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ رہے گا، شہریوں کو گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک آؤٹ کے احکامات بھارتی جارحیت، سیکیورٹی کے پیش نظر جاری کیے گئے ہیں۔
حکم نامے کے مطابق تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی، رہائشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس رکھنے کے پابند ہوں گے۔
شہریوں کو گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیرضروری سفر سے بھی اجتناب کی ہدایات کی گئی ہیں۔
راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹیز انتظامیہ کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے ایٹمی جنگ کے خطرے سے خبردار کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے خطے پر ہمہ گیر جنگ مسلط کی تو یہ ایٹمی کشیدگی کاباعث بن سکتی ہے بھارت نے خطے کو جوہری جنگ کی طرف دھکیل دیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مکمل جنگ سے بچنے کیلئےکوشاں ہے لیکن اگر مسلط کی گئی تو تیار ہیں، بھارت کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے بھارت نےپاکستانی سرحد اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بھارت کشیدگی بڑھا رہا ہے جو خطرناک صورتحال میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کا اختیار دے دیا اور کہا پاکستان جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
این ایس سی نے بھارت کے بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جنگی عمل سے پیدا ہونے والی سنگین پیش رفت پر غور کیا، 6/7 مئی 2025 کی رات، بھارتی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار سرزمین کے اندر متعدد مقامات پر، بشمول سیالکوٹ، شکوٹ، مریدکے اور بہاولپور (پنجاب)، کوٹلی اور مظفرآباد (آزاد جموں و کشمیر)، مربوط میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ بلا اشتعال اور غیر منصفانہ حملے جان بوجھ کر شہری علاقوں پر کیے گئے، جھوٹے بہانے کے تحت کہ وہاں نام نہاد دہشت گرد کیمپ موجود ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم مرد، خواتین اور بچوں کی شہادت ہوئی اور شہری ڈھانچے، بشمول مساجد، کو نقصان پہنچا۔
اعلامیے میں بتانا تھا کہ بھارت کی جارحیت سے برادر خلیجی ممالک کی کمرشل ایئرلائنز کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوا، جس سے ہزاروں مسافروں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔ اس کے علاوہ، نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی کنونشنز کی صریح خلاف ورزی ہے۔
این ایس سی نے ان غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی اور انہیں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، جو بین الاقوامی قانون کے تحت واضح طور پر جنگی عمل ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں، بشمول خواتین اور بچوں، کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناؤنا اور شرمناک جرم ہے، جو انسانی رویوں کے تمام اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی دفعات کیخلاف ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی ہوگئی۔
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے، 651 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ وہ 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف بابر نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران چار اننگز میں 193 رنز بنائے تھے جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے چار اننگز میں صرف 45 رنز بنائے اور ان کی رینکنگ متاثر ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد رضوان بیٹنگ رینکنگ میں 671 پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ سلمان علی آغا اس وقت 32 ویں نمبر پر ہیں۔
دیگر پاکستانی بلے بازوں میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ شان مسعود 542 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 46 ویں اور عبداللہ شفیق 520 پوائنٹس کے ساتھ 53 ویں نمبر پر آگئے۔
بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر انگلینڈ کے جو روٹ بدستور نمبر 1 ٹیسٹ بلے باز ہیں، اس کے بعد ساتھی ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
بولرز رینکنگ میں پاکستان کے ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی دونوں 22ویں اور 23ویں نمبر پر آگئئے ہیں، تاہم نعمان علی چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ محمد عباس 29 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ نسیم شاہ نے اپنی 39ویں پوزیشن برقرار رکھی۔
بھارت کے جسپریت بمراہ آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں ہندوستان کے رویندرا جدیجا بدستور سرفہرست ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹاپ 20 آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز زمبابوے کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد آل راؤنڈرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
27 سالہ نوجوان نے دو میچوں میں 116 رنز بنائے اور 15 وکٹیں حاصل کیں، جو کیرئیر کے بہترین 327 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچ گئے۔
آغا شورش اور عبدالمجید سالک اردو ادب اور صحافت کی دو ممتاز اور نہایت بلند پایہ شخصیات ہیں جنھیں شاعری، نثر، صحافت اور تقریر و خطابت میں کمال حاصل تھا۔ شورش نے سالک صاحب پر اپنی ایک تحریر میں شاعرِ مشرق علّامہ اقبال کا ایک واقعہ نقل کیا جو انھیں سالک مرحوم نے سنایا تھا۔
شورش لکھتے ہیں: ہر شخص کا اندازہ اس کے دوستوں سے کیا جاتا ہے۔ سالک صاحب اوائل عمر ہی سے جن لوگوں کے ساتھ رہے وہ قلم کے لیے مایۂ ناز تھے، اقبال، ابوالکلام، ظفر علی خاں، حسرت موہانی، ممتاز علی۔ جس پایہ کے لوگ تھے وہ ان کے نام اور کام سے ظاہر ہے۔ ہم سفروں میں انھیں مہر جیسا رفیق قلم ملا۔ ہم نشینوں میں چراغ حسن حسرت، مرتضی احمد میکش، احمد شاہ بخاری، محمد دین تاثیر۔ شاگردوں میں احمد ندیم قاسمی اور اولاد میں عبدالسلام خورشید۔ کیا کیا باتیں ان کے سینہ میں نہیں تھیں؟ کتنی ہی باتیں ان کے قلم سے صفحہ و کاغذ پر آگئیں، کتنی ہی لوگوں کے حافظہ میں بے تحریر پڑی ہیں اور کتنی ہی ناگفتنی ہونے کے باعث محفلوں میں اڑتی پھرتی ہیں۔ اکثر گفتنی و نا گفتنی وہ اپنے ساتھ قبر میں لے گئے۔
شورش لکھتے ہیں کہ جس زمانہ میں اقبال انار کلی میں رہتے تھے، ان دنوں لاہوری دروازہ اور پرانی انار کلی میں بھی کسبیوں کے مکان تھے۔ ایک دن میں علامہ کے ہمراہ انار کلی سے گزر رہا تھا کہ اچانک وہ ایک ٹکیائی کے دروازہ پر رک گئے۔ ادھیڑ عمر کی کالی کلوٹی عورت، مونڈھے پر بیٹھی حقہ سلگا رہی تھی۔ اندر گئے حقہ کا کش لگایا، اٹھنی یا روپیہ اس کے ہاتھ میں دے کر آگئے۔ میں بھونچکا رہ گیا، ڈاکٹر صاحب یہ کیا حرکت؟
فرمایا، سالک صاحب، اس عورت پر نگاہ پڑی تو اس کی شکل دیکھ کر لہر سی اٹھی کہ اس کے پاس کون آتا ہوگا؟ پھر مجھے اپنے الفاظ میں تکبر محسوس ہوا۔ میں نے خیال کیا کہ آخر اس کے پہلو میں بھی دل ہوگا۔ یہی احساس مجھے اس کے پاس لے گیا کہ اپنے نفس کو سزا دے سکوں اور اس کی دل جوئی کروں۔ یہ عورت صرف پیٹ کی مار کے باعث یہاں بیٹھی ہے ورنہ اس میں جسم کے عیش کی ادنیٰ سی علامت بھی نہیں ہے۔‘‘
سالک صاحب نے علامہ اقبال کے ان واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، عمر کی آخری تہائی میں وہ ہرچیز سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ان کے قلب کا یہ حال تھا کہ آن واحد میں بے اختیار ہو کر رونے لگتے۔
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عینا آصف کی ڈپریشن سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت آگئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عینا آصف نے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ذہنی بیماری میں دوا اور دعا دونوں ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عموماً انہی موضوعات پر بات کرتے ہیں جن سے ہم خود کو جوڑ سکتے ہیں، اسی لیے میں نے اس بحث میں حصہ لیا کیونکہ یہ باتیں میرے دل سے جڑی ہوئی تھیں لیکن میں مانتی ہوں کہ میرے الفاظ بہتر ہو سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقصد یہ کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈپریشن اور تھراپی جیسے موضوعات اب بھی ممنوع سمجھے جاتے ہیں، مدد مانگنا ایک بہادری کا قدم ہوتا ہے اور جب آپ کسی ماہرِ نفسیات کے پاس جاتے ہیں جو آپ سے کہتا ہے کہ آپ کا اللّٰہ پر یقین کمزور ہے، تو انسان فوراً خود کو کمتر محسوس کرنے لگتا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے اللّٰہ آپ سے ناراض ہے، حالانکہ صرف آپ جانتے ہیں کہ آپ کا اللّٰہ سے تعلق کیسا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم جسمانی طور پر بیمار ہوتے ہیں تو ہم دعا بھی کرتے ہیں اور دوا بھی لیتے ہیں، اسی طرح ذہنی بیماری میں بھی دوا اور دعا دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
عینا آصف کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جنہیں ذہنی مسائل ہوتے ہیں، وہ اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات کو صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے پاتے، ہمیں ان کے ساتھ ہمدردی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب اللہ آپ کے ساتھ ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ساری دنیا آپ کے خلاف ہو، ماہر نفسیات اور معالج صرف آپ کے پیسے کمانے کے لیے نہیں ہیں۔
بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید پاکستانیوں کی یاد میں پی ایس ایل کے کوئٹہ اور اسلام آباد کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے سوئے ہوئے 26 معصوم پاکستانیوں کو شہید کر دیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پاک فوج نے اس کا فوری طور پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے، دو ڈرون، بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور کئی چیک پوسٹس تباہ کر دیں۔
ایک جانب جہاں پاکستانی فوج کے منہ توڑ جواب سے بھارت میں خوف طاری ہو چکا ہے وہیں پاکستانی عوام پرجوش اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ معمولات زندگی بحال اور پاکستان کرکٹ کی پہچان پی ایس ایل بھی جاری ہے۔
پی ایس ایل 10 میں آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم اس موقع پر پاکستانی عوام اپنے شہدا کو نہیں بھولی۔
میچ کے آغاز سے قبل بھارت حملوں میں شہید افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی ایک منٹ کے لیے خاموش کھڑے رہے جس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ جس نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے جوش وجذبے کو مزید بڑھا دیا۔
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ بھارت ایسے فیصلے کررہا ہے جس سے مستقبل میں ان کی نسلیں پچھتائیں گی۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی پر اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ قوم نے بتا دیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام لگایا اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، میں بھارت میں موجود مسلمانوں کے لیے پریشان ہوں، پاکستان میں بھی اقلیتیں آباد ہیں اور ان کا احترام کیا جاتا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریخی میں معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کیا۔
اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ بھارت کا اقدام شرمناک ہے، بے قصور شہریوں کی جانیں گئیں، پاک فوج نے کل رات جواب دیا میں سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور افواج پاکستان کے لیے دعاگو ہیں، قوم متحد ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں، پاکستان نے جیسا جواب دیا اب بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
آزادکشمیر میں لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس کے شہید بیٹے7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ ارتضیٰ عباس آزادکشمیر کے علاقے دوا رانڈی میں بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید ہوئے تھے۔
نمازجنازہ میں صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نے شرکت کی جب کہ حاضرسروس و ریٹائرڈ فوجی افسران، سرکاری حکام اور شہیدکےاہل خانہ بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں، بچوں، خواتین کو نشانہ بنانا بھارتی حکومت کے متکبرانہ رویے کی عکاسی ہے بھارتی اقدامات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کےلیے بھی خطرہ ہیں، افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر محاذ پر جرات مندانہ جواب دےرہی ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ عالمی قوانین اور انسانی اقدارکی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کو سخت جواب دیا جائے گا۔ صدر اور وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔
رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے بزدل دشمن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہید ہوئے تاہم پاک فوج نے فوری اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کو شدید نقصان پہنچا کر اس کے غرور کو خاک میں ملایا۔
اس کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے شہری پاک فوج سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں عام عوام بھی بھارت کے خلاف پاک فوج کے جوابی حملے کو سراہ رہے ہیں اور بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان میں بدھ کے روز شہر شہر پاک فوج کی حمایت اور بھارت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ اس موقع پر شہریوں نے دل کھول کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
پاکستان کے آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں عوام نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ گجرات کے قصائی نے جو پاکستان کے نہتے شہریوں پر حملہ کیا۔ پاک فوج وہ جوابی حملہ کرے گی کہ انڈیا کی سات نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
ایک شہری نے بھارت کی بزدلانہ حرکت پر سخت غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔ ایک نے کہا کہ مودی کی کھوپڑی خراب ہو گئی ہے۔
پاکستان کی ہندو برادری بھی اس نازک وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عمر کوٹ کے ایک ہندو نوجوان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے اور بسنے والا ہر ہندو پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔
پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور وطن عزیز کے چپہ چپہ کے دفاع کے لیے صرف جوان ہی نہیں بلکہ بچوں، بوڑھوں اور خواتین کا عزم وحوصلہ بھی قابل دید ہے۔
ایک بچے نے کہا کہ ہم انڈیا کو اس کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔ ایک بزرگ شخص نے کہا کہ پوری قوم بھارت کی اس ناپاک جسارت پر بدلہ لینے کے لیے آمادہ ہے۔ ایک اور عمر رسیدہ شخص نے کہا کہ پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ایک خاتون نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اچھا کیا آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا۔ ایک خاتون نے کہا کہ مودی جنگی جنون میں عوام کو پریشان نہ کرے بیٹھ کر مسئلہ حل کرے۔
ایک اور شخص نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریتے پر چلنے والی مودی سرکار نے جس طرح بزدلانہ کارروائی کی رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ اس ا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔
کراچی کے ایک نوجوان نے کہا کہ بھارت اسی لائق ہے۔ وہ اتنا بزدل ہے کہ چھپ کر حملہ کر سکتا ہے۔ اس میں سامنے آ کر پاک فوج کے سامنے لڑنے کی ہمت نہیں۔
آزاد کشمیر کے ایک نوجوان نے کہا کہ مودی صرف الیکشن کے لیے مظلوم عوام کو مروا رہا ہے۔ اس بار ایل او سی سے اس کو کوئی چانس نہیں دیں گے۔ کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بھارتی اشتعال انگیزی پر بر انگیختہ ایک اور شہری نے کہا کہ عنقریب پاکستان کا ہر شہری بھارت کے خلاف جہاد کے لیے نکلے گا۔ رات میں سوئے ہوئے نہتے شہریوں پر حملہ قابل مذمت ہے۔ اس سے بڑھ کر اس کی بزدلی کا ثبوت اور کیا ہوگا۔ ہمت ہے تو دن کی روشنی میں آ کر دکھائے۔