جمعرات, مئی 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 2

190 ملیں پاؤنڈ کیس: ملزمان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراضات دور

0
190 ملیں پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشریٰ کی درخواستوں پر اعتراضات دور

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

سزا معطلی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی گئی جس میں پٹیشنرز کی جانب سے وکلا پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

وکیل نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے جو اعتراض لگایا یہ کبھی پہلے نہیں دیکھا، سزا معطلی اور ضمانت کی اپیلوں پر ایسے اعتراضات اسلام آباد، لاہور یا کسی ہائیکورٹ میں نہیں ہوتے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ نمبر لگ جائے تو پھر ہی اپیلیں مقرر کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یکم مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت رواں سال نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان کی اپیل مقرر کرنے کے حوالے سے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی تھی۔ تحریری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا، اس وقت سزا یافتہ مجرموں کی 279 اپیلیں زیرِ التوا ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیلیں صرف اپنے نمبر پر ہی سماعت کیلئےمقرر ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سزائے موت کیخلاف 63 اور عمر قید کی سزا کے خلاف 73 اپیلیں زیر التوا ہیں، سات سال سے زائد قید کی 88 جبکہ سات سال سے کم قید کی 55 اپیلیں زیر التوا ہیں، سزائے موت کے خلاف سب سے پرانی زیر التوا اپیل 2017 کی ہے اور اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی 14 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر کی گئی تھی جو ابھی موشن اسٹیج پر ہے۔

تحریری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی اس لیے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ڈائریکشنز کے مطابق 2025 میں مقرر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

بھارتی ریاست اتھرکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

0
اتھرکھنڈ میں ہیلی کاپٹر

اتھرکھنڈ : بھارتی ریاست اتھرکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپڑ گرنے کا واقعہ اترا کاشی میں پیش آیا۔

ریسکیو ادارے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوات ہاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہ

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں اور بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثے کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے۔

بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اورتربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ اترا کھنڈ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوات ہاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہ

پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں میں رابطہ، اسحاق ڈار نے تصدیق کردی

0
پاک بھارت قومی سلامتی اسحاق ڈار

اسلام آباد : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رابطے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ترک ریڈیو اور ٹیلی وژن ٹی آر ٹی کو انٹرویو میں تصدیق کی پاک بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ہیں جبکہ ان کے ہم منصب اجیت دوول ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے، پاکستان اب بھارت کو جواب مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت نے جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے۔

یاد رہے نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کے 75 سے 80 فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا جس کا اسے بھرپور جواب دیا گیا ہے، ایک گھنٹہ سرحد پر جنگ رہی اور ہماری فضائیہ نے بھرپور رسپانس کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے جن 5 طیاروں نے پاکستان میں کارروائی کی انہیں مار گرایا ہے باقی طیارے بھی کارروائی کا حصہ بنتے تو انہیں بھی مار گراتے یہ تعداد 15 تک ہوجاتی۔

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ واضح ہدایت تھیں جوبھارتی طیارہ حملہ کرنےآگے بڑھے اسی کو تباہ کریں، احتیاط کا مظاہرہ کیا ورنہ بھارت کے دس سے بارہ طیارے گرادیتے۔

بھارت کے بند ایئرپورٹس کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

0
بھارت کے بند ایئرپورٹس کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

بھارت نے پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے خوف سے اپنے مزید ایئرپورٹس کو بند کردیا ہے، جس کے بعد بھارت کے بند ہونے والے ایئرپورٹس کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے مزید 16 ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کیلیے بند کر دیے ہیں، ایئرپورٹس کی بندش سے آج 430 بھارتی ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

انڈیا کے بند ہونے والے ہوائی اڈوں میں امرتسر، جموں، شملہ، بھوج، راجکوٹ، جیسلمیر،جودھپور، چندی گڑھ، پٹھان کوٹ، پھٹنڈا، دھرم شالہ، پوربندر ایئرپورٹس کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جامن گڑھ، سری نگر، لیہہ تھیوس، پٹیالہ، ہلوارا، گگال، بھونتار، کشن گڑھ، بیکانیر،گوالیارہندن، مندرا، کنڈالا، کیشوڑلدھیانہ ہوائی اڈے بھی 10 مئی تک بند کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے بعد پاک فوج نے بھارتیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔ بھارت کو بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

بھارتی حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 مساجد شہید، ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

امریکا کا پاکستان اور بھارت سے بات چیت کے براہ راست چینل دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

0
امریکا کا پاکستان اور بھارت

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان اور بھارت سے بات چیت کے براہ راست چینل دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی سیکیورٹی کونسل برائن ہیوز نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بیان میں کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کےدرمیان صورتحال سےواقف ہیں، وزیرخارجہ مارکوروبیو نے دونوں ممالک کے ہم منصبوں سے بات کی۔

ترجمان امریکی سیکیورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ ہم بھارت اورپاکستان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، دونوں ممالک اپنی قیادت کے درمیان بات چیت کا چینل دوبارہ کھولیں، بات چیت کے ذریعے پاکستان بھارت میں کشیدگی روک سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے میں مدد کی پیشکش کی تھی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان اب ایک دوسرے پر حملے بند کریں اور دونوں ممالک میں بڑھتے ہوئے اختلافات کو دور کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ابھی حملے بند ہونے چاہئیں جس کے لیے میری ضرورت ہے تو کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

غزہ کی حمایت میں گرفتار طلبہ اور اساتذہ کیلئے امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج

0
غزہ کی حمایت میں گرفتار طلبہ اور اساتذہ کیلئے امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج

امریکا کی نامور یونیورسٹی کولمبیا، جارج ٹاؤن اور ٹفٹس میں غزہ کی حمایت میں گرفتار کئے گئے طلبہ اور اساتذہ کے حق میں منظم احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج مظاہرین نے فوری طور پر گرفتار کئے گئے طلبہ اور اساتذہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے محقق بدار خان سوری، کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ طالب علم اور فلسطینی کارکن محمود خلیل اور ترکی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹریٹ کی طالبہ رمیساء اوزتورک کی فوری رہائی پر زور دیا، جنہیں صرف فلسطین کی حمایت کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔

 ترک میڈیا کے مطابق مڈل ایسٹ پالیسی کے ماہر اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر نادر ہاشمی نے مظاہرے میں شرکت کی اور کہا کہ ان افراد کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا ہے جو فلسطین کی حمایت میں اظہارِ رائے کو خاموش کرنے کی ایک سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہے۔

اسرائیل غزہ میں انسانی امداد داخل ہونے دے، امریکی قانون سازوں کا مطالبہ

0
اسرائیل غزہ میں انسانی امداد داخل ہونے دے، امریکی قانون سازوں کا مطالبہ

امریکا کے 94 قانون سازوں نے اسرائیل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دے۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق 94 امریکی ہاؤس ڈیموکریٹس نے ایک خط پر دستخط کیے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دے۔

امریکی قانون سازوں نے انسانی امداد روکنے کو اسرائیل کیلیے اسٹریٹجک طور پر نقصان دہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوگی، اسرائیل کی ہٹ دھرمی

اسرائیلی سفیر یچیل لیٹر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں انسانی امداد روکنے کیلیے اسرائیلی حکومت کی موجودہ پالیسی کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کے علاوہ یہ اسٹریٹجک طور پر نقصان دہ ہے، اس سے اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت اور طویل مدتی سلامتی کو نقصان پہنچائے گا۔

گزشتہ ماہ اسرائیل میں امریکی سفیر نے حماس سے غزہ میں امداد داخل ہونے کیلیے جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی سفیر مائیک ہکابی نے حماس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ قیدیوں کی رہائی کیلیے مجوزہ جنگ بندی کو قبول کرے جس کے بدلے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد محصور علاقے میں داخل ہو جائے گی۔

انہوں نے ایکس پر ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جب ایسا ہو اور یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے جو کہ ہم سب کیلیے ایک فوری معاملہ ہے تب ہم امید کر سکتے ہیں کہ انسانی امداد آزادانہ طور پر داخل ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے مارچ میں جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

بھارت کی ایک بار پھر جارحیت کی کوشش، 12 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا

0
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا ہے، ڈورن حملوں میں لاہور میں پاک فوج کے 4جوان زخمی اور سندھ میں ایک شخص شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بھارت نے ایک بار پھر پاکستان میں جارحیت کی کوشش کی، بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون مار گرائے گئے ، بھارت نے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور کراچی میں ڈرون حملے کیے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ 7اور8مئی کی شب بھارت نے ایک بارپھرجاحیت کی کوشش کی، پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں، بھارت نے مختلف شہروں میں ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی۔

انھوں نے بتایا کہ بھارت کے 12 ڈرونز کو مختلف مقامات پر مار گرایا گیا، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، مختلف شہروں میں مار گرائے بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سندھ کے علاقے میانوں میں ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ،ایک زخمی ہوا، بھارت کی جانب سے انتہائی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے جبکہ فوجی تنصیبات کومعمولی نقصان پہنچا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ لائن آف کنٹرول پردشمن کوبھاری نقصان پہنچایاگیاہے، عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی کی گواہ ہے، بھارت نے پاکستان کی فضائی حدودکی دوبارہ خلاف ورزی کی ہے، مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے مکمل طورپر تیار ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 6اور7مئی کی شب کو بھارت مساجد اور شہری آبادی پر حملوں کا مرتکب ہواہے، بھارت نے بچوں،خواتین، بزرگوں کو نشانہ بنایا ، جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5طیارے اور متعدد ڈرونز مارگرائےتھے۔

انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دےرہی ہے، بھارت خطے سمیت پورے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہاہے، بھارتی جارحیت سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں اور نمٹ رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہروں کا اعلان

0
جماعت اسلامی کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہروں کا اعلان

کراچی: بھارت کو بزدلانہ حملے کا کرارا جواب دینے پر جماعت اسلامی کراچی نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے کل شہر قائد میں مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، صبح 10 بجے سے تعلیمی اداروں میں اظہار یکجہتی ہوگا، ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا۔

منعم ظفر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بمباری کر کے نوجوانوں اور بچوں کو شہید کر رہا ہے، اقوام متحدہ اسرائیل کو روکنے کیلیے کردار ادا نہیں کر رہا، اقوام متحدہ کو بھارت اور اسرائیل کے خلاف کردار ادا کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ، بھارت کو دندان شکن جواب دینے کا عزم

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی زیرِ صدارت مرکزی قیادت کے ہنگامی اجلاس میں بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا تھا کہ رات بھارت نے اپنے ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینے اور اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کیلیے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے مساجد اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، لیکن اسے اپنے شیطانی عزائم میں منہ کی کھانا پڑی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج نے بزدلانہ بھارتی حملے کا ذمہ دارانہ اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فوجی اہداف اور بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے یہ جواب پوری قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان اور مسلح افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب قومی یکجہتی اور دشمن کا مقابلہ کرنے کیلیے متحد ہیں، پوری قوم مل کر لڑے گی تو ہمیں کوئی بیرونی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

رونالڈو کا بیٹا پرتگال انڈر 15 ٹیم میں شامل

0
کرسٹیانو رونالڈو، کرسٹیانو ڈوس سانتوس

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو پرتگال کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کی طرح سعودی عرب میں النصر کیلیے کھیلتے ہیں۔

ماضی میں کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کے سابق کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کیلیے بھی کھیل چکے ہیں۔

کروشیا میں 13 سے 18 مئی کے درمیان ہونے والے ’ولاتکو مارکووِچ یوتھ ٹورنامنٹ‘ میں ’دی سیلیکاؤ‘ انڈر 15 ٹیم جاپان، یونان اور انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنے حفاظتی انتظامات میں تبدیلیاں کرلی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر سیکیورٹی اسٹاف کو تبدیل کر دیا ہے۔

دونوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے بھی دور کر دیا ہے اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کررہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی پولیس بھی ان کے ساتھ حفاظتی اقدامات میں تعاون کر رہی ہے۔

معروف فٹبالر رونالڈو نے اب پرتگال میں ہائی رسک سیکیورٹی کے ماہر کلاڈیو میگوئل ویز کو بطور چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کردیا ہے۔

رونالڈو اور جارجینا کی منگنی ؟ حقیقت آشکار ہوگئی

واضح رہے کہ رونالڈو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس کھیل کی دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہے۔