اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4874

شوہر نے بیوی کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی

0

بھارت میں شوہر نے بیوی کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے روہنی علاقے میں خاتون کو مبینہ طور پر شوہر نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کنٹرول روم کی کال موصول ہوئی کہ گھر میں آگ لگ گئی جہاں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کا شبہ ہے فوری طور پر ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا۔

جب پولیس گھر پہنچی تو دیکھا کہ مین گیٹ اندر سے بند تھا۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ فائر فائٹرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پالیا۔

افسر نے بتایا، "گھر کے معائنے پر جلی ہوئی خاتون بے ہوش پائی گئی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔”

اسی دوران ایک دوسرے اسپتال سے ایک زخمی شخص اور اس کے دو بچوں کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ بعد میں یہ شخص اس عورت کا شوہر پایا گیا جو جھلس کر مر گئی تھی۔

زخمی لڑکیوں میں سے ایک نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والدین میں جھگڑا ہوا جس کے بعد اس کے والد نے ماں پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی کنگز میں تبریز شمسی کی جگہ اہم کھلاڑی شامل

0
کراچی کنگز

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے اسکواڈ میں تبریز شمسی کی جگہ اہم کھلاڑی کو شامل کرلیا گیا۔

پی ایس ایل 9 کے دوسرے مرحلے کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں اس دوران کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے ری پلیسمنٹ میں اہم کھلاڑیوں کو شامل کرلیا۔

کراچی کنگز نے تبریز شمسی کی جگہ عمران طاہر کو شامل کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں رسی وین ڈر ڈوسن کی جگہ سیم بلنگز کو اسکاڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کی ہے۔

’فارم 45 میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیاں ہیں‘

0

تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو فارم 45 جاری کئے ان میں ٹمپرنگ کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شام کو جب پی ٹی آئی کا ووٹ نظر آنے لگا تو اسکرینیں بند کر دی گئیں، فارم 45 میں واضح ٹیمپرنگ کی گئی ہے اپلوڈ کیےگئےفارم 45 میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیاں ہیں ان کے نمبروں میں ہیرپھیر کی گئی ہے، پنجاب میں 100نشستوں کےنتائج پر بےضابطگیاں ہوئی ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 4،3 فارم 45 دیکھیں تو معلوم ہو جاتا ہےکس طرح دھاندلی کی گئی جہاں میرے مدمقابل کو جتوایا گیا وہاں ٹرن آؤٹ کم یا زیادہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرےحلقے کے ایک پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ تبدیل کر کے مخالف کے ووٹ بڑھا دیئے گئے ایک ہی علاقے میں پولنگ اسٹیشن پر ٹرن آؤٹ کیسے زیادہ یا کم ہو سکتا ہے انتہائی بھونڈے طریقے سے دھاندلی کی گئی۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے نتائج شائع کیے تو پوری قوم نے دیکھا کس طرح دھاندلی کی گئی سب کو بتانا چاہتے ہیں اس طرح یہ ملک نہیں چلےگا۔

‘چھوٹا کام’ کرنے والا ایک بڑا آدمی

0

اٹلی میں ایک مسٹر کلاؤ بڑا سخت قسم کا یہودی تھا۔ اس کی کوئی تیرہ چودہ منزلہ عمارت تھی۔

صبح جب میں یونیورسٹی جاتا تو وہ وائپر لے کر رات کی بارش کا پانی نکال رہا ہوتا اور فرش پر ٹاکی لگا رہا ہوتا تھا یا سڑک کے کنارے جو پٹری ہوتی ہے اسے صاف کر رہا ہوتا۔ میں اس سے پوچھتا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں، اتنے بڑے آدمی ہو کر۔ اس نے کہا یہ میرا کام ہے، کام بڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا، جب میں نے یہ ڈیوٹی لے لی ہے اور میں اس ڈسپلن میں داخل ہو گیا ہوں تو میں یہ کام کروں گا۔

میں نے کہا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس نے کہا کہ یہ انبیاء کی صفت ہے، جو انبیاء کے دائرے میں داخل ہونا چاہتا ہے۔ وہ چھوٹے کام ضرور کرے۔ ہم کو یہ نوکری ملی ہے۔ حضرت موسٰی علیہ السلام نے بکریاں چَرائی تھیں اور ہم یہودیوں میں یہ بکریاں چَرانا اور اس سے متعلقہ نچلے لیول کا کام موجود ہے تو ہم خود کو حضرت موسٰی علیہ السلام کا پیروکار سمجھیں گے۔

اس نے کہا کہ آپ کے نبی اپنا جوتا خود گانٹھتے تھے۔ قمیص کو پیوند یا ٹانکا خود لگاتے تھے۔ کپڑے دھو لیتے تھے۔ راستے سے جھاڑ جھنکار صاف کر دیتے تھے، تم کرتے ہو؟

میں کہنے لگا مجھے تو ٹانکا لگانا نہیں آتا، مجھے سکھایا نہیں گیا۔ وہ آدمی بڑی تول کے بات کرتا تھا۔ مجھے کہتا تھا دیکھو اشفاق تم استاد تو بن گئے ہو، لیکن بہت سی چیزیں تمہیں نہیں آتیں۔ جب کام کرو چھوٹا کام شروع کرو۔ اب تم لیکچرار ہو کل پروفیسر بن جاؤ گے۔ تم جب بھی کلاس میں جانا یا جب بھی لوگوں کو خطاب کرنے لگنا اور کبھی بہت بڑا مجمع تمہارے سامنے ہو تو کبھی اپنے سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو مخاطب نہ کرنا۔ ہمیشہ اپنی آواز کو دور پیچھے کی طرف پھینکنا۔ وہ لوگ جو بڑے شرمیلے ہوتے تھے، شرمندہ سے جھکے جھکے سے ہوتے ہیں، وہ ہمیشہ پچھلی قطاروں میں بیٹھتے ہیں۔ آپ کا وصف یہ ہونا چاہیے کہ آپ اپنی بات ان کے لیے کہیں۔ جب بات چھوٹوں تک پہنچے گی تو بڑوں تک خود بخود پہنچ جائےگی۔ میں اس کی باتوں کو کبھی بھلا نہیں سکتا۔

(اردو کے ممتاز ادیب، ڈرامہ نگار اشفاق احمد کی تحریر چھوٹا کام سے اقتباس)

محققین نے سافٹ ڈرنکس کا متبادل بتا دیا، نئی تحقیق

0

موجودہ دور میں میٹھے مشروبات یعنی سافٹ ڈرنکس ہمارے کھانے پینے کے معاملات میں ایک اہم حصہ رکھتے ہیں لیکن لوگوں کی بڑی تعداد اس کے تباہ کن اثرات سے ناواقف ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سافٹ ڈرنکس آپ کو مخلتف اقسام کے سنگین امراض میں مبتلا کرسکتی ہیں اور اس کے علاوہ لاتعداد بیماریاں ان ہی مشروبات کے سبب ہمارے جسم میں اپنی جگہ بنالیتی ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے نتائج میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مشروبات جن میں سافٹ ڈرنکس سرفہرست ہیں موٹاپا اور ذیابیطس سمیت دیگر امراض کا باعث ہیں تاہم اب ان کا استعمال دل کی دھڑکن کو بھی بے ترتیب کرسکتا ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی تصدیق شدہ تحقیق کے مطابق چینی یا مصنوعی اجزاء سے بنائی جانے والے مشروبات پینے سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کے خطرے میں 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جسے طبی زبان میں ’ایٹریل فیبریلیشن‘ کہا جاتا ہے جبکہ اس کیفیت یا علامت میں فالج کا خطرہ بھی پانچ گنا بڑھ سکتا ہے۔

اریتھمیا اور الیکٹرو فزیالوجی جرنل میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے بالغ افراد جو دو لیٹر یا اس سے زیادہ میٹھے مشروبات پیتے یا میٹھا کھاتے ہیں ایٹریل فیبریلیشن کا خطرہ نہ پینے والوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

سافٹ ڈرنکس کے بجائے یہ مشروب پینا مفید ہے 

محققین نے مشورہ دیا کہ سافٹ ڈرنکس پینے کے بجائے تازہ بغیر چینی ملائے پھل یا سبزیوں کا جوس استعمال کیا جائے، جو دل کی دھڑکن کی بے قاعدگی کے 8خطرے کو فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

اس حوالے سے محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو 2030 تک تقریباً 12 ملین افراد  اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہوں گے۔

اس تحقیق میں دو لاکھ سے زائد بالغ افراد کی صحت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جس کے مطابق ایسے تمام افراد جنہوں نے ایک ہفتے میں 2 لیٹر سے زیادہ یا صرف چھ کین 12 اونس ڈائیٹ سوڈا پیا، ان میں ایٹریل فیبریلیشن ہونے کا خطرہ 20 فیصد زیادہ تھا جب کہ وہ لوگ جنہوں نے عام سوڈا پیا ان میں یہ خطرہ 10 فیصد زیادہ تھا بہ نسبت میٹھے مشروبات نہ پینے والوں کے۔

یہی وجہ ہے مححقین نے تمام لوگوں کو سافٹ ڈرنکس کے بجائے پانی پینے اور اس صحت بخش مشروب کو ترجیح دینے کو کہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں ہیراپھیری پکڑی گئی، فوجداری مقدمات درج

0

اسٹاک مارکیٹ میں ہیراپھیری میں ملوث افراد کیخلاف فوجداری مقدمات درج کر لیے گئے۔

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے فوجداری مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ ملوث افراد میں اسپانسرز اور بروکریج ہاؤس مینجمنٹ کے لوگ شامل ہیں۔

تحقیقات میں ثابت ہوا نامزد ملزمان نے 3 لسٹڈ کمپنیوں کےحصص میں ہیراپھیری کی ہے۔ تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا ان افراد نے حصص کی قیمتیں بڑھا کر ٹریڈنگ کے آرڈرز لگائے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ملزمان ایک دوسرےکے ساتھ ہی حصص کی خریدوفروخت کرتے رہے۔ ملوث افرادنے حصص کی خریداری کے جعلی آرڈرز کا بھی اندراج کرایا۔

ملوث افراد حصص کی خریداری کا آرڈر لگاتے اور منسوخ کر دیتے ملزمان نے صارفین کےاکاؤنٹس کاغلط  استعمال بھی کیا۔ سیکورٹیز ایکٹ کے تحت مارکیٹ میں ہیراپھیری پر 3 سال تک قیدکی سزا ہے۔

پانچ سالہ بچہ سانپ کھا گیا

0
پانچ سالہ بچہ سانپ کھا گیا

بھارت کی ریاست بہار میں پانچ سالہ بچہ گلی میں کھیل کود کے دوران مردہ سانپ کو کھا گیا جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر جموئی کے کھدوئی بریار پور گاؤں میں پیش آیا۔ پانچ سالہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسے ایک چھوٹا سا مردہ سانپ ملا۔

متاثرہ بچے کی والدہ کے مطابق بیٹے نے اپنے دوست کی مدد سے مردہ سانپ کو آگ پر پکانے کی کوشش کی اور پھر کھا گیا، جب مجھے علاقہ مکنیوں نے بتایا تو میرے ہوش اڑ گئے۔

متعلقہ: دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی سانپ دریافت

خاتون نے بتایا کہ جب میں نے بیٹے سے پوچھا تو اس نے مجھے نہیں بتایا، کچھ گھنٹوں بعد اس کی طبیعت بگڑنے لگی تو ہم اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج کیا۔

صدر اسپتال میں متاثرہ بچے کا علاج جاری ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کمسن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ پڑوسن کے بیٹے نے جان بوجھ کر میرے بیٹے کو سانپ پکا کر کھلایا جس کی وجہ سے اس کی جان خطرے میں پڑ گئی تھی۔

مالا بیگم: پاکستانی فلمی صنعت کی سریلی آواز

0

گلوکارہ مالا کی مدھر اور رسیلی آواز میں ایک گیت بہت مقبول ہوا تھا جس کے بول ہیں، ’’دل دیتا ہے رو رو دہائی کسی سے کوئی پیار نہ کرے، بڑی منہگی پڑے گی یہ جدائی کسی سے کوئی پیار نہ کرے‘‘ اور مالا کو اس گیت پر فلمی صنعت کا سب سے معتبر نگار ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ آج گلوکارہ مالا کی برسی ہے۔

مالا کی آواز میں یہ سدا بہار گیت 1963 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عشق پر زور نہیں‘‘ میں شامل تھا اور شاعر تھے قتیل شفائی۔ مالا نے پسِ پردہ گلوکاری کا آغاز معروف موسیقار ماسٹر عبداللہ کی فلم ’’سورج مکھی‘‘ سے 1962 میں کیا تھا۔ مالا کا اصل نام نسیم نازلی تھا۔ فلمی موسیقار شمیم نازلی ان کی بڑی بہن تھیں اور وہی نسیم کی فنِ موسیقی میں اوّلین استاد بھی تھیں۔ فلمی دنیا میں نسیم نازلی نے ’’مالا‘‘ کے نام سے شہرت اور مقبولیت پائی۔ وہ 9 نومبر 1942ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ نسیم بیگم نے دو شادیاں کی تھیں اور دونوں ہی ناکام رہیں۔ فلمی دنیا میں مالا نے المیہ اور طربیہ دونوں طرح‌ کے گیت گائے۔ انھوں نے اردو اور پنجابی زبانوں میں‌ اپنی آواز کا جادو جگایا۔ 1965 میں فلم ’’نائلہ‘‘ کے گیت ’’اب ٹھنڈی آہیں بھر پگلی جا اور محبت کی پگلی‘‘ پر انھیں دوسری مرتبہ نگار ایوارڈ دیا گیا۔ مالا نے اپنے وقت کے بڑے اور نام ور موسیقاروں کے ساتھ کام کیا اور آخری مرتبہ ان کی آواز فلم ہنڈریڈ رائفلز کے لیے ریکارڈ کی گئی تھی جو 1981 میں ریلیز ہوئی۔ مالا بیگم نے فلم ارمان، احسان، دوراہا، دل میرا دھڑکن تیری، ہمراز، پھول میرے گلشن کا، پردہ نہ اٹھاؤ، فرنگی، انسانیت، مسٹر بدھو، ہل اسٹیشن، مہمان، اک نگینہ، سنگ دل اور چھوٹے صاحب نامی فلموں کے لیے گیت گائے جو بہت مقبول ہوئے۔ مالا نے اپنے وقت کے نام ور گلوکاروں کے ساتھ دو گانے بھی ریکارڈ کروائے۔

1990 میں آج ہی کے دن پاکستانی فلم انڈسٹری کی اس سریلی گلوکارہ نے لاہور میں اپنی زندگی کا سفر تمام کیا۔ تاہم مالا بیگم کی قبر کے کتبے پر یوم وفات 5 مارچ درج ہے۔

پنجاب میں ہیڈ نرس سے گینگ ریپ کیس میں اہم پیشرفت

0

لاہور: پنجاب پولیس لیہ نے ہیڈ نرس سے ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ نرس سے ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فیاض، منظور حسین اور عمران کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ملزمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی اور ہیڈ نرس کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان متاثرہ خاتون کے گھر لیہ پہنچے اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ سفاک ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔

’بشریٰ بی بی کو کچھ ایسا کھلایا گیا کہ طبیعت غیر ہوگئی‘

0
لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کچھ ایسا کھلایا گیا کہ ان کی طبیعت غیر ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور ڈاکٹر معائنہ کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کم ظرف لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بنی گالا میں کسی ڈیل کے تحت ہیں جبکہ وہاں میں خود دیکھ کر آیا ہوں پورے کمرے سیلڈ ہیں۔

لطیف کھوسہ کے مطابق بشریٰ بی بی نے بتایا کہ کھانے میں وہ سمجھیں کہ مرچیں تیز ہیں لیکن اس کے بعد انہیں الٹیاں ہوئیں اور ابھی تک سینے میں جلن ہوتی ہے وہ سات دن سے کھانا نہیں کھا پا رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق علیمہ خان کچھ کہہ رہی ہیں تو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

لطیف کھوسہ کسی بھی قیدی کی صحت اور دیگر چیزوں کا خیال رکھنا جیل عملے کا کام ہے۔