پیر, جون 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4876

عاشقی 3 بنے گی یا نہیں؟ تصدیق ہوگئی

0

بھارتی میوزک ریکارڈ لیبل اینڈ فلم پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز نے فلم عاشقی 3 پر کام نہ کرنے کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاتک آریان کی فلم عاشقی 3 کے بننے سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور اب یہ بات طے ہوگئی ہے کہ عاشقی کا تیسرا سیکوئل نہیں بنایا جارہا ہے۔

ٹی سیریز نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی فلم عاشقی تھری کی پروڈکشن میں شامل نہیں ہے۔

اس حوالے سے بدھ کو فلم ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مذکورہ بالا بیان کو شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اس وقت عاشقی تھری کی پروڈکشن یا ڈیولپمنٹ میں کسی بھی طرح شامل نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

واضح رہے کہ فلم عاشقی پہلی بار 1990 میں بنائی گئی تھی اور اس میں مرکزی رول اداکار راہول رائے اور انو اگروال نے ادا کیے تھے، یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی۔

بعدازاں 2013 میں اس کا سیکوئل عاشقی 2 بنائی گئی جس کے مرکزی کردار شردھا کپور اور ادیتیا رائے کپور تھے۔

ماہ رمضان وزن کم کرنے کا بہترین موقع، ڈائٹ پلان پر عمل کریں

0

ماہِ رمضان چند دنوں بعد جلوہ افروز ہوگا جس کا انتظار ہر مسلمان کو ہوتا ہے اس مبارک مہینے میں رکھے جانے والے روزوں کی برکت سے لوگ بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رہتے ہیں۔

ایک جانب تو عبادات کا زور ہوتا ہے تو دوسری طرف سحری اور افطاری میں بہت سی ایسی غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جو ہماری صحت کیلئے بلکل بھی فائدہ مند نہیں ہوتیں اور وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

اس مہینے میں وزن کم کرنے کیلئے کیا ڈائٹ پلان مرتب کیا جائے اس حوالے سے ڈاکٹر فرح صادق نے ایک پروگرام میں تفصیلی ذکر کیا کہ کون سی غذائیں وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں تیزابیت کا مسائل بہت زیادہ ہو جاتے ہیں یا گیس بننا شروع ہوجاتی ہے یا طبیعت میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے کیوں کہ بہت سے لوگ کھانا اور تلی ہوئی اشیاء کھا کر لیٹ جاتے ہیں یا کھانے کے بعد چہل قدمی نہیں کرتے۔

سحر اور افطار میں کھانوں کا شیڈول ہفتے کے آغاز پر ہی کرلیں اور کوشش کریں کہ غذائیت سے بھرپور کھانے ڈائٹ پلان میں شامل کریں جن میں پھل اور سبزیوں سمیت پروٹین والی غذائیں لازمی شامل کریں۔

سحری میں کیا کھائیں؟

ڈاکٹر فرح صادق نے بتایا کہ سحری میں سب سے پہلے ایک گلاس پانی یا لسی پیئیں اس کے بعد کوئی ایسی چیز کھائیں جس جو پروٹین سے بھرپور ہو مثال کے طور پر ابلا ہوا انڈا، دہی یا چیز وغیرہ۔

وزن بڑھنے کا تعلق میٹھی اشیاء سے ہوتا یے اس لیے چینی سے دور رہیں، ان کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں جیسا کہ دلیا، براؤن چاول، روٹی اور ڈرائی فروٹس وغیرہ کھائیں ان کھانوں سے دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بیکری آئٹمز سے دور رہیں۔

افطار میں کیا کھائیں؟

افطاری ہو یا سحری کھجور دونوں وقت استعمال کرسکتے ہییں اور ساتھ کوئی اور موسمی پھل بھی کھائیں، ان کے ساتھ ساتھ آلو سے بنی اور بغیر تلی کوئی چیز استعمال کریں۔

ان چیزوں کے علاوہ سلاد کا استعمال بھی کافی مفید ہے جس میں ابلے آلو شامل ہوں۔ کوشش کریں کہ رمضان میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تا کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

تاہم افطار کے بعد پانی پینے کا جب بھی موقع ملے ضرور پیئیں۔ تلی ہوئی اشیاء اور کولڈ ڈرنکس سے جتنا ممکن ہو سکے گریز کریں اور ناریل کے پانی سمیت جوس پینے کو ترجیح دیں اور 30 منٹ روزانہ ورزش لازمی کریں۔

شاہین شاہ نے پی ایس ایل میں ریکارڈ بنا دیا

0

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ بنا دیا۔

دفاعی چیمپئن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے آٹھویں پی ایس ایل میچ میں پہلی کامیابی حاصل کر کے جیت کا کھاتا کھولا تو کپتان شاہین نے بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

انہوں نے پی ایس ایل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لی ہیں اور وہ وکٹوں کی سنچری کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل فاسٹ بولر وہاب ریاض اور کراچی کنگز کے حسن علی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

شاہین آفریدی نے نسیم شاہ کو کلین بولڈ کر کے وکٹوں کی سنچری مکمل کی اور وکٹ کے بعد دونوں پلیئرز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ہمیشہ سے نئے قلندرز کو پروان چڑھاتی رہی ہے اور ہم نے شکستوں کے باوجود کبھی ہار نہیں مانی۔

’امریکا نے خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کیے‘

0

امریکا نے خاموشی سے اسرائیل کو فوجی ہتھیاروں کے فروخت کی منظوری دی اور اس سے زیادہ کی فراہمی کی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کو 100 علیحدہ غیرملکی ملٹری فروخت کیے گئے۔

یہ بات امریکی حکام نے کانگریس کے اراکین کو ایک حالیہ خفیہ بریفنگ میں بتائی گئی۔

اسرائیل کو کن ممالک نے ہتھیاروں کی فروخت روک دی؟

ہتھیاروں کی منتقلی کے ایک دو کے علاوہ تمام پر عوامی بحث کے بغیر عمل کیا گیا کیونکہ ہر ایک مخصوص ڈالر کی رقم کے تحت آتا ہے جس کے لیے امریکی حکام اور قانون سازوں کے مطابق ایگزیکٹو برانچ کو انفرادی طور پر کانگریس کو مطلع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

گزشتہ اکتوبر میں جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی، امریکہ نے فوجی سازوسامان کی فراہمی کے ساتھ اسرائیل کی مضبوطی سے حمایت کی، سالانہ 3 بلین ڈالر کی فوجی امداد کی۔ کئی دوسرے ممالک ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعے اسرائیل کو فوجی مدد فراہم کرتے ہیں۔

پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کو پہلی کامیابی مل گئی، یونائیٹڈ کو شکست

0

پی ایس ایل 9 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 163 رنز کے تعاقب میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

فہیم اشرف 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اعظم خان29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ نے بھی 27 رنز اسکور کیے۔


لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4 اور شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

رسی وین ڈر ڈوسن نے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شاہین شاہ آفریدی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 10 رنز بنا کر رومان رئیس کو وکٹ دے بیٹھے، صاحبزادہ فرحان صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

سکندر رضا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شے ہوپ کو 6 رنز پر آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے دو وکٹیں لیں، حنین شاہ اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، شے ہوپ، احسن بھٹی، ڈیوڈ ویزا اور طیب عباس کی واپسی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، جانتا ہوں کہ ایونٹ میں ہماری اچھی پرفارمنس نہیں رہی ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارا کامبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، لاہور کی ٹیم اچھی ہے کوشش ہوگی جیت حاصل کریں۔

خاتون اچانک شٹر سے اُلٹی لٹک گئی

0

ٹونٹیگ : برطانیہ میں ایک بند دکان کے باہر کھڑی ایک خاتون کو اس وقت ایک عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اچانک دکان کے شٹر سے الٹی لٹک گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارکیٹ میں این ہیوز نامی 71 سالہ عورت اپنے سامان کی ٹرالی کے ساتھ ایک دکان کے پاس کھڑی ہے۔

اس دوران مذکورہ دکان کا الیکٹریکل شٹر اچانک کھل جاتا ہے، مضحکہ خیز منظر اس وقت سامنے آیا جب دکان کے شٹر میں لگے ہُک میں خاتون کے کوٹ کا پچھلا حصہ پھنس گیا۔

خاتون بھی اس شٹر کے ساتھ اپر اُٹھتی چلی گئی اور الٹا لٹک گئی، اس دوران اس نے گھبرا کر چیخنا چلانا شروع کردیا اور اپنے بچاؤ کی تدبیر اختیار کرنے لگی جس میں اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تھوڑی دیر بعد خاتون کی چیخ و پکار سن کر دکاندار اندر سے بھاگتا ہوا آیا اور بہت احتیاط سے ساتھ خاتون کو پکڑ کر زمین پر اتارا۔

مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے اسے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

اہلیہ مجھ سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہی ہیں، عمران ہاشمی

0
اہلیہ مجھ سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہی ہیں، عمران ہاشمی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ پروین شاہانی نے انہیں علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری اہلیہ پروین شاہانی مجھے چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ وہ مسلسل مجھے دھمکیاں دے رہی ہیں لیکن ابھی تک چھوڑا نہیں ہے، جو کچھ میں کھاتا ہوں وہ پروین کو پسند نہیں ہے لیکن یہ ڈائٹ میں نے پچھلے دو سال سے جاری رکھی ہے۔

عمران ہاشمی نے بتایا کہ میں ڈائٹ میں چکن قیمہ، سلاد اور شکرقندی لے رہا ہوں، میرے ڈائٹ پلان کی وجہ سے اہلیہ کافی ناراض ہیں کیونکہ میرے لیے اپنا کھانا تبدیل نہیں کرنا چاہتیں۔

متعلقہ: ایشوریا رائے کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے گھنٹوں انتظار کرتا تھا، عمران ہاشمی

انہوں نے کہا کہ میرا ڈائٹ پلان بورنگ ہے لیکن اس میں چکن قیمہ شامل ہے جو آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔

عمران ہاشمی کو آخری بار سُپر اسٹار سلمان خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں بھرپور ایکشن میں دیکھ کر مداح خوش ہوئے تھے۔

انہوں نے حال ہی میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کو ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شاید ان کو بھائی نہ کہوں لیکن میں انہیں بھائی سمجھتا ہوں۔

اس بارے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص لقب سے پکارنے سے کسی کو عزت نہیں دی جا سکتا بلکہ اس کیلیے آپ کے ایکشنز ضرورت ہوتے ہیں، میں انڈسٹری میں سب کی عزت کرتا ہوں۔

’غزہ میں بمباری سے بچنے والے بھوک سے مر رہے ہیں‘

0

غزہ میں خوراک کی کمی کو غذائیت کا بحران اور وسیع تر انسانی تباہی قرار دیدیا گیا۔

یواین آرڈبلیواے کا کہنا ہے کہ غزہ میں 90 فیصد آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے بھوک کےستائےٹرکوں کے راستوں پر ڈیرے لگائے بیٹھے ہیں۔

ادارے نے کہا کہ 2 سال سے کم عمر بچے بھوک اور بیماریوں کی وجہ سے مر رہے ہیں جولوگ اسرائیلی بمباری سے بچ رہے ہیں وہ بھوک سےمر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کے سربراہ نے غزہ میں غذائی قلت پر امداد کی اپیل کر دی۔ سربراہ ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ بچےجو بمباری سےبچ گئے لیکن قحط سےنہیں بچ سکتے غزہ کےلیے مزید امداد کی اجازت اور جنگ بندی کی جائے۔

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں بھوک سے مزید 18 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

جب میر تقی میر نے رعایت خاں کی نوکری چھوڑی

0

شاعر کو تلمیذِ رحمانی بھی کہا گیا ہے اور پیغمبر کا بھی درجہ دیا گیا ہے، لیکن میر تقی میر تنہا شاعر ہیں جن کو خدائے سخن کہا جاتا ہے۔

ولی دکنی، سودا، نظیر اکبرآبادی، انیس، غالب اور اقبال کے ہوتے ہوئے میر اردو شاعری میں عظمت کے تنہا مسند نشین نہیں ہیں اور نہ یہ کہنا صحیح ہو گا کہ وہ اردو کے سب سے بڑے شاعر ہیں۔ پھر بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کہ اردو کے تمام شعرا میں سرفہرست میر ہی کا نام رہے گا۔ ڈیڑھ سو برس سے اردو کے عظیم شعراء میر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے آئے ہیں اور یہ بات ایک مسلمہ حقیقت بن چکی ہے کہ ’’آپ بے بہرہ ہے ہے جو معتقد میر نہیں۔‘‘

یوں تو میر کی بد دماغی کے بہت سے افسانے مشہور ہیں لیکن انہوں نے خود اپنی آپ بیتی ’’ذکرِ میر‘‘ میں ایک واقعے کا ذکر کیا ہے۔ یہ ان کی جوانی کا زمانہ تھا اور وہ رعایت خاں کے نوکر تھے لکھتے ہیں، ’’ایک چاندنی رات میں خان کے سامنے ڈوم کا لڑکا چبوترے پر بیٹھا گا رہا تھا۔ (خان نے) مجھے دیکھا تو کہنے لگا کہ میر صاحب، اسے اپنے دو تین شعر ریختے کے یاد کرا دیجیے تو یہ اپنے ساز پر درست کر لے گا۔ میں نے کہا، یہ مجھ سے نہیں ہو سکتا۔ کہنے لگا میری خاطر سے۔ چونکہ ملازمت کا پاس تھا۔ طوعا و کرہا تعمیل کی اور پانچ شعر ریختے کے اسے یاد کرائے۔ مگر یہ بات میری طبعِ نازک پر بہت گراں گزری۔ آخر دو تین دن کے بعد گھر بیٹھ رہا۔ اس نے ہر چند بلایا، نہیں گیا، اور اس کی نوکری چھوڑ دی۔‘‘ (بحوالہ، میر کی آپ بیتی۔ نثار احمد فاروقی)

(علی سردار جعفری کے مضمون بعنوان میر: صبا در صبا سے اقتباس)

جہانداد خان نے شاہد آفریدی کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل

0
جہانداد خان

لاہور قلندرز کے جہانداد خان نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی یاد تازہ کردی۔

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں جہانداد خان نے الٹا دوڑتے ہوئے ایلکس ہیلز کا شاندار کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جہانداد خان نے کیچ پکڑنے کے بعد شاہد آفریدی کے انداز میں ہی جشن منایا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 2009 میں ورلڈ ٹی 20 میں کیوی کھلاڑی اسکاٹ اسٹائرس کا ایسا کیچ پکڑ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اب تک کامیابی کی تلاش میں ہے۔

قلندرز نے ایونٹ میں 7 میچز کھیلے ہیں اور کسی میں بھی کامیابی نہیں ملی جبکہ بارش کے باعث انہیں ایک پوائنٹ ملا ہے۔