ہوم بلاگ صفحہ 6

عرفان پٹھان نے پاکستان کے کن کھلاڑیوں کو خطرناک قرار دیا؟

0

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے پاکستان کے T20I اسکواڈ پر ردعمل کا اظہار کیاہے۔

عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم ہے جو ان کے خطرناک مڈل آرڈر اور متاثر کن باؤلنگ اٹیک کو نمایاں کرتی ہے۔

ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے باؤلنگ پاور پلے میں پاکستانی بولنگ اٹیک کی خصوصیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور اعظم خان بہت خطرناک ثابت ہوں گے جب کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عامر اعلیٰ معیار کے پیسر ہیں۔ عماد وسیم بھی پاور پلے میں اچھی بولنگ کرتے ہیں۔ یہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔

پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو آئندہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی ٹیم پہلے تین میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گی، اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جو یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے میگا ایونٹ کے لیے جو 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں نوجوان جارح مزاج بلے باز رنکو سنگھ شامل نہیں ہیں تاہم انہیں بی سی سی آئی نے چار ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا ہے۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھارتی اعلان کردہ اسکواڈ میں جارح مزاج بلے باز رنکو سنگھ کو نہ دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہ بی سی سی آئی کیسے اس کھلاڑی کو نظر انداز کر سکتا ہے جس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 170 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا رکھے ہوں۔ میری رنکو کو 15 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی تشویش ابتدائی مراحل نہیں بلکہ ناک آؤٹ میچوں کے لیے ہے کیونکہ وہاں وہ تیز رفتاری سے بیٹنگ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکتا تھا۔

گاڑی کا چالان کرنے پر ملزم کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق

0
گاڑی کا چالان کرنے پر ملزم کی فائرنگ، پولیس افسر جاں بحق

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پر گاڑی کا چالان کرنے پر ملزم نے فائرنگ کر کے پولیس افسر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے ہائی وے پولیس کا سب انسپکٹر عامر شہید جبکہ ایک سپاہی نوید زخمی ہوا، واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی گاڑی کا چالان کرنے پر پیش آیا۔

پولیس افسر کو قتل کرنے کے بعد ملزم باآسانی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور جگہ جگہ ناکہ بندیاں  ہے۔

ڈی پی او شفیع اللہ واقعے کی اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچ گئے اور ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

0
بیرون ملک

لاہور : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سہولت فراہمی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر دفاع خو اجہ آصف نے لاہورایئرپورٹ کا طویل دورہ کیا، وفاقی وزرا کا ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے اے ایس ایف،اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کرلیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ، خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ائرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا، ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمدورفت بہتربنانےکیلئے متعلقہ اداروں کواقدامات کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کوانتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے، 3روز میں امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے، امیگریشن کاونٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی۔

وفاقی وزراء نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔

صدر نے جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

0
جسٹس شوکت صدیقی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نوٹیفکیشن کی منظوری سپریم کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ 30 جون 2021 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 195 کے تحت دی ہے جبکہ صدر نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیراعظم کے مشورے پر دی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے جب کہ 11 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اسے بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جاسکتا، انہیں ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے، وہ بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائرڈ اور تمام مراعات وپینشن کے حقدارہوں گے، انہیں پینشن سمیت تمام مراعات ملیں گی۔

نیٹو میں شمولیت کیلیے کیا کرنا ہوگا؟ یوکرینی صدر نے بتا دیا

0

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اگر یوکرین نے نیٹو میں شامل ہونا ہے تو اس کے لیے روس کو شکست دینا ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں فوجی افسران سے ملاقات میں کہا ہے کہ نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کو میدان جنگ میں روس کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔

زییلنسکی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم نیٹو میں تب ہی شامل ہوں گے جب ہم جیتیں گے اور مجھے نہیں لگتا کہ جنگ کے دوران ہمیں نیٹو میں شامل کیا جائے گا۔ حتمی رکنیت یوکرین کی آزادی کو محفوظ بنائے گی۔

انہوں نے اپنے اس موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ یوکرین کی نیٹو میں الحاق کے لیے اس کے 32 ارکان کی متفقہ منظوری درکار ہوگی۔ ان میں سے کچھ یوکرین کو مسلح تصادم کے درمیان تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ خطرات کو محسوس کرتے ہیں، جبکہ دیگر محض اس حوالے سے شکوک کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم نیٹو اتحاد نے واضح کیا ہے کہ لڑائی جاری رہنے کے دوران کیف رکن نہیں بن سکتا۔

شاہ رخ کی اپنے بیٹے کے ساتھ شرارتیں اور کرکٹ کھیلنے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

0

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئی پی ایل کے درمیان فارغ لمحات میں اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ کرکٹ کھیلنے اور شرارتیں کرنے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔

بھارت میں جاری آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر کے شریک مالک بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جو میچز دیکھنے اور اپنی ٹیم کی سپورٹ کے لیے اسٹیڈیم جاتے ہیں۔ انہوں نے فراغت کے دوران اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ کرکٹ کھیلی جس کی تصاویر سوشل میدیا پر وائرل ہو گئیں۔

اداکار شاہ رخ خان اس بار اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے تمام میچز میں اپنے بیٹے ابرام کے ہمراہ شرکت کررہے ہیں جہاں ان کی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کی توجہ مبذول کرلی۔

تازہ تصاویر میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام خان اور دیگر بچوں کے ساتھ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس کے علاوہ آئی پی ایل میچز دیکھنے کے دوران اسٹیڈیم میں باپ اور بیٹے کے درمیان چھیڑ چھاڑ کی دلچسپ ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کلپ میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کو آہستہ سے جھنجوڑتے ہوئے نظر آتے ہیں جس پر ابرام معصومانہ انداز میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے انگلی دِکھا کر ایسا انداز اختیار کرتا ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنے والد کو ڈانٹ رہا ہے۔

بالی ووڈ کنگ کی اپنے بچے کے ساتھ شرارتیں اور وقت گزارنے کو صارفین سراہ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

0

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

گرین شرٹس رواں سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ دسمبر 2024 سے شروع ہوگا اور جنوری 2025 میں اختام پذیر ہوگا۔

اس طویل دورے کے دوران شاہین، پروٹیز کے خلاف 2، ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلیں گے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا جو 10، 13 اور 14 دسمبر کو بالترتیب ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے میچوں کی سیریز 17 سے 22 دسمبر تک ہوگی۔ پہلا میچ 17 دسمبر کو پرل میں، دوسرا 19 کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا وآخری میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔

پاکستان ٹیم اس سال جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔

گرین شرٹس اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اس کے علاوہ پاکستان رواں سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

ہماری شادی کی تصاویر پر لوگوں نے کہا ماں بیٹا لگ رہے: حنا رضوی

0

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی شادی کی تصاویر پر منفی تبصرہ کرنے والوں پر برس پڑیں۔

اداکارہ حنا رضوی اور عمار احمد نے ایک یوٹیوب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے بعد ہونے والی منفیت کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے ملنے والی محبت کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ حنا رضوی نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد اپنی تصویریں لگائی تو بہت سے لوگوں نے ہمیں پسند کیا لیکن ان میں کئی لوگ ایسے تھے جنہوں نے منفی تبصرے کیے، وہ کمنٹس پڑھ کر ایسا لگا کہ ان کی مجھ سے ذاتی رنجش ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس سے مجھے احساس ہوا کہ اے میرے خدا میں نے کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا، لوگوں کو مجھ سے اتنی پریشانی کیوں ہے؟ ہمارا معاشرہ اب بھی یہ پسماندہ سوچ کیوں رکھتا ہے؟، میری شادی کی تصویر پر کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم ماں بیٹا لگ رہے ہیں۔

اداکاری نے کہا کہ آپ لوگ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ میں نے اپنے سے 20 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کی ہے؟ کیا میں انڈسٹری میں واحد شخص ہوں جس نے شادی کی؟ اور بھی مشہور نام ہیں، انہوں نے بھی شادی کر لی، لیکن کسی نے ان پر آنکھ نہیں اٹھائی! لوگوں نے متعدد بار شادیاں کیں اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

اداکارہ حنا رضوی نے سوشل میڈیا ٹرولر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’پھر سب کو مجھ سے یہ مسئلہ کیوں ہے جیسے میں نے شادی کر کے کوئی گناہ کیا ہو‘۔

حنا رضوی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کے لیے وزن کم کرنے کا سوچا تھا، اداکارہ نے کہا کہ ’’میں نے عمار سے کہا کہ میں شادی سے پہلے اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہوں، تاکہ میں اچھی لگ سکوں، لیکن عمار نے اس کی مخالفت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے عمار نے کہا میں پہلے سے ہی خوبصورت ہوں اور خوبصورت نظر آنے کے لیے انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے اور محبت کرتے ہیں لوگوں کی رائے معنیٰ نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا انفلوئنسر عمار احمد خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں تو چند صارفین نے نامناسب تبصرے کیے تھے۔

ان ذاتی نوعیت کے تبصروں میں حنا کے وزن اور ان کی عمر کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں سے چند ایک کے جوابات اداکارہ نے خود بھی کمنٹس کے ذریعے دیے تھے۔

آئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم : تنخواہوں کے حوالے سے اہم خبر

0
بجٹ

اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم کی تجویز دے دی گئی، آئندہ بجٹ میں تنخواہ مختص نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری ہے ، آئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں بھی وفاقی وزرا کو تنخواہ نہیں دی جائے گی، وزیراعظم،اراکین کابینہ کیلئے  بجٹ میں تنخواہ مختص نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کو بجٹ میں مہنگائی کی شرح سےکم اضافہ دینے اور تمام وفاقی وزارتوں،محکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پرپابندی کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں وفاقی وزارتوں،محکموں کےبجلی وگیس کےبل محدود کرنے ، موسم گرمامیں وزارتوں میں دن 11 سے پہلے ایئرکنڈیشن چلانے اور موسم سرمامیں وزارتوں میں دن 11 بجے کے بعد ہیٹر چلانے پر پابندیکی تجویز سامنے آئی ہے۔

بجٹ میں وزارتوں اورمحکموں کومقررہ،منظور شدہ بجٹ میں رہنے کی ہدایت دی ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں وفاق وزارتوں اور محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں ملے گی، صرف قدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ ملے گی۔

دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کا اضافہ، عوام کے لئے بڑی خبر

0
مہنگا دودھ

کراچی : مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر آگئی، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپیہ کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا گیا، صدر کراچی مبشر قدیر عباسی نے کہا ہے کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپیہ فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔

مبشر قدیر عباسی نے کہا کہ دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت،مویشیوں کی بڑہتی ہوئی قیمتوں اور فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر مورخہ 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔