21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 7

شاہین آفریدی کے والد پر کئی بم حملے ہوئے، فاسٹ بولر کا انکشاف

0

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد پر دو، تین بار بم حملے ہو چکے ہیں۔

قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں جہاں اپنے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے گفتگو کی، وہیں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرستاروں کو یہ انکشاف کرکے حیران کر دیا  کہ ان کے والد پر دو، تین بار بم حملے ہو چکے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ان کے والد پولیس میں تھے اور اس محکمے کو 25 سال دیے۔ ان پر دو، تین بار بم حملے ہوئے اور ایک حملے میں تو وہ بہت زیادہ زخمی ہوگئے تھے اور یہ ہماری فیملی کے لیے بڑا مشکل وقت تھا، ہمارا گھر بھی ان کا نشانہ بنا۔

شاہین شاہ نے بچپن اور بھائیوں سے تعلق کے حوالے سے کہا کہ انہیں بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا۔ دیگر اسکولز سے میچز ہوتے تھے۔ میرے بھائی کو پڑھائی کا شوق تھا تو میں اپنے پیپر بھی اس سے دلواتا تھا جب کہ میں بھائی کی جگہ کرکٹ کھیلتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انہوں نے بتایا کہ وہ گھر میں سب سے چھوٹے ہیں اس لیے بڑے بھائیوں سے ڈانٹ پڑتی رہتی تھی لیکن کبھی بہت زیادہ ڈانٹ نہیں پڑی۔ میرے دوسرے نمبر کے بھائی ہی ڈانٹتے اور بڑوں کے سامنے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے، اس لیے خاموشی سے ڈانٹ سن لیا کرتے تھے۔

شاہین شاہ نے بتایا کہ انہیں بھائیوں کے ساتھ والد نے کرکٹ کے لیے بڑا سپورٹ کیا۔ مجھے چھوٹا ہونے کا بھی بڑا فائدہ رہا کیونکہ جب بھی بڑے بھائی ڈانٹتے تھے تو والدین میری حمایت لیتے تھے اور انہیں ڈانٹنے سے روک دیا کرتے تھے۔

’ماہ نور سے شادی کرنے جارہا ہوں‘

0
جان جہاں

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی (شہرام)، عائزہ خان (ماہ نور)، نوال سعید (گل ریز)، مریم نفیس، سویرا ندیم، حارث وحید (تبریز)، عماد عرفانی، زینب قیوم، نور الحسن ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا او ایس ٹی ’تیرا عشق جو طاری ہوا‘ ریلیز کردیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

گزشتہ قسط میں دیکھا گیا کہ شہرام ماہ نور کے گھر جاکر ان کے والد سے اپنی غلطی کی معافی مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اپنی ساری غلطیوں کا ازالا کرنا چاہتا ہوں۔

تاہم آج نشر ہونے والے قسط میں شہرام، کشور کو دو ٹوک انداز میں کہتے ہیں کہ میں’ ماہ نور سے شادی کرنے جارہا ہوں، وہ بھی جلد، میں اسے جانے نہیں دے سکتا، اس لیے میں نے تیمور کو سب کچھ بتادیا ہے۔

شہرام نے کہا کہ ’ ماہ نور بیوی بننے جارہی ہے میری اور اس کے لیے مجھے آپ کی دعاؤں کی اور نیک تمناؤں کی سخت ضرورت ہے، وہ کشور سے مزید کہتے ہیں کہ اسپتال کی افتتاح پر ضرور آئیے گا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

جبکہ ایک اور سین سوشل میڈیا پر وائرل میں جس میں ماہ نور اور شہرام کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، ماہ نور شہرام سے کہتی ہیں کہ ’ ہمارا ساتھ لکھا ہو یا نہ لکھا ہو لیکن حقیقت یہ ہی ہے کہ میرا آپ کے بغیر گزارا نہیں ہے‘۔

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے آج رات 8 بجے کی قسط دیکھیں۔

ورلڈ کپ جیتنے کا کہتے کہتے تھک گئے، اب جیت کر دکھائیں گے، شاہین شاہ

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پی سی پوڈ کاسٹ کی 50 ویں قسط میں گفتگو کرتے قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارا کام پاکستانی قوم کو خوشیاں دینا ہے اور قوم کو ہم سے امیدیں ہیں۔ ہم بھی لوگوں کو یہ کہہ کہہ کر تھک گئے کہ ورلڈ کپ جیتیں گے مگر انشااللہ اب جیت کر دکھائیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ان کی فٹنس اچھی اور وہ ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ٹیم متحد اور ماحول بھی بہت اچھا ہے۔ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تمام بولرز بہت اچھے ہیں جو ماضی میں بھی پاکستان کو میچز جتوا چکے ہیں۔ میں یا کوئی اور اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔ اتحاد سے ہر منزل پائی جا سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

شاہین شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے لیے نہیں بلکہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کروں گا۔ اس حوالے سے انہوں نے کوچ گیری کرسٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوچ نے ان سے یہ زبردست بات کہی کہ آپ کی شرٹ کے پیچھے جو نام ہے، آپ نے اس کے لیے نہیں کھیلنا بلکہ شرٹ کے آگے سینے پر جو نام ہے اس کے لیے کھیلنا ہے اور گیری کرسٹن کا یہ پیغام صرف میرے یا موجودہ کرکٹرز نہیں بلکہ آنے والے کرکٹرز کے لیے بھی بہت اہم پیغام ہے۔

فاسٹ بولر نے اپنی انجری کو کیریئر کا کڑا وقت بتاتے ہوئے کہا کہ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں انجری کے سبب وہ ٹیم کا ساتھ نہ دے پائے جس کا انہیں بے حد افسوس ہے، اسی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف شکست بھی ان کے لیے بڑی تکلیف دہ تھی۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجری کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا خاص کر اس وقت جب ٹیم کھیل رہی ہو اور آپ کھیلنے کے قابل نہ ہوں تو زیادہ تکلیف محسوس ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انہوں نے 2019 کے عالمی کپ میں بنگلادیش کے خلاف لارڈز پر 6 وکٹوں کی کارکردگی کو اپنے لیے قابل فخر بتایا اور کہا کہ اس کے علاوہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پھر 2023 کے ایشیا کپ میں دونوں مرتبہ انڈیا کے خلاف بولنگ ان کے یادگار میچز ہیں۔

شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ آپ کو ایک جگہ پر لا سکتا ہے مگر پھر اس مقام پر رہنے کے لیے آپ کو سخت محنت اور ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں پاکستان اے کے لیے کھیلا، فرسٹ کلاس میں بہت رگڑا ملا جس نے مجھے چمکایا۔ کم عمری میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر

0
بجٹ سرکاری ملازمین

اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہونے والے اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔

وفاقی حکومت متعدد معاشی چیلنجوں کے درمیان مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے پہلے بجٹ کا اعلان جون میں کرنے جارہی ہے۔

تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین ہر سال بجٹ کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی سمیت مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

جیسا کہ حکومت افراط زر کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس کا مقصد ستمبر 2025 تک اسے 5 سے 7 فیصد کے ہدف کی حد تک لانا ہے۔

مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد سے کم ہو کر 20.7 فیصد رہ گئی جبکہ اسی مدت میں بنیادی افراط زر فروری میں 18.1 فیصد سے نمایاں طور پر 15.7 فیصد تک گر گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا خیال ہے کہ افراط زر کی شرح نیچے کی طرف جاری رہے گی۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجٹ میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتی تھیں۔

آئندہ بجٹ 2024-25 میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

رونالڈو اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں؟

0

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے دولت بچانے کے لیے  قانون کا سہارا لے لیا ہے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر جو ان دنوں سعودی فٹبال کلب النصر سے وابستہ ہیں اور اسی سلسلے میں اپنی فیملی (گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز) اور بچوں کے ساتھ سعودی عرب میں مقیم ہیں، انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ سے دولت بچانے کے لیے قانونی معاہدہ کر رکھا ہے۔

ایک اسپورٹس ویب سائٹ نے پرتگالی ٹی وی شو کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے مبینہ طور پر اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگز سے ممکنہ علیحدگی کی صورت میں اپنی دولت کو بچانے کیلیے ایک معاہدہ کررکھا ہے۔

گزشتہ سال شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا کہ شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے والے اس جوڑے نے ایک معاہدہ کر رکھا ہے جو علیحدگی کی صورت میں ان کے اثاثوں کو اس طرح سے تقسیم کرے گا کہ جس سے فٹبالر اپنی پارٹنر سے دولت کا بڑا حصہ اپنے پاس محفوظ رکھ سکیں گے۔

رونالڈو نے جارجینا سے جو معاہدہ کیا ہوا ہے اس کے مطابق وہ اس وقت بھی فٹبالر سے ماہانہ ایک لاکھ یورو (پاکستانی تین کروڑ روپے سے زائد) پاتی ہیں، تاہم علیحدگی کی صورت اس رقم میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ پرتعیش گھر لافنکا ہاؤس بھی ان کی ملکیت میں چلا جائے گا۔

واضح رہے کہ جارجینا روڈریگز 2016 رونالڈو کی گرل فرینڈ ہیں اور دونوں نے تاحال شادی نہیں کی ہے، تاہم اوپن ریلیشن شپ کے دوران دونوں 5 بچوں کے شریک والدین بنے، جن میں رونالڈو جونیئر، ایوا ماریا، میٹیو رونالڈو، الانا مارٹینا، اور بیلا ایسمیرالڈا شامل ہیں۔

پراسرار ’’تیرتی‘‘ سبز جھیل کی دریافت

0

ایڈونچر پسند لوگ نت نئی دریافت کرتے ہیں تاہم ان میں بعض دریافت پراسراریت لیے ہوتی ہیں جیسا کہ حال ہی میں دریافت ہونے والی سبز پانی کی ’’تیرتی‘‘ جھیل۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دریافت وسطی ویتنام کے صوبے کوانگ بن میں جنگل باس ایڈونچر ٹورازم کمپنی کی ایک مہم میں دریافت کیا گیا اور اس کا باقاعدہ اعلان کمپنی کے ڈائریکٹر لی لو ڈنگ نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پراسرار جھیل فوننگ نہ کے بنگ نیشنل پارک کے اندر تھنگ غار میں دریافت ہوئی ہے، جو غار کے داخلی دروازے سے تقریباً ایک کلومیٹر دور اور غار کے اندر زیر زمین دریا کی مرکزی شاخ سے 15 میٹر اونچے علاقے میں ہے۔

سٹالیکٹائٹ کالموں سے گھری ہوئی اس جھیل کے پانی کا رنگ چمکدار زمرد سبز ہے اور اس کو اس کے منفرد مقام کی وجہ سے عارضی طور پر لو لنگ (تیرتی) جھیل کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین اب تک جھیل میں بہنے والے پانی کے ذرائع کا تعین نہیں کر سکے ہیں تاہم ایکسپلوریشن ٹیم نے تھنگ غار کی دیوار کے ساتھ ایک راستہ بھی دریافت کیا ہے جو زیر زمین دریا کی اہم شاخ سے گزرتا ہے۔

کمپنی ڈائریکٹر ڈنگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیم کے ارکان ضروری گہرائی کو محسوس کرنے والے آلات کی کمی کی وجہ سے جھیل کے پانی کے ذرائع کا تعین نہیں کرسکے ہیں تاہم وہ جلد ہی اس علاقے میں مزید سروے اور تلاش کے لیے واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ فوننگ نہ کے بنگ نیشنل پارک ایک لاکھ 23 ہزار ہیکٹر پر محیط ہے۔ جو درجنوں زمینی اور آبی رہائش گاہیں، بنیادی اور ثانوی جنگلات سمیت شاندار اور سائنسی لحاظ سے اہم غاروں سے مالا مال ہے اور اس  میں دنیا کا سب سے بڑا غار سون ڈونگ بھی شامل ہے۔

مذکورہ علاقے کو دو بار عالمی قدرتی ثقافتی ورثے کے طور پر نامزد کیا جا چکا ہے۔ پہلی بار جولائی 2003 میں، جب یونیسکو نے ارضیات اور جیومورفولوجی کے لحاظ سے اس کی غیر معمولی عالمی قدر کے لیے پارک کو تسلیم کیا جب کہ دوسری بار جولائی 2015 میں اسے ایک بار پھر اسی اعزاز سے نوازا گیا۔

کورونا وائرس کی نئی اور پہلے سے زیادہ خطرناک قسم ’’فلرٹ‘‘ کا تیزی سے پھیلاؤ

0

دنیا میں لاکھوں افراد کو موت کی نیند سلا دینے والے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آئی ہے ’فلرٹ‘ نامی یہ ورژن پہلے سے زیادہ ہلاکت خیز ہے۔

کورونا کا فلرٹ ویرینٹ جو پہلے امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اب اس کے کیسز پڑوسی ملک بھارت میں بھی سامنے آ رہے ہیں اور حال ہی میں ریاست مہاراشٹر میں نئے کوویڈ ویرینٹ کے پی ٹو کے 91 کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے اس ویرینٹ کا پہلا کیس رواں سال جنوری میں سامنے آیا تھا تاہم اپریل تک ایسے 250 کیسز کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ یہ ویرینٹ پہلے سے زیادہ ہلاکت خیز بتایا جا رہا ہے کیونکہ بوسٹر ڈوز لینے والے بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں، جس کے باعث وہاں خوف کی لہر نے جنم لیا ہے۔

معروف ماہر صحت اور ایشین سوسائٹی فار ایمرجنسی میڈیسن کے سابق صدر ڈاکٹر تموریش کول نے ای ٹی وی پر اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلرٹ، اومیکرون سے مختلف قسم کا ہے، جو کے پی ٹو اور کے پی ون سمیت دو اہم اقسام پر مشتمل ہے۔ امریکا میں کے پی ٹو تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ سابقہ ​​اومیکرون ذیلی ویرینٹ، جے این ون کی جگہ لے رہا ہے۔

ڈاکٹر کول نے بتایا کہ بھارت میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ فلرٹ کی مختلف اقسام کے 250 کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں اور یہ وائرس گزشتہ سال نومبر سے ملک میں گردش کر رہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کیس ذیلی اقسام کے پی ٹو اور کے پی ون سے منسوب کیے گئے ہیں۔ قوت مدافعت میں کمی اور تازہ ترین کوویڈ ویکسین کے کم استعمال جیسے عوامل نے آبادی میں حساسیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مختلف قسمیں اومیکرون ویرینٹ جے این ون کی اولاد ہیں، جو گزشتہ موسم سرما میں عالمی سطح پر پھیلی تھی۔ ہندوستان نے مسلسل دنیا بھر میں کے پی ٹو کی ترتیب کے سب سے زیادہ تناسب کی اطلاع دی ہے، جو گزشتہ 2 مہینوں میں عالمی ڈیٹا بیس کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔

کورونا ’’فلرٹ‘‘ وائرس کی علامات:

کورونا کا یہ ویرینٹ پہلی قسم سے ملتی جلتی علامات ظاہر کرتا ہے جس میں گلے میں خراش، کھانسی، بخار، ناک بہنا، سر اور جسم میں درد، سینے کا انفیکشن، تھکاوٹ اور سنگین صورتوں میں سانس کی قلت اور ہاضمے جیسے مسائل۔

فلرٹ ویرینٹ کو پہلے اومیکرون ویرینٹ سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ایسے کوئی اشارے نہیں ملے جو اس کی سابقہ اقسام سے زیادہ خطرناکی ظاہر کرتے ہوں تاہم سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

اس وائرس سے کیسے بچا جائے؟

ڈاکٹر کول کے مطابق سنگین بیماری کے امکانات کو کم کرنے کے لیے بوسٹر ڈوز سمیت، کوویڈ 19 ویکسینیشن اور اس کی تازہ ترین معلومات سے باخبر رہا جائے۔ زیادہ ہجوم والی جگہوں پر اچھی طرح فٹ ہونے والے ماسک کا استعمال جب کہ مزید وائرل جراثیم کو روکنے کے لیے انڈور وینٹیلیشن اور فلٹریشن کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا جب رابطہ کیا گیا تو وزارت صحت کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ انسیکوگ ابھرتی ہوئی اقسام کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔ فی الحال فلرٹ ہندوستان میں دلچسپی کا ایک وائچر ہے۔ حکومت کووڈ-19 کی ابھرتی ہوئی اقسام سے متعلق پیش رفت سے آگاہ ہے۔

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے

0
علی امین گنڈاپور

اسلام آباد : سیشن عدالت نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور سے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو20مئی کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل ظہورالحسن کو سوالنامہ فراہم کردیا ، جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیاسماعت کےدوران پراسیکیوشن کی جانب سے پیش شواہد و دلائل کو سنا اور سمجھا  30اکتوبر 2016کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کی؟۔

عدالت نے سوال پوچھا ہے کہ آپ کالےرنگ کی گاڑی سےنکلےجنگل کافائدہ اٹھاکربھاگ گئے،پولیس نے گاڑی تحویل میں لی ؟ گاڑی سے بلٹ پروف جیکٹ پہنےاللہ نواز سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی؟

سوالنامے میں کہا گیا کہ آپ کی گاڑی سےغیرقانونی اسلحہ،شراب کی بوتل برآمد ہوئی کیا کہیں گے؟ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ سے ثابت ہوا بوتل میں شراب تھی؟ آپ کیخلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے کیوں گواہی دی؟

عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کےتحت بیان دینا چاہتے ہیں؟ کیاآپ اپنے دفاع میں کوئی شواہدپیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

عدالت نے وزیراعلیٰ کےپی  کو سوالنامہ فراہم کرتے ہوئےسماعت 20مئی تک ملتوی کر دی۔

علی ظفر بھی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شریک، تصاویر وائرل

0

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکارہ علی ظفر بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں پہنچ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئے ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

علی ظفر نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ سر سبز جنگل میں بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں، گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب بھی میں سفر پر جاتا ہوں تو سب سے پہلے قدرت کے حسین مناظر سے لطف اٹھاتا ہوں، بارش ہو یا طوفان یا چمکتا سورج ہو، ہر موسم کو انجوائے کریں۔

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنا فلم فیسٹیول میں شرکت کا لُک بھی شیئر کی، تصویر میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اور دیگر دو شخصیات موجود ہیں، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کے کیپشن میں یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ کانز میں اُن کا پہلا دن ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

واضح رہے کہ فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ جاری ہے، چودہ مئی سے شروع ہونے والا یہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول میں دنیا بھر سے فلموں کی اسکریننگ، پریس کانفرنسز اور لیٹ نائٹ پارٹیز ہو رہی ہیں جس میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور پاکستانی سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سلیبریٹیز شریک ہیں۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

0
بشری ٰبی بی

راولپنڈی :190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔

ریفرنس میں آج کسی گواہ کا بیان آج قلمبند نہ ہوسکا، بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر جاکر عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی،میں انتظار کرتی رہی، جس پر عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی تھی تو بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے سماعت ملتوی سےآگاہ نہیں کیا۔

عدالت نے بتایا کہ گزشتہ سماعت جیل انتظامیہ کی استدعا پر ملتوی کی اور ملزمان کےوکلاسے سوال کیا کیا آپ کو بھی عدالت پراعتماد نہیں۔

وکلا نے کہا کہ ہمیں عدالت پر اعتماد ہے تاہم موکل سے مشورےکی اجازت دی جائے، بعد ازاں ڈیڑھ گھنٹے مشاورت کے بعد بشریٰ بی بی نے دوبارہ عدالت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

عدالت پرعدم اعتماد ختم کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی اوروکلاڈیڑھ گھنٹے بشریٰ بی بی کو سمجھاتے رہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلانے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی۔

درخواست میں دیگر مقدمات کی طرح کیس کی ہر 14دن بعد سماعت رکھنےکی استدعا کی گئی۔

جس پر عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرکے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔