ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 813

گوگل میپ پر اندھا اعتماد، گاڑی پل سے نیچے جاگری، ویڈیو وائرل

0

انڈونیشیا میں گوگل میپ پر اندھا اعتماد ڈرائیور کو لے ڈوبا اور گاڑی نامکمل پل سے نیچے جاگری۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاوا میں جی پی ایس کی مدد سے سفر کرنے والا ڈرائیور گوگل میپ کے بتائے ہوئے راستے پر مڑا اور گولی کی رفتار سے چالیس فٹ نیچے مصروف سڑک پر جاگرا۔

خوش قسمتی سے دوسری گاڑیوں سے ٹکر نہیں ہوئی اور 61 سالہ  ڈرائیور روڈی ہیرو کومانڈونو بھی محفوظ رہا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی اچانک پل سے نیچے گرتی ہے جبکہ دیگر گاڑیاں بھی سڑک پر رواں دواں ہیں لیکن وہ اس سے ٹکراتی نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے اسمارٹ فون بی ایم ڈبلیو تھری سیریز کے ڈیش بورڈ پر لگایا تھا اور وہ دوست کے گھر کا راستہ گوگل میپ کے ذریعے فالو کررہا تھا۔

"سائیڈ میں آ تجھے بتاتا ہوں” ویرات کوہلی کی مخالف کھلاڑی کو دھمکی

0

بھارتی سپراسٹار ویرات کوہلی نے گرائونڈ میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے ہم عصر کھلاڑی کو دھمکی دی تھی۔

آئی پی ایل میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق ویرات کوہلی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان ہونے والے میچ میں انھوں نے مخالف کھلاڑی ایشانت شرما کو کہا تھا کہ ‘سائیڈ میں آ تیرے کو بتاتا ہوں’۔

ویرات کوہلی ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ہر ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔

بھارتی اسٹار بیٹر نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے پہلے میچ کے حوالے سے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا پہلا میچ تھا جو کہ ایڈن گارڈن میں کولکتہ اور بنگلورو کے درمیان کھیلا جارہا تھا اور گرائونڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

کوہلی نے بتایا کہ میں نے اور ایشانت نے ایک ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے، اس لیے ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن سے قبل ایشانت دورہ آسٹریلیا سے واپس آئے تھے اور انھوں نے بال بھی ہیرو کی طرح لمبے رکھے ہوئے تھے۔

ایشانت کے ساتھ کافی کھیلنے کے باوجود وہ میچز میں ایک الگ ہی لیول پر بولنگ کرتے تھے، میں میچ میں اسٹار کی طرح برتائو کررہے تھے جس پر میں نے انھیں کہا تھا کہ ‘سائیڈ میں آ تیرے کو بتاتا ہوں’۔

اسی میچ میں بعدازاں ویرات کوہلی کو اشوک ڈنڈا نے دوسرے ہی اوور میں آئوٹ کردیا تھا، انھوں نے اس میچ میں 5 بالز پر صرف ایک رن بنایا تھا، بنگلورو کی ٹیم یہ میچ 140 رنز کے بڑے مارجن سے ہار گئی تھی۔

رائل چینلجرز کے ساتھی پلیئر نے ویرات کوہلی کی انگلی پر دانت کاٹ لیا

تین بچوں کی ماں نے 12 ویں جماعت کے لڑکے سے شادی کرلی

0

بھارت میں تین بچوں کی ماں نے مذہب تبدیل کرکے 12ویں جماعت کے لڑکے سے تیسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع امروہہ ضلع میں تین بچوں کی ماں 26 سالہ خاتون نے 12ویں جماعت کے لڑکے سے مذہب تبدیل کرنے کے بعد شادی کرلی۔

خاتون کا نام شبنم تھا اب اس نے نیا نام شیوانی رکھ کر تیسری شادی کی۔

مبینہ طور پر شیوانی نے پڑوس میں رہنے والے مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 12ویں جماعت کے لڑکے سے تعلقات استوار کیے۔

شیوانی نے دوسرے شوہر کو طلاق دے کر بچوں کو اسے ہی دیا ہے اور مقامی مندر میں طالب علم سے شادی کرلی۔

مقامی لوگوں کے مطابق چند روز قبل پنچایت ہوئی جس میں دونوں خاندان موجود تھے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ خاتون بالغ ہونے کی وجہ سے جہاں چاہے رہنے کے لیے آزاد ہے۔

شیوانی نے کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی اور وہ اپنے فیصلے سے مطمئن ہے۔ نوجوان نے بھی یہی کہا، وہ خوش ہیں اور کسی کی مداخلت نہیں چاہتے۔

اس سے قبل شبنم کی شادی علی گڑھ میں ہوئی تھی لیکن بعد میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔ اس کی دوسری شادی تقریباً آٹھ سال قبل ہوئی تھی۔ ایک سال قبل اس کا شوہر توفیق ٹریفک حادثے میں زخمی ہو کر معذور ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی نوجوان سے دوستی ہوگئی۔

نوجوان کے والد نے کہا کہ وہ بیٹے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ساتھ خوش رہیں گے۔

گنے کے پھوک سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہونے کا امکان

0
گنے کے پھوک سے بجلی

اسلام آباد: گنے کے پھوک سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوبگاس پاور پلانٹس نے ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے جس پر 16 اپریل کو سماعت ہوگی۔

علاوہ ازیں 2 آئی پی پیز جو 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگے تھے انہوں نے بھی ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

بگاس کے پاور پلانٹس میں چنیوٹ پاور، المعیز انڈسٹری ودیگر شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن پاور کمپنی کی جانب سے بھی نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدے کی منظوری دی تھی۔

دوران سماعت بگاس پاور پلانٹس ان کے ورکنگ کیپٹل کمپوننٹ کو 50 فیصد کم کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، فاؤنڈیشن پاور کے 0.90 انشورنس کیپ پر نظرثانی کا جائزہ لیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں میں مضرصحت اشیا کی فروخت پر پابندی، سندھ فوڈ اتھارٹی کا مراسلہ

0

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں مضرصحت اشیا کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے مراسلہ تحریر کیا گیا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں بچوں کو صحتمدانہ ماحول کی فراہمی کے پیش نظر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، کالج ایجوکیشن، محکمہ بلدیات کو مراسلے ارسال کیے ہیں سافٹ ڈرنکس سمیت دیگر چیزوں پر پابندی کا کہا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پاپڑ، رنگین چپس دیگر مضرصحت اشیا پر پابندی لگائی جائے، اسکولوں، کالجوں میں سافٹ ڈرنکس و انرجی ڈرنکس پر پابندی کی بھی درخواست

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 2018 کے نوٹیفکیشن پرعمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے، اتھارٹی نے طلبا کی صحت سے متعلق خدشات پر تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں جو کینٹینز اور فوڈ کورٹس قائم ہیں ان کی مؤثر نگرانی کی جائے۔

نورزمان نے بڑی کامیابی سمیٹی، سابق چیمپئن جان شیرخان کی مبارکباد

0

سابق ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ انڈر23 ورلڈک اسکواش چیمئن شپ میں نور زمان نے بڑی کامیابی سمیٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکواش کی میدان سے پاکستان کے لیے کافی عرصے بعد اچھی خبر آئی ہے، انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ میں فتح سے نورزمان نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، اس کامیابی پر سابق ورلڈاسکواش چیمپئن جان شیرخان نے بھی نورزمان کو مبارکباد دی ہے۔

برسوں تک دنیائے اسکوش پر راج کرنے والے پاکستان کے لیجنڈ جان شیرخان کا کہنا تھا کہ نور زمان کو زبردست فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے نور زمان انڈر23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے چیمپئن بن گئے، نورزمان نے مصر کے کریم الترکی کو2-3 سے شکست دی، نور زمان نے 2 سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا،فائنل جیت لیا۔

ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن نورزمان تاریخی فتح پرآبدیدہ ہوگئے، چیمپئن نور زمان نے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ چیمپئن شپ فائنل میں فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، جتنی محنت کی چاہتا تھا کہ چیمپئن شپ جیتوں۔

انھوں نے کا کہ اسٹریٹیجی تھی ہارجیت کی سوچ کے بغیر بھرپور مقابلہ کرنا ہے، پہلے ہی سوچا تھا کہ پریشر کو قابو میں رکھ کرکھیلوں گا، جومحنت کی ہے اس کا نتیجہ سامنے آیا۔

پاکستان کے نورزمان ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن بن گئے

پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم کا اعلان

0
پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 10 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالر کی انعام رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 2 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

پی ایس ایل 10 شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کل شروع ہوگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

PSL 10- پی ایس ایل  کی تمام خبریں

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں دو ایلیمنیٹر اور فائنل بھی شامل ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے جس میں 13 مئی کو ہونے والا پہلا کوالیفائر بھی شامل ہیں جبکہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پانچ، پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔

بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت جاری رکھیں گے، جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کے ساتھ نئے کپتان ہوں گے۔

چوڑیاں اتارتے ہوئے خون نکلا تو آدھے پاکستان کی جان نکل گئی، سبینا فاروق

0
سبینا فاروق

اداکارہ سبینا فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ چوڑیاں اتارتے ہوئے خون نکلا تو آدھے پاکستان کی جان نکل گئی، لڑکوں نے مختلف پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ سبینا فاروق نے کہا کہ چوڑیاں اتارتے وقت ایک چوڑی لگ گئی اور تھوڑا سا خون نکلا تو اسٹوری شیئر کی جس پر آدھے پاکستان کی جان نکل گئئی اور لڑکیوں نے پیغامات بھیجنا شروع کردیے کہ پٹی کردیں، اسپتال لے جانے کے لیے گھر آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں کی ایسی حرکتوں اور میسجز کی وجہ سے ان جیسی دوسری اداکارائیں کسی سے تعلقات اور محبت نہیں کرپارہیں۔

یہ پڑھیں: ’سمجھ نہیں آتا کس سے شادی کروں‘سبینا فاروق

اداکارہ نے کہا کہ لڑکے ایسے پیغامات نہ بھیجیں اور کوئی پیشکش بھی نہ کریں کیونکہ وہ کسی کے ایسے پیغام سے متاثر نہیں ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

سبینا فاروق نے معصومانہ انداز میں کہا کہ وہ ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) دیکھتی اور پڑھتی ہیں، انہیں معلوم ہو رہا ہے کہ لڑکے ان کے بارے میں کیا سوچتے اور کیا کہتے ہیں۔

ان کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

پاکستان کے نورزمان ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن بن گئے

0

ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کرلی، قومی پلیئر نورزمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے نور زمان انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ کے چیمپئن بن گئے، نورزمان نے مصر کے کریم الترکی کو2-3 سے شکست دی، نور زمان نے 2 سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا،فائنل جیت لیا۔

ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن نورزمان تاریخی فتح پرآبدیدہ ہوگئے، چیمپئن نور زمان نے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ چیمپئن شپ فائنل میں فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، جتنی محنت کی چاہتا تھا کہ چیمپئن شپ جیتوں۔

انھوں نے کا کہ اسٹریٹیجی تھی ہارجیت کی سوچ کے بغیر بھرپور مقابلہ کرنا ہے، پہلے ہی سوچا تھا کہ پریشر کو قابو میں رکھ کرکھیلوں گا، جومحنت کی ہے اس کا نتیجہ سامنے آیا۔

نورزمان نے کہا کہ کریم الترکی حال ہی میں جیت کرآئے، میں نے محنت زیادہ کی، آخری لمحے تک لڑا اور بھرپور محنت کی، یہی ذہن میں تھا کہ بس جیتنا ہے، گیم کی پلاننگ یہی تھی کہ تحمل کے ساتھ کھیلنا ہے۔

دریں اثنا ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ، ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل مصر کی فیروز ابوالخیر نے جیت لیا، فیروز ابوالخیر نے ہانگ کانگ کی چان سن کو 0-3 سے شکست دی، فیروز ابوالخیر کا اسکور 10-12، 9-11 اور 6-11 رہا۔

ورلڈ انڈر 23 اسکواش: پاکستان کے نور زمان چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

فلسطین کی عملی، جانی و مالی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے، مفتی تقی عثمانی

0
مفتی تقی عثمانی

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ اہل فلسطین کی عملی، جانی و مالی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے۔

قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تقاضا یہ تھا کہ ہم یہاں جمع ہونے کی بجائے غزہ میں جمع ہوتے، ہم فلسطین مجاہدین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کرپارہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں بمباری جاری ہے، اسرائیل کو اخلاقی اقدار کا پاس ہے نہ ہی عالمی قوانین کی قدر ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ قبلہ اول کی حفاظت کرنے والے مجاہدین کی مدد نہیں کرسکی، امت مسلمہ آج قراردادوں اور کانفرنسوں پر لگی ہے۔

یہ پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا فلسطینی سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ملین مارچ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امت مسلمہ جہاد کا اعلان کرتی۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا موقف جاننا چاہتے ہیں، پاکستان نے اسرائیل کو برطانیہ کا ناجائز بچہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپکستان میں جب مشکل وقت آتا ہے تو پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے، مسلم لیگ سے کہوں گا آپ ہی تو ہیں جو قائد اعظم کے موقف کو جھٹلا رہے ہیں، ہماری حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح ہے بجائے اپنے صدر کی ماننے کے پتا نہیں کس کی مان رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل بروز اتوار کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان بھی کیا۔