اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 812

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بینچز کی تبدیلی کا تنازع مزید شدید ہوگیا، ایک اور اہم فیصلہ جاری

0
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بینچز کی تبدیلی کا تنازع مزید شدید ہوگیا، ایک اور اہم فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کے کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے ہوئے عدالتی گائیڈ لائنز مدنظر رکھنے اور قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کردہ کیسز دوبارہ واپس مختلف بینچز میں بھیجنے کا حکم دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 12 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا جس میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو حکم دیا گیا کہ جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولز پر مزید رائے نہ دے انہی گائیڈ لائنز پر عمل کریں، ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل تمام کیسز متعلقہ بینچ میں بھیج دے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدم موجودگی میں بینچز کی تشکیل اور کیسز مارکنگ کیسے ہوگی؟

عدالت نے کہا کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کیس سنگل سے ڈویژن بینچ بھیجنے کا اختیار بغیر قانونی جواز استعمال نہ کریں، قانون کی تشریح ہو ایک ہی طرح کے کیسز ہوں جو قانونی جواز دیں پھر ہی اختیار استعمال ہو سکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق سنگل یا ڈویژن بینچز کیسز فکس کرنے کا اختیار ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کا ہے جبکہ چیف جسٹس کا اختیار روسٹر کی منظوری کا ہے، رولز واضع ہیں کہ کیسز مارکنگ اور فکس کرنا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کا اختیار ہے، ڈپٹی رجسٹرار کو کیس واپس لینے یا کسی اور بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا اختیار نہیں۔

’آصف علی زرداری کیس میں طے ہو چکا ہے کہ جج نے خود طے کرنا ہے کیس سنے گا یا نہیں۔ اس کیس میں نہ تو جج نے معذرت کی اور نہ ہی جانبداری کا کیس ہے۔ انتظامی سائیڈ پر قائم مقام چیف جسٹس کو مناسب انداز میں آفس نے assist نہیں کیا جس کی وجہ سے اس عجیب صورتحال نے اس عدالت کو embarrassing صورتحال میں ڈالا ہے۔‘

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئندہ ایسی صورت حال سے بچنے کیلیے سی پی سی اور ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز سے رہنمائی لی ہے، چیف جسٹس کے انتظامی اختیارات کے حوالے رولز واضع ہیں کہ یہ اختیار انتظامی کمیٹی کا ہے، کیسز فکس کرنا جوڈیشل بزنس ہے اس کو انتظامی اختیارات کے برابر نہیں دیکھ سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچز کسی اور جگہ نہیں اس لیے لاہور ہائیکورٹ مختلف سیٹس والا اختیار یہاں استعمال نہیں ہو سکتا۔

’ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اگر سمجھے کیس کسی اور بینچ میں جانا چاہیے تو کسی عجیب صورت حال سے بچنے کیلیے جج کے ریڈر سے رابطہ کرے۔ جو جج بینچ میں سینئر ہو ٹرانسفر ہونے والا کیس اس کے سامنے رکھا جائے۔ ایک بینچ نے لکھا ٹیکس اور کچھ اور کیسز ان کے سامنے مقرر نہ کیے جائیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے یہ تمام کیسز ڈویژن بینچ ٹو میں ٹرانسفر کر دئیے۔ کوئی لسٹ نہیں جس سے معلوم ہو اس نوعیت کا کوئی کیس ہمارے سامنے پہلے زیر التوا ہے۔‘

فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے بینچ میں 16 تاریخوں سے ایک کیس زیر التوا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے اس کیس کی کافی کاروائی ہو سنگل بینچ میں ہو چکی، قائم مقام چیف جسٹس کے انتظامی آرڈر میں نہ کوئی وجہ نا ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کا کوئی حوالہ ہے جس سے معلوم ہو کہ وہ کس قانون کے تحت سنگل بینچ کے کیس کو ڈویژن بنچ بھیج رہے ہیں۔

’ٹیریان کیس میں لارجر بنچ طے کر چکا ہے چیف جسٹس بینچ تشکیل دے سکتا ہے لیکن دوبارہ تشکیل یا ترمیم نہیں کر سکتا، صرف اسی صورت میں بینچ دوبارہ تشکیل ہو سکتا ہے جب بینچ معذرت کر کے یا وجوہات کے ساتھ دوبارہ تشکیل کا کہے۔

پھوپھو کے بیٹے سے شادی نہ ہوتی تو بچے نارمل ہوتے، معذور بچوں کی ماں کی روداد

0
پھوپھو کے بیٹے سے شادی نہ ہوتی تو بچے نارمل ہوتے، معذور چوں کی ماں

کزن میرج بچوں میں بیماریوں کی منتقلی کا سبب ہے، فرسٹ کزنز میں شادی کرنے والے جوڑوں میں دونوں افراد کی ایک ایک جینز میں نقص ہو تو مرض کا پیدا ہونے والے بچوں میں منتقل ہونا یقینی ہے۔

لاہور کی رہائشی کرن بچوں کی معذوری پر آنسو بہاتی ہیں اور خاندان میں شادی کی روایت کو ذمہ دار سمجھتی ہیں، کرن بڑی آرزوں کے بعد دھوم دھام سے اپنی پھو پھو کے بیٹے کے ساتھ بیاہی گئیں، کزن میرج کی وجہ سے ان کے دونوں بچے ذہنی اور جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔ اس پر شدید غربت نے مسائل کا ایسا پہاڑ کھڑا کیا ہے کہ وہ روز جیتی اور روز مرتی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں کزن میرج کا معاملہ اٹھا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بتایا کہ انکے قریبی رشتہ دار بھی کزن میرج کی وجہ سے ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار ہیں ، حکومت اس مسئلہ پر قدم اٹھائے۔

ایسی ہی ایک قیامت کرن پر گزری جو آج دعا کرتی ہیں کہ کاش ان کی کزن میرج نہ ہوتی، ان کے دونوں بچے معذور ہیں۔

جینی اور موسی خود نہ کچھ کھا پی سکتے ہیں اور نہ ہی اپنی ماں سے کوئی فرمائش کرتے ہیں، کرن ترس گئی ہے کہ انکے بچے کچھ فرمائش یا ضد کریں۔

ماہر امراض خون پروفیسر ڈاکٹر شبنم بشیر کا کہنا ہے کہ نسل در نسل ایک ہی خاندان میں شادیوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

صحت مند معاشرے کے تسلسل کے لیے ضروری کہ حکومت کزن میرج جیسے رواج کی حوصلہ شکنی کرے، اور شادی سے پہلے بلڈ اسکریننگ پر توجہ دی جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار 3 ملزمان انتہائی مطلوب نکلے

0
کراچی پولیس مقابلے

کراچی : نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار تینوں ملزمان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب نکلے۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں 3 ملزمان کی گرفتاری کے معاملے پر ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی فضلوراجن پوری گروپ سے نکلا۔

ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا، ٹریفک پولیس کا سیکشن افسر سب انسپکٹرعارف شاہ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر عارف شاہ کو زخمی کر کے فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ملزمان پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، ملزمان میں فضل حسین عرف فضلو،شوکت عرف جعمر اور ملازم حسین شامل ہیں۔

ذیشان صدیقی نے مزید بتایا کہ ملزمان کا گروہ 10 سے زائد افراد پر مشتمل ہے، یہ ملزمان راجن پور کے رہائشی ہیں، صبح سویرے وارداتیں کیا کرتے تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں موٹرسائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان دوران ڈکیتی خواتین کا استعمال کیا کرتےتھے اور واردات کے وقت اسلحہ لیڈیز کے پرس میں رکھا کرتے تھے جبکہ چھنی ہوئی موٹر سائیکلوں کو حب بلوچستان میں فروخت کیا کرتے تھے تاہم ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مرغا پکڑنے کی کوشش میں کسان کنویں میں گر کر ہلاک

0
مرغا پکڑنے کی کوشش میں کسان کنویں میں گر کر ہلاک

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے سدھی پلی گاؤں میں کسان مرغا پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کنویں میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کسان کی شناخت 70 سالہ نامانی راجیشام کے نام سے ہوئی جو زرعی کنویں میں ڈوب کر جان کھو بیھٹا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاؤں میں فصل کی کٹائی سے پہلے پوتھلنگنا مندر میں مرغا پیش کرنے کی روایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے ساتھ جانیوالا مرغا فرار، پڑوسی لڑنے کے بعد تھانے جا پہنچے

نامانی راجیشام نے اپنی فصل کاٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے روایت کو پورا کرنے کیلیے مرغا مندر لے گیا جو تھیلے سے نکل کر اِدھر اُدھر بھگنے لگا۔

ایک موقع پر مرغا زرعی کنویں کے کنارے پر جا بیٹھا جسے پکڑنے کی کوشش میں نامانی راجیشام اندر گر گیا۔ جب کسان گھر واپس نہیں پہنچے تو اہل خانہ ان کی تلاش کیلیے نکلے اور انہیں کنویں میں مردہ حالت میں پایا۔

اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کرے گی۔

پاکستان کا عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

0
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 2 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا: عاصم افتخار

پاکستان نے عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا اسرائیل کو غیر قانونی فوجی اقدامات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ یہ خطرناک مثالیں قائم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ایک واضح اور متحد پیغام دینا چاہیے کہ شام کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کو معمول نہیں بنایاجا سکتا اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔

جبکہ پاکستان نے جمعرات کے روز بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا نوٹس لے، پاکستان نے یہ مطالبہ فائرنگ کے ایک واقعے میں 15 فلسطینی ایمرجنسی کارکنان کی ہلاکت کے واقعے پر کیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت مختلف عالمی فورمز پر بارہا غزہ تنازعہ پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور اسرائیل کے اقدامات کے لیے جنگ بندی اور جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔

نیویارک : ہسپانوی سیاح خاندان کا ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

0
نیویارک : ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن

نیویارک : امریکی ریاست نیویارک میں میں ہسپانوی سیاح خاندان کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا ، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپٹر میں تین بچوں سمیت چھ افراد سوار تھے، تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

میئر نیویارک نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک خاندان کا تعلق اسپین سے ہے اور ہیلی کاپٹر میں سوار فیملی اسپین سے تفریح کیلئے امریکا آئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور دریا میں گرنے سے پہلے ملبہ ہوا میں بکھرتا دیکھا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر حادثے کو 6 افراد کی ہلاکت کو خوفناک قرار دے دیا۔

کراچی میں سخی حسن کے قریب مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی

0
سخی حسن واٹر ٹینکر

کراچی : سخی حسن کے قریب مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ شہریوں کے ٹینکر ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن فائیو اسٹار چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے واٹرٹینکر کو آگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کسی کو ہٹ کر کے تیز رفتاری سے آرہا تھا ،بےقابوہوکر سڑک پرالٹ گیا، شہریوں نے ٹینکرڈرائیور پر تشدد کیا تاہم ڈرائیور موقع دیکھ کر فرار ہوگیا۔

حکام نے کہا کہ واٹر ٹینکر کو حادثہ کیسےپیش آیا تحقیقات کی جارہی ہے تاہم شہریوں کے ٹینکر ڈرائیور پرتشددکی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ واٹر ٹینکرپاپوش نگر سے آرہا تھا کہ چاندنی چوک پرعمران نامی شہری کوٹکرماری، ٹینکرکی ٹکر سےشہری کو ٹانگ پرچوٹیں آئیں تو لوگوں نے ٹینکر کا پیچھا کیا، جس پر ٹینکر ڈرائیورنےمزید رفتار بڑھا دی اورمتعددموٹر سائیکلیں گراتاہوا نکلا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سخی حسن کے قریب آکر ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹا تو مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی ڈرائیور اور کلینر فرار ہو گئے۔

امی سے کسی کو بھی ملواؤں تو وہ اسے داماد سمجھ لیتی ہیں، فجر شیخ

0
فجر شیخ

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ کا کہنا ہے کہ امی سے کسی کو بھی ملواؤں تو وہ اسے داماد سمجھ لیتی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ فجر شیخ نے حالیہ انٹرویو میں شوبز کیریئر ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ ڈرامے کے بعد اسکرپٹ بہتر آرہے ہیں یا ویسا نہیں ہوا جیسا آپ سوچ رہی تھیں، جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ایسا کچھ بھی نہیں سوچ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ذہن میں ایسا کچھ نہیں کہ لیڈ کردار کرنا ہے بس یہ چاہتی ہوں کہ نامور ڈائریکٹر مجھے اداکار مان لیں، ساتھی اداکار جتنا اچھا ہو آپ اتنا ہی اچھے سے اپنے کردار کو ادا کرتے ہیں۔

شادی سے متعلق سوال کے جواب میں فجر شیخ نے کہا کہ خاندان میں لڑکیاں ڈاکٹر ہیں ان کے بھی پیچھے لگے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ڈاکٹر ہیں تو کیا ہوا شادی تو نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والوں کو یہ ہوتا ہے کہ خود ہی کیریئر بنایا ہے تو خود ہی لڑکا بھی ڈھونڈ لے گی ہاں اگر میں کسی کو بھی امی سے ملوا دوں تو وہ اسے داماد سمجھنے لگتی ہیں میں نے اسی لیے اب ملوانا بھی چھوڑ دیا ہے۔

فجر شیخ نے کہا کہ محبت میرے خیال میں چھپی چھپی ہونی چاہیے کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔

چین نے ہالی ووڈ درآمدات پر پابندی لگاکر امریکا کو کرارا جواب دیدیا

0

چین بھی ٹیرف کے معاملے میں کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ہالی ووڈ درآمدات پر پابندی لگاکر امریکا کو کرارا جواب دیدیا۔

جمعرات کو چین نے اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدی چینی اشیا پر امریکی محصولات میں اضافے کے جواب میں وہ ہالی ووڈ فلموں کی درآمدات کو فوری طور پر روک رہا ہے، تین دہائیوں کے دوران چین نے سالانہ بنیادوں پر صرف 10 ہالی ووڈ فلمیں درآمد کی ہیں۔

چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر محصولات میں اضافہ چین میں امریکی سنیما کی مقامی مانگ کو مزید کم کر دے گا۔

این ایف اے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم مارکیٹ کے قوانین پر عمل کریں گے، سامعین کے انتخاب کا احترام کریں گے، اور درآمد کی جانے والی امریکی فلموں کی تعداد کو اعتدال سے کم کریں گے۔

ٹیرف جنگ : چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندی لگا دی

چین کی مارکیٹ میں باکس آفس کی مجموعی وصولیوں میں ہالی ووڈ فلموں کا صرف 5 فیصد حصہ ہے، ہالی ووڈ کے لیے بدتر بات یہ ہے کہ ریونیو امریکہ واپس جانے سے پہللے چین اس چھوٹی رقم پر بھی 50 فیصد ٹیکس لگاتا ہے۔

خیال رہے کہ 1994 میں چین نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ریونیو شیئرنگ ڈسٹری بیوشن ماڈل کے تحت ہر سال 10 امریکی فلمیں درآمد کرنا شروع کیں۔ "ٹائٹینک” اور "اوتار” سمیت ہالی ووڈ کی درآمد شدہ فلموں نے چینی مارکیٹ میں باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔

چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلموں کی مارکیٹ ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں، جیسا کہ مقامی تفریحی کلچر پروان چڑھا ہے، چینی سامعین کا ہالی ووڈ فلموں کے لیے جوش و جذبہ کم ہو گیا ہے۔

ٹیرف پر عملدر آمد مؤخر، امریکی وایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

ہوٹل کے کمرے میں ’رونے کی آوازوں‘ نے لڑکوں کو خوفزدہ کردیا

0

دہلی سے تعلق رکھنے والے دوستوں کا گروپ اتراکھنڈ کی رشی کیش کے ہوٹل میں ’رونے کی آوازوں‘ کو سن کر خوفزدہ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی جو وائرل ہوگئی، فوٹیج میں دوستوں کو ’رونے کی آوازوں‘ سے متعلق پتا لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر رات کے 3 بجکر 28 منٹ پر ہوٹل میں سن رہے تھے جس میں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ’بالوں‘ کا ایک گچھا کمرے کی بالکونی سے لٹکا ہوا ہے، لڑکوں کے مطابق وہ جس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں اس میں کم از کم 50 کمرے ہیں، جیسے جیسے لٹکے ہوئے بالوں کے بارے میں الجھن بڑھتی جارہی تھی اور رونے کی آوازیں بھی آرہی تھیں۔

اسی دوران انہون نے تیسرے دوست کو جگانا شروع کردیا جو تمام واقعے سے بے خبر ہوکر سو رہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rahul nagar (@delhi_ke_teen_dost)

سوشل میڈیا صارفین واقعے کو جعلی قرار دے رہے ہیں اور قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ واقعہ اسکرپٹڈ ہے اور اسے آن لائن توجہ حاصل کرنے کے لیے شیئر کیا گیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دوست، برائے کرم مجھے تفصیل سے بتائیں کہ کیا ہوا ہے یہی واقعہ میرے ساتھ بھی چمولی ضلع میں کزنز کے ساتھ پیش آیا تھا جہاں ہمیں ایک حقیقی بھوت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہم نے پہلی بار ہوٹل کے کمرے کے باہر چھن چھن کی آواز سنی تھی کیونکہ ہوٹل اتنا اچھا نہیں لیکن ہم صرف اگلی صبح دہلی کے لیے رات گزارنا چاہتے تھے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بھائی یہ اتراکھنڈ ہے یہاں یہی ہوتا میرے ساتھ بھی ہوچکا ہے۔‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’بھائی اس کے بعد کیا ہوا بتاؤ۔‘