ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 817

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

0
t20 ranking

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبھمن گل پہلی پوزیشن پر برقرار جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، روہت شرما تیسرے، ہینرک کلاسن چوتھے اور ویرات کوہلی کی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

محمد رضوان کی رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے وہ 21ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد 23ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی پہلے نمبر پر موجو ہیں۔

ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کے کلدیپ یادیو کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

افغانستان کے راشد خان ایک درجے بہتری کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر  پر چلےگئے ہیں۔

شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جب کہ حارث رؤف دو درجے تنزلی کے بعد 24 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بھارت میں امتحانی نتائج آنے پر 5 لڑکیوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

0

بھارت میں بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج سے دلبرداشتہ ہو کر 5 لڑکیوں نے خودکشی کر لی۔

کرناٹک حکومت کی طرف سے دوسری پری یونیورسٹی یا کلاس 12 ویں بورڈ امتحانات-1 کے نتائج کے اعلان کے بعد طلباء سے انتہائی قدم نہ اٹھانے کی اپیل کرنے کے باوجود پانچ طالبات نے مبینہ طور پر ریاست بھر میں خودکشی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحانات میں نتائج اچھے نہ آنے پر 5 لڑکیوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ واقعات گزشتہ 24 گھنٹوں میں میسور، بلاری، داونگیرے، ہاویری اضلاع اور بنگلورو شہر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق میسور کے وونتی کوپل علاقے میں گورنمنٹ پی یو کالج کی طالبہ ایشوریہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

وجے لکشمی سری گوپادا، جو کہ بلاری ضلع کے سراگپا تعلقہ کے اگاسانورو سے 12ویں جماعت کی طالبہ ہے، نے بھی خودکشی کر لی۔

داونگیرے کی دوسری پی یو سی سائنس کی طالبہ کرپا نے یہ جان کر انتہائی قدم اٹھایا کہ وہ امتحان میں اچھے نتائج حاصل نہیں کر سکیں۔

ہاویری ضلع کے ہمسابھاوی تھانے کی حدود سے تعلق رکھنے والی کاویہ باسپا لامانی نے بھی نتائج کے اعلان کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا کیونکہ اس نے امتحانات پاس نہیں کیے تھے۔

ایک اور واقعہ بنگلورو کے ودیارنیا پورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں رپورٹ کیا گیا ہے۔ منگل کو بورڈ کے امتحان کے نتائج کا اعلان ہونے سے چند گھنٹے قبل ایک طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے اپنے نتائج کے خوف سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ یہ واقعہ سپتاگیری لے آؤٹ میں واقع اس کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

کراچی کے امتحانی مرکز میں بچے زیادہ آنے سے فرنیچر کم پڑ گیا

0

کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی۔

کراچی کے علاقے لیاری کے امتحانی سینٹر میں اضافی بچے آنے سے فرنیچر کم پڑ گیا، غازی گورنمنٹ اسکول میں طلباء زمین پر بیٹھ کر پرچہ دینے پر مجبور ہوگئے۔

دریاں بچھا کر طلباء کو پیپر دینے کے لیے بٹھایا گیا۔

لیاری میں 450 طالبعلموں کا مرکز تھا لیکن اسکول میں 150 اضافی طالب علموں کو بھیجا گیا جس کی وجہ سے فرنیچر کم پڑ گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے ڈیکوریشن سے کرسیاں منگوائی گئیں لیکن کرسیاں نہ ملنے پر دریوں کا انتطام کیا گیا اور بچوں نے دریوں پر بیٹھ کر پرچہ حل کیا۔

ادھر لیاقت آباد کے امتحانی مرکز میں مبینہ طور پر طالبات کے بیگ چوری ہوگئے، پیپر دے کر نکلنے والی طالبات کا اسکول انتظامیہ سے جھگڑا ہوا۔

طالبہ کے بیگ مانگنے پر انتظامیہ نے بدتمیزی کی اور احتجاج کرنے پر طالبات کو دھکے دے کر اسکول سے باہر نکال دیا گیا۔

 

کراچی: میٹرک امتحانات کے دوران طالبات کے بیگ چوری (ویڈیو رپورٹ)

0

کراچی میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران پرچے دینے والی طالبات کے بیگ چوری ہو گئے اسکول انتظامیہ نے طالبات سے مبینہ بدتمیزی کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں اور آج (بدھ) کے روز نویں جماعت کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ تھا۔ تاہم ایک امتحانی مرکز پیپر دینے والی طالبات کے بیگ چوری کر لیے گئے۔

یہ واقعہ لیاقت میں واقع ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں امتحانات دینے کے لیے آنے والی طالبات کے بیگ مبینہ طور پر چوری ہو گئے۔ طالبات پیپر دے کر باہر آئیں تو ان کے بیگ غائب تھے۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر کم سے کم تین طالبات کے بیگ چوری ہوئے۔ جب انہوں نے اپنا بیگ واپس مانگا تو اسکول انتظامیہ نے ان سے مبینہ بدتمیزی کی جب کہ طالبات اور ان کے اہلخانہ سے جھگڑا بھی ہوا۔

مبینہ طور پر چوری ہونے والے بیگز میں ایک طالبہ کے بیگ میں پیسے، موبائل فون اور عبایا جب کہ دوسری دو طالبہ کے مطابق ان کے بیگ میں قیمتی اشیا موجود تھیں۔

ایک اور متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ اسکول میں ایک چوکیدار نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی۔ جب وہ پیپر کے بعد واپس آئی تو نہ چوکیدار موجود تھا اور نہ ہی وہاں بیگ تھے۔

بیگ نہ ملنے پر طالبات، ان کے والدین اور اہلخانہ نے احتجاج کیا تو اسکول انتظامیہ نے انہیں دھکے دے کر امتحانی مرکز سے باہر نکال دیا۔

یواےای میں تیز رفتار گاڑی چلانے والے خبردار!

0

ابوظہبی نے دو بڑی شاہراہوں پر رفتار کی نئی حد کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی موبلٹی نے شیخ خلیفہ بن زاید انٹرنیشنل روڈ (E11) پر رفتار کی حد کو 160 سے کم کر کے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نئی حدِ رفتار کا اطلاق 14 اپریل 2025 سے شروع ہو رہا ہے۔

ابوظہبی-سوئیہان روڈ (E20) پر رفتار کی حد 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی جائے گی جس کا اطلاق 14 اپریل 2025 سے ہو گا۔

حال ہی میں نظر ثانی شدہ رفتار کی حد امارات میں سڑک کی حفاظت کو بڑھانے اور ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ نئی رفتار کی حد پر عمل کریں اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط سے گاڑی چلائیں۔

اسرائیلی جارحیت: ترکیہ، ایران، سعودیہ سے ملکر صورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے، حافظ نعیم کا وزیراعظم کوخط

0

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کےخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے وزیراعظم کے نام خط میں لکھا کہ اسرائیلی جارحیت پورے مشرق وسطی اور اسلامی ممالک کیلئے خطرہ ہے، ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب ودیگر اسلامی ممالک سے ملکرصورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے شہباز شریف سے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کردیا

خط کے متن میں کہا گیا کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانا چاہیے، اسرائیل اور امریکا پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ فوری طور پر فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں بند کردیں۔

غزہ کا وحشیانہ حصار فوری بند کیا جائے، امدادی کارروائیوں کی اجازت دی جائے، او آئی سی کا اجلاس فوری طلب کرکے فلسطینیوں کے تحفظ کا اعلان کیا جائے۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ حکومت عالمی سطح پر آواز اٹھائے کہ فلسطین کی سرزمین پر فلسطینیوں کا حق تسلیم کیا جائے۔

غزہ میں بچوں کا قتل عام، سوارا بھاسکر دنیا کی بے حسی پر پھٹ پڑیں

ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے، شاداب خان

0

ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔

نجی ویب سائٹ سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ 6، 7 سال سے قومی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں، اس دوران میں نے کچھ اچھی پرفارمنس دی، میری دو سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن جب ثقلین مشتاق کے ساتھ تعلق بار بار سامنے آتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر تکلیف دہ ہوتا ہے جب سابق کرکٹر اس طرح کے ریمارکس دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک کھلاڑی پر کیا گزرتی ہے۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ پردے کے پیچھے بہت سے کام ہوتے ہیں جو عوام کو نظر نہیں آتے لیکن ہمارے ملک میں نتائج سب سے اہم ہیں، ہم ان کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔

ثقلین کے اثر و رسوخ پر شاداب نے کہا کہ وہ میری بولنگ کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کی رہنمائی سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور میری پرفارمنس میں تسلسل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ زیادہ تر کرکٹ پر ہی توجہ دی جاتی ہے۔

نواز شریف کی عبدالمالک بلوچ سے بلوچستان سے متعلق کیا بات ہوئی؟ ملاقات کا اندرونی احوال

0

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی جس کا احوال سامنے آ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کیا کچھ ہوا، اس کا اندرونی احوال سامنے آ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں عبدالمالک بلوچ نے نواز شریف کو بلوچستان دورے کی استدعا کی تاہم انہوں نے فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا اور کہا کہ اگر سیاسی پیش رفت ہوئی تو وہ (نواز شریف) ضرور بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لے کر اختر مینگل اور بلوچستان کے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے اور صوبے کے لیے کوئی قدم اٹھائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں نواز شریف نے عبدالمالک بلوچ کے اس موقف سے اتفاق کیا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے۔

نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے ان سے جو کچھ ہو سکے گا وہ ضرور کریں گے۔

لاہور میں گرمی سے ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز بے ہوش ہوگئیں

0

لاہور میں گرمی سے میچ کے دوران ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز بیہوش ہوگئیں۔

ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا پھر انہوں نے گراؤنڈ میں واپسی پر اسکاٹ لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی۔

بولنگ کے دوران ہیلی میتھیوز نے چار وکٹیں بھی حاصل کیں تھیں۔

میتھیوز ون ڈے کی تاریخ میں چار وکٹیں لینے کے ساتھ سنچری بنانے والی چوتھی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

کل سے 11 اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں قدر کمی آنے کے امکانات ہیں۔

شہد کی مکھیوں کے حملے میں چرواہا جاں بحق

0

شہد کی مکھیوں نے حملہ کر کے بکریاں چرانے والے ضعیف العمر شخص کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں اسپتال میں چل بسا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ پنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے سکوٹ میں پیش آیا۔ جہاں محمد سلیم نامی ضعیف العمر شخص بکریاں چرا رہا تھا۔

اسی دوران قریبی لگے چھتوں سے شہد کی مکھیوں نے اچانک اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بوڑھا چرواہا شدید زخمی ہوگیا۔

اس کی چیخ وپکار سن کر قریبی علاقے سے لوگ وہاں پہنچے اور چرواہے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں ہی چل بسا۔

واضح رہے کہ شہد کی مکھیوں کے حملے میں اس سے قبل بھی کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ جہاں کئی لوگ شہد کی مکھیوں کے کاٹے سے ہلاک ہوئے وہیں سعودی عرب میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو شہد کی مکھیوں کے کاٹنے کے بعد جوڑوں کے درد سے نجات مل گئی۔

دوسری جانب حال ہی میں ایک دلچسپ خبر یہ بھی سامنے آئی کہ روس سے تین سال سے جاری جنگ میں اسلحہ اور گولہ بارود ختم ہونے کے بعد یوکرینی فوج شہد کی مکھیوں کے ذریعہ روسی فوج سے لڑنے لگی۔

ویڈیو: یوکرینی فوج روس سے گولا بارود کے بجائے ’’شہد کی مکھیوں‘‘ کے ذریعہ لڑنے لگی!