جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 821

انسٹاگرام جیسی ایپ "ٹک ٹاک نوٹس” بند کرنے کا فیصلہ

0
ٹک ٹاک نوٹس

مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے انسٹاگرام جیسی فوٹو شیئرنگ ایپ "ٹک ٹاک نوٹس” کو 8 مئی سے بند کر رہا ہے۔

ٹیک کرنچ نامی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ گزشتہ سال کینیڈا، آسٹریلیا اور ویتنام میں آزمائشی طور پر متعارف کرائی گئی تھی جسے ایک سال بعد ہی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے ٹک ٹاک نوٹس کے صارفین کو اس فیصلے سے آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اب ’بائٹ ڈانس‘ کی ملکیت میں موجود دوسری ایپ لیمن8 استعمال کریں، جو کہ ٹک ٹاک نوٹس سے کافی مشابہت رکھتی ہے اور تقریباً ویسی ہی خصوصیات فراہم کرتی ہے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے ٹیک کرنچ کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ہم ٹک ٹاک نوٹس کے تجربات اور صارفین کی رائے کو لیمن8 میں شامل کر رہے ہیں تاکہ فوٹو مواد شیئر کرنے کے لیے ایک مخصوص اور بہتر جگہ فراہم کی جاسکے جو ٹک ٹاک کے تجربے کو مزید تقویت دے گی۔”

اگرچہ کمپنی نے ٹک ٹاک نوٹس بند کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، لیکن غالب امکان یہی ہے کہ صارفین کی جانب سے اس ایپ کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی۔

اس کے برعکس لیمن8 کے دسمبر 2024 تک دنیا بھر میں تقریباً 1 کروڑ 25 لاکھ ماہانہ فعال صارفین موجود تھے۔

ٹک ٹاک نوٹس کے صارفین کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایپ بند کرنے کا فیصلہ آسانی یا خوشی سے نہیں کیا گیا۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کر لیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار لیمن8 پر جاری رکھیں۔ کمپنی بیان کے مطابق "لیمن8 ایک لائف اسٹائل ایپ ہے جو ٹک ٹاک نوٹس جیسا ہی تجربہ فراہم کرتی ہے بلکہ اس میں مزید فیچرز بھی موجود ہیں۔”

لیمن8 کی شروعات 2020 میں جاپان سے ہوئی تھی اور پھر یہ ایپ امریکا اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک تک پھیل گئی۔

اگرچہ ٹک ٹاک اس وقت لیمن8 کو ٹک ٹاک نوٹس کے متبادل کے طور پر پیش کر رہا ہے، لیکن بائٹ ڈانس نے اس ایپ کو ممکنہ امریکی پابندی کے پیشِ نظر ٹک ٹاک کا متبادل بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔

گزشتہ نومبر میں کمپنی نے صارفین کے لیے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے براہِ راست لیمن8 تک رسائی ممکن بنا دی تھی، اور دونوں ایپس کے درمیان فوٹو مواد شیئر کرنے کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

اب جبکہ ٹک ٹاک پر پابندی کی ایک نئی ڈیڈ لائن 5 اپریل کو تھی، کمپنی لیمن8 کو بھرپور انداز میں پروموٹ کر رہی ہے تاکہ وہ صارفین کو ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کر سکے۔

صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ پر حملہ

0

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد نے جان لیوا حملہ کیا ہے۔

عامر نواز وڑائچ نے واقعے سے متعلق زخمی حالت میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 لوگوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا ہے اس کے باوجود 6 کینال کو بند کرنے کےمطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا 12 اپریل کو کنونشن ہے تحریک جاری رکھیں گے اگر 72 گھنٹے میں 6 کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہ ہوا تو پنجاب بارڈر بند کر دیں گے، ساتھ ہی ریلوے ٹریک بھی بند کردیں گے۔

عامر وڑائچ نے اعلان کیا ہے کہ میں حملے کے واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کراؤں گا اور نہ ہی اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،آپ کو جو کرنا ہے کر لیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور وکلا برادری کو اعتماد میں لے کر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایس پی سٹی تفصیلات سے آگاہ کریں۔

ایڈووکیٹ کویل ملک الیاس نے بتایا کہ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ پرحملہ آئی آئی چندریگر روڈ پر ہوا انہیں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہوٹل کے سامنے نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، وہ ہوٹل پر پہنچ کر جیسے ہی گاڑی سے اترے تو ملزمان نےحملہ کیا جس کے بعد موٹرسائیکل سوار افراد فرار ہو گئے۔

بھارت کے کئی شہروں کو ہیٹ ویو نے اپنی لپیٹ میں لےلیا

0

گرمی کی لہر نے بھارت میں ابھی سے لوگوں کو پریشان کردیا ہے، ملک کے کئی شہروں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ گیا۔

اپریل کے مہینے میں ہی تقریباً پورے بھارت میں پارہ بلند ہو رہا ہے، ہیٹ ویوی کی وجہ سے دہلی اور پونے کے رہائشیوں کو گزشتہ دنوں گھر سے نہ نکلنے کا کہا گیا تھا، شمال مغربی بھارت میں بھی ہیٹ ویو کے آثار 10 اپریل تک شدت اختیار کر سکتے ہیں جبکہ اس کے فوراً بعد اس علاقے میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کے بعد ملک کے کئی حصوں میں ہیٹ ویو کی صوتحال عارضی طور پر کم ہو جائے گی کیونکہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

بھارت: اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں جلدی کرنے کا فیصلہ ، تاریخ سامنے آگئی

ریاست راجستھان میں 9 اپریل تک کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ پیر کو باڑمیر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں ہیٹ ویو کی صورتحال 10 اپریل تک رہے گی جبکہ تامل ناڈو، پڈوچیری، گوا اور کیرالہ میں بھی گرم اور مرطوب موسم کی متوقع ہے۔

پیر کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے عوام کو خبردار کیا کہ شدید گرمی کی وجہ سے ہلکے دھبے، زیادہ پسینے کی وجہ سے پٹھوں میں درد، اور ہیٹ اسٹروک جیسے سنگین مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔

ممبئی اور اس کے پڑوسی اضلاع پالگھر، رائے گڑھ، رتناگیری اور سندھو درگ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، گرم اور مرطوب موسم کا انتباہ 10 اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بھارت: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

شاہین آفریدی نے کپتانی سے ہٹانے پر خاموشی توڑ دی

0
شاہین آفریدی

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک سیریز کے بعد قیادت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کی ورلڈ کپ 2023 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد شاہین آفریدی کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم انہیں 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اب شاہین آفریدی نے پوچھا گیا کہ کیا کپتانی سے برطرف ہونے سے ان کا دل ٹوٹ گیا تھا؟

شاہین نے کہا کہ ان دنوں میں میرا دل نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستان کا کپتان تھا یہ ایک قابل فخر لمحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ آپ نے ملک کے لیے کچھ کیا، مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے جب کوئی پاکستان کے لیے میچ جیتنا ہے، کسی نے اچھی بیٹنگ کی، مجھے کسی بھی میدان پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے چند روز قبل شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو کپتان بنایا گیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا سے ہار گئی تھی جس کے بعد بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی تھی۔

پاکستان بھر میں چاندی کا ریٹ کیا رہا؟

0

پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,704 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,704 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,150 روپے رہی۔

پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

مہرالنسا اقبال کی مایوں کی ویڈیو وائرل

0
مہرالنسا اقبال

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہرالنسا اقبال کی مایوں کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہرالنسا اقبال نے مایوں کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں زرد لباس زیب تن کیے اور ہندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک یادگار رات۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahrunisa Iqbal (@mehrunisaofficial)

اداکارہ کے مایوں کی تقریب میں قریبی عزیز اور دوستوں نے شرکت کی۔

 اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں نئی زندگی کے سفر پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مہرالنسا اقبال باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

دو دہائی بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا

0
پی آئی اے کی کہانی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی۔

پی آئی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا۔

سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی آئی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا ہے۔

پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ائیرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔ پی آئی اے نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد دو دہائیوں تک پی آئی اے خسارے سے دوچار رہی۔

حکومت پاکستان کی سرپرستی سے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کئے گئے اور ان اصلاحات کے دوران پی آئی اے کی افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ ریسٹرکچرنگ کی گئی۔

پی آئی اے کے واپس منافع بخش ادارہ بننے سے ناصرف اس کی ساکھ میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ملکی معیشت کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا

وزیر دفاع جناب خواجہ آصف کی جانب سے اس امر کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور اس اعلی مالیاتی کارکردگی کو نجکاری کیلئے بہت اہم قرار دیا گیا ہے۔

’’کیمیکل سے جلانا، برہنہ کر کے تشدد، بجلی کے جھٹکے‘‘ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں پر مظالم کی لرزہ خیز داستان

0

حماس سے معاہدے کے نتیجے میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے خود پر ہونے والے بہیمانہ اور انسانیت سوز تشدد کا انکشاف کیا ہے۔

بین الاقوامی مداخلت کے بعد اسرائیل اور حماس میں مذاکرات کے بعد دونوں فریقین میں قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔تاہم اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے مظلوم فلسطینیی قیدیوں نے دوران قید خود پر ہونے والے انسانیت سوز بہیمانہ تشدد کا انکشاف کر کے دل دہلا دیے ہیں۔

اسرائیلی عقوبت خانوں (جیلوں) سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں نے غیر ملکی میڈیا سےگفتگو کرتے خود پر ہونے والے تشدد کو بیان کیا تو سننے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کئی قیدیوں نے بتایا کہ انہیں کیمیکل سے جلایا گیا۔ اس کے علاوہ کئی قیدیوں کو برہنہ کر کے تشدد اور بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔

جیلوں میں خونخوار کتے بھی موجود تھے، جن سےان قیدیوں کو ہراساں کیا جاتا رہا۔ رہائی پانے والوں نے دیگر قیدیوں کی ہلاکتوں اور ان پر جنسی تشدد کے واقعات کا بھی ذکر کیا۔

36 سالہ مکینک محمد ابو طویلہ نے بتایا کہ دوران قید اسرائیلی فورسز نے اُن کے جسم پر کیمیکل پھینک کر آگ لگا دی گئی اور وہ جانوروں کی طرح تڑپتے رہے۔

یہ وہ قیدی ہیں جنہیں اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد بغیر کسی مقدمہ کے گرفتار کیا تھا۔

بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری جارحیت میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر چکےہیں۔ ان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت کتنی ہے؟

0
سیمنٹ

پاکستان میں سیمنٹ کی فروخت میں کمی کے بعد قیمتوں میں معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان میں مقامی سیمنٹ کی ترسیل تین ملین ٹن کے قریب پہنچ گئی جبکہ سیمنٹ کی قیمت 1300 سے 1400 کے لگ بھگ ہے۔

مارچ 2025 کے لیے مجموعی ترسیل 3569 ملین ٹن تھی جو کہ 2024 کے اسی ماہ کے مقابلے میں 9.48 فیصد کمی کی عکاسی کرتی ہے۔

اپریل 2025 میں پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں تقریباً 1325 سے 1400 روپے تھیں  جس میں ڈی جی خان اور میپل لیف سیمنٹ کی قیمت بلند ترین سطح پر تھی۔

کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 254 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر سے ابتک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز میں ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

بھارت میں نئے وقف قانون کیخلاف احتجاج،  مظاہرین نے گاڑیاں جلا دیں

0
وقف بل

بھارت میں نئے وقف قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے گاڑیاں نذر آتش کردیں۔

بھارت میں وقف بل کے خلاف نیشنل ہائی وے 12 پر احتجاج شروع ہوگیا جب پولیس نے ناکہ بندی ہٹانے کی کوشش کی تو بھیڑ اور پولیس کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

پولیس نے پرتشدد ہجوم کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے گئے جس کے بعد مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگادی۔

واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنگی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند رائے کی قیادت میں بری تعداد میں پولیس فورس صورتحال پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی، تقریباً دو گھنٹے بعد صورت حال قابو میں آئی۔

واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل 2025 اب قانون بن چکا ہے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگی پور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے احتجاج کیا جا رہا تھا۔ سوتی، شمشیر گنج اور رگھوناتھ گنج جیسے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ دوپہر تقریباً 12 بجے مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے رگھوناتھ گنج تھانہ علاقے کے تحت عمر پور میں نیے وقف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بڑا جلوس نکالا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وقف قانون منسوخ نہیں کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ بعد ازاں قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا گیا۔ اس کے بعد حالات جلد ہی قابو سے باہر ہو گئے۔

ہنگامہ آرائی تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس وقت صورتحال قابو میں ہے۔