جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 826

بیوی کی وجہ سے 8 سال سے ’بنا پکا ہوا‘ کھانا کھا رہا ہوں، شوہر کی فریاد

0

کھانا اگر اچھا نہ ہوت انسان کا موڈ خراب ہوجاتا ہے، تاہم ایک شخص مسلسل 8 سال سے اپنی بیوی کے ہاتھوں کا ‘بنا پکا ہوا’ کھانا کھارہا ہے۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک 29 سالہ شخص نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے کھانا پکانے کی وجہ سے آٹھ سال سے ’بنا پکا ہوا‘ کھانا کھا رہا ہے، اس نے بتایا کہ اس کی بیوی کئی سالوں سے کھانے کو کم پکاتی ہے، خاص طور پر گوشت کو تو بہت کم پکاتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ ایٹ پر اپنا تجربہ بتاتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ اب اس کی بیوی کے پکائے گئے کھانے اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں اسے خدشہ ہے کہ یہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی 28 سالہ شریک حیات ایک تجربہ کار شیف کے اعتماد کے ساتھ اس طرح کے کھانے پکاتی ہے، اب یہ معمول کہ وہ اس طرح کا کھانا پیش کرتی ہے جو ناقص طریقے سے تیار ہوتا ہے، بعض اوقات کھانے کے لیے بھی غیر محفوظ ہوتا ہے۔

اخبار کے مطابق اس شخص نے مزید بتایا کہ "وہ ہر چیز کو کم پکاتی ہے، خاص طور پر گوشت، اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میں اسے کچھ بھی کہوں، میں اسے شائستگی سے درست کرنے کی کتنی ہی بار کوشش کرتا ہوں لیکن وہ کہتی ہے کہ میں اچھا بناتی ہوں۔

اس شخص نے بتایا کہ وہ اکثر خاموشی سے کھانا کھاتے ہیں، لیکن یہ اس وقت عجیب ہو جاتا ہے جب اس کی بیوی مہمانوں کو کھانے پر مدعو کرتی ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ دوستوں نے کھانے کی وجہ سے ہماری دعوتیں ٹھکرانا شروع کر دی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ میری بیوی واقعی اپنے کھانا پکانے پر فخر کرتی ہے اور سب کچھ خود بنانا چاہتی ہے اور میں مجبوراً صرف اس کے پیچھے پیچھے چلتا ہوں۔

یورپی یونین کی ٹرمپ کو ’زیرو ٹیرف‘ کی پیشکش

0

یورپی یونین امریکا کو زیرو ٹیرف ڈیل کی پیشکش کرتے ہوئے خود کو تجارتی جنگ کے لیے تیار بھی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوروپی یونین نے امریکا کے ساتھ ٹیرف سے پاک تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لئے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ جوابی کارروائی کے لئے بھی تیار ہے۔

اسٹیل اور ایلومینیم پر امریکی محصولات کے بارے میں بلاک کے ردعمل پر تبادلہ خیال کے لیے پیر کو لکسمبرگ میں تجارتی وزراء نے ملاقات کی جس میں زیادہ تر اس بات پر متفق تھے کہ تجارتی جنگ سے بچنے کے لیے بات چیت کا آغاز ترجیح ہونا چاہیے۔

میٹنگ کے بعد یورپی یونین کے تجارتی کمشنر ماروس سیفکووچ نے صحافیوں کو بتایا کہ رکن ممالک کے تاثرات پر غور کرنے کے بعد بلاک کے جوابی اقدامات کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آج رات اپنے جوابی ٹیرف کی فہرست کو حتمی شکل دے رہے ہیں لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ 26 بلین یورو کی سطح تک نہیں ہوگی کیونکہ ہم اپنے رکن ممالک کو بہت غور سے سن رہے ہیں۔

یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے پہلے کہا تھا کہ یورپی یونین صنعتی سامان پر "صفر کے بدلے صفر” ٹیرف کے معاہدے پر بات چیت کے لئے تیار ہے تاہم بلاک نے تصدیق کی کہ وہ اگلے ہفتے سے منتخب امریکی درآمدات پر جوابی ڈیوٹیز لگانا شروع کر دے گا۔

پاکستانی سفارت کاری : اس مہینے کیا خاص ہونے والا ہے؟

0

اسلام آباد : پاکستانی سفارت کاری کیلئے رواں ماہ اپریل انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک کی سیاسی و معاشی ترقی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع  نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ رواں ماہ اپریل میں اہم سرکاری دورے، کانفرنسوں اور ملاقاتوں کیلئے شیڈول فل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات و سرمایہ کاری میکائیل جباروف کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان بھی کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ای سی او سیکرٹری جنرل و سابق سیکرٹری خارجہ 10 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کررہے ہیں، سیکرٹری جنرل 12 تا 14 اپریل لاہور میں ای سی او مستقل نمائندوں کی کونسل اجلاس میں شرکت کرینگے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے اسلام آباد میں 2روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد بھی ہورہا ہے، فورم میں متعدد غیرملکی وفود، وزراء بھی شرکت کررہے ہیں۔

امریکی کانگریس کا ایک وفد بھی10سے15اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، امریکی کانگریس میں جیک بریگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ امریکہ کا ایک بین الاداراتی وفد بھی10اپریل تک اسلام آباد میں موجود رہے گا، وفد کی قیادت بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز ایرک مائر کررہے ہیں۔

وفد کل شروع ہونے والی پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کےہمراہ 10 اپریل کو منسک, بیلاروس کا دورہ کرینگے۔ اپریل میں ہی اوورسیز پاکستانیوں کی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ وسط اپریل کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کریں گی، آمنہ بلوچ 17اپریل کو ڈھاکہ میں پاک بنگلہ دیش سیاسی مشاورتی اجلاس میں شرکت کرینگی۔

رواں ماہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی افغانستان کا دورہ کرینگے، صادق خان کی پاک افغان مشترکہ کوارڈنیشن کمیٹی اجلاس میں شرکت پر غور جاری ہے۔

اپریل میں ہی افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی کا بھی دورہ پاکستان متوقع ہے، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا دورہ بنگلہ دیش22 سے24ا پریل تک متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آذربائیجان کے صدرالہام علئیوو بھی 26 سے 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس کے علاوہ اگلے ماہ مئی میں وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر ملائشیاکا دورہ کریں گے۔

سلینا گومز، انکے منگیتر نے جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا کرارا جواب دیدیا

0

امریکی گلوکارہ سلینا گومز اور ان کے منگیتر بینی بلانکو نے گلوکارہ کے سابق بوائے فرینڈ جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا جواب دیدیا۔

جسٹن بیبر جو کہ کافی عرصے تک سلینا گومز کے ساتھ تعلق میں رہے انھوں نے سلینا کی منگنی ٹوٹنے کی افواہ پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی تھی، سوشل میڈیا پر یہ مبہم سی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور میڈیا کا خیال تھا کہ انھوں نے سلینا کےلیے یہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

32 سالہ گلوکارہ نے ہفتے کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پیارے لمحات کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اور ان کے منگیتر بھی شامل ہیں جس سے ان دونوں کے درمیان رومانوی تعلق کی تصدیق ہوتی ہے۔

پوسٹ میں، سلینا گومز نے منگیتر بلانکو کے ساتھ تصویروں کا ایک سلسلہ پوسٹ کیا، جس میں سسے ساحل سمندر کی ایک تصویر میں "Benny+Sel” لکھا ہوا ہے، سفید لباس میں ان کی شاندار عکس والی سیلفی بھی پوسٹ میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا، 32 سالہ معروف گلوکارہ نے اپنے 36 سالہ ریکارڈ پروڈیوسر و بوائے فرینڈ بینی بلانکو سے منگنی کی تھی۔

کچھ عرصے سے یہ دونوں ایک ساتھ رہ رہے تھے جبکہ گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خبر کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں سلینا اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی تھی جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کو لان میں پکنک مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ایک اور تصویر میں بینی اور سلینا کے گلے ملنے کا ایک پیارا لمحہ دکھایا گیا تھا۔

ظہیر خان نے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی

0

سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا، میزبان کو ساتھ ہی دلچسپ وجہ بھی بتادی۔

بھارت کے کامیاب ترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ظہیر خان اس وقت لکھنؤ سپرجائنٹس میں مینٹور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، آئی پی ایل فرنچائز ان کے وسیع تجربے سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے کے لیے انھیں استعمال کررہی ہے۔

حال ہی میں ظہیر خان نے کولکتہ میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں گفتگو کے دوران ان سے مستقبل میں ٹیم انڈیا کی کوچنگ کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا۔

میزبان کو اس بات کا جواب دیتے ہوئے ظہیر نے کہا کہ اگر وہ بھارتی ہیڈ کوچ بننے کےلیے درخواست نہیں دیتے تو یہ کیسے ممکن ہوگا؟ سابق بولر ظہیر نے کہا کہ ٹیم انڈیا کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔

مستقبل میں ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے طور پر ظہیر کا اضافہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ وہ آئی پی ایل کا کافی تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انھوں نے ماضی میں ممبئی انڈینز کے ساتھ کرکٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے اور وہ بولنگ کوچ بھی تھے۔

خیال رہے کہ ظہیر خان کو بھارتی فاسٹ بولنگ کی تاریخ میں چند بہترین بولرز میں شمار کیا جاتا ہے، وہ 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا اہم حصہ تھے، جہاں انھوں نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے محض 9 میچز میں 21 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

2011 میں ہی ظہیر خان کو ہندوستانی صدر نے ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا تھا جو کہ بھارت کا دوسرا سب سے بڑا کھیلوں کا اعزاز ہے۔

شاہد کپور سے بریک اپ کے بعد کرینہ نے کیا کہا تھا؟

0
کرینہ کپور

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے بریک اپ کے بعد کرینہ کپور کا ماضی میں دیا گیا بیان پھر بھارتی میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا پر کرینہ کپور کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں کرینہ  نے شاہد سے بریک اپ کے بعد ان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

18 سال قبل دیے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور نے شاہد کپور سے بریک اپ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے خیال میں شاہد کو فی الحال اپنے کیرئیر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، شاہد کیلئے اس کا کیرئیر بہت  اہم ہے، وہ اپنے کام سے پوری طرح محبت کرتاہےاور بعض اوقات سب چیزیں ایک ساتھ نہیں کی جاسکتیں‘۔

کرینہ نے کہا تھا کہ ’ وہ ایسا نہیں لگتا ،خواتین اسٹار اس کے اردگرد ہوتی ہیں اور وہ  ’ لیڈیز مین ‘ سا لگتا ہے اس لیے میں اس کے افسردہ اور تنہا ہونے پر کچھ نہیں کہہ سکتی‘۔

دوران انٹرویو کرینہ نے شاہد سے بریک اپ کے بعد سامنے آنے والی  قیاس آرائی پر بھی بات کی تھی،جس میں کہا  جارہا  تھا کہ  کرینہ نے شاہد کو اس لیے چھوڑدیا کیونکہ  شاہد کیرئیر میں تیزی سے کامیاب نہیں ہوا تھا؟

کرینہ کا کہنا تھا  کہ ’  ایسا نہیں ہے،  میں ایک کامیاب عورت ہوں، مجھے کسی کامیاب مرد کی ضرورت نہیں ہے، اس کے برعکس میں ایسا شخص چاہتی ہوں جو مجھ سے محبت کرے ، مجھے سمجھے، اس کے علاوہ، شاہد میں کامیاب ہونے کی پوری  صلاحیت ہے میں نے  ساڑھے 4 سال شاہد سےمحبت کی،  اب بھی  اس کے لیے دعاگو ہوں‘۔

کراچی اور حیدرآباد تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمینز کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

0
انٹر نتائج

(جام فرید لاکھو، نمائندہ اے آر وائی نیوز): حیدرآباد تعلیمی بورڈ اور کراچی انٹربورڈ کے نئے چیئرمینز نے چارج لینے سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد تعلیمی بورڈ کےنئے چیئرمین ڈاکٹر رفیق نے تنخواہ کے باعث چارج لینے سے انکار کیا ہے۔ ڈاکٹر رفیق چانڈیو کی تقرری کا نوٹیفکیشن 3 اپریل کو جاری ہوا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر رفیق ورلڈ بینک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اس لیےمعذرت کی۔

کراچی انٹربورڈ کے چیئرمین وسیم اور مصباح تنیو نے بھی عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔ چیئرمین وسیم نے ڈومسائل پر اعتراضات کے باعث عہدہ لینے سے معذرت کی۔

دوسرے نمبر پر آنے والے مصباح تنیو نے بورڈ میں مافیا کو وجہ بنا کر عہدہ لینے سے انکار کیا ہے۔ کراچی انٹربورڈ کے چیئرمین کےلیے فقیر محمد لاکھو کا نام زیرِگردش ہے۔

غلام حسین سہو میٹرک بورڈ کو کراچی کے چیئرمین مقرر کیا گیا، مشرف علی راجپوت کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹررفیق احمد حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین تعینات کیے گئے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی میمن کو چیئرمین نوابشاہ تعلیمی بورڈ مقرر کیا گیا۔

اس کے علاوہ منصور راجپوت چیئرمین میرپورخاص تعلیمی بورڈ تعینات کیے گئے ہیں، خالد حسین مہر کو لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے جبکہ سکھر تعلیمی بورڈ کے لیے پروفیسر زاہد حسین چنڑ کا آفر لیٹر روک دیا گیا ہے۔

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا ختم، ریلوے ٹریک بحال

0
اسٹیل ملز دھرنا

کراچی : پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر 10 گھنٹے سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز ملازمین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے, بن قاسم ریلوے ٹریک پر کئی گھنٹوں سے جاری دھرنا اسٹیل ملز ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر ختم کردیا۔

قبل ازیں ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر ملیر  نے مظاہرین سے مذاکرات کیے، مذاکرات کی کامیابی کے بعد اسٹیل ملز ملازمین نے 10 گھنٹے سے جاری اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کررہے ہیں۔

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا مطالبہ تھا کہ 6 ہزار ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کیا جائے، اور اسٹیل ٹاؤن میں بجلی گیس بحال کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 9 اپریل کو مذاکرات کیلئے ملازمین کو سی ایم ہاؤس بلایا ہے، اسٹیل ملز ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر 10گھنٹوں سے دھرنا دے رکھا تھا۔

ریلوےٹریک پر دھرنے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت شدید متاثر تھی، وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے ٹریک کی بحالی کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں : اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کا دھرنا، ریلوے ٹریک مکمل بند

واضح رہے کہ احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے پاکستان کے مختلف شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی تھی جس کے باعث لانڈھی اسٹیشن پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی تاہم اب مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں۔

برطانوی شہری نے 60 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

0

برطانوی شہری نے 60 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق روڈ آئی لینڈ کے شخص نے روزانہ سلاد کو بطور کھانا استعمال کرتے ہوئے 132 پاؤنڈ وزن کم کرلیا۔

ٹام کیرول نے ڈیجیٹل مواڈ کے پروڈیوسر ہیں انہوں نے جولائی 2023 میں اپنا وزن کم کرنے کا سفر شروع کیا۔

ان کی زندگی میں اہم موڑ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پیش آیا جہاں انہیں 163 کلو گرام وزن دیکھنے کے بعد لوگ حیران رہ گئے تھے۔

کیرول نے ’چک فل اے سیوڈ مائی لائف‘ کے عنوان سے اپنے مضمون میں یہ شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2019 کے موسم خزاں کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب میں نے اپنا وزن کیا تھا، 34 سالہ کیرول نے بتایا کہ برسوں پہلے ڈاکٹر کے پاس گیا تو نرس نے وزن پر تبصرہ کیا۔

اس نے مجھے بتایا کہ 346 پاؤنڈ وزن تھا، میں بنیادی طور پر اس لمحے کے اندر مر گیا جب وزن پر تبصرہ کیا گیا تھا۔

اس کے بعد کیرول نے طبی دورے سے گریز کیا اور اپنی خوراک کو تبدیل کرنے کی کوشش کی اور بیوی اور دوستوں کے ساتھ تھینکس گیونگ کا بچا ہوا کھانا کھاتے ہوئے محسوس کیا کہ اسے دل کا دورہ پڑ گیا ہے۔

تاہم وہ اکثر رات کے کھانے کے لیے گھر میں سلاد کو دوبارہ بناتا تھا یہاں تک کہ اتوار کے دن جب چک فل اے بند ہوتا ہے تو پیشگی اضافی چیزیں خریدتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھانا میرا روزمرہ کا اہم حصہ بن گیا ہے اور میں اپنی زیادہ تر ترقی کا سہرا اس کو دیتا ہوں، اس کے علاوہ وہ صرف دہی اور ناشتے میں پھل کھاتے ہیں۔

کیرول نے باقاعدگی سے ورزش کرنا شروع کی اور سوڈا، اسپورٹس ڈرنکس، الکحل کو چھوڑ دیا جس سے غیر ضروری کیلوریز میں اضافہ ہوتا ہے۔

بشریٰ انصاری کا ڈکی بھائی کے بیان پر ’خاموش‘ ردعمل

0
ڈکی بھائی

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے بیان پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ویڈیو شدیئر کی جس میں وہ خاموش بیٹھی ہوئی مسکرا رہی ہیں اور کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

ویڈیو میں بشریٰ انصاری جگجیت سنگھ کا گانا ’خاموشی خود اپنا صدا ہو‘ سن رہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن مین لکھا کہ ’خاموشی بہترین عمل ہے۔‘ سوشل میڈیا صارفین ان کے دلچسپ ردعمل کو سراہا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کچھ عرصے پہلے یوٹیوبرز اور ٹِک ٹاکرز کے بارے میں دیے اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے یہ ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی بالکل سمجھ نہیں آتی اور میں ان لوگوں پر حیران ہوتی ہوں جو ان کا بنایا ہوا عجیب و غریب کانٹینٹ دیکھتے ہیں۔

بعد ازاں ڈکی بھائی نے بشریٰ انصاری کے اس بیان پر ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ٹی وی انڈسٹری کے اداکار اور اداکارائیں احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ڈیڈ لوگ ہیں، یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے ہیں، ان کی اپنی کوئی محنت نہیں ہوتی، کردار حاصل کرنے کے لیے یہ بہت پاپڑ بیلتے ہیں۔

یوٹیوبر نے مزید کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں؟ ٹی وی کا دور ختم ہو چکا ہے۔