بدھ, جون 25, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 830

وائرل ویڈیو: ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر نجی کمپنی نے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا!

0

ادارے ملازمین کو دیا گیا ہدف پورا نہ ہونے پر تنزلی یا برطرفی جیسے اقدامات کرتے ہیں لیکن ایک کمپنی نے اپنے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا۔

اخلاقی اقدار کے خلاف یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی نے دیا گیا ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر اپنے ملازم کو سب کے سامنے کتا بننے پر مجبور کر دیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں پیش آیا۔ جہاں ایک نجی مارکیٹنگ کمپنی نے اپنے ملازم کو دیا گیا ہدف پورا نہ ہونے پر دفتر میں سب کے سامنے کتا بننے پر مجبور کر دیا جب کہ کچھ ملازمین کو فرش پر پڑے سکے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

ویڈیو میں ایک ملازم کو گھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی گردن میں پالتو کتےکی طرح ایک پٹا بھی بندھا ہوا ہے اور رسی کو پکڑ کو دو افراد چل رہے ہیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی بھارت بھر میں ہلچلمچا دی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے ملازمین سے غیر انسانی سلوک کرنے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

کیرالہ کے وزیر محنت وافرادی قوت نے ویڈیو کو خوفناک اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقدمات درج کروا دیے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے ایک سابق منیجر مناف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر کچھ ٹرینی ملازمین کے ساتھ مل کر ویڈیو تیار کی۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بھی پولیس کو دیے گئے بیان میں کہہ چکا ہے کہ اس نے ویڈیو رضاکارانہ طور پر بنائی اور یہ کمپنی کے اندرونی تنازع کے بعد پھیلائی گئی، تاہم پولیس اور لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور مکمل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا علی ترین کی غیرسنجیدہ باتوں پر اظہارِ افسوس

0

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی غیرسنجیدہ باتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی اپنی لیگ، اپنابرانڈ مگر افسوس نقصان بھی اپنے ہی پہنچانے لگے۔ ملتان سلطانز کے اونرعلی ترین مائیک کے سامنے بیٹھ کر بھول گئے کہ ان کی غیرذمہ دارنہ گفتگو پی سی بی، پی ایس ایل فرنچائزوں اور اداروں کی انتھک محنت اور بےلوث خدمات پر پانی پھیر سکتی ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے علی ترین کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل شروع ہوا تو شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے، بھارتی ٹی وی چینلز نے پروپیگنڈے کیے لیکن ایک ٹیم اونر کی باتوں سے حقیقی معنوں میں دکھ پہنچا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Iqbal ARY (@salman_ary)

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا فخر ہے جس نے کئی اسٹار دیے ہیں، اےآروائی نےکراچی کنگز کےلیے سب سے بڑی بولی لگائی ہمیشہ اپنے تمام پلیٹ فارم سے پاکستان کے برانڈ پی ایس ایل کی ترقی اور کامیابی میں بڑے اقدامات کیے، پی ایس ایل کے ٹی وی رائٹس کےلیے اےاسپورٹس نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی۔

مالک کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ جیتوپاکستان ملک کا سب سے بڑاگیم شو ہے رمضان میں اسے لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں، شو میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی ہوئی تو دنیا نے دیکھا، پی ایس ایل کرکٹ سے کہیں بڑھ کر ہے یہ پاکستان کا اپنا کامیاب برانڈ ہے علی ترین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پی ایس ایل سے منافع کماتے ہیں اس لیے منفی باتیں چھوڑیں تمام ٹیم اونرز کو پی ایس ایل کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار نبھانا چاہیے۔

شکستوں کا داغ لیے قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے پاکستان واپسی کیلیے روانہ

0

ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا داغ لیے قومی کرکٹ ٹیم پاکستان واپسی کے لیے کیویز کے دیس سے روانہ ہو گئی ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں پہلے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست اور اس کے بعد تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کا داغ لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلیے کیویز کے دیس سے روانہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرین شرٹس براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گا جبکہ دوسرا گروپ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب لاہور پہنچے گا۔

ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش، نیوزی لینڈ نے 43 رنز سے ہرادیا

 

روس میں گرفتار امریکی شہری کو نفسیاتی اسپتال بھیج دیا گیا

0

روس میں مقدمے کے منتظر امریکی شخص جوزف ٹیٹر کو نفسیاتی اسپتال بھیج دیا گیا۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک امریکی شہری جس کا اگلے ہفتے روس میں مقدمہ چلنا ہے، کو عدالت نے ڈاکٹروں کی درخواست پر رضامندی کے بعد زبردستی نفسیاتی اسپتال بھیج دیا ہے۔

46 سالہ جوزف ٹیٹر کو اگست 2024 میں ماسکو میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر ایک ہوٹل میں عملے کے ساتھ بدسلوکی کے بعد ایک پولیس افسر پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔

جرم ثابت ہونے پر اسے پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ماسکو کے الیکسیوا نفسیاتی اسپتال کے ڈاکٹروں کے ایک میڈیکل کمیشن نے 15 مارچ کو اخذ کیا کہ ٹیٹر نے "تناؤ، جذباتی [اور] فریبی خیالات اور رویوں” کو ظاہر کیا جس میں "اذیت” اور "اپنی ریاست کے بارے میں تنقیدی رویہ کی کمی” کا احساس بھی شامل ہے۔

ماسکو کی ایک عدالت نے ایک نفسیاتی اسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے ٹیٹر کو ذہنی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کی درخواست پر اتفاق کیا۔

بانی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنیکا ٹاسک دیا، معاملات خفیہ رکھنے کا کہا، اعظم سواتی کا قرآن پر حلف

0
اعظم سواتی

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق قرآن پر حلف کیساتھ بیان دے دیا، بانی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کی گئی، تاہم اندرون خانہ بات چیت کے جتن کیے جارہے ہیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا، معاملات خفیہ رکھنے کا کہا۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر بات چیت کرتے ہیں تو پہلے دن کی طرح تیار ہوں، مجھے اڈیالہ جیل علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھیجا تھا۔

اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا کہ 22 اگست کا جلسہ کسی اور کے کہنے پر نہیں پارٹی قیادت کے کہنے پرملتوی کیا گیا۔

مجھےکہا گیا مذہبی احتجاج کی وجہ سے خون خرابے کا خدشہ ہے جلسہ ملتوی کرائیں، بانی تحریک انصاف نے کہا اگر بات چیت کرتے ہیں تو پہلے دن کی طرح تیار ہوں، اعظم سواتی بیرون ملک بیٹھے پارٹی یوٹیوبرز پر بھی برہم ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ خدا کےلیے بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز پاکستان پر رحم کریں، پارٹی یوٹیوبرز جھوٹ کا چورن بیچ کر کب تک ملک کو تباہ کرتے رہیں گے۔

پارٹی رہنماؤں کے ایک دوسرے پر الزامات، چیئرمین پی ٹی آئی کا اہم اقدام

0
مزاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں میں چقلش اور اختلافات کی خبریں آنے پر سینئر رہنماؤں کو اہم ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مرکزی رہنماؤں علی امین گنڈاپور، اسدقیصر اور تیمورجھگڑا سے رابطے کر کے انہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئندہ پارٹی عہدیدار عوامی سطح پر اختلافات کا اظہار نہیں کریں گے پارٹی اپنے تمام معاملات مناسب فورم پر ہی حل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہ صورتحال پر بانی پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

سلمان خان کی ‘سکندر’ ہٹ یا فلاپ؟ باکس آفس نمبرز نے نئی بحث چھیڑدی

0

عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم نے ناقدین اور مداحوں کو مایوس تو کیا مگر فلم کے باکس آفس نمبرز نے میکرز کو مایوسی سے بچالیا۔

اس بار عیدالفطر پر دو سال کے بعد بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی ‘سکندر’ ریلیز ہوئی تھی جس کا ان کے مداحوں کو کافی عرصے سے بے چینی سے انتظار بھی تھا، تاہم فلم کی ریلیز کے بعد سے ہی اس پر ملے جلے تاثرات آرہے ہیں اکثر لوگوں کی رائے فلم کے بارے میں قطعی اچھی نہیں۔

کسی کا بھائی کسی کی جان جو کہ سلمان خان کی آخری عید ریلیز تھی وہ بھی فلاپ ثابت ہوئی اور باکس آفس پر اتنی زیادہ کمائی نہیں کرپائی تھی تاہم سکند کے ساتھ معاملہ فی الحال اس کے برعکس ہے۔

سکندر کی باکس آفس کلیکشن ناقدین کے خیال سے تھوری مختلف کہانی سنا رہی ہے،گزشتہ اتوار کو ریلیز ہونے والی سکندر کی شروعات بہتر تھی، جس نے دنیا بھر میں 54 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی

تاہم یہ خود سلمان کی کئی فلموں اور پٹھان یا اینیمل جیسی فلموں کے مجموعوں سے بہت کم تھی، ریلیز کے بعد سے سات دنوں میں سکندر نے بھارت میں نیٹ 97.50 کروڑ اور دنیا بھر میں 187 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

سلمان کے اسٹارڈم کو دیکھتے ہوئے یہ بہت اچھے باکس آفس نمبرز نہیں ہیں لیکن کسی بھی دوسری فلم کے لیے اسے اچھا باکس آفس نمبرز تصور کیا جاسکتا ہے۔

ان اعداد و شمار کو مایوس کن اس لیے کہا جارہا ہے کیونکہ سکندر نے اپنے افتتاحی دن 26 کروڑ روپے کمائے، اس کے برعکس سلمان کی فلم ‘بھارت’ نے 2019 میں اپنے آغاز پر 42 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

ریس 3 جیسی فلم نے بھی عید پر پہلے دن 29 کروڑ کمائے تھے، سلمان کی واحد فلم جس نے عید پر بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ تھی، جس نے 2023 میں ابتدائی دن 13 کروڑ روپے کی کم ترین کمائی کی تھی۔

سکندر ہٹ یا فلاپ ہونے پر ماہرین کیا کہتے ہیں

باکس آفس ذرائع کا سکندر کے ہٹ یا فلاپ ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج کل کسی بھی سپر اسٹار کی فلم فلاپ نہیں ہوتی، وہ معاوضے نہیں لیتے اور سیٹیلائٹ اور ڈسٹری بیوشن رائٹس پر انحصار کرتے ہیں۔

معاوضے نہ لینے کی وجہ سے فلم کا بجٹ کم ہوتا ہے اور فلم اپنی لاگت کو وصول کرنے کے قابل ہوتی ہے، اگر نہیں، تو پھر ڈیجیٹل رائٹس اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ فلم منافع بخش بن جائے، باکس آفس ذرائع کے مطابق سکندر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

دنیا کا سفر صرف 100 دن میں، وہ بھی ٹرین سے! کب اور کہاں شروع ہو رہی ہے؟

0

اگر آپ دنیا بھر کا سفر پر سکون کرنا چاہتے ہیں اور طویل پرواز پسند نہیں تو اب ٹرین کے ذریعہ آپ کا یہ خواب پورا ہو سکتا ہے۔

لوگوں کی اکثریت دنیا دیکھنے کی شوقین ہوتی ہے، مگر ان میں کئی ایسے بھی ہوں گے جنہیں پرواز یا پر ہجوم ایئرپورٹس پسند نہ ہوں اور وجہ سے اپنی یہ خواہش پوری کرنے سے قاصر ہوں۔

اگر آپ کا شمار بھی اسی قبیل کے افراد میں ہوتا ہے تو یہ خوشخبری ہے کہ بغیر فضائی سفر کے دنیا کی سیر اب ٹرین سے بھی ممکن ہے۔

جی ہاں ایڈونچرز بائی ٹرین نامی کمپنی کی جانب سے 100 دن کے اندر دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کے نئے اور منفرد تجربے کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹور آپریٹر کمپنی ٹرین کےذریعے دنیا کی سیر کا آغاز آئندہ برس 17 مارچ 2026 سے کرے گی اور 12 افراد کو 100 دن میں دنیا کی سیر کرائے گی۔

اس دلچسپ سیاحت کے لیے سیاحت کے شوقین افراد کو اپنی جیب خالی کرنا ہوگی، کیونکہ فی فرد ٹکٹ کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 184 ڈالرز (4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

تاہم اگر کوئی جوڑا اس سفر کی بکنگ کراتا ہے تو فی کس ایک لاکھ 16 ہزار 468 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر جم لوتھ نے بتایا کہ اب زیادہ سے زیادہ افراد ماحول دوست انداز سے سفر کرنا چاہتے ہیں اور ان کی جانب سے طیاروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تو ہم دنیا کی سیر کے ایسے ماحول دوست طریقے کی پیشکش کر رہے ہیں جس کے لیے کسی پرواز میں سوار ہونے کی ضرورت نہیں۔

بس نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، 7 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

0

جڑانوالہ میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ خوفناک حادثہ جڑانوالہ میں تھانہ لنڈیانوالہ کے سامنے پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشتہ کو روند ڈالا۔

اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسیکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور سات خواتین جاں بحق ہوئیں۔ پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑا جب کہ 3 زخمی اسپتال میں چل بسے۔

مسافروں سے بھری کشتی تربیلہ جھیل کی دلدل میں پھنس گئی

”تم دونوں مسلمان ہو!“

0

پاک و ہند کی تقسیم کے وقت فسادات اور ان گنت خوں آشام واقعات میں ہر مذہب اور قومیت کے ماننے والے کسی نہ کسی طرح متاثر ہوئے اور ہزاروں لوگ بے دردی سے قتل کر دیے گئے۔ سرحدی لکیر کے باعث بٹ جانے والی زمین نے انسان کی بے رحمی کا وہ منظر دیکھا کہ خود انسانیت بھی اس پر کانپ اٹھی۔ رام لعل کو بھی فسادیوں نے گھیر لیا تھا۔ وہ ایک بالغ نظر اور انسانیت پر یقین رکھنے والے ایسے ہندو تھے جو زمین کے بٹوارے کو تو شاید قبول کرلیتا مگر ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر انسانوں کا بٹ جانا اسے قبول نہیں‌ تھا، لیکن لاکھوں کی آبادی میں ان جیسے دردمند اور بلاتفریقِ ملّت و مذہب انسانوں سے پیار کرنے والے بہت کم تھے۔

رام لعل اردو ادب کے بڑے افسانہ نگار اور بلند پایہ ادیب تھے۔ انھوں‌ نے تقسیمِ ہند اور ہجرت کے واقعات اور مختلف انسانی المیوں کی کہانیاں لکھیں اور تذکرہ نویسی کے ساتھ رام لعل نے شخصیات کے قلمی خاکے بھی تحریر کیے جو بہت پسند کیے گئے۔ ’زرد پتوں کی بہار‘ کے نام سے رام لعل نے پاکستان یاترا کی کہانی بھی رقم کی تھی۔ فسادات کے موقع پر ریل میں انھیں بھی بلوائیوں نے گھیر لیا تھا، اور اس واقعے کو رام لعل نے بعد میں‌ اپنی خود نوشت بعنوان کوچۂ قاتل میں رقم کیا۔ ملاحظہ کیجیے:

میں تو اپنے ڈبے میں واپس آگیا۔ ملک وزیر چند نے بہت ہی گھبرائے ہوئے لہجے میں کھڑکی میں سے مجھے پکارا:

”رام لعل ذرا باہر آنا…!“ باہر جا کر میں نے دیکھا۔ انہیں سکھوں اور ہندوؤں کے ایک گروہ نے گھیر رکھا ہے۔ ملک صاحب نے کہا:

”یہ لوگ کہتے ہیں، میں مسلمان ہوں…!“ مجھے دیکھ کر انہوں نے مجھے بازو سے پکڑ کر گھسیٹ لیا اور کئی لوگ بہ یک زبان ہو کر بولے:

”ہاں ہاں! تم دونوں مسلمان ہو! پاکستان جانے کا راستہ نہیں ملا تو دلّی کی طرف بھاگ رہے ہو!“

ہم دونوں نے شلوار قمیص پہن رکھی تھیں۔ ملک وزیر چند کے بڑے بڑے گل مچھے تھے۔ ہمارے سروں کے بال عین بیچ میں سے تقسیم ہوتے تھے اور بکھرے ہوئے تھے… ہماری بھوری بھوری آنکھیں ان لوگوں کی آنکھوں کی رنگت سے بالکل جدا تھیں۔ میں سمجھ گیا، وہی کہانی پھر دہرانی پڑے گی۔ ہمارا تعلق مغربی پنجاب سے ہےِ، وہاں کی آب و ہوا اور بود و باش کی وجہ سے ہمارے لہجے مختلف ہیں اور پھر اچانک میری زبان سے یہ بھی نکل گیا ”قرآن ساں (قرآن کی قسم) ہم ہندو ہیں…!“

”دیکھا دیکھا! سالے مسلے ہیں، قرآن کی قسم کھاتے ہیں، میں نہ کہتا تھا۔“
میں نے انہیں سمجھایا:

”یہ ہمارا روایہ ہے۔ اسی علاقے کا، ہم وہاں قرآن ہی کی قسم کھاتے تھے، لیکن ہم مسلمان نہیں ہیں ہمارا یقین کرو۔“

انہیں تب تک یقین نہیں ہوا۔ جب انہوں نے ہماری شلواریں کھلوا کر اطمینان نہیں کر لیا، لیکن یہ واقعی ہم دونوں کے لیے بے حد باعث شرم تھا۔ ملک صاحب مجھ سے عمر میں کافی بڑھے تھے اور لاہور میں ’سرپرست‘ ہونے کے ناتے سے میرے والد کی حیثیت رکھتے تھے۔ میں انہیں چاچا جی کہہ کر ہی بلاتا تھا، لیکن فسادیوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے سامنے ننگے ہوجانے پر مجبور ہو گئے تھے۔