وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر کرنے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھرپور کردار ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہبا شریف نے باگ ڈور سنبھالی تو حالات اچھے نہیں تھے، دشمن انتظار میں بیٹھا تھا کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے لیکن شہباز شریف نے سیاست نہیں ریاست کو بچایا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘آرمی چیف کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا’
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کی خدمت کا بیڑا ٹھایا، آپ کے حقوق کیلیے شہباز شریف کو لڑتے دیکھا ہے، وزیر اعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کیا لیکن کچھ عناصر نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، مخالفین نے ریاست کے بجائے سیاست کو ترجیح دی، منشور میں وعدہ کیا تھا مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لائیں گے۔
’پی ٹی آئی کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا‘
فروری میں عطا تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال پی ٹی آئی سے ہضم نہیں ہو رہا، اس ٹولے نے ملک میں نفرت پھیلائی اور شہدا کی توہین کی، پاکستان اس وقت ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے لیکن پی ٹی آئی نے دشمنوں کے ایجنڈے پر چل کر ملک کو نقصان پہنچایا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا تھا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں دہشتگردوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آج جو دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں اس کے ذمہ دار سابق وزیر اعظم ہیں کیونکہ انہوں نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا اور ان کو واپس لے کر آئے، عمران خان پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پر چلتے ہیں۔
’دنیا بھر میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف ہوتی ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سپہ سالار کو جس طرح برطانیہ میں عزت دی گئی اور پرتپاک استقبال کیا گیا یہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں سے ہضم نہیں ہو رہا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رویل ملٹری بینڈ نے پاکستان کا قومی ترانہ بجایا لیکن ملک کی دنیا میں عزت پی ٹی آئی والوں کو پریشان کرتی ہے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی، اس سال پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک کمنٹری پینل میں کا حصہ ہونگے۔
مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہر علی خان بھی پی ایس ایل کمنٹری پینل کاحصہ ہیں جبکہ آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزااسٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔
پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں، یاد رہے کہ وسیم اکرم بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی، اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں، ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہونگی۔
کمنٹری پینل کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹری سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئیگا، پہلی بار اردو کمنٹری سے شائقین کے بہت قریب پہنچ سکیں گے۔