شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی پرسکون انداز میں سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اداکارہ صبا قمر نے 41ویں سالگرہ منائی اور اس دن کو پرسکون طریقے سے منایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔
اداکارہ نے سیاہ مغربی لباس زیب تن کیا اور لکھا کہ ’اس قسم کی سالگرہ جو آپ کے دل کو زندگی بھر کے لیے مکمل کردیتی ہے۔‘
کراچی : سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی حاملہ خاتون کا قتل نیا رخ اختیار کرگیا۔
پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی پر دو مسلح افراد نے دوران ڈکیتی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔
اس حوالے سے پولیس تحقیقات کے دوران اصل معاملے تک پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔
شرقی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں 25 سالہ صائمہ زوجہ عرفان کے قتل کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں تھا، مقتولہ کے شوہر کی جانب سے بتائی گئی جائے وقوعہ درست نہیں نکلی۔
شرقی پولیس نے بتایا کہ قتل گھر کے اندر ہوا تھا جسے ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، اسلحہ برآمد کرکے مقتولہ کے شوہر کو تفتیش کیلئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وقوعہ کے بعد مقتولہ خاتون کے شوہر عرفان نے اپنے بیان میں کہا کہ میری اہلیہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لے کر جا رہا تھا، ایک موٹر سائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کرنے لگے، ملزمان نے میرا موبائل فون چھین لیا تھا اور صائمہ کا پرس چھین رہے تھے۔‘‘
عرفان نے بتایا تھا کہ اہلیہ صائمہ نے پرس چھیننے والے ایک ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گرگیا تھا جس پر ڈاکو نے صائمہ پر فائرنگ کردی تھی۔
پولیس کو دیے گئے اس بیان کے بعد تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کا قتل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نہیں ہوا کیونکہ مقتولہ کا شوہر جاے وقوعہ کی نشاندہی نہ کرسکا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 21 میں ایک فلیٹ سے خاتون کی 10 روزہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون کی شناخت 65 سالہ نزہت فاطمہ زوجہ عبد الباری کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون فلیٹ میں تنہا رہائش پذیر تھی، لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ اور مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔
برطانیہ کی معروف کمپنی جیگوار لینڈروور نے ٹیرف کے باعث امریکا کو کاروں کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
امریکی ٹیرف پر برطانوی آٹو انڈسٹری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، جیگوار لینڈروور وہیکل کمپنی نے ٹیرف کے باعث امریکا کو سپلائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جیگوار لینڈروور وہیکل کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپریل سے امریکا کو سپلائی معطل کرنے لگے ہیں۔
جیگوار لینڈروور کمپنی نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے باعث امریکا کو سپلائی معطل کریں گے، نئے تجارتی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، فی الحال سپلائی معطل کرکے قلیل مدتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے 10 فیصد ٹیرف کے بعد بھی پرسکون رہتے ہوئے تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
برطانوی بزنس سیکریٹری نے موجودہ صورتحال پر سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ کے برطانیہ پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کے بعد وہ اب بھی امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔
جوناتھن رینالڈس نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے ذرائع موجود ہیں اور ہم کام کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، ہم ان اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیں گے جو برطانیہ کے برنس پر اثر اندز ہوسکتے ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ سحر ہاشمی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران محبت، شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کم عمری میں انہیں ایک طرح سے محبت میں دھوکا ملا، جس شخص کو وہ پسند کرتی تھیں، انہوں نے ان سے محبت کرنے سے انکار کیا۔
سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسکول میں تعلیم کے دوران انہیں خود سے زائد العمر شخص سے محبت ہوگئی، انہیں وہ پسند آیا تو اداکارہ نے ان سے اظہار کیا لیکن وہ نہ مانے۔
اداکارہ کے مطابق اس شخص نے انہیں جواب دیا کہ وہ ابھی بہت کم عمر ہیں، اس لیے ان کے درمیان تعلقات استوار نہیں ہوسکے۔
سحر ہاشمی نے بتایا کہ اگرچہ وہ شخص ان سے زائد العمر تھا لیکن ان کی عمر میں زیادہ سے زیادہ 6 سال کا فرق تھا، تاہم اس شخص نے ان سے محبت کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ان کے مطابق زائد العمر شخص کے انکار کے بعد آج تک انہیں کوئی دوسرا شخص پسند ہی نہیں آیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خوش شکل، دراز قد، پیاری آنکھوں اور خیال رکھنے والے شخص سے شادی کریں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق نہیں تھا لیکن بعد میں فلم اور ڈراما کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہیں اداکاری کرنے کا شوق ہوا۔
ان کے مطابق انہوں نے فلم اینڈ ڈراما میں گریجوئیشن کر رکھا ہے جب کہ انہیں اسکرپٹ لکھنے نہیں بلکہ ہدایت کاری کا شوق تھا، تاہم وہ اداکارہ بن گئیں۔
نئی دہلی: بھارت میں وقف ترمیمی بل 2025 کی مخالفت زور پکڑ گئی، کانگریس کے بعد عام آدمی پارٹی نے بھی اس متنازع بل کو چیلنج کردیا۔
اپوزیشن جماعتیں بھارت میں وقف ترمیمی بل کے خلاف میدان میں آگئیں، عام آدمی پارٹی کے رہنما، دہلی کے اوکھلا حلقے سے ایم ایل اے اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے اس متنازع بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ خان نے کہا کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی مذہبی اور ثقافتی خودمختاری پر حملہ ہے، یہ بل اقلیتوں کے اُن بنیادی حقوق کو متاثر کرتا ہے جن کے تحت وہ اپنے مذہبی اور رفاہی اداروں کا انتظام چلاتے ہیں۔
امانت اللہ خان کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وقف ترمیمی بل کو غیرآئینی قرار دے کر مسترد کیا جائے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ بل بھارتی لوک سبھا کے دونوں ایوانوں میں 2 اور 3 اپریل کو ہونے والی طویل بحث کے بعد منظور کیا گیا تھا، بل کے حق میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے تھے۔
اس کے علاوہ راجیہ سبھا میں 128 ووٹ بل کے حق میں اور 95 مخالفت میں آئے تھے۔ بل کو منظوری کے لیے بھارتی صدر کو ارسال کیا جائے گا۔
مختلف مسلم تنظیموں نے بھی وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بل کا مقصد وقف املاک پر حکومتی کنٹرول کو بڑھانا اور مسلم اداروں کو بے اختیار بنانا ہے۔
اس سے قبل کانگریس کے رکن پارلیمان اور بہار کے کشن گنج سے ایم پی محمد جاوید بھی عدالت میں بل کے خلاف درخواست دائر کرچکے ہیں۔ محمد جاوید اس بل پر بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وقف ترمیمی بل وقف املاک اور ان کے انتظام پر غیر ضروری پابندیاں عائد کرتا ہے، جو آئین کے مطابق مذہبی آزادی کے منافی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کے لیے دن رات محنت کی سب نے مل کر کوشش کی کہ ڈالر 600 کا نہ ہو، روٹی مہنگی نہ ہو، وہ کبھی سعودی عرب، یو اے ای اور آئی ایم ایف گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایسے ایسے افراد بھی ہیں جن کو ان کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی میں جتنے لوگ تھے اتنے ہی اس کے ٹکڑے ہوچکے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال کے اندر ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے، آئی ایم ایف بھی اس ملک کی ترقی کی معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائے گی، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا شرح سود 22 سے 12 فیصد پر آجائے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کل امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی لیکن پاکستان کی مارکیٹ اوپر گئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں نہیں آتا تھا، نواز شریف جب بھی آتا ہے ترقی کے دور کا آغاز ہوتا ہے۔
بھارت میں کوے کی انسانوں کی طرح بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انسانوں کی طرح بات کرنے والے طوطے عام ہیں لیکن کیا کوا بھی بات کرسکتا ہے؟ مہاراشٹر کے پالگھر کے گاؤں میں کوے نے اڑنے کے کرتب سے نہیں بلکہ اپنے الفاظ سے دنگ کردیا۔
کوے کی انسانوں کی طرح گفتگو کرنے کی ویڈیوز جس طرح کوئی طوطا کرتا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب منگلیا منکے نے درخت کے نیچے زخمی کوے کو دیکھا اور اسے گھر لے گیا، آہستہ آہستہ کوے کو منکے خاندان میں جگہ مل گئی۔
بچوں کو کھلانے اور اس کے ساتھ کھیلنے کے ساتھ پرندے کو آہستہ آہستہ خاندان کی عادت پڑ گئی، یہ کندھوں پر بیٹھا، گھر کے اردگرد گھومتا رہا اور آخرکار بات کرنے لگا۔
ڈیڑھ سال کا کوا اب بولتا ہے جیسا کہ ’آئی (ماں) اور (بابا)، آپ کیا کررہے ہیں، تم گھر کیوں آئے ہو، مراٹھی میں وہ یہ سب روانی سے بولتا ہے اور لوگوں کو یقین نہیں آتا۔
منکے خاندان کا کہنا ہے کہ جب کوئی اجنبی ان کے گھر پہنچتا ہے، تو مبینہ طور پر پوچھتا ہے، "تمہارا کام کیا ہے؟” اور اگر خاندان کا کوئی فرد کسی کو پکارتا ہے تو کوا اکثر اس کا نام دہرا کر اس میں شامل ہو جاتا ہے۔
اس علاقے میں دوسرے کووں کے ساتھ دن کے وقت پرواز کرنے کے باوجود یہ غروب آفتاب تک گھر لوٹ جاتا ہے۔
منکے خاندان نے کہا کہ یہ دور بھٹکتا نہیں اور نہ ہی جنگل میں غائب ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پرندہ جانتا ہے کہ اس کا تعلق کہاں سے ہے۔
کراچی: چیف فائر افسر نے کورنگی کریک میں کافی دنوں سے لگی آگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کو ایک ہفتے سے زائد گزر گیا ہے تاہم اب تک یہ بجھائی نہیں جاسکی، چیف فائر افسر نے کہا کہ آگ پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے، آگ کی شدت اور زیرزمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔
چیف فائرافسرہمایوں خان نے بتایا کہ گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے، آگ کی نوعیت سے لگ رہا ہے کہ زیرزمین بڑا ذخیرہ نہیں۔
انھوں نے کہا کہ عموماً ایسی آگ کو ایک ماہ تک جلنے دیا جاتا ہے، جائے وقوعہ سے لیے گئے نمونوں پر متعلقہ ادارے تحقیق کررہے ہیں۔
چیف فائر افسر کا مزید کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے انڈسٹری میں دو بہترین دوستوں کے نام بتادیے۔
اداکارہ رمشا خان نے ماضی میں انڈسٹری میں فنکاروں کی دوستی اور رویے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
رمشا خان کہتی ہیں کہ یہ تصور بالکل غلط ہے کہ انڈسٹری میں فنکاروں کے درمیان دوستی نہیں ہوتی۔
اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں اداکار احد رضا میر کے علاوہ اداکارہ یمنیٰ زیدی میری بہت اچھی دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ شوبز کیریئر سے متعلق زیادہ تر معاملات اپنے دونوں دوستوں کے مشوروں سے ہی حل کرتی ہیں۔
رمشا خان نے بتایا کہ وہ جب بھی کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو اپنے دونوں دوستوں کو فون کرکے ان سے مشورہ لیتی ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے 3 اچھے دوستوں میں سے 2 بہترین دوست انڈسٹری سے ہیں جبکہ 1 دوست انڈسٹری سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2024 میں احد رضا میر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی سے متعلق کسی کو معلومات یا وضاحت فراہم کرنے کے پابند نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔