منگل, جون 24, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 836

بھارت میں ڈاکوؤں کی دو ٹرینوں میں لوٹ مار

0
بھارت میں ڈاکوؤں کی دو ٹرینوں میں لوٹ مار

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ڈاکوؤں نے دو ٹرینوں کو روک کر لوٹ لیا، اس دوران ڈاکوؤں نے مسافروں کو قیمتی سامان اور رقم سے محروم کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوٹی شری رامولو نیلور ضلع کے آلور روڈ اور پوڑوگوپاڑو اسٹیشنوں کے درمیان ڈاکوؤں نے یہ واردات بلا خوف و خطر انجام دی۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے ٹرین کے سگنل میں تکنیکی خرابی پیدا کرکے بنگلور ایکسپریس اور چندی گڑھ ایکسپریس کو روک لیا۔ اس کے بعد خواتین سے سونے کے ہار اور ان کے بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 30 منٹ تک دونوں ٹرینوں میں ڈاکوؤں کے گروہ نے واردات کی، جس کے باعث مسافر خوف میں مبتلا ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے سکندر آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہواتھا، ٹرین میں اکیلے سفر کرنے والی لڑکی سے نوجوان نے عصمت ریزی کی کوشش کی تھی، جس کے باعث لڑکی نے ٹرین سے چھلانگ لگادی تھی۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 23 سالہ متاثرہ لڑکی کا تعلق اننت پور ضلع سے ہے اور وہ میڈچل میں ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔ لڑکی اپنا موبائل فون ٹھیک کرانے کے لئے سکندر آباد گئی تھی بعد میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے ذریعے میڈچل واپس جا رہی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی ابتداء میں خواتین کے ڈبے میں سوار ہوئی تھی، مگر خواتین جلدی دوسرے اسٹیشن پر اتر گئیں، جس کے بعد وہ ڈبے میں تنہا رہ گئی۔

تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک

25سالہ نوجوان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، خود کو بچانے کے لیے متاثرہ لڑکی چلتی ٹرین سے کود گئی اور کومپلی کے قریب ایک ریلوے پل کے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی لڑکی کو فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، عوام کا درِعمل سامنے آگیا

0
بجلی کی قیمت

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر عوام کا درعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کو عوام نے عید کا تحفہ قرار دے دیا اور کہا کچھ نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے، وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے۔

شہریوں نے قیمت مزید کم ہونے کی امید بھی لگالی اور کہا کم سے کم 20 روپے تو کم ہونے چاہئیں، قیمتیں کم ہوئی ہیں تو اب بجلی بھی ملے گی۔

تاجروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، کمرشل صارفین نے کہا وزیراعظم کا فیصلہ لائق تحسین ہے، کاروبار میں آسانی ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے قیمت میں سات روپے اکتالیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، اور صنعتوں کیلئے سات روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے خوشخبری سنائی کہ اگلے مہینے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، آئی پی پیز کو تین ہزار چھ سو چھیانوے ارب روپے کی ادائیگی نہیں ہوگی، اور گردشی قرضے کا پکا بندوبست کرلیا، اگلے پانچ سال میں یہ قرضہ ختم ہوجائے گا ۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو اَدر لینڈ‘ کی اقوامِ متحدہ میں اسکریننگ

0

اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم "نو اَدر لینڈ”کی اسکریننگ کی گئی جس میں فلم کے ہدایتکار نے بھی شرکت کی۔

باسل العدرا نے اس سال مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد پر ایک دستاویزی فلم کی مشترکہ ہدایت کاری کے لیے آسکر ایوارڈ جیتا اب کو اقوام متحدہ میں جمعرات کو اس فلم کو پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ فلم کی کامیابی کے باوجود صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

سماجی کارکن اور اس فلم کے ہدایتکار باسل العدرا کو اقوام متحدہ کی کمیٹی کی طرف سے فلم ’’نو دیگر لینڈ‘‘ کی نمائش میں تقریر کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

جہاں فلسطینی ہدایتکار نے غزہ میں المناک انسانی صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ دنیا جان لے کہ ہم اس سرزمین میں رہتے ہیں اور دنیا یہ بھی دیکھے کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر اس وحشیانہ قبضے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Basel Adra (@basilaladraa)

فلم کے ہدایتکار نے کہا کہ آسکر جیتنے کے بعد بھیٓ ہم اسی حقیقت کی طرف واپس چلے گئے،  صورتحال بدتر سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، تقریباً روز مغربی کنارے کی تمام کمیونٹیز پر حملے ہورہے ہیں۔

واضع رہے یہ فلم فلسطینی اور اسرائیلی فلم سازوں نے مل کر بنائی ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد پر بننے والی فلم نو ادر لینڈ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی گھروں کے انہدام کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

مقامی صنعت کار کے 8 بندر پنجرہ کھول کر فرار ، اہل علاقہ اور مالکان کی دوڑیں لگوادیں

0
مقامی صنعت کار کے 8 بندر پنجرہ کھول کر فرار ، اہل علاقہ اور مالکان کی دوڑیں لگوادیں

گوجرانوالہ : مقامی صنعت کار کے8  بندر پنجرہ کھول کر فرار ہوگئے اور اہل علاقہ اور مالکان کی دوڑیں لگوادیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مقامی صنعت کار کے آٹھ بندر پنجرے سے نکل کر بھاگ گئے اور سوسائٹی کےگھروں کی چھت پرچڑھ گئے۔

جس کے بعد ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد نے دو بندروں کو پکڑلیا تاہم چھ بندر اب تک پکڑے نہیں جاسکے۔

وائلڈ لائف کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے رات میں بندروں کی تلاش ممکن نہیں تھی صبح آپریشن کیا جائےگاْ

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقامی صنعتکار نے چڑیا گھر بنایا ہوا تھا، جہاں سے یہ بندر فرار ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 112 فلسطینی شہید

0
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مزید 100 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کرکے مزید 112 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں دار الارقم اسکول پر حملہ کیا جس میں بچوں اور خواتین سمیت 33 فلسطینی پناہ گزین جام شہادت نوش کرگئے۔ حماس نے غزہ میں دار الارقم اسکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں اب تک کم از کم 50 ہزار 523 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگ بندی معاہدے پر واپس آنے کو کہا ہے۔

میکرون نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی امداد فوری طور پر دوبارہ شروع ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل پر زور دیا کہ وہ لبنان میں جنگ بندی کا احترام کرے۔

میکرون کا کہنا تھا کہ لبنان کے بارے میں، جمعہ کو لبنانی صدر کے ساتھ میری بات چیت اور اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اس بات چیت کے بعد، ہم نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ

”لبنان کی خودمختاری کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کیا جانا چاہیے اس میں لبنانی سرزمین سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور ہتھیاروں پر ریاست کی اجارہ داری کو بحال کرنے کے لیے حمایت شامل ہے“۔

ہر حکومت نے آئی پی پیز کو سپورٹ کیا، وزیر اعظم فرانزک آڈٹ کروائیں، حافظ نعیم الرحمان

0
ہر حکومت نے آئی پی پیز کو سپورٹ کیا، وزیر اعظم فرانزک آڈٹ کروائیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جتنی بھی حکومتیں آئیں سب نے بجلی کے نجی کارخانوں (آئی پی پیز) کو سپورٹ کیا، بات یہ نہیں بجلی سستی ہوگئی بلکہ اصل میں جنہوں نے فراڈ کیا ان کو سامنے لائیں، وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتا ہوں فرانزک آڈٹ کروائیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف زیادہ ملنا چاہیے تھا، ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی، ملک میں (ن) لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں رہیں جنہوں نے آئی پی پیز کو سپورٹ فراہم کی ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو قوم کے سامنے لانا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا بلکہ معاہدہ کیا، آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر سب کچھ مل رہا ہے، آئی پی پیز والے ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے، گزشتہ چند سالوں میں ان کو 1700 ارب روپے ٹیکس معاف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابند سلاسل ہے، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ جب معاملات چند مفاد پرست لوگوں کا ہو تو سب ایک ہو جاتے ہیں، پارٹیوں میں بیٹھے لوگ مافیاز ہیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، 7 اپریل کو لاہور میں مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

پیٹرول کی قیمت پر امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کم سطح پر ہے جبکہ گزشتہ روز اس میں مزید کمی ہوئی ہے، پیٹرول پر ٹیکسز اور اضافی لیوی لی جا رہی ہے، پیٹرول سستا اور بجلی کی قیمت مزید کم ہونے تک کاروبار کیسے چلے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ معیشت اس وقت مستحکم ہوگی جب آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا، ٹیکس پر ٹیکس لگا رہے ہیں مگر ایف بی آر کے 26 ہزار ملازمین کر کیا رہے ہیں؟ تنخواہ دار طبقہ اس وقت سب سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہے، اندازے کے مطابق تنخواہ دار طبقہ اس سال بھی 500 ارب روپے ٹیکس جمع کروائے گا لیکن دوسری جانب زمیندار اور جاگیر دار صرف 4 سے 5 ارب روپے ٹیکس دیں گے۔

کراچی: سرجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

0
کراچی: سرجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ لیاری چھتیس بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا ہے، لاش کو ضابطہ کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمینی تنازعے کے باعث پیش آیا ہے، اسامہ نامی ملزم فائرنگ کرکےموقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں تین بہنوں کے قتل کے لرزہ خیز قتل کے واقعے نے سب کے دل دہلا دیے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق چند ماہ پہلے ہارون نامی شخص کی بہن کو 3 بہنوں نے چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا جس پر ہارون نے مقتولہ خواتین کے بھائیوں سے کہا تھا راضی نامہ تب ہو گا جب وہ اپنی بہنوں کو قتل کرے۔

زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنادی

0
اویس لغاری

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاورڈویژن قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپاورڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر بیان میں کہا کہ بجلی قیمت میں تاریخی کمی عوام سے کیے وعدہ وفا کرنے کی جانب قدم ہے، گھریلو صارفین کیلئے 7.41 اور صنعتوں کیلئے بجلی 7.69 روپے کی کمی کردی ہے۔

اویس لغاری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویژن اب بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پرکام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ، 2 کروڑ صارفین کو بجلی پیداواری قیمت کا بھی 70 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے، ان 2 کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عنقریب صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔

گذشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی اور صنعتوں کیلئے فی یونٹ سات روپے انسٹھ پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم نےخوش خبری سنائی تھی کہ اگلے مہینے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی اور اب آئی پی پیز کو تین ہزار چھ سو چھیانوے ارب روپے ادانہیں کرنا پڑیں گے، دو ہزار تین سو ترانوے ارب روپے گردشی قرضے کا پکا بندوبست کرلیا ہے ، اگلے پانچ سال میں یہ ختم ہو جائے گا۔

صدرِ مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر "نازیبا پوسٹ” کرنے والا پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج

0
صدرِ مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ

کراچی : صدر مملکت آصف زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے والے پولیس افسر کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف زرداری کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا، ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سکھن پولیس نے اسٹیشن انویسٹگیشن افسر ابرار شاہ کو گرفتارکرلیا۔

تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی، جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے۔
مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج ہوا، مدعی مقدمہ کے مطابق میں اپنے موبائل فون پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ رہا تھا کہ رات 8 بجکر 40 منٹ پر ابرار شاہ نے انگریزی میں کمنٹ لکھا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ابرار شاہ نے اہم عہدے پر براجمان شخصیت کی طرف اشارہ کیا اور نازیبا تحریر درج کی جس سے مجھ سمیت دیگرشہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ یہ فعل پیکا ایکٹ کی دفعہ 504 پی پی سی 21 کی حد کو پہنچتا ہے تاہم ابرار شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش تفتیشی افسر کو متنقل کی جارہی ہے۔

پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تفتیشی افسر کی گرفتاری کے معاملے پر سکھن پولیس نے بتایا کہ قانون کے تحت گرفتارابرار شاہ کو عدالت میں پیش کیا، تاہم مقامی عدالت نےایس آئی او کوضمانت پر رہاکردیا، جس کے بعد تفتیشی افسر کی جانب سے کیس پر مزید کام کیا جا رہا ہے۔

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، متعدد ہلاک

0
امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

امریکا کی ریاست آرکنساس اور میسوری میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 سے زائد طاقتور بگولے راستے میں آنے والی ہر شے اُڑا لے گئے۔ متعدد مکانات اورعمارتیں ریزہ ریزہ ہوگئیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچائی تھی، مختلف حادثات میں انیس افراد جان سے چلے گئے تھے۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

طوفانی بگولوں سے ریاست مسوری میں سب سے زیادہ نقصان ہوا تھا جہاں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے، ریاست ٹیکساس میں تین افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بگولے سے متعدد عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اڑگئیں جبکہ ریاست اوکلاہوما میں ایک سو تیس مقامات پر آگ لگ گئی۔

امریکی محکمہ موسمیاتی کے ماہرین نے سترہ ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بڑا اور خطرناک طوفان اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کیلی فورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔