اتوار, جون 22, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 854

کےالیکٹرک کے صنعتی صارفین ونٹر پیکج سے مستفید

0
کے الیکٹرک نیپرا

کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ سردیوں میں بجلی کی طلب بڑھانے کے اقدامات سے بھر پور استفادہ کیا۔ دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے تین ماہ میں جاری رہنے والے اس پیکج صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت دی گئی تھی ۔

سردیوں کے موسم میں جب بجلی کی طلب کم ہو جاتی ہے تو اس طلب کو بڑھانے کے لئے خصوصی پیکج ڈیزائن کیا گیا۔ اس پیکج کو صنعتوں کی جانب سے موثر انداز میں استعمال کیا۔

ونٹر پیکیج کے دورانیہ میں کے-الیکٹرک نیٹورک پر موجود انڈسٹریل صارفین کے انکریمینٹل یونٹس، ٹوٹل استعمال شدہ یونٹس کے قریبا” 6 فیصد سے 7 فیصد تک رہے۔

 یہ اضافہ کے الیکٹرک کے اس عزم کا اعادہ ہے کہ وہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کے زریعے  ترقی کی جانب لے جارہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی توجہ بھی ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

کے الیکٹرک کے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ عمران رانا نے ونٹر پیکج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا بجلی کی سہولت کا پیکج کے تحت  کراچی میں 10 کروڑ یونٹ زائد  بجلی اضافی استعمال ہوئی ہے۔ اور آف پیک سیزن میں صارفین کو سستی بجلی کا فایدہ پہنچایا ہے۔

عمران رانا کا مذید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صنعتوں کی بجلی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ جس سے شہر میں صنعتوں میں بہتری اور استحکام آرہا ہے۔ اور یہ  اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ اس قسم کے بہ ہدف پیکجز سے بہتر فوائد حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔ ہم اس قسم کے پیکجز کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

فیروز خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

0
فیروز خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے بعد اب برطانوی پارلیمنٹ نے فیروز خان کو بھی ایوارڈ سے نواز دیا۔

فیروز خان ایک ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے ہٹ ڈراموں میں اپنے مشہور کرداروں کے ذریعے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔

اداکار فیروز کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے فوراً بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، فیروز خان اب ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں، فیروز خان کو گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

فیروز خان کو ’اسٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب ہاؤس آف لارڈز میں منعقد ہوئی، جہاں اداکار نے اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ہمراہ شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr Zainab Feroze (@drzainabfk)

تقریب کا انعقاد بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سہوٹا اور بیرونس الدین کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

ایوارڈ تقریب میں پاکستانی اور بھارتی نژاد شائقین نے بھی شرکت کی جب کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

فیروز نے ایوارڈ نے تقریب سے خطاب میں برطانوی پارلیمنٹ اور خصوصی طور پر تقریب کا انعقاد کرنے والے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوارڈ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے برطانوی پارلیمنٹ کے احاطے میں ایوارڈ کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کو ’اسٹار آف پاکستان‘ کا ایوارڈ دیے جانے سے قبل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی اسی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

امریکی محکمہ صحت کا 10 ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

0
10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محکمہ تعلیم پر قہر ڈھائے جانے کے بعد اب امریکی محکمہ صحت نے اپنے 10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب محکمہ صحت کے 10 ہزار ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے چکے ہیں، یوں نئی برطرفیوں کے بعد محکمے کے مستقل ملازمین کی تعداد 82 ہزار سے کم ہوکر 62 ہزار رہ جائے گی۔

امریکی محکمہ صحت کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی بڑی تبدیلیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کے تحت ادارے کی 28 شاخوں کو کم کرکے 15 کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ علاقائی دفاتر کی تعداد بھی 10 سے کم کرکے 5 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر صدارتی انتخاب میں حمایت پر امریکی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا، تقریب میں مسلم ممالک کے سفیروں اور سفارتی عملہ کے ارکان نے شرکت کی۔

افطارعشائیہ سے خطاب میں ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلم کمیونٹی کو رمضان کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ رمضان امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، صدارتی الیکشن میں امریکی مسلمانوں نے ریکارڈ تعداد میں مجھے ووٹ کیا، مسلمان کمیونٹی نے نومبر میں میراساتھ دیا، اب میں بطور صدر ان کیلئے حاضر رہوں گا، مسلمان کمیونٹی سے کیے گئے وعدوں کو پوراکررہے ہیں۔

امریکا میں یمن جنگی منصوبہ لیک اسیکنڈل کا معاملہ وفاقی عدالت میں پہنچ گیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیإ میں امن کے خواہاں ہیں، میری انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے انتھک سفارت کاری میں مصروف ہے، تاریخی ابراہیمی معاہدے پراب تیزی سے پیشرفت کی جائے گی، بائیڈن دور میں ابراہیمی معاہدے پر کوئی کام نہیں ہوا۔

کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی

0
صحافی فرحان ملک

کراچی کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی یسری اشفاق  نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

دریں اثنا فرحان ملک کو جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کرنے کے معاملے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوگئے۔

گذشتہ روز عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

عدالت نے سوال کیا کہ یہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نےکی؟ فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیوں کیا گیا؟

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فرحان ملک کی دوسرے کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ فرحان ملک نامور صحافی، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے فرحان ملک کو 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

سندھ حکومت کا فوری مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کے لئے وفاق کو خط

0
سندھ حکومت کا فوری مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کے لئے وفاق کو خط

حکومت سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلانے کی باقاعدہ درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلانے کی باقاعدہ درخواست کردی، صوبائی محکمہ بین الصوبائی رابطہ نے وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ کر سی سی آئی کا اجلاس جلد بلانے کی گزارش کی ہے۔

خط کے مطابق سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، حریف سیزن میں فصلوں کی کاشت ممکن نہیں، ارسا کی جانب سے چولستان کینال کیلئے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ بھی خلاف قانون ہے، چولستان پروجیکٹ کیلئے ارسا کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹ درست نہیں ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے اجلاس میں سخت احتجاج، سرٹیفکیٹ پر عدم اتفاق کا اظہار کیا تھا، واٹر کارڈ 1991 کے مطابق فیصلہ قابل قبول نہیں، سندھ کے حصے کے پانی پر اثرات پڑتے ہیں۔

سندھ حکومت نے خط میں لکھا کہ سندھ کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، پنجاب کو نئے کینال کی منظوری دینا خلاف قانون ہے، سندھ حکومت نے سی سی آئی سے چولستان پروجیکٹ کیلئے ارسا سرٹیفکیٹ منسوخ کرنےکا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ جب تک پانی کی تقسیم پر اتفاق رائے پیدا نہ ہو سی سی آئی پروجیکٹ روکے اور منظوری ختم کرے۔

خط کے مطابق آئین کے آرٹیکل 154 (3) کے تحت ہر تین ماہ بعد مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلانا لازم ہے، سی سی آئی کا 51واں اجلاس 29 جنوری 2024 کو منعقد ہوا تھا، 52واں اجلاس 20 جولائی 2024 کو ہونا تھا جو ملتوی ہوگیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اجلاس ملتوی کیا گیا مگر نئی تاریخ نہیں رکھی گئی جس سے بین الصوبائی مسائل پر پیچیدہ صورتحال پیدا ہوگئی، ان مسائل میں توانائی کی تقسیم میں خدشات، پانی کی منصفانہ تقسیم اور معاشی تعاون شامل ہیں۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد ایک اور کیس میں نامزد

0
ارمغان کا والد کامران قریشی

کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس مقابلہ و غیر قانونی اسلحے کیس کی سماعت ہوئی۔

دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو نامزد کردیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ارمغان عرف آرمی پہلے ہی اس مقدمے میں گرفتار ہے، ملزم اسلحہ پشاور سے خرید کے سندھ لایا۔

انسپکٹر محمد علی نے کہا کہ یہی اسلحہ پولیس مقابلے میں استعمال ہوا، اے وی وی سی سی نے ملزم کامران قریشی سے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے اجازت طلب کرلی۔

 مزید پڑھیں : اسلحہ کامران قریشی نے خرید کر ارمغان کو دیا، خریداری کی فوٹیجز مل گئیں

یاد رہے ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام اسٹریٹ 7، بنگلا نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کر کے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے نام سے ہوئی جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ہیں، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9ایم ایم پسٹل مع 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت بڑی بیٹھک، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

0
وزیراعظم کی زیر صدارت بڑی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا اور ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بڑی بیٹھک ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز اہم اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوئی اور چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کو دنیا میں بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ساتھ ہی روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا اور قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں ، شر پسندوں کے سدباب کیلئے مؤثر بیانیہ بنانے کی ہدایات کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیے اور ملکی سلامتی کیخلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سد باب کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی سلامتی، ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا اور کہا گیا کہ فلم اور ڈراموں کے ذریعے قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبے کے تعاون پر اتفاق ہوا کہ شر پسندوں کے بیانیے کا مؤثر مقابلہ ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی بیانیے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے، دہشت گردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سد باب کیا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیپ فیک، دیگر ذرائع سے جھوٹی معلومات، مواد کا مستند معلومات سے جواب دیا جائے اور قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔

میانمار میں زلزلے سے مسجد شہید، 20 افراد جاں بحق

0

میانمار کے شہرمنڈالے میں 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے باعث مسجد شہید ہوگئی، ملبے تلے دب کر 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میانمار میں 30 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 43 افرد بھی ملبے تلے دب گئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ میانمار میں زلزلے کے باعث 25 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعددزخمی ہیں، اس کے علاوہ 43 افراد لاپتہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ تھائی لینڈ کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا، زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر اور مرکز میانمار کا شمال مغربی علاقہ تھا۔

میانمار میں زلزلہ ایک منٹ تک محسوس کیا گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے 12منٹ بعد آفر شاکس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، 50 فلسطینی شہید

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنکاک میں زلزلے کے بعد افراتفری مچ گئی، لوگ دفاتر، مالز، گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ بنگلادیش، بھارت، لاؤس، چین میں بھی محسوس کیا گیا۔

عید الفطر پر پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

0
پیٹرول سستا

اسلام آباد: پاکستانی عوام کو عید الفطر کے موقع پر پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 1.50 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 7.24 ڈالر سے 5.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی $0.60 فی بیرل کی کمی دیکھی گئی ہے۔

تیل کی عالمی قیمتوں میں اس کمی کا جنوبی ایشیائی ملک میں ایندھن کی قیمتوں پر مثبت اثر پڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 3 سے 3.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

قیمتوں میں اس متوقع کمی سے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف ملے گا۔

اس سے 15 دن قبل پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھی، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 255.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ 27 جانیں نگل گئی

0
جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ

جنوبی کوریا میں ایک ہفتے قبل لگنے والی تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ 27 جانیں نگل گئی۔ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک پائلٹ بھی چل بسا۔ آگ نے 86 ہزار ایکڑ رقبہ کو جلا کر راکھ کردیا جبکہ دو سو عمارتوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 27 ہزارافراد کو فوری طور پر نقل مکانی کرنا پڑی۔ آگ کے باعث سڑکیں بند ہوگئی ہیں، مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

جنوبی کوریا میں تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جنگل کی آگ بجھانے کے لیے تقریباً 5,000 فائر فائٹرز، 560 سے زائد آلات اور درجنوں ہیلی کاپٹرز کو تعینات کیا گیا ہے، مگر آگ تیزی سے گیوں گسانگ صوبے کے سانی چیونگ کاؤنٹی سے دیگر علاقوں تک پھیل رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنگلاتی آگ اب ہمسایہ علاقوں اندونگ، چیونگ سونگ، یونگ یانگ اور یونگ ڈاک تک پھیل چکی ہے۔

میانمار میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ

’سینٹرل ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی ہیڈکوارٹر‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 27 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 22 اموات اوئی سونگ میں اور 4 سانی چیونگ میں ہوئی ہیں۔