سکھ فار جسٹس نے پہلگام حملہ بھارتی ایجنسی ’را‘ کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ اس حملے کی منظوری بھارتی مشیر قومی لامتی اجیت دودل نے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی ایجنسیاں اور بی جے پی حکومت اس میں ملوث ہے۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ مارچ 2000 میں کلنٹن دورے کے دوران بھی اسی طرح بھارت نے چھٹی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل کیا تھا۔
سکھ فار جسٹس نے متاثرین کے لیے 5 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس واقعے کے پیچھے بھارتی ایجنسیاں ہیں، واقعہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک، 8 زخمی، بھارتی میڈیا
گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں فائرنگ کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ بائی سرن وادی میں پیش آیا تھا۔
حملے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا اور خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا، حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا۔
مقبوضہ وادی میں سیاحوں پر حملے کے بعد حسبِ روایت بھارتی میڈیا کی جانب سے من گھڑت پروپیگنڈا جاری ہے۔