جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاک فوج سپہ سالار کی قیادت میں انتہائی طاقتور بن چکی ہے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاک فوج سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں انتہائی طاقتور بن چکی ہے جس کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔

گورنر سندھ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا اور ازلی دشمن کے 5 جنگی جہاز اور ڈرون مار گرائے جانے پر جوانوں کو شاباشی دی۔

کامران ٹیسوری نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نے دوبارہ ایسی سنگین غلطی کی تو اسے دوبارہ منہ توڑ جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جے ایف 17 تھنڈر طیارہ ساز چینی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ 2 مسجدوں کو شہید کیا گیا بھارت میں موجود مسلمان سوچیں کہ مودی مساجد شہید کر رہا ہے، پاکستان نے بھارت کو اس کے حملے کا جو جواب دیا ہے اس کو بھارت یاد رکھے گا۔

6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں مساجد پر حملے کیے جن کے نتیجے میں 26 شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان نے بروقت اور منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے اور ڈرون مار گیا جبکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دشمن کی جاریت کا مؤثر جواب دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کو بھارتی حملے کا جواب دینے کیلیے مکمل اختیار دے دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں