جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

قطر کا پاکستان اور بھارت سے فوجی کشیدگی سے بچنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

قطر اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک سے فوجی کشیدگی سے بچنے کا مطالبہ کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

قطر نے زور دیا کہ دونوں ممالک سفارتی ذرائع سے بحران کو حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت ذمہ دارانہ حل کےلیے کام کریں، امریکا

ادھر، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم عبداللہ بن زید النہیان نے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا اور فوجی کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا۔

اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

چین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے افسوسناک ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اورہمیشہ رہیں گے، دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں امن کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال پیچیدہ نہ ہونے دیں، چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں