جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

ابھی صرف اپنا دفاع کیا، بھارت حوصلہ رکھے پاکستان کا جواب اب آنا ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ابھی صرف اپنا دفاع کیا بھارت حوصلہ رکھے پاکستان کا جواب اب آنا ہے۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے اور اس کے ردعمل میں پاک فوج کے فوری اور منہ توڑ جواب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو اور قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا۔ ہم نے ابھی صرف اپنا دفاع کیا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بھارت کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے میزائل، ڈرون کے ذریعہ پاکستان کے شہریوں اور انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا۔ اس بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں۔بھارت نے گزشتہ رات جو حملہ کیا یہ جنگی اقدام ہے۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر لگایا اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش بھی نہ مانی۔ بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے اپنی نا اہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے شہریوں پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 2001 یا 2003 نہیں کہ کوئی اٹھ کر کہے کہ یہ دہشتگرد ہیں اور دنیا مان لے۔ پہلگام حملہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کیلیے تھا۔ رات کے اندھیرے میں بزدل اور چور حملے کرتے ہیں۔ اس میں ہمت ہوتی تو دن میں حملہ کرتا۔

پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز مچھروں کی طرح گرائے ہیں۔ وہ مزید حملہ کرے گا تو اس کے مزید جہاز گرائیں گے۔ بھارت وحشی اور درندہ بن چکا ہے یہ اپنی آنا میں اندھے بن چکے ہیں۔ اس نے پاکستان کے بےگناہ شہریوں اور بچوں پر ہماری سر زمین پر حملہ کیا۔ بھارت کو اب حوصلہ رکھنا پڑےگا کہ پاکستان کا جواب اب آنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں