بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لےلیا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز اور پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف 10 مئی کو تاریخی اور کامیاب معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز اور پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم نے ااگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو بہادر جوانوں پر فخر ہے اور آپ بہادر جوان قوم کے سر کے تاج ہیں۔

آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے مسلح افواج کی معرکہ حق میں کامیابی کو سراہا۔ اس موقع پر انہیں جنگ کی صورتحال، لڑائی کی نوعیت اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا اور تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹے میں ہی بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جب کہ قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں اور قوم ان کی مقروض رہےگی۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ افسوسناک، بھارتی دعوےجھوٹ پر مبنی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کی۔ لیکن جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں