پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش میں 5 خارجی مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش میں 5 خواجی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خارجی کے ایک گروپ نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 5 خارجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خارجی کا گروہ ضلع باجوڑ میں دراندازی کرتے دیکھا گیا، سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 خارجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، شہدا میں نائیک عنایت خان، لانس عمر حیات اور سپاہی وقار خان شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت کو موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہہ چکا ہے، افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے گی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں