ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز طے پا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں جو کہ حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز سے متعلق ہونے والی بات چیت اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ طے پایا ہے کہ پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جس کی حکومت سے اجازت درکار ہے اور میرا خیال ہے کہ حکومت سے سیریز کی اجازت مل جائے گی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز مارچ میں پی ایس ایل کے فوری بعد شارجہ میں کھیلی جائے گی اور کوشش ہو گی کہ ایک ہفتے میں ہی سیریز کو مکمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیریز سے ہونے والا منافع مساوی طور پر دونوں بورڈز کو ملے گا، دونوں بورڈز 50 فیصد منافع لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں