جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش تاحال برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر : پاک افغان بارڈر طورخم کی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کے قیام پر افغان فورسز کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی ساتویں روز بھی برقرار رہی۔

سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے تاحال بند ہے، طور خم بارڈ بند ہونے کی وجہ سے سرحد کے دونوں طرف ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

طورخم سرحد پر پاک افغان حکام کے مابین دو روز قبل مذاکراتی اجلاس بھی ہوا جس میں سرحدی گزرگاہ کھولنے پر بات چیت ہوئی تاہم اس اجلاس کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ افغان فورسز سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ قائم کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، واقعے میں افغان فورسز کے دو اہلکار مارے گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ملکی معشیت پر گہرے اور منفی اثرات رونما ہورہے ہیں ، افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان میں بلیک اکانومی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔

افغان حکام افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے آئٹمز کی قیمتوں پر پاکستان کسٹمز کیے ساتھ غلط بیانی کرتے ہیں، جس کا نتیجہ میں اشیا کی رپورٹ شدہ اور حقیقی قدر میں نمایاں فرق سامنے آتا ہے اور اس کے بعد یہ اشیا پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے آتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں