ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

کشمیر میں بھارتی جارحیت کے ثبوت پاکستان نے امریکہ کوفراہم کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی حکومت کو کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کے ثبوت فراہم کردیے۔

تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کے لیے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ اولسن سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے ثبوت دیے۔

پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کا اس موقع پر کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرانے کے لیے امریکہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے دباؤ ڈالے۔

انہوں نے امریکہ سمیت عالمی برادری پرمقبوضہ کشمیر میں مظالم کانوٹس لینے پر زور بھی دیا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوائے،انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ وادی کے دورے کے اجازت بھی دلوائی جائے۔

ایک دوسرے کیخلاف نہیں، آئیں بات چیت کریں، پاکستانی ہائی کمشنر

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کردی، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے خلاف نہیں،مسئلہ کمشیرسنجیدہ سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیریوں سے ذیادہ عدم تشدد کا علمبردار کوئی نہیں، مشا ل ملک

واضح رہے کہ دوز قبل حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ تشدد بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں