لاہور : پاکستان آرمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ٹرافی منگلا زون نے جیت لی جبکہ کراچی زون نے دوسری اور بہاولپور زون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کمانڈر لاہور کور لیفٹینٹ جنرل صادق علی نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، پاکستان آرمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو دس میٹر ہرڈلز ریس میں بہاولپور زون کے سپاہی صدام نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
چارسو میٹر ہرڈلز رہیس میں راولپنڈی زون کے نائیک نشاط فاتح قرار پائے ۔۔دو سو میٹر ریس میں کراچی زون کے حوالدار لیاقت اور آٹھ سو میٹر ریس میں ملتان زون کے وقاص اکبر نے میدان مار لیا۔
پانچ ہزار میٹر ریس میں منگلا زون کے عتیق الرحمان اور دس ہزار میٹر ریس میں کراچی زون کے لانس نائیک محمد اعجاز فاتح قرار پائے۔
آرمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لانگ جمپ مقابلوں میں منگلا زون کے گنر ابرار پہلے نمبر پر رہے۔ جیلون تھرو مقابلے میں بہاولپور زون کے نائیک ثناء اللہ جبکہ ٹرپل جمپ میں منگلا زون کے نائیب صوبیدار ظفر اقبال فاتح قرار پائے۔
ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کمانڈر لاہور لیفٹینٹ جنرل صادق علی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جنہیں ملٹری بینڈ کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
.کمانڈر لاہور نے چیمپئن شپ میں فاتح قرار پانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے