جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاک فوج کی سخت کارروائی ، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فوج نے سخت کارروائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مندل سیکٹرمیں سری ٹاپ پربھارتی پوسٹ کوپاک فوج نے تباہ کر ڈالا، بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے، پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہیں۔

پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کیا ، جس سے پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی اور بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں، پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی جبکہ ایل اوسی بٹل سیکٹر میں دشمن کی دھرمسل 1اور 2 پوسٹیں بھی تباہ ہوئیں۔

پاک بھارت کشیدگی -7 مئی 2025

ذرائع کے مطابق ایل اوسی، نیزہ پیر سیکٹر کے مقابل بھارتی فوج کی شاہپور 3 پوسٹ بھی تباہ کی ، دشمن کی پوسٹوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں